Columbus , US
24-04-2024 |16 Shawwāl 1445 AH

برص دور کرنے کے لئے دعا (صحت)

تفصیل: یونس کا بیان ہے کہ میری آنکھوں کے درمیان برص کی سفیدی ظاہر ہوئی تو میں نے اس کی شکایت امام جعفر صادقؑ سے کی تو آپ نے فرمایا وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھو اور پھر کہو:

يااَللّٰهُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ يَا سَمِيْعَ الدَّعَوَاتِ يَا مُعْطِيَ الْخَيْرَاتِ اَعْطِنِيْ خَيْرَ الدُّنْيَا وَ خَيْرَ الْاٰخِرَةِ وَ قِنِيْ شَرَّ الدُّنْيَا وَشَرَّ الْاٰخِرَةِ وَ اَذْهِبْ عَنِّيْ مَا اَجِدُ فَقَدْ غَاضَنِي الْاَمْرُ وَاَحْزَنَنِيْ

ترجمہ:
اے اللہ اے بڑے رحم والے مہربان اے دعاؤں کے سننے والے اے بھلایاں عطا کرنے والے مجھے دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما اور مجھے دنیا وآخرت کے شر و برائی سے بچا لے میری وہ بیماری دور کر جسے محسوس کرتا ہوں اس نے میرا کام خراب کیا اور غم لگا دیا۔
وضاحت / تفصیلات::
یونس کہتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا اور خدا تعالیٰ نے مجھ سے برص کی بیماری دور کر دی
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: کتاب عدۃ الداعی میں روایت ہے کہ امامؑ نے اس سے فرمایا جب رات کا تیسرا حصہ آجائے تو اٹھ کر وضو کرو اور نماز تہجد بجا لاؤ تو پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں کہو۔

يَاعَلِيُّ يَاعَظِيْمُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ يَا سَامِعَ الدَّعَوَاتِ يَا مُعْطِيَ الْخَيْرَاتِ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ وَاَعْطِنِيْ مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ مَآاَنْتَ اَهْلُهٗ وَاصْرِفْ عَنِّيْ مِنْ شَرِّ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ مَآ اَنْتَ اَهْلُهٗ وَاَذْهِبْ عَنِّيْ هَذَا الْوَجَعَ فَاِنَّهٗ قَدْ غَاظَنِيْ وَاَحْزَنَنِيْ

ترجمہ:
اے بلند اے بزرگ اے بڑے رحم والے اے مہربان اے دعا ؤں کے سننے والے اے بھلایاں عطا کرنے والے رحمت فرما محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر اور مجھ کو دنیا وآخرت کی بھلائی عطا کر جیسی کہ تیری شان ہے مجھ سے دنیا و آخرت کی شر و برائی دور رکھ جیسے تیری شان کے لائق ہے اور میری یہ تکلیف دور کر دے کہ اس نے مجھے غم زدہ بنا رکھا ہے ۔
وضاحت / تفصیلات::
اور دعا پڑھتے ہوئے خوب گڑ گڑاؤ یونس کہتے ہیں کہ میں نے امام(ع) کے فرمان کے مطابق عمل کیا تو ابھی کوفہ نہیں پہنچ پایا تھا کہ شفا یاب ہو گیا نیز برص کے لئے یہ بھی وارد ہوا ہے کہ کسی برتن پر شہد سے سورہ یٰسین لکھے اور اسے دھو کر پیے جیسا کہ بواسیر کے لئے بھی یہی وارد ہوا ہے اسی طرح تربت امام حسین علیہ السلام ﴿خاک شفا ﴾ کو بارش کے پانی میں گھول کر پینا بھی برص کے لئے مفید بتا یا گیا ہے نیز مہندی میں نورہ ملا کر ملنا بھی مروی ہے ۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: مکارم الاخلاق میں ہے کہ برص یا جذام کے مریض پر یہ پڑھا جائے اور لکھ کر اس کے گلے میں لٹکایا جائے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يَمْحُو اللّٰهُ مَا يَشَآ ءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهٗٓ اُمُّ الْكِتَابِ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَآئِكَةِ رُسُلًا اُولِيْٓ اَجْنِحَةٍ مَّثْنٰي وُثُلَاثَ وَرُبَاعَ بِاسْمِ (فُلَانِ بْنِ فُلَانَةٍ)

ترجمہ:
خداوند رحمٰن و رحیم کے نام سے۔خدا جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جو چاہتا ہے ثابت رکھتا ہے اور اس کے پاس اصل کتاب(لوح محفوظ)ہے۔ہر طرح کی تعریف خدا ہی کے لیے ہے جو سارے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا اور فرشتوں کو اپنا قاصد بنانے والا ہے۔جن کے دو دو ،تین تین اور چار چار پر ہوتے ہیں (فلاں بن فلانہ کی جگہ پر مریض اور ا اس کی ماں کا نام لے)۔
وضاحت / تفصیلات::
(فلاں بن فلانہ کی جگہ پر مریض اور ا اس کی ماں کا نام لے)۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۷