برج حمل: آج کے دن کا خاص سبق یہ ہے کہ اپنی گفتگو اور بات چیت کی صلاحیت سے بھرپور انداز میں فائدہ اٹھانے کی کوشش میں کامیاب ہو سکیں گے مگر جوش کے ساتھ ساتھ ہوش کا استعمال بھی ضروری ہوگا۔کسی حالت میں بھی آپ سخت اور شدید جذباتی اند از اختیار نہ کریں ۔ دن کے آغاز سے ہی آپ کے ذہن پر مالی معاملات یا روپے پیسے کی فکر مندی حاوی ہو گی۔ اس کے لئے اپنے ماضی کے کچھ بہترین دنوں کو یاد کر کے اپنی عملی حکمت عملی کو دوبارہ سے مرتب کرنے کی کوشش کریں ۔ اپنے اندر موجود سستی اور کاہلی کو اپنے انداز سے ہی کنٹرول کر نے کی کوشش کریں کیونکہ زیادہ سوچوں کا دباؤ بھی آپ کو ذہنی طور پر انتشار کا شکار بنا سکتا ہے ۔
برج ثور : آج آپ کے دن کا آغاز ہمت جرات اور جذبوں بھرے انداز میں ہو گا اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ آپ کو بے چین کر سکتا ہے جبکہ یہ سب احساسات آپکے اندر سے ہی جنم لے سکیں گے۔ آج آپ کو اپنے سارے کا م بڑے واضح ، دوستانہ اور سماجی اندازفکر کے ساتھ سر انجام دینے ہونگے ۔اسکے علاوہ دوسروں کے ساتھ لین دین واضح، پر سکون اور مروجہ طور طریقوں کے مطابق ہی کرنے کی کوشش کریں ۔ آج جب آپ دوسروں پر اپنا بہتر تااثر قائم کرنے کی کوشش کریں گے تواس کیلئے آپ کو معمول سے ہٹ کر طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا۔شام میں اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزرانا پسند کریں گے ۔ کسی قسم کی خریداری کرتے وقت فضول خرچی ہو سکتی ہے۔
برج جوزا : آج صبح سے ہی بے چینی اور جارحانہ رویہ حاوی ہو کر آپکے مختلف فرائض اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں رکاوٹ بن سکتا ہے جسکی وجہ سے آپکی تنقید ی سوچ اور کسی خوف کا احساس مشکلات پیدا کرنیکا سبب بن سکتا ہے۔ ایسے حالات میں صرف حقیقت کو تسلیم کرنے سے ہی آپکو اطمینان حاصل ہو سکے گا ۔ آج آپ جوکچھ کرنا چا ہ رہے ہیں وہ شائدممکن نہ ہو پائے یا آپ ہی مناسب انداز سے انجام نہ دے پائیں ۔ شام میں آپکا رویہ اور انداز مکمل طور پر تبدیل ہوجائیگا جس سے آپکی زیادہ تر توجہ اپنے خاص رشتہ داروں پر ہی مرتکز رہے گی ۔ آپ اپنے شریک حیات یا محبوب کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے کیونکہ یہ آپکے جذبوں کی تکمیل کا وقت ہوگا۔
برج سرطان: آج اگر آپ یہ طے کر لیں کہ سب کچھ ٹھیک کرنا ہے تو قطعی مشکل نہ ہو گی لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے موجودہ حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ جب آپ ایک بار ٹھان لیں کہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنا ہے تو پھر کسی کی کیا مجال کہ آپ کے فرائض اور ذمہ داریوں کے درمیان آئے۔ اگر آپ یہ چارہے ہیں کہ اپنے آپ کو کسی معاملے میں اس حد تک ملوث نہ کریں کہ آپ کے معاملات ڈسٹرب ہوجائیں تو آپ کا مقصد حاصل ہوجائے گالیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ بہت سے افراد آپ کے اس رویے کو قبول نہ کرسکیں گے بلکہ مزید مخالفانہ رویہ اختیار کرنے کی کوشش بھی کریں گے ۔
برج اسد: آج اپنے جذ بات اور موڈ پر قابو رکھنا اور لین دین کے معاملات میں حساس رویہ اختیار نہ کرنا ہی آپ کے فائدہ میں رہے گا کیونکہ دوسروں کی جانب سے پیدا کئے گئے مسائل اوران کے ذاتی نظریات کی وجہ سے آپ ضرور ت سے زیادہ شدیدردعمل کا مظاہرہ کر سکتے ہیں جبکہ یہ سب کچھ آپ کو مزید مشکلات کا شکاربنا سکتا ہے مگر شام کے بعد سب کچھ بدل جائے گا ۔آپ بہترین رومانس اور عمدہ سماجی اخلاقیات کی جزباتی کیفیات سے لطف انداز ہو سکیں گے ۔ یقین رکھیں کہ اپنے گھر والوں ، دوستوں یا محبوب کے ساتھ اچھا وقت ہی نہ گزرے گا بلکہ کئی ایک اختلافات بھی ختم ہو جائیں گے اور اگر آپ چاہیں گے تو کئی ایک نئے دوست بھی بناسکیں گے ۔
برج سنبلہ: آج اپنے دن کا آغاز بے آرامی اور بے چینی کے ساتھ کرنے سے بچیں کیونکہ آپ کے ذہن پر مختلف النواع خیالات کی یلغار سوار ہونے سے آپ کے لئے صحیح راہ کا انتخاب کرنا اور اپنے آپ کو خوف اور ڈر کے اثرات سے باہر نکالنا خاصا مشکل کام ہوگا۔اس کے علاوہ آپ دوسروں کے سامنے جی بھر کے اپنے خیالات کا اظہار کرینے کی کوشش کریں گے جبکہ دوسروں کی باتوں کو صبر سے سننا بھی گوارا نہ کریں گے۔اگر ایسا ہوا تو سوچیں کہ پھر آپ کیسے کامیاب ہو سکیں گے۔ آپ کوآرام کرنا چاہئے ورنہ مستقبل کے منصوبوں پر توجہ دینا ممکن نہ ہوگا۔ دوسروں کو اپنا بنانے کی اہلیت سے کام لے کر اپنے دل کے ارماں باآسانی پورے کر سکیں گے۔
برج میزان: آج کچھ ناگزیر حالات آپ کو پریشان کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ کو اپنا توازن قائم رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے اور حالت سے نپٹنے کے لئے فوری ردعمل کا اظہار نہیں کرنا چاہئے۔ ذاتی اور رازدارنہ معلومات ظاہر کرنے سے گریز کریں۔ ذاتی رشتے حساس اور نازک ہیں۔ فطرت کے کاموں میں خود کو مشغول کریں ۔ ہو سکتا ہے آپ کے شریک حیات اپنے دوستوں کے ساتھ اتنے مصروف ہوں جس سے آپ افسردہ ہو جائیں، کسی بھی قسم کے بحث و مباحثہ سے اجتناب کریں ، ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔
برج عقرب: آج اپنے مستقبل اور کیرئیر کے بارے میں دوسروں سے آگے بڑھ کے سوچنا چاہیں گے اور کسی قسم کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔دوسروں سے اپنے جذبات ، احساسات کو چھپانے کا مطلب گبھراہٹ یا خوف نہیں بلکہ اعتماد کی انتہاء بھی ہو سکتا ہے مگرآپ کو دوسروں کی ضروریات کے بارے میں لازمی جاننے کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ آپ کیلئے عزت اور شہرت کے دروازے کھل سکیں ۔ شام کے پروگراموں میں آرام اور سکون کے لمحات حاصل کرنیکی کوشش مد نظر رکھیں مگر ملاقات کے دوران آپ کی توجہ کسی مالی معاملے پر ہی مرتکز ہوسکتی ہے ۔ اس کے بعد یہ معاملہ بھی جلد ہی تکمیل کی منزل تک پہنچ پائے گا۔
برج قوس: آج آپ اپنے مشکل ایجنڈے پر عمل کر کے اپنی توقعات کو پورا کرسکتے ہیں جبکہ آپ کی محنت اور لگن کی وجہ سے ہی آپ کی عزت میں اضافہ ہو سکے گا ۔آپ کے کسی خاص تعلق کے بارے میں لوگوں میں حسد کے جذبات نمایاں طور پر سامنے آ سکیں گے اور اگر آپ نے احتیاط نہ کی اور دونوں فریقین نے مل کر مسائل اور حالات و واقعات کو تنقیدی نگا ہ سے نہ دیکھا تو بہت سے اختلافات شروع ہو سکتے ہیں۔ اس لئے دو طرفہ احتیاط سے کام لیں تا کہ حسد پر مبنی یہ عذاب آپ کی زندگی کا مستقل حصہ نہ بن جائے ۔ دوسروں کی خدمت کا جذبہ لے کر دن کا آغاز کرکے آپ بہت پر خلوص اور مطمعن نظر آئیں گے ۔آپ کے اس رویے کا صلہ آپ کو بہت جلد مل سکے گا ۔
برج جدی: آج آپ کے ارد گرد موجود افراد آپ سے بہت سی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہوں گے جب کہ آپ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف ہونے کی وجہ سے انہیں زیادہ وقت نہ دے پائیں گے ۔ آج آپ کی ذمہ داریا ں اور کچھ خاص فرائض کی انجام دہی کے دوران آپ خفیہ کاموں کیجانب متوجہ ہو سکتے ہیں جس سے آپ کی توجہ بہت سے اہم کاموں کی جانب سے ہٹ سکے گی۔ مگر آپ کا اعتماد اور حوصلہ صحیح طریقے سے آپ کا ساتھ نبھا سکے گا ۔ شام تک آپ کے مزاج میں موجود تلخی اور غصہ ختم ہو سکے گا جبکہ اس دوران اپنے جذبات پر قابو رکھیں ۔ کسی خاص فرد سے اپنے جذبات شےئر کر کے اپنا تاثر مزید بہتر بنا سکیں گے ۔
برج دلو: آج آپ کے جذبات اور سوچیں اسقدر زیادہ شدت سے آپ پر حملہ آور ہوں گی کہ آپ کے لئے اپنی متحرک اور عملی سرگرمیوں کو جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا اسکا نتیجہ یہ ہو گا کہ آپ گھر پر ہی آرام کرنا پسند کریں گے اور اپنا وقت اپنے گھر والو ں کے ساتھ گزاریں گے جبکہ اپنی ذاتی اور نجی زندگی کو زیر غور لاسکیں گے ۔ کچھ مخالفین اپنی سازشوں کے تحت آپ کے منصبوبوں یا پروگراموں میں مخل ہو کرآپ کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ خاص کر جب آپ اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش کریں گے ۔ آج اپنی توانائی کو بروئے کار لانے کے لئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو عملی رنگ دینے کی کوشش لازمی طور پر کریں۔
برج حوت: آج آپ کے دن کا آغاز بہت متحرک اور مصروفیت بھرا ہوگا ۔ آپکی مصروفیت میں اپنی سماجی اور رفاع عامہ کی سوچوں کے علاوہ دوسروں کے بارے میں مثبت خیالات اور سوچیں بہت واضح ہو ں گی لیکن ایسے میں یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ جو کہنا ہے سوچ سمجھ کر کہیں کیونکہ بہت زیادہ تفصیلی اور کھلی باتیں دوسروں کو ہضم کرنی مشکل ہونگی ۔ آپکو کچھ وقت ہرحال میں اپنے گھر والوں کیساتھ گزارنا چاہئے کیونکہ گھر والوں کے بارے میں جوخاص بات آپکو پریشان کررہی ہیں وہ ان کا عدم تحفظ ہے لہذا ہر حال میں انکی حفاظت کا خاطر خواہ بندوبست ضرور کریں اور اپنی ذاتی سیکورٹی سے بھی غافل نہ رہیں ۔ اپنے جذبات کا بر ملا اظہار آپ کیلئے بہترین نتائج لا سکتا ہے۔