Columbus , US
22-12-2024 |21 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

منہ کے درد سے نجات کی دعا (صحت)

تفصیل: امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں کہ منہ کا درد ختم کرنے کے لئے مقام درد پر ہاتھ رکھے اور یہ دعا پڑھے انشاءاللہ شفاء ملے گی۔ :

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَايَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ دَآءٌ اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ الَّتِيْ لَايَضُرُّ مَعَهَا شَيْءٌ قُدُّوْسٌ قُدُّوسٌ قُدُّوسٌ اَسْئَلُكَ يَا رَبِّ بِاسْمِكَ الطَّاهِرِ الْمُقَدَّسِ الْمُبَارَكِ الَّذِيْ مَنْ سَئَلَكَ بِهٖ اَعْطَيْتَهُ وَمَنْ دَعَاكَ بِهٖ اَجَبْتَهُ اَسْئَلُكَ يَآاللّٰهُ يَآاللّٰهُ يَآاللّٰهُ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰي مُحَمَّدٍ النَّبِيِ وَاَهْلِ بَيْتِهٖ وَ اَنْ تُعَافِيَنِيْ مِمَّا اَجِدُ فِيْ فَمِيْ وَ فِيْ رَاْسِيْ وَفِيْ سَمْعِيْ وَفِيْ بَصَري وَفِيْ بَطْنِيْ وَفِيْ ظَهْرِيْ وَفِيْ يَدِيْ وَفِيْ رِجْلِيْ وَفِيْ جَوَارِحِيْ كُلِّهَا

ترجمہ:
خدا کے نام سے جو بڑارحم والا مہربان ہے خدا کے نام سے جس کے نام کے ہوتے ہوئے بیماری تکلیف نہیں دے سکتی پناہ لیتا ہوں خدا کے کلمات کے ساتھ جس کے ہوتے ہوئے کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی وہ پاک ہے پاک ہے پاک ہے سوال کرتا ہوں اے پروردگار تیرے نام پر جو پاک سے پاکیزہ اور برکت والا ہے کہ جو اس کے ذریعے تجھ سے مانگے تو عطا کرتا ہے جو تجھے اس کے ذریعے پکارے تو اس کی سنتا ہے تجھ سے سوال کرتا ہوں یا للہ یا اللہ یا اللہ یہ کہ تو رحمت نازل فرما اپنے نبی محمد اور ان کی اہلبیت پر اور یہ کہ تو مجھے بچا لے ان بیماریوں سے جو میرے منہ میں ہیں میرے سر میں ہیں کان آنکھوں اور پیٹ میں اور کمر میں ہیں اور میرے ہاتھوں پیروں اور میرے تمام اعضا میں ہیں ۔
حوالہ: مفاتیح الجنان