Ashburn , US
28-03-2024 |19 Ramaḍān 1445 AH

اُمّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

بہترین خصلت یہ ہے کہ زبان کی حفاظت کر۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

پیٹ بھر کر کھانا بیماری کی جڑ اور پرہیز ساری بیماری کا علاج ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

خیر یہی ہے کہ شر سے باز آ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عظمت صرف ایک فیصد ودیعت کی جاتی ہے اور ننانوے  فیصد اپنی محنت اور ریاضت سے ملتی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

سچائی کی مشعل جہاں بھی دکھائی دے اس سے فائدہ اٹھاؤ یہ نہ دیکھو کہ مشعل بردار کون ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جب معدہ بھر جاتا ہے تو قوت فکر کمزور ہو جاتی ہے اور حکمت و دانش کی صلاحتیں گونگی۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مہمان کے لیے زیادہ خرچ کرنا اسراف میں شامل نہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

حق کا پر ستار کبھی ذلیل نہیں ہوتا چاہے سارا زمانہ اس کے خلاف ہو جائے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

باطل کا پیروکار کبھی عزت نہیں پاتا چاہے چاند اس کی پیشانی پر نکل آئے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات روایت کرو تو دیکھ لیا کرو کہ کیا کہتے ہو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عورت کو ایسا زیور نہیں پہننا چاہیے جس سے آواز پیدا ہو۔