Columbus , US
17-12-2024 |16 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

روزانہ کی دعائیں

حدیثِ کساء

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عَنْ فَاطِمَةَ الزَّھْرَآءِ عَلَيْھَا السَّلَامُ بِنْتِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهَ قَالَ سَمِعْتُ فَاطِمَةَ اَنَّھَا قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ اَبٖيْ رَسُوْلُ اللّٰهِ فٖيْ بَعْضِ الْأَ يَّامِ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَافَاطِمَةُ فَقُلْتُ عَلَيْكَ السَّلَامُ قَالَ اِنِّٓيْ اَجِدُ فِيْ بَدَنِيْ ضُعْفًا فَقُلْتُ لَهُ اُعِيْذُكَ بِا للّٰهِ يَآ اَبَتَاهُ مِنَ الضُّعْفِ فَقَالَ يَا فَاطِمَةُ اِيْتِيْنِيْ بِالْكِسآءِ الْيَـمَانِيْ فَغَطِّيْنِيِ بِهٖ فَاَتَيْتُهُ بِالْكِسَآءِ الْيـَمَانيِّ فَغَطَّيْتُهُ بِهٖ وَصِرْتُ اَنْظُرُ اِلَيْهِ وَاِذَا وَجْھُهٗ يَتَلَأ لَؤُ كَاَنَّهُ الْبَدْرُ فِيْ لَيْلَةِ تَمَامِهٖ وَكَمَالِهٖ فَمَا كَانَتْ اِلَّا سَاعَةً وَّ اِذَا بِوَ لَدِيَ الْحَسَنِ قَدْ اَقْبَلَ وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَآ اُمَّاهُ فَقُلْتُ وَعَليْكَ السَّلَامُ يَا قُرَّةَ عَيْنِيْ وَثَمَرَةَ فُؤَادِيْ فَقَالَ يَا اُمَّاهُ اِنِّيْ اَشَمُّ عِنْدَكِ رَآئِحَةً طَيِّبَةً كَاَ نَّـھَا رَآئِحَةُ جَدِّيْ رَسُوْلِ اللّٰهِ ؐ فَقُلْتُ نَعَمْ اِنَّ جَدَّكَ تَحْتَ الْكِسَآءِ فَاَقْبَلَ الْحَسَنُؑ نَحْوَالْكِسَآءِ وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا جَدَّاهُ يَا رَسُوْلَ اللّٰهِؐ اَتَاْذَنُ لِٓيْ اَنْ اَدْخُلَ مَعَكَ تَحْتَ الْكِسَآءِ قَالَ وَعَلَيْكَ السَّلَامُ يَا وَلَدِيْ وَيَا صَاحِبَ حَوْضِيْ قَدْاَذِنْتُ لَكَ فَدَخَلَ مَعَهٗ تَحْتَ الْكِسَآءِ فَمَا كَانْتْ اِلَّاسَاعَةً وَّاِذَابِوَلَدِيَ الْحُسَيْنِؑ قَدْ اَقْبَلَ وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا اُمَّاهُ فَقُلْتُ وَعَلَيْكَ السَّلَامُ يَا وَلَدِيْ وَيَاقُرَّةَ عَيْنِيْ وَثَمَرةَ فُؤَادِيْ فَقَالَ لِيْ يَا اُمَّاهُ اِنِّيْ اَشَمُّ عِنْدَكِ رَآئِحَةً طَيِّبَةً كَانَّھَا رَآئِحَةُ جَدِّيْ رَسُوْلِ اللّٰهِ فَقُلْتُ نَعَمْ اِنَّ جَدَّكَ وَاَخَاكَ تَحْتَ الْكِسَآءِ فَدَنَي الْحُسَيْنُؐ نَحْوَالْكِسَآءِ وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا جَدَّاهُ اَلسَّلاَمُ عَلَيْـكَ يَا مَنِ اخْـتَارَهُ اللّٰهُ اَتَاْذَنُ لِيْٓ اَنْ اَدْخُلَ مَعَكُمَا تَحْتَ الْكِسَآءِ فَقَالَ وَعَلَيْكَ السَّلَامُ يَا وَلَدِيْ وَ يَا شَافِعَ اُمَّتِيْ قَدْ اَذِنْتُ لَكَ فَدَخَلَ مَعَهُمَا تَحْتَ الْكِسَآءِ فَاَقْبَلَ عِنْدَ ذٰلِكَ اَبُوالْحَسَنِؑ عَلِيُّ بْنُ اَبِيْطَالِبٍؑ وَقَالَ الَسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ رَسُوْلِ اللّٰهِؑ فَقُلْتُ وَعَلَيْكَ السَّلَامُ يَا اَبَاالْحَسَنِؑ وَيَا اَمَيْرِالْمُؤْمِنِيْنَؑ فَقَالَ يَا فَاطِمَةُ اِنِّيْ اَشَمُّ عِنْدَكِ رَآئِحَةً طَيِّبَةً كَاَنَّھَا رَآئِحَةُ اَخِيْ وَابْنِ عَمِّيْ رَسُوْلِ اللّٰهِؐ فَقُلْتُ نَعَمْ ھَا ھُوَ مَعَ وَلَدَيْكَ تَحْتَ الْكِسَآءِ فَاَقْبَلَ عَلِيٌّ نَحْوَ الْكِسَآءِ وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَارَسُوْلَ اللّٰهِؐ اَتَاْذَنُ لِٓيْ اَنْ اَكُوْنَ مَعَكُمْ تَحْتَ الْكِسَآءِ قَالَ لَهٗ وَعَلَيْكَ السَّلَامُ يَا اَخِيْ وَيَا وَصِيِّيْ وَ خَلِيْفَتِيْ وَصَاحِبَ لِوَآئِيْ قَدْ اَذِنتُ لَكَ فَدَخَلَ عَلِيُّ تَحْتَ الْكِسَآءِ ثُمَّ اَتَيْتُ نَحْوَ الْكِسَآءِوَقُلْتُ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اَبَتَاهُ يَا رَسُوْلَ اللّٰهِؐ اَتَاْذَنُ لِيْٓ اَنْ اَكُوْنَ مَعَكُمْ تَحْتَ الْكِسَآءِ قَالَ وَعَلَيْكِ السَّلَامُ يَا بِنْتِيْ وَيَا بَضْعَتِيْ قَدْ اَذِنْتُ لَكِ فَدَخَلْتُ تحْتَ الْكِسَآءِ فَلَمَّا اكْتَمَلْنَآ جَمِيْعًا تَحْتَ الْكِسَآءِ اَخَذَ اَبِيْ رَسُوْلُ اللّٰهِؐ بِطَرَفِيْ الْكِسَآءِ وَاَوْمَيَ بِيَدِهِ الْيُمْنٰي اِلَي السَّمٰآءِ وَقَالَ اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھٰؤُ لٰآءِ اَھْلُ بَيْتِيْ وَخَآصَّتِيْ وَحَآمَّتِيْ لَحْمُھُمْ لَحْمِيْ وَدَمُھُمْ دَمِيْ يُؤْلِمُنِيْ مَا يُؤْ لِمُھُمْ وَيَحْزُنُنِيْ مَايَحْزُ نُھُمْ اَنَاحَرْبٌ لِّمَنْ حَارَبَھُمْ وَسِلْمٌ لِّمَنْ سَالَمَهُمْ وَعَدُ وٌّ لِّمَنْ عَادَاھُمْ وَمُحِبٌ لِّمَنْ اَجَبَّھُمْ اِنَّھُمْ مِنِّيْ وَاَنَا مِنْھُمْ فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَ كَاتِكَ وَرَحْمَتِكَ وَغُفَراَنَكَ وَرِضْوَانَكَ عَلَيَّ وَعَلَيْھِمْ وَاَذْھِبْ عَنْهُمُ الِرّجْسَ وَطَھِّرْ ھُمْ تَطْھِيْراً فَقَالَ اللّٰهُ عَزَّوَجَلَّ يَا مَلَآئِكَتِيْ وَيَاسُكَّاَنَ سَمَوَاتِي اِنِّيْ مَا خَلَقْتُ سَمَآءً مَّبْنِيَّةً وَّلَا اَرْضاً مَّدْحِيَّةً وَّلَا قَمَرًا مُّنِيْراً وَّلَا شَمْسًا مُّضِٓيْئَةً وَّلَا فَلَكاً يَّدُوْرُ وَلَابَحْرًا يَّجْرِيْ وَلَا فُلْكًا يَّسْرِيْ اِلَّا فِيْ مَحَبَّةِ ھٰؤُلَآءِ الْخَمْسَةِ الَّذِيْنَ ھُمْ تَحْتَ الْكِسَآءِ فَقَالَ الْاَمِيْنُ جِبْرَآئِيْلُؑ يَارَبِّ وَمَنْ تَحْتَ الْكِسَآءِ فَقَالَ اللّٰهُ عَزَّوَجَلَّ ھُمْ اَھْلُ بَيْتِ النُّبُوَّةِ وَمَعْدِنُ الرِّسَالَةِ ھُمْ فَاطِمَةُ ؑوَ اَبُوْھَاؑ وَبَعْلُھَاؑ وَبَنُوْھَاؑ فَقَالَ جِبْرَآئِيْلُؑ يَا رَبِّ اَتَاْذَنُ لِيْٓ اَنْ اَھْبِطَ اِلَي الْاَرْضِ لِاَ كُوْنَ مَعَھُمْ سَادِساً فَقَالَ اللّٰهُ نَعَمْ قَدْ اَذِنْتُ لَكَ فَھَبَطَ الْاَمِيْنُ جِبْرَآئِيْلُ وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَارَسُوْلَ اللّٰهِؐ اَلْعَلِيُّ الْاَعْليٰ يَقْرِئُكَ السَّلَامَ وَيَخُصُّكَ بِالتَّحِيَّةِ وَالْاِكْرَامِ وَيَقُوْلُ لَكَ وَعِزَّتِيْ وَجَلَالِيْ اِنِّيْ مَا خَلَقْتُ سَمَآءً مَّبْنِيَّةً وَّلَا اَرْضاً مَّدْحِيَّةً وَّلَا قَمَرَاً مُّنِيْرًا وَّلَا شَمْسًا مُّضِيْئَةً وَّلَا فَلَكًا يَّدُوْرُ وَلَا بَحْراً يَّجْريْ وَّلَا فُلْكًا يَّسْرِيْ اِلَّا لِاَ جْلِكُمْ وَ مَحَبَّتِكُمْ وَقَدْاَذِنَ لِيْٓ اَنْاَدْخُلَ مَعْكُمْ فَهَلْ تَاْذَنُ لِيْ يَارَسُوْلَ اللّٰهِ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِؐ وَعَلَيْكَ السَّلَامُ يَا اَمِيْنَ وَحْيِ اللّٰهِ اِنَّهٗ نَعَمْ قَدْ اَذِنْتُ لَكَ فَدَخَلَ جِبْرَآئِيْلُؑ مَعَنَا تَحْتَ الْكِسَآءِفَقَالَ لِاَ بِيْ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ اَوْحٰي اِلَيْكُمْ يَقُوْلُ اِنَّمَايُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُذْھِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَھْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيْراًo فَقَالَ عَلِيٌّ لِاَبِيْ يَا رَسُوْلَ اللّٰهِؐ اَخْبِرْنِيْ مَا لِجُلُوْسِنَاھٰذَا تَحْتَ الْكِسَآءِ مِنَ الْفَضْلِ عِنْدَ اللّٰهِ فَقَالَ النَّبِيُّ وَالَّذِيْ بَعَثَنِيْ بِالْحَقِّ نَبِيًّا وَّ اصْطَفَانِيْ بِالرِّسَالَةِ نَجِيًّا مَّا ذُكِرَ خَبَرُنَا ھٰذَا فِيْ مَحْفِلٍ مِّنْ مَّحَافِلِ اَھْلِ الْاَرْضِ وَفِيْهِ جَمْعٌ مِّنْ شِيْعَتِنَا وَمُحِبِّيْنَا اِلَّاوَنَزَلَتْ عَلَيْھِمُ الرَّحْمَةُ وَحَفَّتْ بِھِمُ الْمَلٰٓائِكَةُ وَاسْتَغْفَرَتْ لَھُمْ اِلٰٓي اَنْ يَّتَفَرَّ قُوْا فَقَالَ عَلِيٌّ اِذًا وَّاللّٰهِ فُزْنَا وَفَازَ شِيَعَتُنَا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ فَقَالَ اَبِيْ رَسُوُلَ اللّٰهِ صَلَّي اللّٰهَ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ يَا عَلِيُّ وَالَّذِيْ بَعَثَنِيْ بِالْحَقِّ نَبِيًّا وَّاصْطَفَانِيْ بِالرِّسَالَةِ نَجِيًّا مَّا ذُكِرَ خَبَرُنَا ھٰذَا فِيْ مَحْفِلٍ مِّنْ مَّحَافِلِ اَھْلِ الْاَرْضِ وَفِيْهِ جَمْعٌ مِّنْ شِيْعَتِنَا وَمُحِبِّيْنَا وَ فِيْهِمْ مَھْمُوْمٌ اِلَّا وَفَرَّجَ اللّٰهُ ھَمَّهٗ وَلَا مَغْمُوْمٌ اِلّٰا وَكَشَفَ اللّٰهُ غَمَّهٗ وَلَا طَالِبُ حَاجَةٍ اِلّٰا وَقَضَي اللّٰهُ حَاجَتَهٗ فَقَالَ عَلِيٌّ اِذًا وَّ اللّٰهِ فُزْنَا وَ سُعِدْنَا وَكَذٰلِكَ شِيْعَتُنَا فَازُوْا وَسُعِدُوَ افِي الدُّنْيَا وَالْاٰ خِرَةِ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَليٰ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ 

نقل حرفی:

BIS-MIL-LAAHIR-RAH'-MAANIR-RAH'EEMI AN FAAT'IMATAZ-ZAH-RAAA-I ( ALAYHAS-SALAAM ) BINTI RASOOLIL-LAAHI ( S' ) QAALAT : DAKHALA A'LAY-YA ABEE RASOOLUL-LAAHI ( S' ) FEE BAA'-Z'IL AY-YAAMI FAQAALA : AS-SALAAMU A'LAY-KI YAA FAAT'IMAH FAQUL-TU : A'LAY-KAS-SALAAM QAALA : IN-NEEE AJIDU FEE BADANEE Z'UA'-FAAN' FAQUL-TU LAHOOO : UE'ED'UKA BIL-LAAHI YAA ABATAAHOO MANAZ'-Z'UA'FI FAQAALA : YAA FAAT'IMATU EE-TEENEE BIL-KASAAA-IL-YAMAANEE FAGHAT-TEENEE BIHI FA ATAY-TUHOO BIL-KISAAA-IL-YAMAANEE FAGHAT-TAY-TUHOO BIHI WA S'UR-TU ANZ'URU ILAY-HEE WA ID'AA WAJ-HAHOO YATAL-LAU KAAN-NAHUL-BAD-RU FEE LAY-LATI TAMAAMIHEE WA KAMAALIH FAMAA KAANAT IL-LAA SAAA'TAW-WA ID'AA BIWALADIYAL-H'ASANI ( ALAYHIS-SALAAM ) QAD AQ-BALA WA QAALA : AS-SALAAMU A'LAY-KI YAAA UM-MAAH FAQUL-TU : WA A'LAY-KAS-SALAAMU YAA QUR-RATA A'Y-NEE WA THAMARATA FUAADEE FAQAALA : YAA UM-MAAHOO IN-NEE ASHUM-MU I'NDAKI RAAA-IH'ATIN TAY-YIBATIN KAAN-NAHAA RAAA-IH'ATU JAD-DEE RASOOLIL-LAAH FAQUL-TU : NAA'M IN-NA JAD-DAKA TAH'-TAL-KISAAA FA AQ-BALAL-H'ASANU NAH'-WAL-KISAAA-I WA QAALA : AS-SALAAMU A'LAY-KA YAA JAD-DAAHOO YAA RASOOLAL-LAAHI ATA-D'ANU LEEE AN AD-KHULA MAA'KA TAH'-TAL-KISAAA QAALA : WA A'LAY-KAS-SALAAMU YAA WALADEE WA YAA S'AAH'IBA H'AWZ'EE QAD AD'INTU LAKA FA DAKHALA MAA'HOO TAH'-TAL-KISAAA FAMAA KAANAT IL-LAA SAAA'TAW-WA ID'AA BIWALADIAL-H'USAY-NI QAD AQ-BALA WA QAALA : AS-SALAAMU A'LAY-KI YAA UM-MAAH FAQUL-TU : WA A'LAY-KAS-SALAAMU YAA WALADEE WA YAA QUR-RATA A'Y-NEE WA THAMARATA FUAADEE FAQAALA LEE : YAAA UM-MAAHOO IN-NEE SHUMMU I'NDAKI RAAA-IH'ATIN TAY-YIBATAN KAAN-NAHAA RAAA-IH'ATU JAD-DEE RASOOLIL-LAAH FAQUL-TU : NAA'M IN-NA JAD-DAKA WA AKHAAKA TAH'-TAL-KISAAA FADANAL-H'USAY-NU NAH'-WAL-KISAAA-I WA QAALA : AS-SALAAMU A'LAY-KA YAA JAD-DAHOOS-SALAAMU A'LAY-KA YAA MANIKH-TAARAHUL-LAHOO ATA-D'ANU LEEE AN AD-KHULA MAA'KUMAA TAH'-TAL-KISAAA FAQAALA : WA A'LAY-KAS-SALAAMU YAA WALADEE WA YAA SHAAFIA'A UM-MATEE QAD AD'-INTU LAK FADAKHALA MAA'HUMAA TAH'-TAL-KISAAA FAAQ-BALA I'NDA D'AALIKA ABUL-H'ASANI A'LEE-YUB-NU ABEE T'AALIBIW-WA QAALA : AS-SALAAMU A'LAY-KI YAA BINTA RASOOLIL-LAAH FAQUL-TU WA A'LAY-KAS-SALAAMU YAA ABAL-H'ASANI WA YAAA AMEERAL-MUMINEEN FAQAALA YAA FAAT'IMATU IN-NEE ASHUM-MU I'NDAKI RAAA-IH'ATAN TAY-YIBATAN KAAN-NAHAA RAAA-IH'ATU AKHEE WAB-NI A'M-MEE RASOOLIL-LAAH FAQUL-TU NAA'M HAA HOOA MAA' WALADAY-KA TAH'-TAL-KISAAA FAAQ-BALA A'LEE-YUN NAH'-WAL-KISAAA-I WA QAALA : ASSALAAMU A'LAY-KA YAA RASOOLAL-LAAHI ATA-D'ANU LEEE AN AKOO-NA MAA'KUM TAH'-TAL-KISAAA QAALA LAHU : WA A'LAY-KAS-SALAAMU YAAA AKHEE WA YAA WAS'EE YEE WA KHALEE-FATEE WA S'AAH'IBA LIWAAA-EE QAD AD'INTU LAK FADAKHALA A'LEE-YUN TAH'-TAL-KISAAA THUM-MA ATAY-TU NAH'-WAL-KISAAA-I WA QUL-TU : AS-SALAAMU A'LAY-KA YAAA ABATAAH YAA RASOOLAL-LAAHI ATA-D'ANU LEEE AN AKOO-NA MAA'KUM TAH'-TAL-KISAAA QAALA : WA A'LAY-KIS-SALAAMU YAA BINTEE YAA BAZ'-ATEE QAD AD'INTU LAKI FADAKHAL-TU TAH'-TAL-KISAAA FAL-LAMAK-TAMAL-NAA JAMEE-A'N TAH'-TAL-KISAAA-I AKHAD'A ABEE RASOOLUL-LAAHI BITARAFAYIL-KISAAA-I WA AW-MAA BIYADIHIL-YUM-NAA ILAS-SAMAAA-I WA QAALA : AL-LAAHUM-MA IN-NA HAA-ULAAA-I AH-LU BAY-TEE WA KHAAAS'-S'ATEE WA H'AAAM-MATEE LAH'-MUHUM LAH'-MEE WA DAMUHUM DAMEE YU-LIMUNEE MAA YU-LIMUHUM WA YAH'-ZUNUNEE MAA YAH'-ZUNUHUM ANA H'AR-BUL-LIMAN H'AARABAHUM WA SIL-MUL-LIMAN SAALAMAHUM WA A'DOO-WUL-LIMAN A'ADAAHUM WA MUH'IB-BUL-LIMAN AH'AB-BAHUM IN-NAHUM-MIN-NEE WA ANA MIN-HUM FAJ-A'L S'ALAWAATIKA WA BARAKAATIKA WA RAH'-MATIKA WA GHUF-RAANIKA WA RIZ'-WAANIKA A'LAY-YA WA A'LAY-HIM WA AD'-HIB A'N-HUMUR-RIJ-SA WA TAH-HIRUHUM TAT-HEERA FAQAALAL-LAAHOO AZ'-ZA WA JAL-LA : YAA MALAAA-IKATEE WA YAA SUK-KAANA SAMAAWAATEEE IN-NEE MAA KHALAQ-TU SAMAA-AM-MAB-NEE-YATAW-WA LAA AR-Z'AM-MAD-H'EE-YATAW-WA LAA QAMARAM-MUNEERAW-WA LAA SHAM-SAM-MUZ'EEE-ATAW-WA LAA FALAKAY-YADOO-RU WA LAA BAH'-RAY-YAJ-REEE IL-LAA FEE MAH'AB-BATI HAA-ULAAA-IL-KHAM-SATIL-LAD'EE-NA HUM TAH'-TAL-KISAAA FAQAALAL-AMEENU JIB-RAAA-EE-LU : YAA RAB-BI WA MAN TAH'-TAL-KISAAA FAQAALA A'Z-ZA WA JAL-LA : HUM AH-LA BAY-TIN-NUBOOW-WATI WA MAA'-DINUR-RISAALATI HUM : FAAT'IMATU WA ABOOHAA WA BAA'-LUHAA WA BANOO-HAA FAQAALA JIB-RAAA-EE-LU : YAA RAB-BI ATA-D'ANU LEEE AN AH-BITA ILAL-AR-Z'I LI-AKOO-NA MAA'HUM SAADISAA FAQAALA-LAAHU : NAA'M QAD AD'INTU LAK FAHABATALAMEENU JIB-RAAA-EE-LU WA QAALA : AS-SALAAMU A'LAY-KA YAA RASOOLAL-LAAHIL-A'LEE-YUL-AA'-LAA YUQ-RIUKAS-SALAAMU WA YAKHUS'-S'UKA BIL-TAH'EEY-YATI WA LIK-RAAM WA YAQOO-LU LAKA : WA IZ'-ZATEE WA JALAALEE IN-NEE MAA KHALAQ-TU SAMAAAM-MAB-NEE-YATAW-WA LAA AR-Z'AM-MAD-H'EE-YATAW-WA LAA QAMARAM-MUNEERAN WA LAA SHAM-SAM-MUZ'EEEATAW-WA LAA BAH'-RAY-YAJ-REE WA LAA FUL-KAY-YAS-REEE IL-LAA LI-AJLIKUM WA MAH'AB-BATIKUM WA QAD AD'INA LEEE AN AD-KHULA MAA'KUM FAHAL TA-D'ANU LEE YAA RASOOLAL-LAAHI FAQAALA RASOOLUL-LAAHI : WA A'LAY-KAS-SALAAMU YAA AMEE-NA WAH'-YIL-LAAHI NAA'M QAD AD'INTU LAK FADAKHALA JIB-RAAA-EE-LU MAA'NAA TAH'-TAL-KISAAA-I FAQAALA LI-ABEE : IN-NAL-LAAHA QAD AW-H'AAA ILAY-KUM YAQOOLU : IN-NAMAA YUREE-DUL-LAAHOO LI-YUD'-HIBA A'NKUMUR-RIJ-SA AH-LAL-BAY-TI WA YUTAH-HIRAKUM TAT-HEERA FAQAALA A'LEE-YUL LI-ABEE : YAA RASOOLAL-LAAHI AKH-BIR-NEE MAA LIJULOOSINAA HAAD'AA TAH'-TAL-KISAAA-I MINAL-FAZ'-LI I'NDAL-LAAH FAQAALAN-NABEE-YU S'AL-LAL-LAAHO A'LAY-HI WA AAALIHI : WAL-LAD'EE BAA'THANEE BI-H'AQ-QI NABEE-YAW-WAS'-TAFAANEE BIR-RISAALATI NAJ-JEEA MAA D'UKIRA KHABARUNAA HAAD'AA FEE MAH'-FALIM-MIM-MAH'AAFILI AH-LIL-AR-Z'I WA FEE-HI JAM-U'M-MIN SHEE-A'TINAA WA MUH'-IB-BEE-NAA IL-LAA WA NAZALAT A'LAY-HIMUR-RAH'-MAH WA H'AF-FAT BIHIMU LAMALAAA-IKAH WAS-TAGH-FARAT LAHUM ILAAA AY-YATAFAR-RAQOO FAQAALA A'LEE-YUN A'LAY-HIS-SALAAMU : ID'AW-WAL-LAAHI FUZ-NAA WA FAAZA SHEE-A'TUNAA WA RAB-BIL-KAA'-BAH FAQAALA ABEE RASOOLUL-LAAHI S'AL-LAL-LAAHO A'LAY-HI WA AAALIHI : YAA A'LEE-YU WAL-LAD'EE BAA'THANEE BIL-H'AQ-QI NABEE-YAW-WAS'-TAFAANEE BIR-RISAALATI NAJEE-YA MA D'UKIRA KHABARUNAA HAAD'AA FEE MAH'-FALIM-MIM-MAH'AAFILI AH-LIL AR-Z'I WA FEE-HI JAM-U'M-MIN SHEE-A'TINAA WA MUH'IB-BEE-NAA WA FEE-HIM MAH-MOO-MUN IL-LAA WA FAR-RAJAL-LAAHO HAM-MAHOO WALAA MAGH-MOO-MUN IL-LAA WA KASHAFAL-LAAHO GHAM-MAHOO WA LAA T'AALIBU H'AAJATIN IL-LAA WA QAZ'AL-LAAHO H'AAJATAH FAQAALA A'LEE-YUN A'LAY-HIS-SALAAMU ID'AAW-WAL-LAAHI FUZ-NAA WA SUI'D-NAA WA KAD'AALIKA SHEE-ATUNAA FAAZOO WA SUI'DOO FID-DUNYAA WAL AAAKHIRATI WA RAB-BIL-KAA'-BAH

ترجمہ:

کہ جناب سیّدہ معظمہ صدیقہ طاہرہ فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیہا نے فرمایا کہ ایک روز میرے والد بزرگوار (حضرت محمد مصطفیٰ) صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اور مجھے سلام کیا ۔ میں نے بھی (ادب و احترام سے جواب سلام دیا) اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے نورِ نظر میں اپنے بدن میں کمزوری سی محسوس کررہا ہوں میں نے کہا کہ بابا جان خداوند عالم آپؐ کو َنا سازیٔ مزاج سے اپنی پناہ میں رکھے پھر حضرتؐ نے فرمایا کہ اے بیٹی چادرِ یمنی لاکر مجھے اُڑھا دو حسب فرمان جنابِ سیّدہ ؑ نے اپنے والد بزرگوار کو یمنی چادر اُڑھادی اور آپؐ کی طرف دیکھنے لگیں۔ کہ آپ کا چہرہ مبارک نور سے اس طرح چمکنے لگا ہے گویا کہ چودھویں کا چاند ہے جنابِ سیّدہ سلام اللہ علیھا نے فرمایا ابی ذرا سی دیر ہوئی تھی کہ ناگاہ میرا فرزند حسنؑ میرے پاس آگیا اور مجھے مادرِ گرامی کہہ کر سلام کیا میں نے جواب دیااے میرے نورِ نظر! اے میرے میوۂ دل خدا تمہیں زندہ و سلامت رکھے پھر حسنؑ نے عرض کی اے امی جان! میں آپ کے پاس ایسی پاک و پاکیزہ خوشبو محسوس کررہا ہوں گویا کہ وہ میرے جدِ بزرگوا ر جناب رسولِ خدا ﷺ کی خوشبو ہے میں نے کہا بیشک تمہارے نانا جان کسائے یمانی اوڑھے استراحت فرمارہے ہیں پس (جناب) حسنؑ قریب گئے اور اپنے نانا جان کو ادب واحترام کے ساتھ سلام عرض کیا اور کہا: آیا مجھے اجازت ہے کہ میں آپؐ کے پاس اس کملی میں داخل ہوجائوں۔ جنابِ رسولؐ خدا نے دُعائیں دیں۔ اے میرے فرزند! اے میرے حوضِ کوثر کے مالک ومختار! میں نے تمہیں اجازت دی پس (حضرت امام) حسنؑ اپنے نانا کے پاس کملی میں داخل ہوگئے جناب سیّدہؑ عالم صلوٰۃ اللہ علیہا نے فرمایا ابھی تھوڑی دیر گزری تھی کہ ناگاہ میرا بیٹا حسینؑ آگیا اور کہا مادرِ گرامی سلام عرض کرتا ہوں میں نے جواب سلام میں کہا اے میرے فرزند ! میرے نورِ نظر میرے میوۂ دل ! خدا تمہیں زندہ و سلامت رکھے پھر حسینؑ نے کہا اماں جان میں آپ کے قریب ایسی نفیس خوشبو سونگھ رہا ہوں گویا کہ وہ میرے نانا جان جناب رسولخدا ﷺ کی خوشبو ہے میں نے کہا بیشک ! تمہارے نانا جان اور تمہارے بھائی جان اس کملی کے نیچے آرام کررہے ہیں۔ پس امام حسینؑ کملی کے قریب آئے اور عرض کرنے لگے اے جد بزرگوار اے برگزیدہ خدا ! سلام قبول فرمائیں کیا مجھے اجازت ہے کہ میں بھی آپ دونوں کے پاس اس کملی میں داخل ہو جائوں جناب رسولِ خدا نے دُعائیں دیتے ہوئے فرمایا اے میرے فرزند ! اے میری اُمت کی شفاعت کرنے والے بڑے شوق سے کملی میں آجائو پس(امام حسینؑ بھی) اپنے نانا اور بھائی کے پاس کملی میں داخل ہوگئے ،جناب سیّدہؑ سلام اللہ علیھا نے فرمایا کہ ان کے فوراً بعد ہی ابوالحسنؑ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام تشریف لائے مجھے دختر رسول ؐ کہہ کر سلام کیا اور میں نے بھی ابو الحسنؑ اور امیر المومنینؑ سے خطاب کرتے ہوئے جو اب سلام دیا پھر امیر المومنینؑ نے فرمایا اے سیّدہؑ ! میں اس وقت تمہارے ہاں ابن عم جناب رسولِؐ خدا کی خوشبو جیسی خوشبو محسوس کررہا ہوں میں نے کہا بے شک میرے والد بزرگوار مع آپ کے دونوں فرزندوں کے اس کملی کے نیچے آرام فرما ہیں پس جناب امیر المومنینؑ کملی کے قریب آئے اور رسولؐ خدا کو سلام عرض کرنے کے بعد کملی میں داخل ہونے کی اجازت طلب کی جناب رسول خدا ﷺ نے اخی وصی۔ خلیفہ اور صاحب لِوا کے الفاظ سے نوازتے ہوئے جواب سلام دیا اور اجازت مرحمت فرمائی پس جناب امیر علیہ السلام بھی کملی میں داخل ہوگئے ۔جناب سیّدہ سلام اللہ علیھا نے فرمایا کہ اس کے بعد میں خود بھی کملی کی طرف متوجہ ہوئی اور اپنے والد بزرگوار کی خدمت میں سلام عرض کیا اور حضورؐ سے کملی میں داخل ہونے کی اجازت چاہی۔ حضورؐ نے مجھے بیٹی اور پارۂ جگر کہہ کر جواب سلام دیا اور مجھے اجازت مرحمت فرمائی پس میں بھی ان حضرات کے ساتھ کملی میں داخل ہوگئی (پھر جنابِ سیّدہؑ نے فرمایا ) جب ہم سب اس طرح کملی میں ایک جگہ جمع ہوگئے تو میرے پدرِ بزرگوار رسولؐ خدا نے کملی کے دونوں کناروں کو پکڑ کر اپنے دائیں ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا بارِ الٰہا ! بس میرے اہل بیتؑ یہی ہیں میرے خاص الخاص آدمی جن کا گوشت میرا گوشت اور جن کا خون میرا خون ہے جو ان کو اذیت دے اس نے مجھ کو اذیت دی جو انہیں رنجیدہ خاطر کرے اُس نے مجھے رنجیدہ خاطر کیا میری اُس شخص سے لڑائی جو اُن سے برسرِ جنگ ہو اور میری اُس شخص سے صلح جس کی ان سے صلح ہو ان کا دُشمن میرا دُشمن اور ان کا دوست میرا دوست ہے یقیناً یہ مجھ سے اور میں ان سے ہوں پس خداوند اپنی صلوٰۃ اور برکتیں اور رحمتیں اور رضا مندیاں مجھ پر اور ان پر نازل فرما اور ان سے ہر قسم کے رجس کو دُور رکھ اور انہیں پاک قراردے جیسا کہ پاک قرار دینے کا حق ہے۔(اس موقعہ پر ) خدائے بزرگ و برتر نے فرمایا اے میرے فرشتو اور اے میرے آسمانوں کے رہنے والو ! میرا آسمان کو خلق کرنا زمین کا فرش بچھانا چاند کو منور کرنا۔ سورج کو روشنی دینا۔ گھومتے ہوئے فلک کو قائم کرنا۔ دریائوں میں پانی جاری کرنا اور ان میں کشتیوں کو رواں کرنا یہ سب کچھ ان پانچ ہستیوں کی محبت کی وجہ سے ہے جو اس کسائے یمانی کے نیچے ہیں اس پر جبرئیل امین نے عرض کی۔ پالنے والے یہ مقدس ہستیاں ہیں کون۔ حضرت باری عزّا سمہٗ کا ارشاد ہوا کہ وہ نبوت کا خاندان اور رسالت کی کان ہیں یعنی فاطمۃ الزہراؑ اور اُن کے پدرِ بزرگوار محمد مصطفیٰ ﷺ اور ان کے شوہر نامدار علیؑ مرتضیٰ اور اُن کے دونوں برخوردار حسنؑ مجتبیٰ اور حسینؑ شہیدِ کربلا ہیں یہ سن کر حضرت جبرئیلؑ امین نے عرض کی بارِ الٰہا! کیا مجھے اجازت ہے کہ میں زمین پر پہنچ کر ان پانچوں حضرات کے ساتھ شامل ہو کر چھٹا ہو جائوں خداوند عالم نے اجازت مرحمت فرمائی پس جبرئیلؑ امینؑ پرواز کرکے زمین پر آئے اور رسولؐ خدا سے بعد ادائے آداب عرض کی۔ خدائے بزرگ وبرتر آپؑ کو سلام کہتا ہے اور تحیہ و اکرام کے ساتھ مخصوص کرتا ہے اور اپنی عزت و جلال کی قسم کھا کر یہ ارشاد فرماتا ہے کہ میں نے آسمان کو پیدا کیا، زمین کو فرش بنایا ، چاند کو نورانیت بخشی ، سورج کو روشنی عطا کی ،گردش کرنے والے آسمان کو قائم کیا، سمندروں کو جو لانیاں دیں ، کشتیوں کو اُن میں رواں کیا۔ یہ سب کچھ جو میں نے کیا محض تمہاری خاطر سے اور تمہاری محبت کے باعث سے کیا پھر جبرئیلؑ امین نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی مجھے تو خداوند عالم نے آپؑ کے ساتھ شامل ہونے کی اجازت عطا فرمادی ہے کیا آپؐ بھی مجھے اجازت مرحمت فرماتے ہیں۔ جناب رسولؐ خدا نے جواب سلام کے بعد فرمایا کہ ہاں اے جبرئیلؑ ! تمہیں بھی اجازت ہے تم وحی الٰہی کے امین ہو ۔ پس حضرت جبرئیلؑ امین کسائے یمانی میں داخل ہوگئے اور جناب رسولؐ خدا سے خطاب فرمایا خداوند عالم نے آپ حضرات کی شان میں یہ وحی فرمائی ہے ارشاد باری ہوتا ہے خداوند عالم بس یہی چاہتا ہے اے اہل بیتؑ رسولؐ! تم کو ہر قسم کے رجس سے دُور رکھے اور ایسا پاک رکھے جیسا کہ پاک رکھنے کا حق ہے ۔ پھر جناب سیّدہؑ ارشاد فرماتی ہیں کہ امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ نے میرے والد ماجد سے عرض کی اے رسولؐ خدامجھے یہ تو بتایئے کہ ہم سب کا اس چادرِ یمانی کے نیچے جمع ہونا خدائے بزرگ و برتر کے نزدیک کیا فضیلت رکھتا ہے۔ جنابِ رسول ؐ خدا نے ارشاد فرمایا کہ مجھے اس ذات کی قسم جس نے مجھے برحق نبی معبوث فرمایا اور مجھے رسالت کے ساتھ برگزیدہ و ہمراز بنایا ہماری یہ حدیث دُنیا والوں کی جس کسی محفل میں بیان کی جائے گی کہ جہاں ہمارے کچھ شیعہ دوست بھی جمع ہوں تو ان سب پر خدا کی رحمت نازل ہوگی ان کو فرشتگان رحمت ہر طرف سے گھیر لیں گے اور جب تک کہ وہ متفرق نہ ہوجائیں فرشتے ان کے لیے برابر دُعائے مغفرت کرتے رہیں گے اس پر جنابِ امیر علیہ السلام نے عرض کی ربِّ کعبہ کی قسم پھر تو ہم بھی اور ہمارے شیعہ بھی کامیاب و کامران ہوگئے ۔ اس کے بعد جناب رسولؐ خدا نے مکرر ارشاد فرمایا اے علیؑ اس ذات کی قسم جس نے مجھے برحق نبوت سے سر فراز فرمایا اور پیغامبریکے لیے مجھ کو ہمراز منتخب کیا ہماری یہ حدیث اہل زمین کی جس شیعہ محفل اور دوستوں کے مجمع میں بیان کی جائے گی وہاں جو پریشان حال ہوگا خداوند عالم اس کی پریشانی حال کو دفع فرمائے گا اور جو کوئی رنجیدہ وغمگین ہوگا خداوند والم اُسے رنج وغم سے نجات و راحت دے گا اور جو کوئی حاجت مند ہوگا خداوند عالم اُس کی حاجت برلائے گا۔ یہ خوشخبری سن کر جناب امیر المومنینؑ نے فرمایا کہ خدا کی قسم ۔ پھر تو ہم اور ہمارے شیعہ دُنیا اور آخرت کی سعادتوں اور برکتوں سے بہرہ یاب ہوگئے خداوند! محمدؐ و آلِ محمدؑ پر درود بھیج

وضاحت / تفصیلات::

حدیث کساء (حديث الكساء) حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک مشہور حدیث ہے جس کی مستند روایات بے شمار کتابوں میں موجود ہیں۔ یہ حدیث حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے روایت کی ہے اور بے شمار لوگوں نے اسے مزید روایت کیا ہے جن میں حضرت جابر بن عبداللہ نمایاں ہیں۔ یہ حدیث صحیح مسلم، صحیح ترمذی، مسند احمد بن حنبل، تفسیر طبری، طبرانی، خصائص نسائی اور دیگر کتابوں میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ اسے ابن حبان، حافظ ابن حجر عسقلانی اور ابن تیمیہ وغیرہ نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے۔ یہ حدیث قرآن کی ایک آیت کی وجہ نزول بھی بتاتی ہے جسے آیہ تطہیر کہتے ہیں۔ تمام حوالوں کی فہرست نیچے درج کی جائے گی۔ تفسیر سیوطی اور مشکل الآثار میں ام سلمہ سے نقل کیا گیا ہے (حدیث کے الفاظ سیوطی کے ہیں) کہ: جب آیت تطہیر میرے گھر میں رسول اکرم ﷺ پر نازل ہوئی تو اس وقت گھر میں سات افراد موجود تھے: جبرئیل، میکائیل، علی، فاطمہ، حسن، حسین اور میں جو کہ گھر کے دروازے پر کھڑی تھی۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: "کیا میں آپ کے اہلبیت میں سے ہوں؟" آنحضرت ﷺ نے جواب میں دو دفعہ فرمایا: ” تمہاری عاقبت بخیر ہے۔ تم پیغمبر ﷺ کی بیویوں میں سے ہو لیکن رسول ﷺ کے اہلبیت میں سے نہیں ہو۔ “ ضرت جابر بن عبداللہ نے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا سے روایت کی ہے کہ ایک دن حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی بیٹی حضرت فاطمہ کے گھر تشریف لائے۔ وہ ایک بڑی یمنی چادر اوڑھ کر آرام فرمانے لگے۔ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے روایت کی ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح نورانی تھا۔ تھوڑی دیر میں نواسہ رسول حضرت حسن بن علی گھر آئے تو انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ مجھے اپنے نانا رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ بعد میں انہوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سلام کیا۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا اور انہیں اپنے ساتھ چادر اوڑھا دی۔ کچھ دیر بعد رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دوسرے نواسے حضرت حسین بن علی آئے۔ انہوں نے بھی نانا کی موجودگی محسوس کی سلام کیا اور چادر اوڑھ لی۔ کچھ دیر کے بعد حضرت علی ابن ابوطالب کرم اللہ وجہہ تشریف لائے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سلام کیا جنہوں نے انہیں اپنے ساتھ چادر اوڑھا دی۔ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں کہ میں بھی اجازت لے کر چادر میں داخل ہو گئی۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چادر پکڑی اور دائیں ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ اے خدا یہ ہیں میرے اہل بیت ہیں، یہ میرے خاص لوگ ہیں، ان کا گوشت میرا گوشت اور ان کا خون میرا خون ہے۔ جو انہیں ستائے وہ مجھے ستاتا ہے اور جو انہیں رنجیدہ کرے وہ مجھے رنجیدہ کرتا ہے۔ جو ان سے لڑے میں بھی ان سے لڑوں گا اور جو ان سے صلح کرے میں ان سے صلح کروں گا۔ میں ان کے دشمن کا دشمن اور ان کے دوست کا دوست ہوں کیونکہ وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ پس اے خدا تو اپنی عنائتیں اور اپنی برکتیں اور اپنی رحمتیں اور اپنی بخشش اور اپنی خوشنودی میرے لیے اور ان کے لیے قرار دے۔ ان سے رجس کو دور رکھ اور ان کو پاک کر بہت ہی پاک

حوالہ: مفاتیح الجنان ۔۔ العوالم العلوم

سورۃ واقعہ

تفصیل:

سورۃ واقعہ کو دولت کی سورت بھی کہا جاتا ہے۔ ہماری زندگیاں کشیدگی ، تناؤ اور پریشانی سے دوچار ہیں۔ تو ، یہ سور ۃ اچھی کمائی کے دنیاوی فوائد مہیا کرتی ہے جیسا کہ ہمارے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، "جو ہر رات سورہ واقعہ پڑھے گا ، اس پر غربت نہیں آئے گی۔" ایک اور حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، "سورہ وقعہ دولت کی سورت ہے ، لہذا اسے پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی پڑھائیں۔ " لہذا ، مندرجہ بالا حدیث سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سورت واقعہ پوری امت مسلمہ کے لئے ایک نعمت ہے کیونکہ یہ غربت کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس سورت کو پڑھنے میں پانچ منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔ہر رات سورۃ الواقعہ کو پڑھنے کی عادت پیدا کریں اور زندگی کے ہر پہلو میں اللہ تعالٰی اور اس کے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ یہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے۔

اَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْمِ

 

اِذَاوَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ (۱) لَيْسَ لِوَقْعَتِـھَا لَيْسَ كَاذِبَةٌ (۲) خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ (۳) اِذَارُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا (۴) وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا (۵) فَكَانَتْ ھَبَآءً مُّنْبَثًّا  (۶) وَّكُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً (۷) فَاَصْـحٰبُ الْمَيْمَنَةِ مَآ اَصْـحٰبُ الْمَيْمَنَةِ (۸) وَاَصْـحٰبُ الْمَشْئَمَةِ مَآ اَصْـحٰبُ الْمَشْئَمَةِ (۹) وَالسّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَ (۱۰) اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَ (۱۱) فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ (۱۲) ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ (۱۳) وَقَلِيْلٌ مِّنْ الْاٰخِرِيْنَ (۱۴) عَلٰسُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ (۱۵) مُّتَّكِئِيْنَ عَلَيْـھَا مُتَقٰبِلِيْنَ (۱۶) يَطُوْفُ عَلَيْـھِمْ وِلْدَانٌ مُّـخَلَّدُوْنَ (۱۷) بِاَكْوَابٍ وَّاَبَارِيْقَ وَكَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍ (۱۸) لَّايُصَدَّعُوْنَ عَنْـھَا وَلَايُنْزِفُوْنَ (۱۹) وَفَاكِھَةٍ مِّـمَّا يَتَخَيَّرُوْنَ (۲۰) وَلَـحْمِ طَيْرٍ مِّـمَّا يَشْتَـھُوْنَ (۲۱) وَحُوْرٌعِيْنٌ (۲۲) كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِالْمَكْنُوْنِ (۲۳) جَزَآءً بِـمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ (۲۴) لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْـھَا لَغْوًاوَّلَا تَاْثِيْـمًا (۲۵) اِلَّا قِيْلاً سَلٰمًا سَلٰمًا (۲۶) وَاَصْـحٰبُ الْيَمِيْنِ مَآ اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ (۲۷) فِيْ سِدْرٍ مَّـخْضُوْدٍ (۲۸) وَّطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ (۲۹) وَّظِلٍّ مَّـمْدُوْدٍ (۳۰) وَّمَآءٍمَّسْكُوْبٍ (۳۱) وَّفَاكِھَةٍكَثِيْرَةٍ (۳۲) لَّامَقْطُوْعَةٍ وَّلَامَمْنُوْعَةٍ (۳۳) وَّفُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ (۳۴) اِنَّآ اَنْشَاْ نٰـھُنَّ اِنْشَآءً (۳۵) فَـجَعَلْنٰـھُنَّ اَبْكَارًا (۳۶) عُرُبًا اَتْرَابًا (۳۷) لِّاَصْـحٰبِ الْيَمِيْنِ (۳۸) وَثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ (۳۹) وَثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ (۴۰) وَاَصْـحٰبُ الشِّمَالِ مَآ اَصْـحٰبُ الشِّمَالِ (۴۱) فِيْ سَـمُوْمٍ وَّحَـمِيْمٍ (۴۲) وَّظِلٍّ مِّنْ يَّـحْمُوْمٍ (۴۳) لَّابَارِدٍ وَّلَاكَرِيْمٍ (۴۴) اِنَّـھُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِيْنَ (۴۵) وَ كَانُوْايُصِرُّوْنَ عَلَي الْـحِنْثِ الْعَظِيْمِ (۴۶) وَكَانُوْا يَقُوْلُوْنَ اَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَ اِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ (۴۷) اَوَاٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ (۴۸) قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ (۴۹) لَمَجْمُوْعُوْنَ الِٰي مِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ (۵۰) ثُمَّ اِنَّكُمْ اَيُّـھَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ (۵۱) لَاٰ كِلُوْنَ مِنْ شَـجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ (۵۲) فَمَالؤُنَ مِنْـھَا الْبُطُوْنَ (۵۳) فَشٰرِبُوْنَ عَلَيْهِ مِنَ الْـحَمِيْمِ (۵۴) فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ اِلْھِيْمِ (۵۵) ھٰذَ انُزُلُھُمْ يَوْمَ الدِّيْنِ (۵۶) نَـحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُوْنَ (۵۷) اَفَرَءَيْتُمْ مَّاتُـمْنُوْنَ (۵۸) ءَ اَنْتُمْ تَـخْلُقُوْنَهٗٓ اَمْ نَـحْنُ الْـخٰلِقُوْنَ (۵۹) نَـحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَـحْنُ بِـمَسْبُوْقِيْنَ (۶۰) عَلٰٓي اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِيْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ (۶۱) وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰي فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ (۶۲) اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تَـحْرُثُوْنَ (۶۳) ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗٓ اَمْ نَـحْنُ الزّٰرِعُوْنَ (۶۴) لَوْنَشَآءُ لَـجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّھُوْنَ (۶۵) اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَ (۶۶) بَلْ نَـحْنُ مَـحْرُوْمُوْنَ (۶۷) اَفَرَءَيْتُمُ الْمَآءَالَّذِيْ تَشْرَبُوْنَ (۶۸) ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَـحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ (۶۹) لَوْنَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ (۷۰) اَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِيْ تُوْرُوْنِ (۷۱) ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَـجَرَتَـھَآ اَمْ نَـحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ (۷۲) نَـحْنُ جَعَلْنٰـھَا تَذْكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلْمُقْوِيْنَ (۷۳) فَسَبِّحْ بِاسْـمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ (۷۴) فَلَآ اُقْسِمُ بِـمَوَاقِعِ النُّجُوْمِ (۷۵) وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْتَعْلَمُوْنَ عَظِيْمٌ (۷۶) اِنِّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِيْمٌ (۷۷) فِيْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ (۷۸) لَّا يَـمَسُّهٗٓ اِلَّا الْمُطَھَرُوْنَ (۷۹) تَنْزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ (۸۰) اَفَبِـھٰذَا الْـحَدِيْثِ اَنْتُمْ مُّدْھِنُوْنَ (۸۱) وَتَـجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ (۸۲) فَلَوْلَآ اِذَابَلَغَتِ الْـحُلْقُوْمَ (۸۳) وَاَنْتُمْ حِيْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَ (۸۴) وَنَـحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ (۸۵) فَلَوْلَآاِنْ كُنْتُمْ غَيْرَمَدِيْنِيْنَ (۸۶) تَرْجِعُوْنَـھَآ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ (۸۷) فَاَمَّآ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ (۸۸) فَرَوْحٌ وَّرَيْـحَانٌ وَّجَنَّتُ نَعِيْمٍ (۸۹) وَاَمَّآ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْـحٰبِ الْيَمِيْنِ (۹۰) فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْـحٰبِ الْيَمِيْنِ (۹۱) وَاَمَّآ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِيْنَ الضَّآلِّيْنَ (۹۲) فَنُزُلٌ مِّنْ حَـمِيْمٍ (۹۳) وَّتَصْلِيَةُ جَـحِيْمٍ (۹۴) اِنَّ ھٰذَا لَھُوَ حَقُّ الْيَقِيْنِ (۹۵) فَسَبِّحْ بِاسْـمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ (۹۶)

صَدَقَ اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ

 

 

ترجمہ:

اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا

جب ہولے گی وہ ہونے والی ﴿۱﴾ اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی، ﴿۲﴾ کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی ﴿۳﴾ جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر ﴿۴﴾ اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر ﴿۵﴾ تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرے پھیلے ہوئے ﴿۶﴾ اور تین قسم کے ہوجاؤ گے، ﴿۷﴾ تو دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے ﴿۸﴾ اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے ﴿۹﴾ اور جو سبقت لے گئے وہ تو سبقت ہی لے گئے ﴿۱۰﴾ وہی مقربِ بارگاہ ہیں، ﴿۱۱﴾ چین کے باغوں میں، ﴿۱۲﴾ اگلوں میں سے ایک گروہ ﴿۱۳﴾ اور پچھلوں میں سے تھوڑے ﴿۱۴﴾ جڑاؤ تختوں پر ہوں گے ﴿۱۵﴾ ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے ﴿۱۶﴾ ان کے گرد لیے پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے ﴿۱۷﴾ کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب ﴿۱۸﴾ کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے ﴿۱۹﴾ اور میوے جو پسند کریں ﴿۲۰﴾ اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں ﴿۲۱﴾ اور بڑی آنکھ والیاں حوریں ﴿۲۲﴾ جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی ﴿۲۳﴾ صلہ ان کے اعمال کا ﴿۲۴﴾ اس میں نہ سنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری ﴿۲۵﴾ ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام ﴿۲۶﴾ اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے ﴿۲۷﴾ بے کانٹوں کی بیریوں میں ﴿۲۸﴾ اور کیلے کے گچھوں میں ﴿۲۹﴾ اور ہمیشہ کے سائے میں ﴿۳۰﴾ اور ہمیشہ جاری پانی میں ﴿۳۱﴾ اور بہت سے میووں میں ﴿۳۲﴾ جو نہ ختم ہوں اور نہ روکے جائیں ﴿۳۳﴾ اور بلند بچھونوں میں ﴿۳۴﴾ بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اٹھان اٹھایا، ﴿۳۵﴾ تو انہیں بنایا کنواریاں اپنے شوہر پر پیاریاں، ﴿۳۶﴾ انہیں پیار دلائیاں ایک عمر والیاں ﴿۳۷﴾ دہنی طرف والوں کے لیے، ﴿۳۸﴾ اگلوں میں سے ایک گروہ، ﴿۳۹﴾ اور پچھلوں میں سے ایک گروہ ﴿۴۰﴾ اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے ﴿۴۱﴾ جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں، ﴿۴۲﴾ اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں ﴿۴۳﴾ جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی، ﴿۴۴﴾ بیشک وہ اس سے پہلے نعمتوں میں تھے ﴿۴۵﴾ اور اس بڑے گناہ کی ہٹ (ضد) رکھتے تھے، ﴿۴۶﴾ اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے، ﴿۴۷﴾ اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی، ﴿۴۸﴾ تم فرماؤ بیشک سب اگلے اور پچھلے ﴿۴۹﴾ ضرور اکٹھے کیے جائیں گے، ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر ﴿۵۰﴾ پھر بیشک تم اے گمراہو جھٹلانے والو ﴿۵۱﴾ ضرور تھوہر کے پیڑ میں سے کھاؤ گے، ﴿۵۲﴾ پھر اس سے پیٹ بھرو گے، ﴿۵۳﴾ پھر اس پر کھولتا پانی پیو گے، ﴿۵۴﴾ پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پئیں ﴿۵۵﴾ یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن، ﴿۵۶﴾ ہم نے تمہیں پیدا کیا تو تم کیوں نہیں سچ مانتے ﴿۵۷﴾ تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو ﴿۵۸﴾ کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں ﴿۵۹﴾ ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا اور ہم اس سے ہارے نہیں، ﴿۶۰﴾ کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں حبر نہیں ﴿۶۱﴾ اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان پھر کیوں نہیں سوچتے ﴿۶۲﴾ تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو، ﴿۶۳﴾ کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں ﴿۶۴﴾ ہم چاہیں تو اسے روندن (پامال) کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ ﴿۶۵﴾ کہ ہم پر چٹی پڑی ﴿۶۶﴾ بلکہ ہم بے نصیب رہے، ﴿۶۷﴾ تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو، ﴿۶۸﴾ کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اتارنے والے ﴿۶۹﴾ ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں پھر کیوں نہیں شکر کرتے ﴿۷۰﴾ تو بھلا بتاؤں تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو ﴿۷۱﴾ کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا یا ہم ہیں پیدا کرنے والے، ﴿۷۲﴾ ہم نے اسے جہنم کا یادگار بنایا اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ ﴿۷۳﴾ تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی، ﴿۷۴﴾ تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں ﴿۷۵﴾ اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے، ﴿۷۶﴾ بیشک یہ عزت والا قرآن ہے ﴿۷۷﴾ محفوظ نوشتہ میں ﴿۷۸﴾ اسے نہ چھوئیں مگر باوضو ﴿۷۹﴾ اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا، ﴿۸۰﴾ تو کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو ﴿۸۱﴾ اور اپنا حصہ یہ رکھتے ہو کہ جھٹلاتے ہو ﴿۸۲﴾ پھر کیوں نہ ہو جب جان گلے تک پہنچے ﴿۸۳﴾ اور تم اس وقت دیکھ رہے ہو ﴿۸۴﴾ اور ہم اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نیں ﴿۸۵﴾ تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں ﴿۸۶﴾ کہ اسے لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو ﴿۸۷﴾ پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے ﴿۸۸﴾ تو راحت ہے اور پھول اور چین کے باغ ﴿۸۹﴾ اور اگر دہنی طرف والوں سے ہو ﴿۹۰﴾ تو اے محبوب تم پر سلام دہنی طرف والوں سے ﴿۹۱﴾ اور اگر جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہو ﴿۹۲﴾ تو اس کی مہمانی کھولتا پانی، ﴿۹۳﴾ اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا ﴿۹۴﴾ یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے، ﴿۹۵﴾ تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو ﴿۹۶﴾


سورۃ مزمل

تفصیل:

المزمل ایک عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں "لپیٹا ہوا / چھپا ہوا" اور ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خوبصورت نام بھی ہے۔ سورۃ مزمل قرآن کریم کے 29 ویں پارہ میں واقع ہے اور 20 آیات پر مشتمل ہے۔ یہ مکی سورۃہے اور اس میں 2 رکوع ہیں۔ سورہ مزمل اللہ سبحانہ وتعالی کی طرف سے رات کی نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالتا ہے اور قرآن مجید کی تلاوت کے مناسب طریقے پر بھی روشنی ڈالتا ہے یعنی قرآن پاک کو آہستہ آہستہ پڑھینا چاہیے۔ مزید یہ کہ اس میں صدقہ کی اہمیت کی بھی وضاحت کی گئی ہے کیونکہ اللہ مسلمانوں کو یہ حکم دیتا ہے کہ وہ غریب اور نادار لوگوں کو صدقہ کرے۔ اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صبر کا حکم بھی کیاہے کہ وہ کافروںپر صبر کریں۔ سور ۃمزمل کے فوائد محافظ : سور ۃمزمل ایک خوبصورت سورۃ ہے اور خراب صورتحال کے خلاف محافظ کی حیثیت سے بھی کام کرتی ہے ، کیوں کہ جو شخص اس طاقتور سورت کی روزانہ تلاوت کرتا ہے اس کو اپنی زندگی میں کبھی بھی کسی خراب صورتحال اور حالت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ کسی بھی طرح کی ذہنی بیماری یا مسئلے سے گزرنے والےافراد اس سورۃکی تلاوت کریں تو ذہنی سکون حاصل ہوگا۔ طہارت اس سورت کی سب سے پیاری خوبی میں سے ایک یہ ہے کہ جو شخص عشاء کے بعد یا تہجد میں سورہ مزمل کی تلاوت کرے گا ، اس کا دل فلٹر ہوجائے گا اور پاک رہے گا اور وہ پاک / بہتر حالت میں مرے گا۔ معافی سورۃ مزمل کی 100 مرتبہ تلاوت کرنے سے آپ کی روح و قلب گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے۔ جا ئزخواہشات کسی چیز کے حصول کے لئے سورۃ مزمل کی تلاوت کرنا بہت موثر ہے ، اللہ پاک تلاوت کرنے والوں پر خصوصی برکتیں نازل فرماتا ہےاور اس کی خواہش پوری ہوتی ہے۔ دوسری طرف ، اگر آپ کو بے روزگاری کا سامنا ہے! 3-6 بار سور ۃمزمل کی تلاوت کریں۔ آپ اپنی مطلوبہ جگہ / پوزیشن پر ملازمت حاصل کریں گے انشاء اللہ۔

اَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 يٰٓاَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ‏ ﴿۱ قُمِ الَّيْلَ اِلَّا قَلِيْلًا ‏ ﴿۲ نِّصْفَهٗٓ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيْلًا ‏ ﴿۳ اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِيْلًا ‏ ﴿۴ اِنَّا سَنُلْقِيْ عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيْلًا‏ ﴿۵ اِنَّ نَاشِئَةَ الَّيْلِ هِيَ اَشَدُّ وَطْـاً وَّاَقْوَمُ قِيْلًا ‏ ﴿۶ اِنَّ لَـكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيْلًا ‏ ﴿۷ وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ اِلَيْهِ تَبْتِيْلًا ‏ ﴿۸ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيْلًا‏ ﴿۹ وَاصْبِرْ عَلٰي مَا يَقُوْلُوْنَ وَاهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِيْلًا‏ ﴿۱۰ وَذَرْنِيْ وَالْمُكَذِّبِيْنَ اُولِي النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيْلًا‏ ﴿۱۱ اِنَّ لَدَيْنَآ اَنْـكَالًا وَّجَحِيْمًا ‏ ﴿۱۲ وَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِيْمًا‏ ﴿۱۳ يَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِيْبًا مَّهِيْلًا‏ ﴿۱۴ اِنَّآ اَرْسَلْنَآ اِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَآ اَرْسَلْنَآ اِلٰي فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا ‏ ﴿۱۵ فَعَصٰي فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِيْلًا‏ ﴿۱۶ فَكَيْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَا‏ ۨ ﴿۱۷ فَكَيْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَا‏ ۨ ﴿۱۷ السَّمَآءُ مُنْفَطِرٌ ۢ بِهٖ كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا‏ ﴿۱۸ اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰي رَبِّهٖ سَبِيْلًا‏ ﴿۱۹ اِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنيٰ مِنْ ثُلُثَيِ الَّيْلِ وَ نِصْفَهٗ وَثُلُثَهٗ وَطَآئِفَةٌ مِّنَ الَّذِيْنَ مَعَكَ‌ وَاللّٰهُ يُقَدِّرُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ‌ عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ‌ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ‌ عَلِمَ اَنْ سَيَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰي‌ۙ وَاٰخَرُوْنَ يَضْرِبُوْنَ فِي الْاَرْضِ يَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰه ِ‌ۙ وَاٰخَرُوْنَ يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۙ وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَيْرًا وَّاَعْظَمَ اَجْرًا وَاسْتَغْفِرُو ا اللّٰهَ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ‏ ﴿۲۰

صَدَقَ اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ

ترجمہ:

اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا اے جھرمٹ مارنے والے ﴿۱﴾ رات میں قیام فرما سوا کچھ رات کے ﴿۲﴾ آدھی رات یا اس سے کچھ تم کرو، ﴿۳﴾ یا اس پر کچھ بڑھاؤ اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو ﴿۴﴾ بیشک عنقریب ہم تم پر ایک بھاری بات ڈالیں گے ﴿۵﴾ بیشک رات کا اٹھنا وہ زیادہ دباؤ ڈالتا ہے اور بات خوب سیدھی نکلتی ہے ﴿۶﴾ بیشک دن میں تو تم کو بہت سے کام ہیں ﴿۷﴾ اور اپنے رب کا نام یاد کرو اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہو رہو ﴿۸﴾ وہ پورب کا رب اور پچھم کا رب اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ ﴿۹﴾ اور کافروں کی باتوں پر صبر فرماؤ اور انہیں اچھی طرح چھوڑ دو ﴿۱۰﴾ اور مجھ پر چھوڑو ان جھٹلانے والے مالداروں کو اور انہیں تھوڑی مہلت دو ﴿۱۱﴾ بیشک ہمارے پاس بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آگ، ﴿۱۲﴾ اور گلے میں پھنستا کھانا اور دردناک عذاب ﴿۱۳﴾ جس دن تھرتھرائیں گے زمین اور پہاڑ اور پہاڑ ہوجائیں گے ریتے کا ٹیلہ بہتا ہوا، ﴿۱۴﴾ بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے کہ تم پر حاضر ناظر ہیں جیسے ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجے ﴿۱۵﴾ تو فرعون نے اس رسول کا حکم نہ مانا تو ہم نے اسے سخت گرفت سے پکڑا، ﴿۱۶﴾ پھر کیسے بچو گے اگر کفر کرو اس دن جو بچوں کو بوڑھا کردے گا ﴿۱۷﴾ آسمان اس کے صدمے سے پھٹ جائے گا، اللہ کا وعدہ ہوکر رہنا، ﴿۱۸﴾ بیشک یہ نصیحت ہے، تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ لے ﴿۱۹﴾ بیشک تمہارا رب جانتا ہے کہ تم قیام کرتے ہو کبھی دو تہائی رات کے قریب، کبھی آدمی رات، کبھی تہائی اور ایک جماعت تمہارے ساتھ والی اور اللہ رات اور دن کا اندازہ فرماتا ہے، اسے معلوم ہے کہ اے مسلمانو! تم سے رات کا شمار نہ ہوسکے گا تو اس نے اپنی مہر سے تم پر رجوع فرمائی اب قرآن میں سے جتنا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو اسے معلوم ہے کہ عنقریب کچھ تم میں سے بیمار ہوں گے اور کچھ زمین میں سفر کریں گے اللہ کا فضل تلاش کرنے اور کچھ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوں گے تو جتنا قرآن میسر ہو پڑھو اور نماز قائم رکھو اور زکوٰة دو اور اللہ کو اچھا قرض دو اور اپنے لیے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس بہتر اور بڑے ثواب کی پاؤ گے، اور اللہ سے بخشش مانگو، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے، ﴿۲۰﴾


سورۃ رحمٰن

تفصیل:

سور ۃ رحمان کا معنی ہے "سب سے زیادہ فائدہ مند" قرآن پاک کے پارہ نمبر27میں واقع ہے اور اس میں 78 آیات ہیں۔ اسے "مدنی سورۃ" کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ یہ قرآن کی ایک سب سے طاقتور سورت ہے جو ہمیں تمام بیماریوں ، دائمی یا وبائی بیماریوں کے حل کی طرف لے جاتی ہے ، اور روز مرہ کی زندگی کی تمام پریشانیوں سے نکلنے کا راستہ بنا تی ہے۔ ہم اس سورت کی انفرادیت اور اہمیت کوایسے بیان کر سکتے ہیں کہ اسے " قرآن مجید کی خوبصورتی " کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا نام "الرحمٰن" رکھا گیا ہے جو اللہ کے خوبصورت ناموں میں سے ایک ہے۔ سورۃ رحمان کی تلاوت تمام بیماریوں کا ایک حتمی علاج ہے۔ اگر کوئی شخص اس کی تلاوت کرنے سے قاصر ہے تو پھر وہ اسے بہتر طور پر سن لے یا مریض کے قریب جو شخص یا رشتےدارحاضر ہو مریض کے سر کی جانب ہو کر اس سورۃ کی تلاوت کرے ۔ یہ ہر بیماری کا علاج ہےسواے موت کے۔ مزید یہ کہ اگر آپ کا بچہ / بچہ ذہنی یا جسمانی طور پر کمزور ہے تو ، آپ ہر روز بلا ناغہ سورۃ رحمان کی تلاوت کو امنے کھر میں چلایں اور ہو سکے تو روز پڑہیں۔ اللہ پاک پورے گھر اور بچے پر خصوصی برکتیں نازل کرے گا۔ اگر آپ کسی بھی طرح کے گھریلو تنازعات ، اضطراب ، گھبراہٹ اور کسی بھی طرح کے ذہنی تناؤ سے گزر رہے ہیں تو ، ذہنی تندرستی اور امن کے حصول کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سورۃ رحمان کی تلاوت کرنے کی مشق کریں۔ آپ پانی کا گلاس بھی لے سکتے ہیں اور پانی پر ضرب پڑھ کر پی سکتے ہیں ، یہ بھی بہت موثر ہوگا۔

اَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ

بِسْمِ اللّهِ الرَحْمٰنِ الرَّحيْمِ

اَلرَّحْمٰنُ ﴿۱﴾ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ ﴿۲﴾ خَلَقَ الْاِنْسَانَ ﴿۳﴾ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ ﴿۴﴾ اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ ﴿۵﴾ وَّالنَّجْمُ والشَّجَرُ يَسْجُدٰنِ ﴿۶﴾ وَالسَّمَآءَ رَفَعَھَا وَوَضَعَ الْمِيْزَانِ ﴿۷﴾ اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِيْزَانِ ﴿۸﴾ وَاَقِيْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُواالْمِيْزَانَ ﴿۹﴾ وَالْاَرْضَ وَضَعَھَا لِلْاَنَامِ ﴿۱۰﴾ فِيْھَا فَاكِھَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِ ﴿۱۱﴾ وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ ﴿۱۲﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۱۳﴾ خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ ﴿۱۴﴾ وَخَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِنْ نَّارٍ ﴿۱۵﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِرَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۱۶﴾ رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ ﴿۱۷﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۱۸﴾ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيٰنِ ﴿۱۹﴾ بَيْنَھُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيٰنِ ﴿۲۰﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۲۱﴾ يَخْرُجُ مِنْھُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ ﴿۲۲﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۲۳﴾ وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشٓئٰتُ فِي الْبَحْرِ كَالْاَعْلاَمِ ﴿۲۴﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِرَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۲۵﴾ كُلُّ مَنْ عَلَيْھَا فَانٍ ﴿۲۶﴾ وَّيَبْقٰي وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجلٰلِِ وَالْاِكْرَامِ ﴿۲۷﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۲۸﴾ يَسْئَلُهٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْط كُلَّ يَوْمٍ ھُوَ فِي شَاْنٍ ﴿۲۹﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِرَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۳۰﴾ سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِ ﴿۳۱﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۳۲﴾  یٰمَعْشَرَالْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْا لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ ﴿۳۳﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِرَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۳۴﴾ يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِنْ نَارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِ ﴿۳۵﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿۳۶﴾ فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّھَانِ ﴿۳۷﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۳۸﴾ فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْئَلُ عَنْ ذَنْبِهٖٓ اِنْسٌ وَّلَا جَآنٌّ ﴿۳۹﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۴۰﴾ يُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِيْمٰھُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِيْ وَالْاَقْدَامِ ﴿۴۱﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۴۲﴾ ھٰذِهٖ جَھَنَّمُ الَّتِيْ يُكَذِّبُ بِھَا الْمُجْرِمُوْنَ ﴿۴۳﴾ يَطُوفُونَ بَيْنَھَا وَبَيْنَ حَمِيْمٍ اٰنٍ ﴿۴۴﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۴۵﴾ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ ﴿۴۶﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۴۷﴾ ذَوَاتَآ اَفْنَانٍ ﴿۴۸﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِرَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۴۹﴾ فِيْھِمَا عَيْنٰنِ تَجْرِيٰنِ ﴿۵۰﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۵۱﴾ فِيْھِمَا مِنْ كُلِِّ فَاكِھَةٍ زَوْجٰنِ ﴿۵۲﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِرَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۵۳﴾ مُتَّكِئِيْنَ عَلٰي فُرُشٍ بَطَآئِنُھَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ طوَجَنَا الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ ﴿۵۴﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۵۵﴾ فِيْھِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْھُنَّ اِنْسٌ قَبْلَھُمْ وَلَا جَآنٌّ ﴿۵۶﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۵۷﴾ كَاَ نَّھُنَّ الْيَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُ ﴿۵۸﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِرَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۵۹﴾ ھَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ ۶۰﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۶۱﴾ وَمِنْ دُوْنِھِمَا جَنَّتٰنِ ﴿۶۲﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآْءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۶۳﴾ مُدْھَآمَّتٰنِ ﴿۶۴﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۶۵﴾ فِيْھِمَا عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ ﴿۶۶﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِرَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۶۷﴾ فِيْھِمَا فَاكِھَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ ﴿۶۸﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۶۹﴾ فِيْھِنَّ خَيْرٰتٌ حِسَانٌ ﴿۷۰﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۷۱﴾ حُوْرٌ مَقْصُوْرٰتٌ فِي الْخِيَامِ ﴿۷۲﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِرَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۷۳﴾ لَمْ يَطْمِثْھُنَّ اِنْسٌ قَبْلَھُمْ وَلَا جَآنٌّ ﴿۷۴﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۷۵﴾ مُتَّكِئِيْنَ عَلٰی رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ ﴿۷۶﴾ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴿۷۷﴾ تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ ﴿۷۸﴾

صَدَقَ اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ

 

 

                     

 

ترجمہ:

اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا

رحمٰن ﴿۱﴾ نے اپنے محبوب کو قرآن سکھایا ﴿۲﴾ انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا، ﴿۳﴾ ما کان وما یکون کا بیان انہیں سکھایا ﴿۴﴾ سورج اور چاند حساب سے ہیں ﴿۵﴾ اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں ﴿۶﴾ اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا اور ترازو رکھی ﴿۷﴾ کہ ترازو میں بے اعتدالی نہ کرو ﴿۸﴾ اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ، ﴿۹﴾ اور زمین رکھی مخلوق کے لیے ﴿۱۰﴾ اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں ﴿۱۱﴾ اور بھُس کے ساتھ اناج اور خوشبو کے پھول، ﴿۱۲﴾ تو اے جن و انس! تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے ﴿۱۳﴾ اس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری ﴿۱۴﴾ اور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لُوکے (لپیٹ) سے ﴿۱۵﴾ تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۱۶﴾ دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب ﴿۱۷﴾ تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۱۸﴾ اس نے دو سمندر بہائے کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے ﴿۱۹﴾ اور ہے ان میں روک کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا ﴿۲۰﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۲۱﴾ ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے، ﴿۲۲﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۲۳﴾ اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ ﴿۲۴﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۲۵﴾ زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے ﴿۲۶﴾ اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا ﴿۲۷﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۲۸﴾ اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں اسے ہر دن ایک کام ہے ﴿۲۹﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۳۰﴾ جلد سب کام نبٹا کر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں اے دونوں بھاری گروہ ﴿۳۱﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۳۲﴾ اے جن و انسان کے گروہ اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ، جہاں نکل کر جاؤ گے اسی کی سلطنت ہے ﴿۳۳﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۳۴﴾ تم پر چھوڑی جائے گی بے دھویں کی آگ کی لپٹ اور بے لپٹ کا کالا دھواں تو پھر بدلا نہ لے سکو گے ﴿۳۵﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۳۶﴾ پھر جب آسمان پھٹ ائے گا تو گلاب کے پھول کا سا ہوجائے گا جیسے سرخ نری (بکرے کی رنگی ہوئی کھال) ﴿۳۷﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۳۸﴾ تو اس دن گنہگار کے گناہ کی پوچھ نہ ہوگی کسی آدمی اور جِن سے ﴿۳۹﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۴۰﴾ مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے ﴿۴۱﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے ﴿۴۲﴾ یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھٹلاتے ہیں، ﴿۴۳﴾ پھیرے کریں گے اس میں اور انتہا کے جلتے کھولتے پانی میں ﴿۴۴﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۴۵﴾ اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہیں ﴿۴۶﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۴۷﴾ بہت سی ڈالوں والیاں ﴿۴۸﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۴۹﴾ ان میں دو چشمے بہتے ہیں ﴿۵۰﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۵۱﴾ ان میں ہر میوہ دو دو قسم کا، ﴿۵۲﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۵۳﴾ اور ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَستر قناویز کا اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لو ﴿۵۴﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۵۵﴾ ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِن نے، ﴿۵۶﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۵۷﴾ گویا وہ لعل اور یاقوت اور مونگا ہیں ﴿۵۸﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۵۹﴾ نیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکی ﴿۶۰﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۶۱﴾ اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں ﴿۶۲﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۶۳﴾ نہایت سبزی سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں، ﴿۶۴﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۶۵﴾ ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوئے، ﴿۶۶﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۶۷﴾ ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں، ﴿۶۸﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۶۹﴾ ان میں عورتیں ہیں عادت کی نیک صورت کی اچھی ﴿۷۰﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۷۱﴾ حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین ﴿۷۲﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۷۳﴾ ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ کسی جِن نے، ﴿۷۴﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے ﴿۷۵﴾ تکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر، ﴿۷۶﴾ تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، ﴿۷۷﴾ بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا، ﴿۷۸﴾


دعا اسلام کا ایک لازمی جزو ہے ؛ اس سے اللہ کے وجود اور ہم پر اس کی ان گنت نعمتوں پر ہمارے ایمان اور یقین کو تقویت ملتی ہے۔ دواس کی مختلف شکلیں اور اقسام ہیں۔ مثال کے طور پر ، روزانہ کی دعائیں ، حدیثِ کیسا ، دعو  طواسول ، استغہاسہ امام زمانہ (ع) ، کسی تباہی یا تباہی سے متعلق دعا ، یا کوئی اور روزانہ دعا

اس صفحے پر ، آپ کو اپنے فرقے کے مطابق ہر طرح کی دعائیں صرف چند کلکس کے ساتھ مل سکتی ہیں! شیعہ مسلمان ہونے کے ناطے ، اگر آپ ہفتہ کے دن کے مطابق صحیح دن کی دعا تلاش کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ کو صرف مستند اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حوالہ کتابیں جیسے آسانی سے اس صفحے پر مل سکتی ہے۔ مفتیح الجنان از عباس قمی

سنی مسلمان ہونے کے ناطے ، چاہے آپ آیت منجیjiت ، درود-ابراہیمی ، آیت شفا یا کسی اور دعا کی تلاش کر رہے ہو ، آپ آسانی سے اسے اس صفحے پر تلاش کرسکتے ہیں جس کا حوالہ مستند ذرائع جیسے استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ بخاری ، مسلم اور ابوداؤد

اسلام میں دعا کی اہمیت

قرآن مجید میں ، ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں ہم دعا پر زور دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، قرآن کریم کی آیت 25:77 میں ، ہم دیکھتے ہیں:

 کہو ، میرا رب آپ کی پرواہ نہیں کرتا اگر وہ آپ کی نماز نہ ہوتی۔ 

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دعا تمام مومنین کے لئے روحانی طور پر بڑھنے اور اللہ کے فضل و کرم کی تلاش میں کتنی اہم ہے۔ ہاں ، اللہ مہربان اور مہربان ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنا دن شروع کرنے ، زندگی کا ایک اہم فیصلہ کرنے سے قبل ، یا کوئی اور روز مرہ کی سرگرمیاں انجام دینے سے پہلے اسے یاد نہیں کرتے ہیں۔

اسلام کے تمام مومنین پر ایک بہت زیادہ تاکید ہے کہ وہ دعوے کریں اور اللہ سے جتنا ممکن ہو سکے گفتگو کریں۔

قرآن 40:60 میں ایک اور مثال پر ، ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے:

& quot؛ مجھے کال کریں! میں اس کا جواب دوں گا بلاک کوئٹہ

مذکورہ آیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ، امام باقر (ع) نے ذکر کیا کہ عبادت کی بہترین قسم دعا ہے۔

مذکورہ بالا آیت میں ، ہم دیکھتے ہیں کہ & # 39؛ مجھے کال کریں & # 39؛ & # 39 instead کی ​​بجائے مجھ سے پوچھیں & # 39، ، جس کا مطلب ہے کہ دعا کا مطلب صرف پوچھنا یا درخواست کرنا نہیں ہے & ndash؛ اس کا ایک وسیع تناظر ہے جس میں ہر طرح کی کالنگ شامل ہے۔ دعا کو عام طور پر اللہ کے ساتھ بات چیت کرنے اور یقین رکھنے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اس کا جواب دے گا۔

آپ کے لئے مذہب کو قابل رسا بنانا

موجودہ ڈیجیٹل دور میں ، ایک مستند مذہبی & # 39؛ ون اسٹاپ شاپ تلاش کرنا & # 39؛ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ امامیہ جنٹری آفیشل طویل عرصے سے پیش کیئے جانے والے مذہبی مواد کی صداقت کے لئے مشہور ہے۔

موبائل ایپ کی دنیا میں ، آپ کو ان دنوں بہت ساری مذہبی ایپس نظر آئیں گی جو حساس اور تکنیکی مذہبی پہلوؤں کا احاطہ کرنے کا دعوی کرتی ہیں۔ تاہم ، ان میں سے زیادہ تر ایپس اپنے دعووں کا مستند حوالہ دینے کے اہل نہیں ہیں۔

امامیہ جنٹری آفیشل میں ہمارا ایک مقصد آپ کے مذہبی خدشات اور سوالات کو چلتے پھرتے حل کرنا ہے! چاہے آپ ویب سائٹ کے ذریعے یا ہمارے آفیشل ایپ کے ذریعہ ہمارے مواد تک رسائی حاصل کر رہے ہو ، ہم یقینی بناتے ہیں کہ آپ کو معلومات کے صرف تسلیم شدہ ذرائع سے مستند اور حوالہ دینے والا مواد فراہم کیا جائے۔