Columbus , US
21-11-2024 |20 Jumādá al-ūlá 1446 AH

دھدر دور کرنے کی دعا (صحت)

تفصیل: یہ عموما ہاتھ پر نکل آتے ہیں اس کی لئے امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ہر ایک دھدر کیلئے جَو کے سات دانے لے اور ہر دانے پر سورہ واقعہ کی ابتدائی چھ آیات پڑھ کر سورہ طہٰ کی آیت ۱۰۵ سے ۱۰۷ پڑھے جو یہ ہے:

وَ يَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا لَا تَرٰي فِيْهَا عِوَجًا وَلَآ اَمْتًا

ترجمہ:
وہ تم سے پہاڑوں کے متعلق پوچھتے ہیں تو کہہ دو کہ میرا رب انہیں ریزہ ریزہ کر کے اڑا دے گا اور زمین کو ہموار بنا دے گا کہ نہ اس میں کجی ہوگی اور نہ اونچائی ۔
وضاحت / تفصیلات::
پھر جو کے ان دانوں میں ایک ایک اٹھائے اور دھدر پر لگائے اور انہیں ایک کپڑے میں اکٹھا کرتا جائے پھر ان کے ساتھ ایک پتھر باندھ کر ان کو کنویں میں ڈال دے بعض بزرگوں نے کہا ہے کہ یہ عمل چاند کی آخری تاریخوں میں کرے کہ جب چاند چھپا ہوتا ہے نیز کتاب خزائن میں ہے کہ دھدر پر نورہ لگانا بھی اسے ختم کر دیتا ہے ۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۸