عطارد کی سعد گھروں میں موجودگی

پہلا گھر:

پہلے گھر میں موجودگی وجیہ اور جسامت میں اچھا عقلمند اور ذہین گھومنے پھرنے کا شوقین اور شاعری،  علوم مخفی اور شاہانہ زندگی کی جانب مائل کرتا ھے۔ عطارد بارہ برجوں میں اگر پہلے گھر میں ہو تو تقریبا اچھا نتیجہ ہی دیتا ہے تا وقتیکہ کوئی نحس ستارہ ساتھ نا ہو ۔

دوسرا  گھر:

عطارد دوسرے گھر میں شاطر فطین مخلص، گفتگو کا ماہر، لکھاری،کلرک موسیقی کا شوقین اور صحافت کی جانب لے جاتا ہےتاہم برج اسد،عقرب،قوس،اور جدی میں اچھا نہیں ہوتا ۔

تیسرا  گھر:

عطارد تیسرے گھر میں پڑھنے کا شوقین،سفر،اچھا بھائی،  بہادر، محقق اور کاروباری ساکھ رکھنے والا فرد بناتا ھے ۔ لیکن برج دلو، ثور، جوزا، سنبلہ ،میزان اور حوت میں اچھا نہیں ہوتا ۔

چوتھا  گھر:

عطارد کا چوتھے گھرمیں ہونا گھریلو سکون تو دیتا ھے تاہم پڑھنے لکھنے کے حوالہ سے عطارد چوتھے گھر میں نمایاں کردار ادا نہیں کرتا ۔

پانچواں گھر:

عطارد پانچویں گھر میں علم، پڑھائی لکھائی اور تعلیم کے میدان میں بچے کو اعلیٰ درجات پر لے جاتا ہے ۔ایک اچھا انسان صلاح کار مشیر اور پڑہا لکھا انسان بناتا ہے ۔

چھٹا  گھر:

عطارد چھٹے گھر میں مکینیکل اکائونٹنگ،  ذہنی طور پر تیار رہنے والا بناتا ہے لیکن عطارد یہاں دیگر خرابیاں اور صحت کے مسائل بھی دیتا ہے اور دشمنیوں میں اضافہ کا باعث بھی بنتا ہے ۔ ایسے افراد کسی حد تک بد زبان اور تند و تیز گفتگو کرنے والے ہوتے ہیں 

ساتواں  گھر:

عطارد ساتویں گھر میں ذہین ،شاطر ،استاد ، لیکچرار ، فلسفی، شہرت کے ساتھ روایات کا منحرف ہوتا ہے اگر جوزا میزان یا قوس میں ایسا ہوتو مولود استاد یا لیکچرار بن سکتا ہے تاہم تحت الشعاع یا نحس ستاروں کی موجودگی ہو تو ایسا بچہ تعلیم کے میدان میں اسکول سے بھاگنے کا ماہر ہوگا ۔

آٹھواں گھر:

عطارد آٹھویں گھر میں ہوتو علوم مخفی کی جانب ذہین ، وکالت زمین جائیداد کا حصول ، لیکن بچیوں یا زنانہ زائچے میں الٹ اثرات موئنث بروج میں ہوتو ذہنی مسائل،  ڈپریشن،  تفکرات اور پریشانیاں اور دل کی تکالیف دیتا ھے۔

نواں  گھر:

عطارد نویں گھر میں  ہو تو اعلیٰ تعلیم کا حصول،  ذہین، فطین ، شاطر، عاقل اور قانون کی تعلیم کے ساتھ اطلاعات و نشریات میڈیا سے منسلک ہو سکتا ہے۔ بیرون ملک تعلیم کا حصول ممکن بناتا ہے ۔ تاہم دین سے دورافراد دین،  مذہب عقیدے کی تبدیلی کا شکار ہو سکتے ہیں۔  اسکے ساتھ ہی اگر برج حمل اسد یا قوس میں ہوتو آسٹرولوجر، حساب ریاضی کا ماہر سائینس کے شعبہ سے تعلق ہو سکتا ہے۔ منفی ستارے یا بروج ہوں تو منسوبات کا حصول ممکن نہیں ہوتا۔  برج قوس یا حوت ہو تو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

دسواں گھر:

دسویں گھر میں ہوتو انتظامی مہارت،  اعلیٰ ذہانت ، شہرت اور سیاست، کے ساتھ اچھے اثرات مرتب کرتا ہے ۔ زبانوں پر مہارت کے ساتھ کاروبار میں اچھی ساکھ اور اعلیٰ مقام دیتا ہے لیکن نحس حالت میں عطارد ہو تو جھوٹ اور فراڈ کے ساتھ دھوکہ دہی کا ماہر ہوگا اور دیگر نحس ستاروں کی نظر ہو تو اثرات میں منفی عوامل کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

گیارواں گھر:

عطارد گیارہویں گھر ہو تو واضح نظریہ،  صاف گو دوست احباب میں مقبول اور امیر بلکہ بہت کامیابیاں لاتا ھے ۔ تاہم برج حوت،  میزان،  ثور یا حمل  ہو تو اچھا نہیں ہوتا ۔

بارہواں گھر:

بارہویں گھر ہو تو عطارد بچہ کو اپنی ہی ذات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔  چھٹی حس وجدان اور علوم مخفی کی جانب لے جاتا ہے ۔ خبر رسان جاسوس، خفیہ اطلاعات رکھنے والے یا ایجنسیوں سے منسلک افراد میں عطارد بارہویں گھر کا مالک ہوتا ہے۔  اگر بارہویں گھر نحس برج میں عطارد موجود ہو تو تمام سعد اثرات ختم کرنے کے بعد دھوکہ فراڈ اور جعلی کاموں میں مہارت لاتا ہے۔  یہی وہ نظر ہوتی ہے جو زحل اور مشتری کی نظرات سے مل کر جعلی عامل بناتی ہے۔

قارئین اب سمجھنے کی ضرورت یہ ہے کہ زائچہ کا پہلا، دوسرا،تیسرا ،پانچواں اور نواں گھر تعلیم کے حوالہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ ہر برج میں یہ گھر علیحدہ ہوتے ہیں اور انکے ستارے بھی الگ ہوتے ہیں ۔اولاً بچے کے زائچہ میں پہلے گھر میں  لگن کے ستارے کی مضبوطی دیکھی جاتی ہے۔  اگر ذاتی ستارہ مضبوط ہوگا تو دیگر کمزوریاں دور کرنے میں بچے کو آسانی سے سنبھالا جا سکتا ہے ۔ یہی پہلا گھر دنیاوی معاملات میں ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔  کسی بھی مسئلہ میں پہلے گھر کی مضبوطی کو سامنے رکھنا لازمی ہے ۔ تیسرا، پانچواں، ساتواں، نواں گھر ان گھروں میں اگر کوئی نحس ستارہ موجود ہے تو یاد رکھیں ۔ تیسرا گھر زائچہ کا  ابتدائی تعلیم اور بچے میں بول چال کی قوت کو ظاہر کرتا ہے اگر یہاں کسی ستارے کی وجہ سے رکاوٹ ہے تو بچے میں ابتدائی تعلیم کی جانب رغبت نہیں ہوگی ۔ زائچہ کا پانچواں گھر بچے میں شعور اور عقلی بلندیوں کو ظاہر کرتا ہے اور اسکے ساتھ ہی پانچواں گھربچے میں تعلیم میں رغبت کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔ پرائمری تعلیم کو پانچویں گھر سے دیکھا جاتا ہے ۔ اگر یہاں سعد ستارہ موجود ہو اور لگن کو سعد نظر سے دیکھ رہا ہو تو بچے میں تعلیم کی جانب رغبت پائی جائے گی جبکہ نحس ستارے کی موجودگی تعلیم سے دوری یا کمزوری کا باعث بنتی ہے۔ زائچہ کا ساتواں گھر بچے کے زائچہ میں اسکول اور کالج لائف کو ظاہر کرتا ہے ۔ عموماً چودہ سے سولہ سال کی عمر میں بچہ میٹرک کرتا ہے یہی وہ دور ہوتا ہے جب ستارہ زحل وقت ولادت سے عین ساتویں گھر  موجود ہوتا ہے اور اکثر ایسے بچے جن کی ولادت کے وقت زحل طالع بارہویں یا دوسرے گھر میں ھوتا ہے انہی اوقات میں تعلیم سے دور یا تعلیم پر توجہ کھو دیتے ہیں ۔ ایسے وقت میں عطارد کام نہیں کرتا ۔ نواں گھر زائچہ کا اعلیٰ  تعلیم یونیورسٹی لائف کے ساتھ بیرون ملک تعلیم کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔  ایسے وقت میں جبکہ بچہ اعلیٰ تعلیم کی کوششیں کر رہا ہو اور کامیابی نا ملے تو آگے بڑہنے کا رجحان بچوں میں ختم ہوتا ہے اور اکثر ایسے وقت میں تعلیم کو خیر باد کہ دیا جاتا ہے۔ 

مزید  بلاگز کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیے۔