Columbus , US
18-04-2024 |10 Shawwāl 1445 AH

حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ

وہ شخص سب سے اچھی زندگی گزارتا ہے جو اپنی ضروریات کے لیے کسی غیر پر بھروسہ نہیں کرتا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

ضرورت مند کی جائز حاجت پوری کرنا ایک ماہ کے اعتکاف سے بہتر ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

سب سے عمدہ زندگی اس شخص کی ہے جس کی زندگی میں دوسرے شریک ہوں اور وہ بری ہے وہ زندگی جس کے ساتھ بسر نہ کریں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

سائل کا سوال فی الفور پورا کردو تم نے تاخیر کی اور وہ باز آگیا تو تم رضائے حق سے محروم ہو جاو گے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مومن وہ جو زاد آخرت مہیا کرے اور کافر وہ ہے جو دنیا کے مزے اڑانے میں مشغول رہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مجھے اپنے پروردگار سے شرم آتی ہے کہ اس کی ملاقات کو جاؤں اور اس کے گھر تک پا پیادہ نہ چلوں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اچھے اخلاق دس ہیں:

  •  زبان کی سچائی۔
  •  باطل سے جنگ کے وقت حملہ میں شدت۔
  •  صلہ رحمی۔
  • حقوق العباد۔
  •  سائل کو دینا۔
  • احسان کا بدلہ۔
  • پڑوسی کی حفاظت۔
  •  حسن خلق۔
  •  سب سے بڑھ کر شرم و حیا۔
  •  مہمان نوازی۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

تمہاری عمر برابر گھٹتی جا رہی ہے بس جو کچھ تمہارے ہاتھ میں ہے اس سے کسی کی مدد کر جاؤ۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

کمزوریوں میں سب سے بڑی کمزوری بد اخلاقی اور بد اعمالی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

کرم کے معنی ہیں مانگنے سے پہلے دینا اور وقت پر احسان کرنا۔

دانائیوں میں اعلیٰ  درجہ کی دانائی تقویٰ ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

تکبر سے دین اور ایمان جاتا ہے چنانچہ شیطان  تکبر کی وجہ سے مردود اور ملعون ہوا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

سخاوت افضل ترین عمل ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جس نے ایک نفس کو بچایا اس نے گویا تمام لوگوں کی جان بچائی۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو لوگ تمہارے دوست بننا چاہتے ہیں ان کے دوست بنو، عادل کہلاؤ گے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جس کے پاس عقل نہیں اس کے پاس ادب نہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

تین باتیں آدمی کو ہلاک کر دیتی ہیں:

1۔ حسد۔

2۔ حرص۔

3۔ تکبر۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

حسد ایک آگ ہے جو انسان کو جلاتی ہے اور دوسروں کو عداوت پر ابھارتی ہے۔