Columbus , US
25-04-2024 |17 Shawwāl 1445 AH

حضرت خواجہ ابو سعید خراز رحمتہ اللہ علیہ

خدا سے اس لیے محبت کرو کہ وہ تمہارے ساتھ نیکی کرتا ہے اور جو خدا کو اپنا محسن تصور نہ کرے وہ کبھی خدا سے محبت نہیں کر سکتا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو بندہ خود دوسرے کے احسان کا محتاج ہو وہ کسی کے ساتھ کیا بھلائی اور احسان کر سکتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

مالداروں کا حق فقراء کو اس لیے نہیں پہنچتا اول تو ان کی دوستی ہی ناجائز ہوتی ہے دوسرے ان کا عمل مطابق دولت نہیں ہوتا تیسرے فقراء خود صاحب قناعت ہوتے ہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جس کو اپنے اور خدا کے مابین حائل ہونے والی شے پر غلبہ حاصل نہ ہو اس کو تقوی و مراقبہ اور کشف و مشاہدہ حاصل نہیں ہو سکتے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

صدق یہ ہے کہ انسان اپنا عہد پورا کرے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

بندہ حقیقت  بندگی کو اس وقت تک پہنچ سکتا ہے جب وہ اپنے فعل بندگی کو نہیں دیکھا اور اپنے فعل کو دیکھنے سے فانی اور فضل حق کی دید سے باقی ہوتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو اپنی فراست کے نور سے دیکھتا ہے وہ خدا کے نور سے دیکھتا ہے اور جو خدا کے نور سے دیکھتا ہے اس کا علم حق کی طرف ہوتا ہے اور وہ غلطی نہیں کھاتا۔


یہ تصور بھی غلط ہے کہ سعی و مشقت سے یا بغیر سعی و مشقت کے قرب الہی حاصل ہوسکتا ہے اس کا دارومدار تو صرف خدا کے فضل پر ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

خدا کے بعض بندے ایسے بھی ہیں جو اس کے خوف سے خاموشی کے ساتھ مشغول عبادت رہتے ہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

محوفنا ہونا فنا کی علامت اور حضوری بقا کی علامت ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

ذکر تین طرح سے کیا جاتا ہے ایک صرف زبان سے دوسرے قلب و زبان دونوں سے اور تیسرا جس قلب  میں ذکر رہے لیکن زبان گنگ ہو جائے لیکن اس مقام کا علم خدا کے سوا کسی کو نہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

توحید نام ہے ہر شے سے جدا ہوکر رجوع الی اللہ ہونے کا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عارف وہی ہے جو خدا کے سوا ہر شے سے بے نیاز ہو جائے کہ تمام اشیاء اسی کی محتاج نظر آئیں

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

علم وہی ہے جس پر عمل بھی ہو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

عارف راہ مولا میں ہمیشہ گریہ زاری کرتا رہتا ہے لیکن جب  واصل باللہ ہوجاتا ہے تو سب کچھ بھلا دیتا ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

توکل خدا پر اس طرح اعتماد کرنے کا نام ہے جس میں سکون ہو نہ عدم سکون۔