Columbus , US
21-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

سفر کے لئے نکلتے وقت کی دعا (سفر)

تفصیل: امام علی علیہ السلام نے یہ دعا سفر کے لئے باہرنکلتے وقت پڑھنے کے لئے تعلیم فرمائی،

اَللَّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ وَعْثَآءِ السَّفَرِ، وَ كَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ، وَسُوْٓءِ الْمَنْظَرِ فِيْ الْاَهْلِ وَ الْمَالِ وَ الْوَلَدِ، اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِيْ السَّفَرَ وَ الْخَلِيْفَةُ وَالْحَافِظُ فِيْ الْحَضَرِ وَاَنْتَ الْخَلِيْفَةُ فِي الْاَھْلِ وَلَا يَجْمَعُھَا غَيْرُكَ لِاَنَّ الْمُسْتَخْلِفَ لَا يَكُوْنُ مّسْتَصْحِبًا وَالْمُسْتَصْحَبُ لَايَكُوْنَ مُسْتَخْلِفًا۔

ترجمہ:
بارِخدایا! میں تجھ سے سختیِ سفر، زحمت، بازگشت، اور اہل و مال و اولاد کو بُری حالت میں دیکھنے سے پناہ مانگتا ہوں،، خداوندا! تو سفر میں میرا ہمراہی اور خاندان میں میرا خلیفہ ہے اور یہ دونوں باتیں (کہ شریکِ سفر و نگہبان عیال) تیرے سوا کسی میں یکجا نہیں ہو سکتیں۔ کیونکہ جسے بطور نگران گھر پر چھوڑ دیا جائے وہ ہمراہ، اور جو ہمراہ ہو وہ خلیفہ نہیں ہو سکتا!
حوالہ: صحیفہ علویہ دعا ۸۶