برج حمل: آج دوسروں کی منفی باتوں سے اپنے اچھے خاصے موڈ کا بیڑا غرق نہ کریں اور اپنے قریبی افراد کی جانب سے کسی قسم کی طعنہ زنی سے نہ گھبرائیں اور اپنے آپ کو مکمل طور پرپر سکون رکھنے کی کوشش کریں۔اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور بحث و تکرار سے بھی گریز کریں ورنہ آپ کا جھگڑا ہو سکتا ہے۔ اپنے آپ کو غیر یقینی حالات کا شکار بننے سے بچائیں اور اپنے ذہانت بھرے خیالات کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں یعنی اپنی خوبیوں کا استعمال بہتر طریقے سے کرکے مثبت نتائج کا حصول ممکن بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔اپنے منفی جذبوں یا خیالات پر قابو رکھیں اورمالی دشواریوں یا کاروبار میں وقتی نقصان سے نہ گھبرائیں بلکہ صرف محتاط رہیں۔
برج ثور : آج اپنے خیالات کا واضح اور بھر پور طریقے سے اظہار کرتے وقت دوسروں کے جذبات کا خاص خیال رکھیں جبکہ اس کے علاوہ اپنی ترجیحات کا بھی تعین پیشگی کرنا فائدہ مند رہے گا۔آپ اپنے کاروباری حالات میں بہتری لانے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے اور یہی بات اپنے شریک کار کو سمجھانے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں لیکن اس کا نتیجہ آپ کی توقع کے خلاف بھی نکل سکتا ہے لہٰذا ایسے مواقع پر اپنے آپ کو پرسکون رکھتے ہوئے دوسروں کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔اپنے جوش و جذبات کی وجہ سے حاصل ہونے والے ہمت و حوصلے کا بہترین استعمال یقینی بنا کر اپنے اہداف کو باآسانی حاصل کر سکیں گے۔
برج جوزا : آج آپ کو اپنی مالی حالت بہتر بنانے کے مواقع مل سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنی زندگی کوپرسکون اور مطمئن بھی بنا سکتے ہیں۔لیکن ایسے موقع پر کسی بھی اہم فیصلے کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں۔خوب غور و خوض کی ضرورت اور اہمیت کو تسلیم کریں اور اپنے آپ کو اسی پیرائے میں دوسروں کے لئے قابل قبول بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کی کوششوں میں تیزی پیدا کرلیں۔آج آپ کے رشتہ داروں کی جانب سے آپ کے ہاں قیام کیاجا سکتا ہے۔ایسے وقت سے فائدہ اٹھا کر آپ کو اپنے نامکمل کام مکمل کر لینے چاہئیں۔اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کی کوششوں میں اپنے پیاروں کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے کسی لڑائی جھگڑے کا باعث بن سکیں گے۔
برج سرطان: آج آپ کو کسی کاروباری دورے پر اچانک بناء کسی منصوبہ بندی کے جانا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کی مالی حالت میں بہتری آ سکے گی اس کے علاوہ اپنے خاندانی حالات کو بہتر بنانے کے مواقع بھی مل سکیں گے۔اپنے اہم امور کی تکمیل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا تذبذب سے کام نہ لیں اور اپنے لئے کار آمدکاروباری معلومات کا حصول یقینی بنا لیں اوراپنے سامنے آنے والے حالات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔آج آپ کو اپنے سماجی تعلقات اور کاروباری، معاشی یا پیشہ وارانہ معاملات میں کامیابی کے مواقع مل سکیں گے۔آج آپ کو اپنے لئے حاصل کردہ بہتر مواقع کا استعمال یقینی بنانا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کے حالات مزید بہتر ہو سکیں گے۔
برج اسد: آج اپنے مشکل اہداف کے حصول کے لئے آپ بہت زیادہ محنت اور ہمت سے کام لے کر ہی کامیابی حاصل کر سکیں گے جبکہ سامنے آنے والے غیر یقینی حالات اور خفیہ رکاوٹوں کو دور کرنے میں آپ جب اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں گے تو آپ کی کامیابی کے امکانات مزید بڑھ سکیں گے اور آپ اپنی منزل پر بھی پہنچ پائیں گے۔آج کامیابی آپ کے اپنے اختیار میں ہوگی۔اپنے موجودہ جذباتی یا پیار محبت کے تعلقات کے بارے میں آپ کئی اہم فیصلے کسی کی مدد اور مشوروں کے بغیر بھی کر سکیں گے۔آج آپ کو اپنی دنیاداری اور اپنے سماجی معاملات کی انجام دہی میں صرف اپنے وجدان پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے۔
برج سنبلہ: آج اگر آپ نے یہ ارادہ کر لیا ہے کہ آپ ہر قیمت پر کامیابی حاصل کرلیں گے تو اس میں یقینی کامیابی مل سکے گی اور حیران کن نتائج آپ کی ہمت و حوصلے کی داد دے سکیں گے۔ایسے مراحل میں کسی بھی موقع پر آپ کو نہ توسخت کلامی سے کام لینا چاہئے اور نہ ہی توتکار کا سبب بننا چاہئے۔اس کے بعد ہی باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں میں کامیابی مل سکے گی۔علاوہ ازیں اپنے کسی گھریلو معاملے یا پہلے سے جاری کسی پرانے نامکمل کام کی تکمیل کے لئے رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔اپنے آپ میں حالات یا دوسروں سے باہمی تعلقات کے بارے میں پیدا ہونیوالے اندیشوں یا بے بنیاد خدشات کو دل میں جگہ نہ دیں بلکہ محتاط رہیں۔
برج میزان: آج باہمی اشتراک عمل کے جذبات کو فروغ دے کر ہی آپ آگے بڑھ سکیں گے۔اس میں بہت سے سخت مقام بھی آسکتے ہیں جب آپ اپنی جذباتی کیفیات کی زد میں آکر اپنے مالی معاملات کی وجہ سے اضطراب میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔یوں سمجھ لیجئے کہ جیسے آپ ایک عجیب سے امتحان یا دشواریوں کے چکر میں مبتلا ہوچکے ہیں لیکن آپ کو اپنے دوستوں کی مدد اورتعاون پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے فیصلوں میں استحکام لانا ہوگا۔کسی کے پھیلائے ہوئے خوف و اضطراب سے جان بچاکرہی اپنے باقی ماندہ تمام معاملات کو بھی دیکھ سکیں گے لیکن اس دوران سوچ سمجھ کر ہی آگے قدم بڑھائیں اور یقین کامل رکھیں کہ آپ کا اعتماد ہی اصل سرمایہ ثابت ہوگا۔
برج عقرب: آج اپنے معاملات میں اس حد تک مصروف نہ ہوں کہ آپ کے پیاروں کو آپ کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کا یقین ہو جائے اور اگر آپ نے کسی کاروباری دورے کی تیاری کر رکھی ہے تو اس میں اپنے شریک حیات کے مشوروں کو لازمی شامل کریں۔آج بہت سے غیر متوقع حالات و واقعات آپ کے سامنے آنے سے آپ کو اپنے طے شدہ اہداف مکمل کرنے ممکن نہ ہوں گے بلکہ انہیں نئے سرے سے ترتیب دینا بہت ضروری ہوگا۔اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی کوشش کریں اور کسی بھی فرد سے کسی بھی حالت میں بحث ومباحثہ اور تکرار سے بچنے کی کوشش کریں کیونکہ اگر آپ ایسے کسی بھی کام میں مصروف ہوگئے تو نتائج ٹھیک نہ ہوں گے۔
برج قوس: آج آپ کو کسی بھی فرد سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کرنا چاہئے جسے آپ کے لئے پورا کرنا ممکن نہ ہو اور اگر پہلے سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوششوں کے دوران کسی کی عملی مدد درکار ہو تو اسے حاصل کرنے میں آپ کوکسی قسم کی جھجک سے کام نہیں لینا چاہئے۔آج صبح سے ہی آپ میں ہمت و حوصلہ کی افراط ہو گی اور آپ اپنے کام مکمل کرنے کے لئے بہت پرعزم بھی ہوں گے جس کی بناء پرآپ دوسروں سے باآسانی آگے نکل سکیں گے لیکن اپنے آپ میں اتنا تحمل پیدا کرنے کی کوشش ضرور کریں کہ کسی بھی حالت میں آپ کسی سے بحث و تکرار میں ملوث نہ ہوں بلکہ اپنے طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے اپنی جستجو میں کوئی کمی نہ آنے دیں۔
برج جدی: آج اگر آپ اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے وسائل کا استعمال یقینی بنا کراپنی کوششوں میں تیزی لانے میں کامیاب ہو گئے تو سمجھ لیں کہ آپ کے لئے اپنے اہداف کا حصول بھی ممکن ہو پائے گا۔اگر آپ نے اپنے لین دین میں کوتاہی برتی تو آپ کے لئے اپنی عزت اور باہمی تعلقات کو بچانا بھی ممکن نہ رہے گا۔آج آپ کا کسی بھی قریبی فرد سے اسی طرح کے کسی معاملے میں جھگڑا ہو سکتا ہے۔اپنے واجبات کی ادائیگی عین وقت پر کرنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو پرسکون رکھتے ہوئے اپنی ترجیحات کا تعین پورے سکون کے ساتھ کرنے کی کوشش کریں۔ایسے حالات میں کسی بزرگ فرد کی جانب سے وقتی مدد حاصل ہو سکے گی۔
برج دلو: آج آپ کو اپنے الفاظ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کرنے کے علاوہ اپنے جذبات پر بھی مکمل قابو رکھنا ہوگا۔اس کے علاوہ اپنے قریبی افراد کے بارے میں طنزیہ جملے کسنے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش بالکل نہ کریں۔ورنہ اپنے پیاروں کی دل شکنی کے مرتکب ہو جائیں گے جس سے تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔اپنے معاملات کی تکمیل کرنے کی وجہ سے آپ کی عزت ووقار میں اضافہ ہونے کے علاوہ دوسروں کی نظر میں آپ کا مقام بھی بلند ہو سکتا ہے۔جس سے آپ کی شراکت داری کے معاملات بہتر طور پر چل سکیں گے۔اپنے اہداف کے حصول کیلئے اپنے عزم و ہمت سے کام لینے کی کوشش کریں یاکوئی منافع بخش معاہدہ کرنے کی کوشش کریں۔
برج حوت: آج آپ دوسروں کے لئے قابل تقلید بن سکیں گے جس کی وجہ سے آپ اپنی صلاحیتوں کا مناسب اور موثر استعمال کرکے اپنے گھریلو معاملات اور کاروباری حالات کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔آج آپ کے باہمی تعلقات بہتر ہونے کی وجہ سے آپ کو مواقع مل سکیں گے کہ آپ اپنے پیاروں کے بارے میں کسی قسم کے بھی منفی تبصروں اور تحقیر بھرے الفاظ کا استعمال کرنے سے حتی الوسع گریز کریں۔آج آپ کے کچھ دوستوں کی جانب سے آپ کے بارے میں نئے منصوبے بنانے کی کوشش ہو سکتی ہے جس میں آپ سے قرضے کے حصول کیلئے درخواست بھی کی جا سکتی ہے یا آپ کی حیثیت کو استعمال کرکے منافع کمایا جا سکتا ہے۔