Columbus , US
19-04-2024 |11 Shawwāl 1445 AH

برکت

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے خدا وندِ عالم اس قول وجَعَلَني مُبارَكا أيْنَما كُنتُ کے بارے میں فرمایا، مبارک سے مراد ہے بہت فائدہ پہنچانے والا۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ في قولِه تعالي: «وجَعَلَني مُبارَكا أيْنَما كُنتُ» ـ: نَفّاعاً.

حوالہ: (الکافی جلد ۲ ص ۱۶۵ حدیث ۱۱)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، اپنے کھانے کی چیزوں کو تولا کرو کیونکہ تولے ہوئے مال میں برکت ہوتی ہے۔

رَسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): كِيلوا طَعامَكُم، فإنَّ البَرَكةَ في الطَّعامِ المَكِيلِ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۹۴۳۴)

تفصیل: رسولَ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، چار چیزیں ایسی ہیں کہ اگر کسی میں ان میں سے ایک بھی داخل ہو جائے تو اسے برباد کردیتی ہے اور اس سے برکت اٹھ جاتی ہے: خیانت، چوری، شراب خوری اور زنا۔

رَسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): أرْبَعٌ لا تَدخُلُ بَيتاً واحدةٌ مِنهُنَّ إلّا خَرِبَ ولَم يَعْمُرْ بالبَرَكةِ: الخِيانةُ، والسَّرِقةُ، وشُربُ الخمرِ، والزِّنا..

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۹ ص ۱۹ حدیث ۴)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، عدل و انصاف کی وجہ سے برکتیں دوبالا ہوتی ہیں۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): بالعَدلِ تَتَضاعَفُ البَرَكاتُ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۴۲۱۱)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جب خیانتیں کھلم کھلا ہونے لگیں گی تو برکتیں بھی اٹھا لی جائیں گی۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): إذا ظَهَرتِ الجِناياتُ ارْتَفَعتِ البَرَكاتُ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۴۰۳۰)