برج حمل: آج کا دن کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کرنے یا کسی قسم کی خریداری کے لئے بہتر ثابت نہیں ہوگا۔آج آپ کی ملاقات کسی ایسے خاص فرد سے ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کے مستقبل کے منصوبے بہتری میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔آج آپ کو بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔آج ستاروں کی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ کے پاس کرنے کو بہت سے کام موجود ہوں گے جبکہ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے لئے بھی وقت نکالیں اور اپنے آپ کو پرسکون بنانے کی کوشش کریں۔آج صبح سے ہی آپ خاصی بڑی رقم خرچ کرنے کے لئے جذباتی ہو سکتے ہیں لیکن اس خواہش کی راہ میں مشکل بھی پیدا ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر آپ کا مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

برج ثور : آج کے دن کا آغاز کسی طرح کی نئی سرگرمی سے ہو سکتا ہے لیکن یاد رکھیں کہ آج کا دن ایسی سرگرمیوں کے لئے بہتر نہیں ہے کیونکہ آپ کو اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مشکل ہوگی ۔کسی پرانے دوست سے ملاقات ہونے سے آپ کو کاروباری شراکت داری کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے لیکن اسے قبول کرنے میں نہ تو جلدبازی سے کام لیں اور نہ ہی واضح انکار کریں۔یاد رکھیں کہ آج صبح سے ہی آپ کے خیالات میں بہت الجھاؤ ہو سکتا ہے اور ممکن ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کے کئی اہم کام  نہ نظر انداز ہو جائیں۔آپ کو اصل میں اپنی ترجیحات کا خاص خیال رکھ کر ہی اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانا چاہئے۔

برج جوزا : آج اپنے آپ کو کسی قسم کے واہموں اور اندیشوں کا شکار بنانے سے گریز کریں ورنہ آپ کی خود اعتمادی ضائع ہو سکتی ہے۔رقم خرچ کرنے کی کوششوں میں مصروف رہنے کی بجائے اپنے کسی مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں اور اپنے شریک حیات سے متضاد رویہ اختیار کر کے بحث و مباحثہ میں ملوث نہ ہوں۔ آج کے دن آپ کو بہت محتاط رہنا ہوگا اور سوائے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے کچھ اور نہیں سوچنا ہوگا اور نہ ہی اپنی توجہ کو انتشار کا شکار بنانا ہوگا۔آپ کا وجدان اور دلیرانہ فیصلے آپ کے امور کی انجام دہی میں جادوئی اثرات کے حامل ہوں گے۔مگر آپ کو اپنے معاملات میں قسمت آزمانے کے لئے کچھ وقت تو گزارنا ہی ہوگا۔

برج سرطان: آج آپ کی شریک حیات کا موڈ آپ کے ایک ساتھ سفر کرنے کی بات پر بگڑ سکتا ہے ۔ جس سے کئی ایک پروگراموں کو عملی شکل دینے یا ان کا آغاز کرنے کے منصوبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایسے حالات میں غصہ دکھانے یا کسی جذباتی ردِ عمل کا اظہار کرنے کی بجائے اپنے آپ کو پرسکون رکھیں اور اپنے معمولات کو ترجیحات کی بنیاد پر انجام دینے کی کوشش کریں۔اپنے طے شدہ اہداف پر نظر رکھیں اور کسی بھی حالت میں کسی قسم کے اندیشے اور شکوک و شبہات کا شکار نہ بنیں۔دوسروں کی طرف دیکھنے یا ان پر تکیہ کرنے کی بجائے اپنی ذاتی کوششوں کی وجہ سے آگے بڑھنےکی ہمت اور جرات پیدا کرکے منزل کا حصول یقینی بنالیں۔

برج اسد: آج اپنے سامنے آنے والی تمام مشکلات پر باآسانی قابو پا نے کے لئے اپنے وسائل کا استعمال کرسکیں گے خاص کرامتحانات یا تعلیمی سلسلے میں ستارے آپ کو خاص مدد فراہم کرکے آپ کی کامیابی کو یقینی بنا سکیں گے۔آج آپ کو اپنے جذباتی اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کا موقع بھی مل سکے گا لیکن اس کے لئے آپ کو صرف اپنے شریک حیات کی ضروریات یا اس کے مشوروں کو سنجیدگی سے سمجھنا ہوگا۔ اس سے اپنی پیار بھری زندگی کو واپس معمول کے مطابق لا سکیں گے۔آج آپ کے اہل خانہ کو آپ کی خاص ضرورت محسوس ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو انہیں بھی وقت دینا ہوگا اور ان کے ساتھ کچھ وقت بتانے کا منصوبہ بھی بنانا ہوگا۔

برج سنبلہ: آج آپ کی دلیری اور متحمل مزاجی کی وجہ سے آپ کو اپنے کاروبار میں کامیابی مل سکے گی۔آپ کے کسی سینئر فرد کی نصیحتیں آپ کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہو ں گی جن کی وجہ سے آپ اپنی مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکیں گے لیکن سب سے قبل آپ کو اپنی مالی حالت بہتر بنانی ہوگی جو کسی بھی صورت تسلی بخش نظر نہیں آ رہی۔ آج آپ کو اپنے طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے اجتماعی سفر کا آغاز کرنے میں کامیابی مل سکے گی جس سے آپ کی مالی حالت بھی سنبھل سکے گی اور خاندانی ساکھ کو بھی سنبھالا مل سکے گا۔ نہ تومحبت بھرا سفر شروع کرنے میں جذباتیت سے کام نہ لیں اور نہ ہی اپنے آپ کو پر تجسس انداز میں دوسروں کے سامنے پیش کریں۔

برج میزان: آج اپنے یقین کی طاقت استعمال کرکے اپنی کاروباری شراکت داری کا آغاز کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اپنے معاملات کو اسطرح سے ترتیب دینے کی کوشش کریں کہ ستاروں کی موافقت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ایسے وقت میں آپ اپنے وجدان سے راہنمائی حاصل کرکے اپنے آپ کو کامیابی اور ترقی کی راہ پر گامزن بھی کر سکتے ہیں لیکن اس کام میں آپ کو باتیں بنانے سے نہیں بلکہ عمل سے کامیابی مل سکے گی۔آج اپنے موجودہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے آپ بہت پر جوش ہو سکتے ہیں کیونکہ آپ کو اپنے کاروبار اور کام میں اہم تبدیلیاں کرنے کا موقع میسر آسکتا ہے۔ ایسے مواقع ملنے سے آپ کا موجودہ حالات میں بہتری کا اندازہ یقین میں بدل سکے گا ۔

برج عقرب: آج اپنے جوش یا جذبات کو قابو میں رکھنے سے ہی معاملات کو گہری نظر سے دیکھ پائیں گے جبکہ اپنے انجام دیئے گئے کاموں کے نتائج کا انتظار تحمل اور سکون سے کرنے کی کوشش کریں۔اپنے پیار محبت کے معاملات کو قابو میں رکھنے اور اپنے خفیہ رازوں کو چھپائے رکھنے میں سستی نہ کریں ورنہ بات منہ سے نکلنے کے بعد قابو میں نہ رہے گی۔ اس لئے محتاط رہنا ہی بہتر ہوگا۔آپ کو کاروباری کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنا سماجی مقام بہتر بنانے کا بھی موقع مل سکے گا۔اپنی کاروباری شراکت داری سے فائدہ اٹھانے کے علاوہ اپنے دوست احباب کو بھی اپنی سوچوں کے مطابق ڈھال سکیں گے تاکہ کسی بھی حالت میں مقدور بھر عملی ساتھ دینے کو تیار ہو سکیں۔

برج قوس: آج بہت سے نئے کاموں کا آغاز کرنے میں آپ بہت متحرک ہوسکیں گے جبکہ ایسے کاموں کا فائدہ ان کے دلیرانہ عملی نفاذ میں ہی ہوگا۔ آج کا دن سفر کرنے کے لئے بہتر ثابت نہ ہو سکے گا لیکن اپنے مالی معاملات کو سلجھانے کے لئے بہتر وقت ہے جبکہ اپنے حلقہ احباب میں اپنی پہچان کروانے کے لئے بھی آج آپ کو مواقع میسر آ سکیں گے۔شام میں آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنا قیمتی وقت بتانے کی کوشش کرکے سب کے دل جیت سکیں گے۔آپ کے لئے آج آرام کرنے یا سستی اختیار کرنے کا دن نہیں ہے۔اپنے پیار بھرے ارمانوں کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش کریں ورنہ بات بدنامی کی شکل بھی ختیار کر سکتی ہے۔

برج جدی: آج اپنی خوبیوں سے فائدہ اٹھا کر اپنے آپ کو کسی مدبر یا مصلحت پسند شخص کے طور پر دوسروں کے سامنے پیش کر سکیں گے جبکہ آپ کو اپنے کام میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو بھی ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔آج آپ کو دوسروں کی سننے اور ان کا مطمع نظر جاننے کی کوشش بھی لازمی کرنی ہوگی۔حالات سے ہٹ کر اگر کسی بات میں شک پیدا ہو جائے تو اسے ملتوی کر دیں اور محتاط ہو جائیں۔آج اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لئے آپ کا عزم اور کھلے انداز سے اپنے فرائض کی بجا آوری ہی اصل کامیابی ثابت ہوگی۔اپنی کامیابیوں سے حوصلہ پا کر آپ اپنے گھریلویاخاندانی معاملات اور کاروباری مسائل کو باآسانی حل کر سکیں گے۔

برج دلو: آج اگر آپ نے محتاط رویہ اختیار نہ کیا تو آپ کے خلاف کوئی اسکینڈل بھی بن سکتا ہے اور آپ کی پیار بھری زندگی کے بارے میں افواہیں بھی پھیل سکتی ہیں جس سے آپ دلبرداشتہ بھی ہو سکتے ہیں۔اپنے آپ کو ذہنی اور جسمانی آرام دینے کے لئے اپنے معمولات میں سے وقت نکالنا بہت ضروری ہوگا۔ اگر آپ نے دوسروں سے بحث و تکرار سے کام لیا تو آپ کو بہت سی منفی باتوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا خاص کر اگر آپ نے کسی بزرگ کا مذاق اڑانے کی کوشش کی تو خود آپ کا مذاق بھی اڑ سکتا ہے۔آپ کو اس بات پر عمل کرنا چاہئے کہ دوسروں کی اصلاح بعد میں بھی کی جا سکتی ہے لیکن اپنی اصلاح میں تو دیر نہیں کرنی چاہئے۔

برج حوت: آج کوئی کاروباری ملاقات آپ کے طے کردہ شیڈول کے مطابق ممکن نہ ہو سکے گی۔اس معاملے میں زور آزمائی یا غصہ کرنے کی بجائے حالات کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کو سمجھ لینا چاہئے کہ آج ستارے ان کاموں کے لئے آپ کے معاون یا مددگار نہیں ہیں۔اسی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھانا مناسب نہیں ہوگا۔ ایسے وقت میں آپ اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے اور باہمی طور پر کسی طویل سفر کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔اپنے خیالات کی یکسوئی سے فائدہ اٹھا کر اپنے الجھے ہوئے معاملات اور مسائل کو سلجھا نے میں کامیابی اور باعزت مقام کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔