Columbus , US
22-12-2024 |21 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

اکیسویں تاریخ کی دعا (ہر اسلامی مہینے کی تاریخ وار دعائیں)

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يُوْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلوٰةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُوْنَ وَ اجْعَلْنِيْ عَلٰي هُدًي وَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُهْتَدِيْنَ وَ لَقِّنِي الْكَلِمَاتِ الَّتِيْ لَقَّنْتَهَا اٰدَمَ فَتُبْتَ عَلَيْهِ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِمَّنْ يُقِيْمُ الصَّلوٰةَ وَ يُؤْتِي الزَّكٰوةَ وَ اجْعَلْنِيْ مِنَ الْخَاشِعِيْنَ الَّذِيْنَ يَسْتَعِيْنُوْنَ بِالصَّبْرِ وَ الصَّلوٰةِ، وَ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الصَّابِرِيْنَ الَّذِيْنَ اِذا اَصَابَتْهُمْ مُصِيْبَةٌ قَالُوْا اِنَّا لِلَّهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ عَلَيَّ مِنْكَ صَلوٰةً وَ رَحْمَةً وَ اجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُهْتَدِيْنَ اَللّٰهُمَّ ثَبِّتْنِيْ بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْٰاخِرَةِ وَ لَا تَجْعَلْنِيْ مِنَ الظَّالِمِيْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلَآئِكَةُ طَيِّبِيْنَ يَقُوْلُوْنَ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ اُدْخُلُوْا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰي رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ اَللّٰهُمَّ اٰتِنِيْ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَ قِنِيْ عَذَابَ النَّارِ وَ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا وَ الَّذِيْنَ هُمْ مُحْسِنُوْنَ سُبْحَانَكَ اِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ فَاسْتَجِبْ لِيْ وَ نَجِّنِيْ مِنَ النَّارِ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُخْبِتِيْنَ الَّذِيْنَ اِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ الصَّابِرِيْنَ عَلٰي مَا اَصَابَهُمْ وَ الْمُقِيْمِيْ الصَّلوٰةِ وَ مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُوْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ صَلَاتِهِمْ خَاشِعُوْنَ وَ الَّذِيْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ وَ الَّذِيْنَ هُمْ لِلزَّكوٰةِ فَاعِلُوْنَ وَ الَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حَافِظُوْنَ اِلَّا عَلٰي اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ هُمْ لِاَمَانَاتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رَاعُوْنَ وَ الَّذِيْنَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُوْنَ وَ الَّذِيْنَ هُمْ عَلٰي صَلَوٰتِهِمْ يُحَافِظُوْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الْوَارِثِيْنَ الَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيْهَا خَالِدُوْنَ وَ الَّذِيْنَ هُمْ مِنْ خَشْيَتِكَ مُشْفِقُوْنَ اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ جَعَلْتَنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ هُمْ بِاٰيَاتِكَ يُؤْمِنُوْنَ وَ الَّذِيْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَايُشْرِكُوْنَ فَاجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْن يُؤْتُوْنَ مَا اتَوْا وَ قُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ اَنَّهُمْ اِلٰي رَبِّهِمْ رَاجِعُوْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يُسَارِعُوْنَ فِي الْخَيْرَاتِ وَ هُمْ لَهَا سَابِقُوْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنْ حِزْبِكَ فَاِنَّ حِزْبَكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ، اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنْ جُنْدِكَ فَاِنَّ جُنْدَكَ هُمُ الْغَالِبُوْن اَللّٰهُمَّ اسْقِنِيْ مِنَ الرَّحِيْقِ الْمَخْتُوْمِ خِتَامُهٗ مِسْكٌ وَ فِيْ ذٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَ اَللّٰهُمَّ اسْقِنِيْ مِنْ تَسْنِيْمٍ عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَ اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ وَ اِلَّا تَغْفِرْلِيْ وَ تَرْحَمْنِيْ اَكُنْ مِنَ الْخَاسِرِيْنَ اَللّٰهُمَّ سُقْ اِلَيَّ التَّيْسِيْرَ بَعْدَ التَّعْسِيْرِ وَ اَنْ تَجْعَلْ لِيْ اَجْرًا غَيْرَ مَمْنُوْنٍ رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِيْ لِلْاِيْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلٰي رُسُلِكَ وَ لَاتُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ اِنَّكَ لَاتُخْلِفُ الْمِيْعَادَ اَللّٰهُمَّ ارْفَعْ لِيْ عِنْدَكَ دَرَجَةً وَ رِزْقًا كَرِيْمًااَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يُوْفُوْنَ بِعَهْدِكَ وَ لَا يَنْقُضُوْنَ الْمِيْثَاقَ وَ مِنَ الَّذينَ يَصِلُوْنَ مَا اَمَرَ اللَّهُ بِهٖ اَنْ يُوْصَلَ وَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ يَخَافُوْنَ سُوْٓءَ الْحِسَابِ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ صَبَرُوْا ابْتِغَآءَ وَجْهَ رَبِّهِمْ وَ اَقَامُوْا الصَّلوٰةَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً وَ يَدْرَؤُنَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وَ مِمَّنْ جَعَلْتَ لَهُمْ عُقْبٰي الدَّارِ رَبَّنَا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ.

وضاحت / تفصیلات::

خداوندا! مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں اور جو روزی انہیں عطا کی ہے اسے خرچ کرتے ہیں، اور مجھے راہِ ہدایت پر لگا۔ ہدایت یافتہ لوگوں میں قرار دے ان کلمات کی تعلیم دے جو حضرت آدمؑ کو تعلیم دئے، اور ان می توبہ قبول کی تھی بلاشبہ تو توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ خدایامجھے ان لوگوں میں قرار دے جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور مجھے ان مخلصوں میں قرار دے جو صبر اور نماز کے ذریعے مدد طلب کرتے ہیں۔ اور مجھ ان لوگوں میں قرار دے جن پر کوئی خوف و رنج نہیں۔ خداوندا! مجھے ان صابروں میں قرار دے تو وہ " ہم اللہ کی ملکیت ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے " کہتے ہیں۔اور مجھ پر اپنی طرف سے صلوٰۃ اور رحمت نازل فرما۔ اور مجھے ہدایت یافتہ لوگوں میں قرار دے۔ خداوندا! مجھے ان لوگوں میں قرار دے جنہیں طہارت کے عالم میں فرشتے اٹھاتے ہیں۔ اوران سے کہتے ہیں کہ اللہ کی سلامتی تم پر تم پاک ہو، چلو جنت میں اپنے عمل کے مطابق داخل ہو۔ خداوندا! مجھے ان لوگوں میں قرار دے جنہوں نے صبر کیا۔ اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں۔ خداوندا مجھے دنیا بھر کی نیکی عطا فرما۔ اور آخرت میں بھی اور مجھے جہنم کے عذاب سے بچا۔ اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جنہوں نے تجھ سے تقوٰی کیا اور وہ لوگ کو احسان کرنے والے ہیں۔ تو پاک ہے میں ظالموں میں سے تھا میری دعا قبول فرما، اور مجھے عذابِ جہنم سے بچا۔ ائے رحم کرنے والوں میں سب سے رحیم۔ خداوندا! مجھے ان نیک عمل لوگوں میں شمار فرما کہ جب ان کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل کانپنے لگتے ہیں۔ اور اپنے اوپر نازل شدہ مصیبتوں میں صبر کرتے ہیں۔ اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو روزی انہیں عطا کی گئی ہے اسے خرچ کرتے ہیں۔ خداوندا! مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو اپنی نمازوں میں پورا خلوص برتتے ہیں۔ جو لوگ لغویات سے روگردان رہتے ہیں۔ وہ لوگ جو زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔ وہ لوگ جو بیویوں اور لونڈیوں کے علاوہ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں وہ قابلِ ملامت نہیں۔ خداوندا! مجھے ان لوگو ںمیں قرار دے جو امانتوں اور عہد و پیمان کی رعایت کرتے ہیں۔ اور وہ لوگ جو اپنی گواہیوں پر قائم اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں کے محافظ ہیں۔ خداوندا! مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو جنتوں میں ہمیشہ رہنے والوں کے زمین پر وارث ہیں۔ اور وہ لوگ جو تیرے خوف سے لرزہ براندام ہیں۔ خداوندا تو نے مجھے ان لوگوں میں رکھا ہے جو تیری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ اور وہ لوگ جو اپنے پروردگار کا شریک ہیں مانتے، اب مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو انہیں جیسے عمل کرتے ہیں۔ اور ان کے دل اس بات پر کانپتے ہیں کہ انہیں خدا کی بارگاہ میں جانا ہے۔ خداوندا!مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو نیکیوں میں جلدی کرتے ہیںاور ان باتوں کے لئے پیش قدمی کرتے ہیں۔ خداوندا! مجھے اپنے گروہِ خاص میں داخل فرما کہ تیرا گروہ کامیاب ہے۔ خداوندا کریم! مجھے اپنی فوج میں قرار دے کہ تیرا لشکر ہی غالب ہے۔ ائے اللہ ،مجھے وہ شراب پلا کہ جس کے خاتمے پر بھی مشک کی خوشبو ہو۔ اور اس کے لئے شوقینوں کو مظاہرئہ اشتیاق کرنا چاہیئے۔ ائے اللہ مجھے اس چشمئہ تسنیم سے پلا کہ جس سے مقرب بندے پیئیں گے، ائے اللہ میں نے اپنے اوپر ظلم کیا، اور اگر تو نے مجھے نہ بخشا اور رحم نہ کیا تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤں گا۔ خداوندا دشواریوں کے بعد آسانیاں فراہم کر۔اور غیر منقطع اجر عطا فرما۔ ہمارے پروردگار ہم نے سنا کہ ایک منادئی ایمان صدا دے رہا ہے۔ کہ اپنے پرورداگار پر ایمان لاؤ۔ائے میرے پرورداگر ہم اس پر ایمان لائے ہیں لہٰذا ہمارے گناہ معاف فرما۔ ہماری بدکاریاں دورکردےاور ہمیں نیک عمل لوگوں کے ساتھ اٹھا لے۔ ائے ہمارے پروردگار اپنے رسولوں کی زبانی جو ہم سے وعدہ کیا ہے اسے پورا کردے۔ اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کرنا۔بلاشبہ تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ خداوندا! اپنے حضور میں میرا درجہ اور میری پاکیزہ روزی بڑھا۔ خداوندا مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو تیرا عہد پورا کرتے ہیں۔ جو پیمان شکنی نہیں کرتے۔ اور ان لوگوں میں قرار دے جو حکمِ خدا کے مطابق تعلقات قائم کرتے ہیں۔ اپنے خدا سے ڈرتے اور حسابِ قیامت سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ خدا مجھے ان لوگوں میں قرار دے جنہوں نے صرف ذاتِ خدا کے پیشِ نظر صبر اختیار کیانماز قائم کی، جو روزی ہم نے انہیں دی تھی اسے خفیہ و اعلانیہ خرچ کیا۔ جو بدی کا بدلہ نیکی سے دیتے ہیں۔ اور جن کے لئے تو نے آخرت کی خوبیاں معین کی ہیں۔ ائے میرے پروردگار! اور ہمیں دنیا میں نیکی اور آخرت میں نیکی عطا فرما۔ اور آتشِ جہنم سے ہمیں بچا۔

حوالہ: صحیفہ علویہ دعا ۱۴۴