2023کا آخری چاند گرہن آج پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دیکھا جائے گا
جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔
سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔
اس سے قبل 5 مئی 2023 کو پینمبرل چاند گرہن ہوا تھا۔
پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے اور اس کا مشاہدہ مشکل ہوتا ہے۔
مگر 28 اکتوبر کو جزوی چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ کرنا ممکن ہوگا۔
چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 28 اکتوبر کی رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا ، رات 12 بج کر 35 منٹ پر گرہن لگنا شروع ہوگا ، انتہائی نقطہ آغاز رات 01 بجکر 14 منٹ پر ہوگا ،رات کے 01 بجکر14 منٹ پر عروج کو پہنچے گاجبکہ اس کا نظارا 01 بجکر 52 منٹ پر کیا جاسکے گا اور چاند گرہن 2023کا اختتام رات 03 بجکر 26 منٹ پر ہوگا۔یہ چاندگرہن پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔
سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی قسم کی احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 14 اکتوبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن بھی ہوا تھا۔
سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ملکوں، جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحرہندکے علاقوں میں دیکھا گیا۔اس سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا تھا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام اس لیے دیا گیا کیونکہ اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھپانے میں ناکام رہا تھا، اس لیے سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دیا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔مزید معلومات کیلئے آپ امامیہ جنتری 2023 کا مشاہدہ کریں ۔