برج حمل: آج آپ کو اپنے مالی اور جذباتی شعبے میں بہت سی رکاوٹوں یا مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایسے موقع پر آپ کو مکمل طور پر اپنے آپ کو متحمل مزاج بنانا ہوگا اور اپنے ذہنی انتشار پر بھی قابو پانا ہوگا۔ایسے مواقع پر آپ کے دوست یار اور مخلص احباب آپ کے مددگار ہوں گے۔ویسے بھی آج شروع ہونے والا وقت آپ کو بہت سی الجھنوں کے حل کی جانب راغب کر سکے گا۔جبکہ آپ کو اپنے آپ کو غیر حقیقت پسندانہ خیالات سے دور رکھنے کی کوشش بھی کرنی ہوگی۔آپ کو حقیقی اور غیر حقیقی امور اور مسائل میں بہترانتخاب کا موقع بھی تلاش کرنا ہوگا تاکہ حقیقی نقاط کو ہی منتخب کر کے دوسروں کے لئے مثال بننے کی کوشش کریں۔
برج ثور : آج اپنی کاروباری حالت کی وجہ سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ آپ کی طے کردہ ملاقاتیں بھی اپنے طے شدہ وقت پر نہیں ہو سکیں گی۔اپنے غصے پر قابو رکھیں اور کسی پیچیدہ صورتحال میں اپنے آپ کو ملوث کرنے سے باز رہیں۔اپنے شریک حیات سے متوقع جھگڑے سے بچنے کے لئے اپنے الفاظ کا انتخاب سنجیدگی سے کریں۔ ہمیشہ کی طرح آپ کے اندر پیدا ہونے والی تبدیلی آپ کے لئے نئی کامیابیوں کی نوید لے کر آئے گی اس کا ثبوت آج آپ کی پر جوش سرگرمیوں کی شکل میں آپ کو مل سکتا ہے۔جس کاعملی مظاہرہ اسوقت سامنے آ سکے گا جب آپ کسی ایسے فرد سے بات چیت کریں گے جو بہت سے عملی کاموں میں آپ کا مددگار ہو سکتا ہے۔
برج جوزا : آج صبح میں ہی آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے جب کسی دوست سے منہ ماری ہو جائے گی اور خاص کر یہ وہ دوست ہوگا جس سے آپ کو اس بات کی توقع ہر گز نہ ہوگی۔آپ کو اپنے طے شدہ اہداف کی تکمیل کی جانب اپنی توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔اپنے پیاروں کے ساتھ آپ کے تعلقات بہت بہتر ہوں گے جن کی وجہ سے آپ کے عزائم بہت بلند ہو سکتے ہیں۔اپنی باتوں میں تضاد کا عنصر ختم کرنے کی کامیاب کوشش کر سکیں گے ورنہ آپ جیتی ہوئی بازی بھی ہار سکتے ہیں۔ اگر آپ واقعی ہی خلوص دل سے دوسروں کی مدد کرنا چاہ رہے ہوں گے تو پھر آپ کو اپنی ذات کے بارے میں مزید احتیاط کرنی ہوگی ۔
برج سرطان: آج آپ کے کاروباری شراکت دار کی مالی بدعنوانی سامنے آنے کی وجہ سے آپ کا دل کھٹا ہو سکتا ہے اور اعتبار کا خاتمہ بھی۔آپ مزید اعتماد کرنے کے لئے تیار نہ ہوں گے اور نہ ہی کسی طرح کی رعایت دینے کے لئے۔اپنے انجام دیئے گئے ہر کام کے بارے میں محتاط رہیں۔موجودہ دور نئی سرمایہ کاری کے لئے مناسب نہیں ہے۔ اپنے ہمسایوں کی بیماری میں ان کا ساتھ دے سکیں گے۔اس کے علاوہ اگر تھوڑی توجہ دے کر اپنے خیالات اور سوچوں کو حقیقت کی لڑائی لڑنے کے لئے تیار کر لیں گے تو آپ کے ارد گرد موجود بے شمار لوگ بھی آپ کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔آج اپنے نظریات پر کاربند رہنے کی کوشش کریں۔
برج اسد: آج کو آج اپنے کسی عزیز کی بیماری کی خبر ملنے سے آپ کی طبیعت بھی خراب ہو سکتی ہے۔جس کی وجہ سے آپ کو اپنے اہداف پر اپنی توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوگا۔اس لئے کسی بھی قسم کے اہم فیصلے کرنے سے گریز کریں۔اپنے قریبی افراد میں شامل کسی خاتون سے گرمی سردی نہ کریں۔اس کے علاوہ اپنے مثبت منصوبوں کا اثر آپ کے موجودہ پراجیکٹ پر پڑنے سے مستقبل کے بارے میں دیکھے گئے خواب سچ ثابت ہو سکیں گے اور لوگوں کی نظر میں آپ کی پہچان ہو سکے گی۔ لیکن یاد رکھیں کہ آپ کی ذرا سی بے یقینی سارے کھیل کو بگاڑ دے گی یا آپ کی کامیابی کو کونقصان پہنچا سکتی ہے ۔ اس لئے اپنے آپ کو بااعتماد بنانے کی کوشش لازمی کریں۔
برج سنبلہ: آج ممکنہ طور پر آپکی اہم کاروباری ملاقاتیں یا منصوبے التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔کچھ اہم افراد کے بارے میں آپ کو خاص معلومات بھی مل سکتی ہیں جس سے آپکے موجودہ تعلقات میں گہرائی پیدا ہو سکتی ہے۔کسی رشتہ دار کی جانب سے قرض کے بارے میں پیغام موصول ہو سکتا ہے جسے وہ کتابوں کی خریداری یااپنے تعلیمی مصارف کی مدمیں خرچ کر سکتا ہے۔شام میں کسی بیرون ملک جانے والے رشتہ دار سے ملاقات ہو سکتی ہے۔یاد رکھیں جب تک آپ کے احساسات اور جذبات سلامت رہے اس وقت تک آپ کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں ہوگی ۔خود کو دوسروں کے متکبرانہ رویے کی وجہ سے ان سے دور نہ کریں بلکہ اصل بات کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔
برج میزان: آج حالات سے بیزاری اور لاتعلقی کی وجہ سے آپ میں بےچینی اور ذہنی انتشار پیدا ہو سکتا ہے۔آپ کو کوئی چیز اچھی نہ لگنے کی وجہ سے دوسروں پر کافی زیادہ تنقید کرتے نظر آئیں گے۔اپنے تنقیدی رویے پر قابو پائیں اور اپنے پیار بھرے تعلقات کو متاثر ہونے سے بچائیں۔ آپ کے لئے مناسب یہی ہے کہ غیر حقیقت پسند لوگوں سے اپنے آپ کو دور کر لیں ،دن بھر سوچنے میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اگر اپنے تمام وسائل کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں تو آپ کا ہر ایکشن بر وقت اور درست محسوس ہو گا۔ دوسروں کے ساتھ کام کرتے وقت آپ کو اپنے آئیڈیاز پر بھر پور توجہ دینی ہوگی تاکہ آپ کا اعتماد اور یقین مزید بڑھ سکے ۔
برج عقرب: آج اپنے اندر محسوس ہونے والی نقاہت اور کمزوری کا بروقت علاج کروائیں ورنہ اپنے طے کردہ اہداف کا حصول ممکن نہ ہوگا۔اپنے پیاروں سے گرم مزاجی یا درشتگی سے پیش نہ آئیں اور اپنے کام پر اپنے آرام کو ترجیح نہ دیں۔آج کے دور میں کسی چیز کی اصل حیثیت کی بجائے اس کا ظاہر دیکھ کر ہی فیصلے کئے جاتے ہیں اور جب یہ بات کسی انسان کے بارے میں ہو رہی ہو تو اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے جبکہ سب سے زیادہ اسی معاملے میں سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ اپنے عملی خیالات کو اس شکل میں دوسروں کے سامنے پیش کریں کہ انکی توقعات کے مطابق ہو اور آپ کو جھجک محسوس نہ ہو۔
برج قوس: آج آپ کو اپنے وجدان پر ہی بھروسہ کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہوگا۔اپنے حالات میں پیدا ہونے والی بے چینی کی وجہ سے اپنے دوستوں یاروں اور پیاروں کے ساتھ مت الجھیں۔لیکن اگر آپ اپنے گھر کو بدلنا یا سجانا چاہتے ہیں تو کامیاب رہیں گے کیونکہ آپ میں اس قدر صلاحیتیں موجود ہیں کہ آپ دوسروں کی باتوں کا مدلل جواب بھی دے سکتے ہیں اور ان کی مشکلات کا حل بھی تلاش کر سکتے ہیں۔آج دوسروں سے گفتگو کرتے وقت اگر اپنے جذبات اور الفاظ پر کنڑول رکھیں گے تو نتائج مثبت برآمد ہو سکیں گے ورنہ سامنے آنے والے نتائج آپ کی توقع سے بہت زیادہ مختلف ہو سکتے ہیں۔
برج جدی: آج حالات کے دباؤ کی وجہ سے آپ بہت ناخوش ہونے سے بلاوجہ اپنے آپ اور دوسروں سے بھی ناراض نظر آسکتے ہیں۔کوئی بات یا کوئی چیز آپ کو دکھی کر سکتی ہے۔جب آپ اپنے پیاروں کو فضول خرچی یا بلا وجہ کی خریداری کرتے دیکھتے ہیں تو آپ کا دل جلتا ہے۔اپنے آپ کو جلنے اور کڑھنے سے بچائیں اور کسی بھی بات پر مشتعل نہ ہوں۔اس کے علاوہ دوسروں کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اپنے آپ کو ضرور مطمئن کرنے کی کوشش کریں اس کے علاوہ دوسروں کے جذبات واحساسات کا احترام بھی لازمی کریں کیونکہ یہ سب تو آپ کی گھریلوتر بیت ،تعلیم اور ماحول کے عین مطابق ہے۔
برج دلو: آج آپ کو اپنے سینئرز کی جانب سے کوئی نیا طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایات موصول ہو سکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کا طے شدہ ایجنڈا مکمل کرنا ممکن نہ ہوگا اور اس کے علاوہ آپ کی نئی ذمہ داری کا تعین بھی کیا جا سکتا ہے۔آپ کی ذہنی الجھن جلد حل ہو سکے گی۔اپنے آپ کو کسی طویل سفر سے دور رکھیں۔اپنے اہم کاغذات اور قیمتی سامان کی حفاظت لازمی کیا کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے نظریات کومنظر عام پر لا کر اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں گے جبکہ شکوک و شبہات میں گھری ہوئی اپنی شخصیت اوراپنی پوزیشن کو واضح کرسکیں گے۔ اگر آپ نے حسبِ معمول ایسا نہ کیا تو کسی دوسرے کو آپ کی تکلیف کا اندازہ تک نہ ہو گا ۔
برج حوت: آج اپنے گھر کی ترتیب یا عمومی طور پر لائی جانے والی کسی تبدیلی کی وجہ سے آپ کی تلخی اپنے شریک حیات سے ہو سکتی ہے جس سے آپ کو بچنا ہوگا۔اپنے دوستوں اور مخلص افراد کے ساتھ مشاورت کرکے اپنی گرم مزاجی پر قابو پائیں۔آج اپنے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے میں جلدی کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ التواء کا شکارباقی منصوبوں کو وقت دینے کی کوشش کرکے اپنے آپ کو مطمئن کرنے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ آج اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا کوئی نیا طریقہ اختیار کریں اور خاص کر ا سکی اہمیت اس وقت دو چند ہو جاتی ہے جب آپ خود کو کسی معاملے میں الجھانے کی کوشش کریں یاغیر ارادی طور پر ایسے کسی معاملے میں ملوث ہو جائیں۔