Ashburn , US
28-03-2024 |19 Ramaḍān 1445 AH

نادِ علیؑ صغیر (سب)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ نَادِ عَلِيًّا مَّظْھَرَ الْعَجَآئِبِ تَجِدْهُ عَوْنًا لَّكَ فِي النَّوَآئِبِ كُلُّ ھَمٍّ وَّغَمٍّ سَيَنْجَلِيْ بِنُبُوَّتِكَ يَا مُحَمَّدُ بِوَلَايَتِكَ يَا عَلِيْ يَا عَلِيْ يَا عَلِيْ

نقل حرفی:
“NAAD-E-‘ALI YYAN-MAZHARIL ‘AJAAIBI TAJID HU ‘AWNALLAKA FINNAWAA IBI QULLU HAMINWWA ‘GHAMMIN SAYANJALI BI RAHMATIKA YA ALLAHU WABI NABUWWATIKA YA MUHAMMADU WABI WIL AYAATIKA YA ALIYYU YA ALIYYU YA ALI”
ترجمہ:
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے عجائب خدا کے جلوہ بردار علی ابن ابی طالبؑ کو ذرا پکارو تو سہی تم ہر مصیبت اور بلا میں ان کو اپنا مشکل کشاء پاؤ گے اے حضرت محمدؐ آپ کی نبوت اور حضرت علیؑ آپ کی ولایت کے صدقہ میں تمام رنج وغم اور مصبیتیں دفع فرمایئے اور ہماری خبر گیری کیجئے یا علیؑ ! یا علیؑ ! یا علیؑ !
وضاحت / تفصیلات::
تجربہ بتاتا ہے کہ نادِ علیؑ مبارک بیماروں کے لیے شفا، حاجت مندوں کیلئے درِ مقصود ، طالب دُنیا کے لیے کیمیا ، بہادروں کے لیے شمشیر ، مظلوموں کے لیے سپر ، ڈرنے والوں کے لیے حرزِ معصوم غرضیکہ جس کام کے لیے بھی اوّل و آخر تین دفعہ دُرود پڑھ کر بصدقِ دل وخلوص نیّت ان کلمات کو سات مرتبہ زبان پر جاری کرنے کے بعد بوسیلہ محمد مصطفیٰ ؐ و علیؑ المرتضیٰ ؑ اور ان کی آلِ پاک خدا سے دُعا کی جائے انشاء اللہ مستجاب ہوگی۔ نادِ علیؑ صغیر کے بہت سے فوائد ہیں جو کہ بیان سے باہر ہیں۔