Columbus , US
03-12-2024 |02 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

زیارت جامعہ کبیرہ (زیارات)

تفصیل:

شیخ صدوق (رح)نے من لایحضرہ الفقیہ اور عیون میں موسیٰ ابن عبد اللہ نخعی سے نقل کیا ہے کہ اس نے کہا میں نے امام علی نقیؑ سے عرض کی اے فرزند رسول(ص) مجھے ایک ایسی زیارت تعلیم فرمائیے کہ جب میں آپ حضرات (ع)میں سے کسی کی زیارت کرنا چاہوں تو ہر مقام پر اسے پڑھ سکوں۔ آپؑ نے فرمایا جب بھی تم کسی امام کی زیارت کے لیئے جاؤ تو پہلے غسل کرو۔ جب حرم کے پاس پہنچو تو شھادتیں پڑھ کر حرم میں داخل ہو جاؤ۔ پھر جب قبر مبارک پر نظر پڑے تو رک جاؤ اور تیس مرتبہ اللہ اکبر کہو پھر چند قدم چل کر ٹھہر جاؤ اور تیس مرتبہ اللہ اکبر کہو، پھر قبرِ مطہر کے پاس جا کر چالیس متربہ اللہ اکبر کہو تاکہ سو تکبیریں مکمل ہو جائیں، اس کے بعد یوں کہو

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا ٲَھْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ وَمَوْضِعَ الرِّسالَةِ وَمُخْتَلَفَ الْمَلائِكَةِ وَمَھْبِطَ الْوَحْيِ وَمَعْدِنَ الرَّحْمَةِ وَخُزَّانَ الْعِلْمِ وَمُنْتَھَي الْحِلْمِ وَٲُصُولَ الْكَرَمِ وَقادَةَ الْاَُمَمِ وَٲَوْلِيائَ النِّعَمِ وَعَناصِرَ الْاََبْرارِوَدَعائِمَ الْاََخْيارِ وَساسَةَ الْعِبادِ وَٲَرْكا نَ الْبِلادِ وَٲَبْوابَ الْاِيمانِ وَٲُمَنائَ الرَّحْمنِ وَسُلالَةَ النَّبِيِّينَ وَصَفْوَةَ الْمُرْسَلِينَ وَعِتْرَةَ خِيَرَةِ رَبِّ الْعالَمِينَ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكاتُهُ۔ اَلسَّلَامُ عَلَي ٲَئِمَّةِ الْھُدَيٰ وَمَصابِيحِ الدُّجَيٰ وَٲَعْلامِ التُّقَيٰ وَذَوِيٰ النُّھَيٰ وَٲُولِي الْحِجَيٰ وَكَھْفِ الْوَرَيٰ وَوَرَثَةِ الْاََنْبِيائِ وَالْمَثَلِ الْاََعْلَيٰ وَالدَّعْوَةِ الْحُسْنَيٰ وَحُجَجِ اللّهِ عَلَي ٲَھْلِ الدُّنْيا وَالْاَخِرَةِ وَالْاَُولَي وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكاتُهُ۔ اَلسَّلَامُ عَلَي مَحالِّ مَعْرِفَةِ اللّهِ وَمَساكِنِ بَرَكَةِ اللّهِوَمَعَادِنِ حِكْمَةِ اللّهِ وَحَفَظَةِ سِرِّ اللّهِ وَحَمَلَةِ كِتابِ اللّهِ وَٲَوْصِيائِ نَبِيِّ اللّهِ وَذُرِّيَّةِ رَسُولِ اللّهِ صَلَّي اللّهُ عَلَيْهِ وآلِهِ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكاتُهُ۔ اَلسَّلَامُ عَلَي الدُّعاةِ إلَي اللّهِ وَالْاََدِلاَّئِ عَلَي مَرْضاةِ اللّهِ وَالْمُسْتَقِرِّينَ فِي ٲَمْرِ اللّهِ وَالتَّامِّينَ فِي مَحَبَّةِ اللّهِ وَالْمُخْلِصِينَ فِي تَوْحِيدِ اللّهِ وَالْمُظْھِرِينَ لاََِمْرِ اللّهِ وَنَھْيِهِ وَعِبادِھِ الْمُكْرَمِينَ الَّذِينَ لاَ يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَھُمْ بٲَمْرِھِ يَعْمَلُونَ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكاتُهُ۔ اَلسَّلَامُ عَلَي الْاََئِمَّةِ الدُّعاةِ و َالْقادَةِ الْھُداةِ وَ السَّادَةِ الْوُلاةِ وَالذَّادَةِ الْحُماةِ وَٲَھْلِ الذِّكْرِ وَٲُولِي الْاََمْرِ وَبَقِيَّةِ اللّهِ وَخِيَرَتِهِ وَحِزْبِهِ وَعَيْبَةِ عِلْمِهِ وَحُجَّتِهِ وَصِراطِهِ وَنُورِھِ وَبُرْهانِهِ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكاتُهُ۔ ٲَشْھَدُ ٲَنْ لاَ إلهَ إلاَّ اللّهُ وَحْدَھُ لاَ شَرِيكَ لَهُ كَما شَھِدَ اللّهُ لِنَفْسِهِ وَشَھِدَتْ لَهُ مَلائِكَتُهُ وَٲُولُو الْعِلْمِ مِنْ خَلْقِهِ لاَ إلهَ إلاَّ ھُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُھُ الْمُنْتَجَبُ وَرَسُولُهُ الْمُرْتَضَي ٲَرْسَلَهُ بِالْھُدَي وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْھِرَھُ عَلَي الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِھَ الْمُشْرِكوُنَ وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكُمُ الْاََئِمَّةُ الرَّاشِدُونَ الْمَھْدِيُّونَ الْمَعْصُومُونَ الْمُكَرَّمُونَ الْمُقَرَّبُونَ الْمُتَّقُونَ الصَّادِقُونَ الْمُصْطَفُونَ الْمُطِيعُونَ لِلّٰهِ الْقَوَّامُونَ بِٲَمْرِھِ الْعامِلونَ بِ إرَادَتِهِ الْفائِزُونَ بِكَرَامَتِهِ اصْطَفاكُمْ بِعِلْمِهِ وَارْتَضاكُمْ لِغَيْبِهِ وَاخْتارَكُمْ لِسِرِّھِ وَاجْتَباكُمْ بِقُدْرَتِهِ وَٲَعَزَّكُمْ بِھُداھُ وَخَصَّكُمْ بِبُرْهانِهِ وَانْتَجَبَكُمْ لِنُورِھِ وَٲَيَّدَكُمْ بِرُوحِهِ وَرَضِيَكُمْ خُلَفائَ فِي ٲَرْضِهِ وَحُجَجاً عَلَي بَرِيَّتِهِ وَٲَنْصاراً لِدِينِهِ وَحَفَظَةً لِسِرِّھِ وَخَزَنَةً لِعِلْمِهِ وَمُسْتَوْدَعاً لِحِكْمَتِهِ وَتَرَاجِمَةً لِوَحْيِهِ وَٲَرْكاناً لِتَوْحِيدِھِ وَشُھَدائَ عَلَي خَلْقِهِ وَٲَعْلاماً لِعِبادِھِ وَمَناراً فِي بِلادِھِ وَٲَدِلاَّئَ عَلَي صِرَاطِهِ عَصَمَكُمُ اللّهُ مِنَ الزَّلَلِ وَآمَنَكُمْ مِنَ الْفِتَنِ وَطَهَّرَكُمْ مِنَ الدَّنَسِ وَٲَذْھَبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ وَطَهَّرَكُمْ تَطْھِيراً فَعَظَّمْتُمْ جَلالَهُ وَٲَكْبَرْتُمْ شَٲْنَهُ وَمَجَّدْتُمْ كَرَمَهُ وَٲَدَمْتُمْ ذِكْرَھُ وَوَكَّدْتُمْ مِيثاقَهُ وَٲَحْكَمْتُمْ عَقْدَ طاعَتِهِ وَنَصَحْتُمْ لَهُ فِي السِّرِّ وَالْعَلانِيَةِ وَدَعَوْتُمْ إلَي سَبِيلِهِ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَبَذَلْتُمْ ٲَنْفُسَكُمْ فِي مَرْضاتِهِ وَصَبَرْتُمْ عَلَي مَا ٲَصابَكُمْ فِي جَنْبِهِ وَٲَقَمْتُمُ الصَّلاھَ وَآتَيْتُمُ الزَّكَاةَ وَٲَمَرْتُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَيْتُمْ عَنِ الْمُنْكَرِوَجاھَدْتُمْ فِي اللّهِ حَقَّ جِهادِھِ حَتَّي ٲَعْلَنْتُمْ دَعْوَتَهُ وَبَيَّنْتُمْ فَرائِضَهُ وَٲَقَمْتُمْ حُدُودَھُ وَنَشَرْتُمْ شَرائِعَ ٲَحْكامِهِ وَسَنَنْتُمْ سُنَّتَهُ وَصِرْتُمْ فِي ذلِكَ مِنْهُ إلَي الرِّضا وَسَلَّمْتُمْ لَهُ الْقَضائَ وَصَدَّقْتُمْ مِنْ رُسُلِهِ مَنْ مَضَيٰ فَالرَّاغِبُ عَنْكُمْ مارِقٌ وَاللاَّزِمُ لَكُمْ لاحِقٌ وَالْمُقَصِّرُ فِي حَقِّكُمْ زاھِقٌ وَالْحَقُّ مَعَكُمْ وَفِيكُمْ وَمِنْكُمْ وَ إلَيْكُمْ وَٲَنْتُمْ ٲَھْلُهُ وَمَعْدِنُهُ وَمِيراثُ النُّبُوَّةِ عِنْدَكُمْ وَ إيابُ الْخَلْقِ إلَيْكُمْ وَحِسابُھُمْ عَلَيْكُمْ وَفَصْلُ الْخِطابِ عِنْدَكُمْ وَآياتُ اللّهِ لَدَيْكُمْ وَعَزائِمُهُ فِيكُمْ وَنُورُھُ وَبُرْهانُهُ عِنْدَكُمْ وَٲَمْرُھُ إلَيْكُمْ مَنْ والاكُمْ فَقَدْ والَي اللّهَ وَمَنْ عاداكُمْ فَقَدْ عادَي اللّهَ وَمَنْ ٲَحَبَّكُمْ فَقَدْ ٲَحَبَّ اللّهَ وَمَنْ ٲَبْغَضَكُمْ فَقَدْ ٲَبْغَضَ اللّهَ وَمَنِ اعْتَصَمَ بِكُمْ فَقَدِ اعْتَصَمَ بِاللّهِ ٲَنْتُمُ الصِّراطُ الْاََقْوَمُ وَشُھَدائُ دارِ الْفَنائِ وَشُفَعائُ دارِ الْبَقائِ وَالرَّحْمَةُ الْمَوْصُولَةُ وَالْاَيَةُ الْمَخْزُونَةُ وَالْاََمانَةُ الْمَحْفُوظَةُ وَالْبابُ الْمُبْتَلَيٰ بِهِ النَّاسُ مَنْ ٲَتَاكُمْ نَجَا وَمَنْ لَمْ يَٲْتِكُمْ ھَلَكَ إلَي اللّهِ تَدْعُونَ وَعَلَيْهِ تَدُلُّونَ وَبِهِ تُؤْمِنُونَ وَلَهُ تُسَلِّمُونَ وَبِٲَمْرِھِ تَعْمَلُونَ وَ إلَي سَبِيلِهِ تُرْشِدُونَ وَبِقَوْلِهِ تَحْكُمُونَ سَعَدَ مَنْ والاكُمْ وَھَلَكَ مَنْ عاداكُمْ وَخابَ مَنْ جَحَدَكُمْ وَضَلَّ مَنْ فارَقَكُمْ وَفازَ مَنْ تَمَسَّكَ بِكُمْ وٲَمِنَ مَنْ لَجَٲَ إلَيْكُمْ وَسَلِمَ مَنْ صَدَّقَكُمْ وَھُدِيَ مَنِ اعْتَصَمَ بِكُمْ مَنِ اتَّبَعَكُمْ فَالْجَنَّةُ مَٲْواھُ وَمَنْ خالَفَكُمْ فَالنَّارُ مَثْواھُ وَمَنْ جَحَدَكُمْ كافِرٌ وَمَنْ حارَبَكُمْ مُشْرِكٌ وَمَنْ رَدَّ عَلَيْكُمْ فِي ٲَسْفَلِ دَرَكٍ مِنَ الْجَحِيمِ ٲَشْھَدُ ٲَنَّ هذَا سابِقٌ لَكُمْ فِيما مَضيٰ وَجارٍ لَكُمْ فِيما بَقِيَ وَٲَنَّ ٲَرْواحَكُمْ وَنُورَكُمْ وَطِينَتَكُمْ واحِدَةٌ طابَتْ وَطَھُرَتْ بَعْضُها مِنْ بَعْضٍ خَلَقَكُمُ اللّهُ ٲَنْواراً فَجَعَلَكُمْ بِعَرْشِهِ مُحْدِقِينَ حَتّي مَنَّ عَلَيْنا بِكُمْ فَجَعَلَكُمْ فِي بُيُوتٍ ٲَذِنَ اللّهُ ٲَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيھَا اسْمُهُ وَجَعَلَ صَلاتَناعَلَيْكُمْ وَمَا خَصَّنا بِهِ مِنْ وِلايَتِكُمْ طِيباً لِخَلْقِنا وَطَهارَةً لاََِنْفُسِنا وَتَزْكِيَةً لَنا وَكَفَّارَةً لِذُنُوبِنا فَكُنَّا عِنْدَھُ مُسَلِّمِينَ بِفَضْلِكُمْ وَمَعْرُوفِينَ بِتَصْدِيقِنا إيَّاكُمْ فَبَلَغَ اللّهُ بِكُمْ ٲَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُكَرَّمِينَ وَٲَعْلَي مَنازِلِ المُقَرَّبِينَ وَٲَرْفَعَ دَرَجاتِ الْمُرْسَلِينَ حَيْثُ لاَ يَلْحَقُهُ لاحِقٌ وَلاَ يَفُوقُهُ فائِقٌ وَلاَ يَسْبِقُهُ سابِقٌ وَلاَ يَطْمَعُ فِي إدْرَاكِهِ طامِعٌ حَتَّي لاَ يَبْقَيٰ مَلَكٌ مُقَرَّبٌ وَلاَ نَبِيٌّ مُرْسَلٌ وَلاَ صِدِّيقٌوَلاَ شَھِيدٌ وَلاَ عالِمٌ وَلاَ جاھِلٌ وَلاَ دَنِيٌّ وَلاَ فاضِلٌ وَلاَ مُؤْمِنٌ صالِحٌ وَلاَ فاجِرٌ طالِحٌ وَلاَ جَبَّارٌ عَنِيدٌ وَلاَ شَيْطانٌ مَرِيدٌ وَلاَ خَلْقٌ فِيما بَيْنَ ذلِكَ شَھِيدٌ إلاَّ عَرَّفَھُمْ جَلالَةَ ٲَمْرِكُمْ وَعِظَمَ خَطَرِكُمْ وَكِبَرَ شَٲْنِكُمْ وَتَمامَ نُورِكُمْ وَصِدْقَ مَقاعِدِكُمْ وَثَباتَ مَقامِكُمْ وَشَرَفَ مَحَلِّكُمْ وَمَنْزِلَتِكُمْ عِنْدَھُ وَكرامَتَكُمْ عَلَيْهِ وَخاصَّتَكُمْ لَدَيْهِ وَقُرْبَ مَنْزِلَتِكُمْ مِنْهُ بِٲَبِي ٲَنْتُمْ وَٲُمِّي وَٲَھْلِي وَمالِي وَٲُسْرَتِي ٲُشْھِدُ اللّهَ وَٲُشْھِدُكُمْ ٲَنِّي مُؤْمِنٌ بِكُمْ وَبِما آمَنْتُمْ بِهِ كافِرٌ بِعَدُوِّكُمْ وَبِما كَفَرْتُمْ بِهِ مُسْتَبْصِرٌ بِشَٲْنِكُمْ وَبِضَلالَةِ مَنْ خالَفَكُمْ مُوالٍ لَكُمْ وَلاََِوْلِيائِكُمْ مُبْغِضٌ لاََِعْدائِكُمْ وَمُعادٍ لَھُمْ سِلْمٌ لِمَنْ سالَمَكُمْ وَحَرْبٌ لِمَنْ حارَبَكُمْ مُحَقِّقٌ لِما حَقَّقْتُمْ مُبْطِلٌ لِمَا ٲَبْطَلْتُمْ مُطِيعٌ لَكُمْ عارِفٌ بِحَقِّكُمْ مُقِرٌّ بِفَضْلِكُمْ مُحْتَمِلٌ لِعِلْمِكُمْ مُحْتَجِبٌ بِذِمَّتِكُمْ مُعْتَرِفٌ بِكُمْ مُؤْمِنٌ بِ إيابِكُمْ مُصَدِّقٌ بِرَجْعَتِكُمْ مُنْتَظِرٌ لاََِمْرِكُمْ مُرْتَقِبٌ لِدَوْلَتِكُمْ آخِذٌ بِقَوْلِكُمْ عامِلٌ بِٲَمْرِكُمْ مُسْتَجِيرٌ بِكُمْ زائِرٌ لَكُمْ لائِذٌ عائِذٌ بِقُبُورِكُمْ مُسْتَشْفِعٌ إلَي اللّهِ عَزَّوَجَلَّ بِكُمْ وَمُتَقَرِّبٌ بِكُمْ إلَيْهِ وَمُقَدِّمُكُمْ ٲَمامَ طَلِبَتِي وَحَوَائِجِي وَ إرادَتِي فِي كُلِّ ٲَحْوالِي وَٲُمُورِي مُؤْمِنٌ بِسِرِّكُمْ وَعَلانِيَتِكُمْ وَشاھِدِكُمْ وَغائِبِكُمْ وَٲَوَّلِكُمْ وَآخِرِكُمْ وَمُفَوِّضٌ فِي ذلِكَ كُلِّهِ إلَيْكُمْ وَمُسَلِّمٌ فِيهِ مَعَكُمْ وَقَلْبِي لَكُمْ مُسَلِّمٌ وَرَٲْئِي لَكُمْ تَبَعٌ وَنُصْرَتِي لَكُمْ مُعَدَّةٌ حَتَّي يُحْيِيَ اللّهُ تَعَالي دِينَهُ بِكُمْ وَيَرُدَّكُمْ فِي ٲَيَّامِهِ وَيُظْھِرَكُمْ لِعَدْلِهِ وَيُمَكِّنَكُمْ فِي ٲَرْضِهِ فَمَعَكُمْ مَعَكُمْ لاَمَعَ غَيْرِكُمْ آمَنْتُ بِكُمْ وَتَوَلَّيْتُ آخِرَكُمْ بِمَا تَوَلَّيْتُ بِهِ ٲَوَّلَكُمْ وَبَرِئْتُ إلَي اللّهِ عَزَّوَجَلَّ مِنْ ٲَعْدائِكُمْ وَمِنَ الْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَالشَّياطِينِ وَحِزْبِھِمُ الظَّالِمِينَ لَكُمُ الْجاحِدِينَ لِحَقِّكُمْ وَالْمارِقِينَ مِنْ وِلايَتِكُمْ وَالْغاصِبِينَ لاِِِرْثِكُمُ الشَّاكِّينَ فِيكُمُ الْمُنْحَرِفِينَ عَنْكُمْ وَمِنْ كُلِّ وَلِيجَةٍ دُونَكُمْ وَكُلِّ مُطاعٍ سِواكُمْ وَمِنَ الْاََئِمَّةِ الَّذِينَ يَدْعُونَ إلَي النَّارِ فَثَبَّتَنِيَ اللّهُ ٲَبَداً مَا حَيِيتُ عَلَي مُوالاتِكُمْ وَمَحَبَّتِكُمْ وَدِينِكُمْ وَوَفَّقَنِي لِطاعَتِكُمْ وَرَزَقَنِي شَفاعَتَكُمْ وَجَعَلَنِي مِنْ خِيارِ مَوالِيكُمُ التَّابِعِينَ لِما دَعَوْتُمْ إلَيْهِ وَجَعَلَنِي مِمَّنْ يَقْتَصُّ آثارَكُمْ وَيَسْلُكُ سَبِيلَكُمْ وَيَھْتَدِي بِھُداكُمْ وَيُحْشَرُ فِي زُمْرَتِكُمْ وَيَكِرُّ فِي رَجْعَتِكُمْ وَيُمَلَّكُ فِي دَوْلَتِكُمْ وَيُشَرَّفُ فِي عافِيَتِكُمْ وَيُمَكَّنُ فِي ٲَيَّامِكُمْ وَتَقِرُّ عَيْنُهُ غَداً بِرُؤْيَتِكُمْ بِٲَبِي ٲَنْتُمْ وَٲُمِّي وَنَفْسِي وَٲَھْلِي وَمالِي مَنْ ٲَرادَ اللّهَ بَدَٲَ بِكُمْ وَمَنْ وَحَّدَھُ قَبِلَ عَنْكُمْ وَمَنْ قَصَدَھُ تَوَجَّهَ بِكُمْ مَوالِيَّ لاَ ٲُحْصِي ثَنائَكُمْ وَلاَ ٲَبْلُغُ مِنَ الْمَدْحِ كُنْھَكُمْ وَمِنَ الْوَصْفِ قَدْرَكُمْ وَٲَنْتُمْ نُورُ الْاََخْيارِ وَھُداةُ الْاَبْرارِ وَحُجَجُ الْجَبَّارِبِكُمْ فَتَحَ اللّهُ وَبِكُمْ يَخْتِمُ وَبِكُمْ يُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَبِكُمْ يُمْسِكُ السَّمائَ ٲَنْ تَقَعَ عَلَي الْاََرْضِ إلاَّ بِ إذْنِهِ وَبِكُمْ يُنَفِّسُ الْھَمَّ وَيَكْشِفُ الضُّرَّوَعِنْدَكُمْ مَا نَزَلَتْ بِهِ رُسُلُهُ وَھَبَطَتْ بِهِ مَلائِكَتُهُ وَ إلي جَدِّكُمْ

اگر امیرالمؤمنینؑ کی زیارت پڑھے تو

إلي جَدِّكُمْ

کی بجائے یہ الفاظ کہے

وَ إلي ٲخيك بُعِثَ الرُّوحُ الْاََمِينُ آتاكُمُ اللّهُ مَا لَمْ يُؤْتِ ٲَحَداً مِنَ الْعالَمِينَ طَٲْطَٲَ كُلُّ شَرِيفٍ لِشَرَفِكُمْ وَبَخَعَ كُلُّ مُتَكَبِّرٍ لِطاعَتِكُمْ وَخَضَعَ كُلُّ جَبَّارٍ لِفَضْلِكُمْ وَذَلَّ كُلُّ شَيْئٍ لَكُمْ وَٲَشْرَقَتِ الْاََرْضُ بِنُورِكُمْ وَفازَ الْفائِزُونَ بِوِلايَتِكُمْ بِكُمْ يُسْلَكُ إلَي الرِّضْوانِ وَعَلَي مَنْ جَحَدَ وِلايَتَكُمْ غَضَبُ الرَّحْمٰنِ بِٲَبِي ٲَنْتُمْ وَٲُمِّي وَنَفْسِي وَٲَھْلِي وَمَالِي ذِكْرُكُمْ فِي الذَّاكِرِينَ وَٲَسْماؤُكُمْ فِي الْاََسْمائِ وَٲَجْسادُكُمْ فِي الْاَجْسادِ وَٲَرْواحُكُمْ فِي الْاََرْواحِ وَٲَنْفُسُكُمْ فِي النُّفُوسِ وَآثارُكُمْ فِي الْاَثارِ وَقُبُورُكُمْ فِي الْقُبُورِ فَمَا ٲَحْلَي ٲَسْمائَكُمْ وَٲَكْرَمَ ٲَنْفُسَكُمْ وَٲَعْظَمَ شَٲْنَكُمْ وَٲَجَلَّ خَطَرَكُمْ وَٲَوْفَي عَھْدَكُمْ وَٲَصْدَقَ وَعْدَكُمْ كَلامُكُمْ نُورٌ وَٲَمْرُكُمْ رُشْدٌ وَوَصِيَّتُكُمُ التَّقْوَي وَفِعْلُكُمُ الْخَيْرُ وَعادَتُكُمُ الْاِحْسانُ وَسَجِيَّتُكُمُ الْكَرَمُ وَشَٲْنُكُمُ الْحَقُّ وَالصِّدْقُ وَالرِّفْقُ وَقَوْلُكُمْ حُكْمٌ وَحَتْمٌ وَرَٲْيُكُمْ عِلْمٌ وَحِلْمٌ وَحَزْمٌ إنْ ذُكِرَ الْخَيْرُ كُنْتُمْ ٲَوَّلَهُ وَٲَصْلَهُ وَفَرْعَهُ وَمَعْدِنَهُ وَمَٲْواھُ وَمُنْتَهاھُ بِٲَبِي ٲَنْتُمْ وَٲُمِّي وَنَفْسِي كَيْفَ ٲَصِفُ حُسْنَ ثَنائِكُمْ وَٲُحْصِي جَمِيلَ بَلائِكُمْ وَبِكُمْ ٲَخْرَجَنَا اللّهُ مِنَ الذُّلِّ وَفَرَّجَ عَنَّا غَمَراتِ الْكُرُوبِ وَٲَنْقَذَنا مِنْ شَفا جُرُفِ الْھَلَكاتِ وَمِنَ النَّارِ بِٲَبِي ٲَنْتُمْ وَٲُمِّي وَنَفْسِي بِمُوالاتِكُمْ عَلَّمَنَا اللّهُ مَعالِمَ دِينِنا وَٲَصْلَحَ مَا كانَ فَسَدَ مِنْ دُنْيانا وَبِمُوالاتِكُمْ تَمَّتِ الْكَلِمَةُ وَعَظُمَتِ النِّعْمَةُ وَايْتَلَفَتِ الْفُرْقَةُ وَ بِمُوالاتِكُمْ تُقْبَلُ الطَّاعَةُ الْمُفْتَرَضَةُ وَلَكُمُ الْمَوَدَّةُ الْواجِبَةُ وَالدَّرَجاتُ الرَّفِيعَةُ وَالْمَقامُ الْمَحْمُودُ وَالْمَكانُ الْمَعْلُومُ عِنْدَ اللّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَالْجاھُ الْعَظِيمُ وَالشَّٲْنُ الْكَبِيرُ وَالشَّفاعَةُ الْمَقْبُولَةُ رَبَّنا آمَنَّا بِمَا ٲَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنا مَعَ الشَّاھِدِينَ رَبَّنا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنا بَعْدَ إذْ ھَدَيْتَنا وَھَبْ لَنا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إنَّكَ ٲَنْتَ الْوَهَّابُ سُبْحانَ رَبِّنا إنْ كانَ وَعْدُ رَبِّنا لَمَفْعُولاً۔ يَا وَلِيَّ اللّهِ إنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ اللّهِ عَزَّوَجَلَّ ذُنُوباً لاَ يَٲْتِي عَلَيْها إلاَّ رِضاكُمْ فَبِحَقِّ مَنِ ائْتَمَنَكُمْ عَلَي سِرِّھِ وَاسْتَرْعاكُمْ ٲَمْرَ خَلْقِهِ وَقَرَنَ طاعَتَكُمْ بِطاعَتِهِ لَمَّا اسْتَوْھَبْتُمْ ذُنُوبِي وَكُنْتُمْ شُفَعائِي فَ إنِّي لَكُمْ مُطِيعٌ مَنْ ٲَطاعَكُمْ فَقدْ ٲَطاعَ اللّهَ وَمَنْ عَصَاكُمْ فَقَدْ عَصَي اللّهَ وَمَنْ ٲَحَبَّكُمْ فَقَدْ ٲَحَبَّ اللّهَ وَمَنْ ٲَبْغَضَكُمْ فَقَدْ ٲَبْغَضَ اللّهَ۔ اَللّٰھُمَّ إنِّي لَوْ وَجَدْتُ شُفَعائَ ٲَقْرَبَ إلَيْكَ مِنْ مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَيْتِهِ الْاََخْيارِ الاََئِمَّةِ الاََبْرارِ لَجَعَلْتُھُمْ شُفَعائِي فَبِحَقِّھِمْ الَّذِي ٲوْجَبْتَ لَھُم عَلَيْكَ ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُدْخِلَنِي فِي جُمْلَةِ الْعارِفِينَ بِھِمْ وَبِحَقِّھِمْ وَفِي زُمْرَةِ الْمَرْحُومِينَ بِشَفاعَتِھِمْ إنَّكَ ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ وَصَلَّي اللّهُ عَلَي مُحَمَّدٍ وَآلِهِ الطَّاھِرِينَ وَسَلَّمَ تَسْلِيماً كَثِيراًوَحَسْبُنَا اللّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ۔

نقل حرفی:

ASSALAAMU ‘ALAYKUM YAA AHLA BAYTIN-NUBUWWAH WA MAWDHI’AR-RISAALAH WA MUKHTALAFAL-MALAA`IKAH WA MAHBIT’AL-WAH’Y WA MA’DINAR-RAH’MAH WA KHUZZANAL-‘ILM WA MUNTAHAL-H’ILM WA US’OOLAL-KARAM WA QAADATAL-UMAM WA AWLIYAA`AN-NI’AM WA ‘ANAAS’IRAL-ABRAAR WA DA’AA`IMAL-AKHYAAR WA SAASATAL-‘IBAAD WA ARKAANAL-BILAAD WA ABWAABAL-`EEMAAN WA UMANAA`AR-RAH’MAAN WA SULAALATAL-ANBIYAA` WA S’AFWATAL-MURSALEEN WA ‘ITRATA KHIYARATI RABBIL-‘AALAMEEN WA RAH’MATUL-LAAHI WA BARAKAATUH ASSALAAMU ‘ALAA A`IMMATIL-HUDAA WA MAS’AABEEH’AD-DUJAA WA A’LAAMAT-TUQAA WA D’AWIN-NUHAA WA`ULIL-H’IJAA WA KAHFAL-WARAA WAWARATHATIL-ANBIYAA` WAL-MATHALIL-A’LAA WAD-DA’WATIL-H’USNAA WA H’UJAJIL-LAAHI ‘ALAA AHLID-DUNYAA WAL-AAKHIRATI WAL-OOLA WA RAH’MATULLAAHI WABARAKAATUH ASSALAAMU ‘ALAA MAH’AA(A)LLI-MA’RIFATIL-LAAH WAMASAAKINI BARAKATIL-LAAH WAMA’AADINI H’IKMATIL-LAAH WAH’AFAZHATI SIRRIL-LLAH WAH’AMALATI KITAABIL-LAAH WA AWS’IYAA`I NABIYYIL-LLAAH WA D’URRIYYATI RASOOLIL-LAAHI S’ALLAL-LAAHU ‘ALAYHI WA AALIH WA RAH’MATULL-LAAHI WABARAKAATUH ASSALAAMU ‘ALAD-DU’AATI ILAL-LAAH WAL-ADILLAA`I ‘ALAA MARDHAATIL-LAAH WAL-MUSTAQIRREENA FEE AMRIL-LAAH WAT-TAA(A)MMEENA FEE MAH’ABBATIL-LAAH WAL-MUKHLIS’EENA FEE TAWH’EEDIL-LAAH WAL-MUZHHIREENA LI-AMRIL-LAAHI WA NAHYIH WA ‘IBAADIHIL-MUKRAMEEN ALLAD’EENA LAA YASBIQOONAHOO BIL-QAWLI WAHUM BI-AMRIHEE YA’MALOON WARAH’MATUL-LAAHI WABARAKAATUH ASSALAAMU ‘ALAL-A`IMMATID-DU’AA WAL-QAADATIL-HUDAA WAS-SAADATIL-WULAA WAD’-D’AADATIL-H’UMAA WA AHLID’-D’IKR WA ULIL-AMR WA BAQIYYATIL-LAAH WA KHIYARATIHEE WA H’IZBIH WA ‘AYBATI ‘ILMIH WA H’UJJATIHEE WA S’IRAAT’IH WA NOORIHEE WA BURHAANIH WA RAH’MATUL-LAAHI WABARAKAATUH ASHHADU AN LAA ILAAHA ILLAL-LAAH WAH’DAHOO LAA SHAREEKA LAH KAMAA SHAHIDAL-LAAHU LINAFSIH WASHAHIDAT LAHOO MALAA`IKATUH WA’ULUL-‘ILMI MIN KHALQIH LAA ILAAHA ILLAA HUWAL-‘AZEEZUL-H’AKEEM WA ASHHADU ANNA MUH’AMMADAN ‘ABDUHUL-MUNTAJAB WARASOOLUHUL-MURTADHAA ARSALAHOO BIL-HUDAA WA DEENIL-H’AQQ LIYUZHHIRAHOO ‘ALAD-DEENI KULLIH WALAW KARIHAL-MUSHRIKOON WAASHHADU ANNAKUMUL-A`IMMATUR-RAASHIDOON AL-MAHDIYYOONAL-MA’S’OOMOON AL-MUKARRAMOONAL-MUQARRABOON AL-MUTTAQOONAS’-S’AADIQOON AL-MUS’T’AFAWNAL-MUT’EE’OONA LILLAAH AL-QAWWAAMOONA BI-AMRIH AL-‘AAMILOONA BI-IRAADATIH AL-FAA`IZOONA BI-KARAAMATIH IS’T’AFAAKUM BI-‘ILMIH WAR-TADHAAKUM LIGHAYBIH WAKH-TAARAKUM LISIRRIH WAJ-TABAAKUM BIQUDRATIH WA A’AZZAKUM BIHUDAAH WA KHAS’S’AKUM BIBURHAANIH WANTAJABAKUM LINOORIH WA AYYADAKUM BIROOH’IH WARADHIYAKUM KHULAFAA`A FEE ARDHIH WAH’UJAJAN ‘ALAA BARIYYATIH WA ANS’AARAN LIDEENIH WA H’AFAZHATAN LISIRRIH WA KHAZANATAN LI-‘ILMIH WA MUSTAWDA’AN LI-H’IKMATIH WA TARAAJIMATAN LI-WAH’YIH WA-ARKAANAN LI-TAWH’EEDIH WA SHUHADAA`A ‘ALAA KHALQIH WA A’LAAMAN LI-IBAADIH WA MANAARAN FEE BILAADIH WA ADILLAA`A ‘ALAA S’IRAAT’IH ‘AS’AMAKUMUL-LAAHU MINAZ-ZALAL WA AAMANAKUM MINAL-FITAN WA T’AHHARAKUM MINAD-DANAS WA AD’HABA ‘ANKUMUR-RIJSA WA T’AHHARAKUM TAT’HEERAA FA ‘AZHZHAMTUM JALAALAH WA AKBARTUM SHA`NAH WA MAJJADTUM KARAMAH WA ADAMTUM D’IKRAH WAWAKKADTUM MEETHAAQAH WA AH’KAMTUM ‘AQDA T’AA’ATIH WA NAS’AH’TUM LAHOO FIS-SIRRI WAL-‘ALAANIYAH WA DA’AWTUM ILAA SABEELIHEE BIL-H’IKMATI WAL-MAW’IZHATIL-H’ASANAH WA BAD’ALTUM ANFUSAKUM FEE MARDHAATIH WA S’ABARTUM ‘ALAA MAA AS’AABAKUM FEE JANBIH WA AQAMTUMS’-S’ALAA WA AATAYTUMUZ-ZAKAA WA AMARTUM BIN-MA’ROOF WA NAHAYTUM ‘ANIL-MUNKAR WAJAAHADTUM FEE SABEELIL-LAAHI H’AQQA JIHAADIH H’ATTAA A’LANTUM DA’WATAH WABAYYANTUM FARAA`IDHAH WA AQAMTUM H’UDOODAH WANASHARTUM SHARAA`I’A AH’KAAMIH WASANANTUM SUNNATAH WAS’IRTUM FEE D’AALIKA MINHU ILAR-RIDHAA WASALLAMTUM LAHUL-QADHAA WAS’ADDAQTUM MIN RUSULIHEE MAN MADHAA WAR-RAAGHIBU ‘ANKUM MAARIQ WAL-LAAZIMU LAKUM LAAH’IQ WAL-MUQAS’S’IRU FEE H’AQQIKUM ZAAHIQ WAL-H’AQQU MA’AKUM WA FEEKUM WAMINKUM WA ILAYKUM WA ANTUM AHLUHOO WA MA’DINUH WAMEERAATHUN-NUBUWWATI ‘INDAKUM WA IYAABUL-KHALQI ILAYKUM WAH’ISAABUHUM ‘ALAYKUM WAFAS’LUL-KHIT’AABI ‘INDAKUM WA AAYAATULLAAHI LADAYKUM WA ‘AZAA`IMUHOO FEEKUM WANOORUHOO WABURHAANUHOO ‘INDAKUM WA AMRUHOO ILAYKUM MAN WAALAAKUM FAQAD WAALAL-LAAH WA MAN ‘AADAAKUM FAQAD ‘AADAL-LAAH WAMAN AH’ABBAKUM FAQAD AH’ABBAL-LAAH WAMAN ABGHADHAKUM FAQAD ABGHADHAL-LAAH WAMANI’TAS’AMA BIKUM FAQADI’-TAS’AMA BILLAAH WANTUMUS’-S’IRAAT’UL-AQWAM WAS-SABEELUL-A’ZHAM WA SHUHADAA`U DAARIL-FANAA WASHUFA’AA`U DAARIL-BAQAA WAR-RAH’MATUL-MAWS’OOLAH WAL-AAYATUL-MAKHZOONAH WAL-AMAANATUL-MAH’FOOZHAH WAL-BAABUL-MUBTALAA BIHIN-NAAS MAN ATAAKUM NAJAA WAMAN LAM YA`TIKUM HALAK ILAL-LAAHI TAD’OON WA ‘ALAYHI TADULLOON WABIHEE TUM`MINOON WALAHOO TUSALLIMOON WABI`AMRIHEE TA’MALOON WA ILAA SABEELIHEE TURSHIDOON WABIQAWLIHEE TAH’KUMOON SA’IDA MAN WAALAAKUM WAHALAKA MAN ‘AADAAKUM WAKHAABA MAN JAH’ADAKUM WADHALLA MAN FAARAQAKUM WAFAAZA MAN TAMASSAKA BIKUM WA AMINA MAN LAJA`A ILAYKUM WASALIMA MAN S’ADDAQAKUM WAHUDIYA MANI’-TAS’AMA BIKUM MAINT-TABA’AKUM FAL-JANNATU MA`WAAH WAMAN KHAALAFAKUM FAN-NAARU MATHWAAH WAMAN JAH’ADAKUM KAAFIR WAMAN H’AARABAKUM MUSHRIK WAMAN RADDA ‘ALAYKUM FEE ASFALI DARKIN MINAL-JAH’EEM ASHHADU ANNA HAAD’AA SAABIQUN LAKUM FEEMAA MADHAA WAJAARIN LAKUM FEEMAA BAQEE WA ANNA ARWAAH’AKUM WANOORAKUM WA T’EENATAKUM WAAH’IDAH T’AABAT WA T’AHURAT BA’DHUHAA MIN BA’DH KHALAQAKUMUL-LAAHU ANWAARAA FAJA’ALAKUM BI-‘ARSHIHEE MUH’DIQEEN H’ATTAA MANNA ‘ALAYNAA BIKUM FAJA’ALAKUM FEE BUYOOTIN AD’INAL-LAAHU AN TURFA’A WA YUD’KARA FEEHAS-MUH WA JA’ALA S’ALAATANA ‘ALAYKUM WA MAA KHAS’S’ANAA BIHEE MIN WILAAYATIKUM T’EEBAN LIKHAL-QINAA WAT’AHAARATAN LI-ANFUSINAA WATAZKIYATAN LANAA WAKAFFAARATAN LID’UNOOBINAA FAKUNNAA ‘INDAHOO MUSALLIMEENA BIFADHLIKUM WAMA’ROOFEENA BITAS’DEEQINAA IYYAAKUM FABALAGHAL-LAAHU BIKUM ASHRAFA MAH’ALLIL-MUKARRAMEEN WA A’LAA MANAAZILIL-MUQARRABEEN WA ARFA’A DARAJAATINL-MURSALEEN H’AYTHU LAA YALH’AQUHOO LAAH’IQ WA LAA YAFOOQUHOO FAA`IQ WALAA YASBIQUHOO SAABIQ WALAA YAT’MA’U FEE IDRAAKIHEE T’AAMI’ H’ATTAA LAA YABQAA MALAKUN MUQARRAB WA LAA NABIYYUN MURSAL WA LAA S’IDDEEQUN WALAA SHAHEED WA LAA ‘AALIMUN WA LAA JAAHIL WA LAA DANIYYUN WA LAA FAADHIL WA LAA MU`MINUN S’AALIH’ WA FAAJIRUN T’AALIH’ WA LAA JABBAARUN ‘ANEED WA LAA SHAIT’AANUM MAREED WA KHALQUN FEE MAA BAYNA D’AALIKA SHAHEED ILLAA ‘ARRAFAHUM JALAALATA AMRIKUM WA ‘IZHAMA KHAT’ARIKUM WA KIBARA SHA`NIKUM WATAMAAMA NOORIKUM WA S’IDQA MAQAA’IDIKUM WA THABAATA MAQAAMIKUM WA SHARAFA MAH’ILLIKUM WA MANZILATIKUM ‘INDAH WA KARAAMATAKUM ‘ALAYH WAKHAAS’S’ATAKUM LADAYHI WAQURBA MANZILATIKUM MINH BI-ABEE ANTUM WA UMMEE WA AHLEE WA MAALEE WA USRATEE USHHIDUL-LAAHA WA USHHIDUKUM ANNEE MU`MINUN BIKUM WABIMAA AAMANTUM BIH KAAFIRUN BI’ADUWWIKUM WABIMAA KAFARTUM BIH MUSTABS’IRUN BISHA`NIKUM WABIDHALAALATI MAN KHAALAFAKUM MUWAALIN LAKUM WA LI-AWLIYAA`IKUM MUBGHIDHUN LI-A’DAA`IKUM WA MU’AADIN LAHUM SILMUN LIMAN SAALAMAKUM WAH’ARBUN LIMAN H’AARABAKUM MUH’AQQIQUN LIMAA H’AQQAQTUM MUBT’ILUN LIMAA ABT’ALTUM MUT’EE’UN LAKUM ‘AARIFUN BIH’AQQIKUM MUQIRRUN BIFADHLIKUM MUH’TAMILUN LI-‘ILMIKUM MUH’TAJIBUN BID’IMMATIKUM MU’TARIFUN BIKUM MU`MINUN BI-IYAABIKUM MUS’ADDIQUN BIRAJ’ATIKUM MUNTAZHIRUN LI-AMRIKUM MURTAQIBUN LIDAWLATIKUM AAKHID’UN BIQAWLIKUM ‘AAMILUN BI-AMRIKUM MUSTAJEERUN BIKUM ZAA`IRUN LAKUM LAA`D’UN ‘AA`D’UN BIQUBOORIKUM MUSTASHFI’UN ILAL-LAAHI ‘AZZA WA JALLA BIKUM WAMUTAQARRIBUN BIKUM ILAYH WAMUQADDIMUKUM AMAAMA T’ALIBATEE WA H’AWAA`IJEE WA IRAADATEE FEE KULLI AH’WAALEE WA UMOOREE MU`MINUN BISIRRIKUM WA’AKAANIYATIKUM WASHAAHIDIKUM WAGHAA`IBIKUM WA AWWALIKUM WA AAKHIRIKUM WA MUFAWWIDHUN FEE D’AALIKA KULLIHEE ILAYKUM WAMUSALLIMUN FEEHI MA’AKUM WAQALBEE LAKUM MUSALLIM WARA`YEE LAKUM TABA’ WANUS’RATEE LAKUM MU’ADDAH H’ATTAA YYH’YIYAL-LAAHU TA’AALAA DEENAHOO BIKUM WA YARUDDAKUM FEE AYYAAMIH WAYUZHHIRAKUM LI-‘ADLIH WA YUMAKKINAKUM FEE ARDHIH FAMA’AKUM MA’AKUM LAA MA’A GHAYRIKUM AAMANTU BIKUM WATAWALLAYTU AAKHIRAKUM BIMAA TAWALLAYTU BIHEE AWWALAKUM WABARI`TU ILAL-AAHI ‘AZZA WAJALLA MIN A’DAA`IKUM WAMINAL-JIBTI WAT’-T’AAGHOOT WASH-SHAYAAT’EENI WA H’IZBIHIM AZH-ZHAALIMEENA LAKUM WAL-JAAH’IDEENA LIH’AQQIKUM WAL-MAARIQEENA MIN WILAAYATIKUM WAL-GHAAS’IBEENA LI-IRTHIKUM WASH-SHAA(A)KKEENA FEEKUM WAL-MUNH’ARIFEENA ‘ANKUM WAMIN KULLI WALEEJATIN DOONAKUM WAKULLI MUT’AA’IN SIWAAKUM WAMINAL-A`IMMATIL-LAD’EENA YAD’OONA ILAN-NAAR FATHABBATANIYAL-LAAHU ABADAN MAA H’AYEETU ‘ALAA MUWAALAATIKUM WAMAH’ABBATIKUM WADEENIKUM WAWAFFAQANEE LIT’AA’ATIKUM WARAZAQANEE SHAFAA’ATAKUM WAJA’ALANEE MIN KHIYAARI MAWAALEEKUM AT-TAABI’EENA LIMAA DA’AWTUM ILAYH WAJA’ALANEE MIMMAN YAQTAS’S’U AATHAARAKUM WAYASLUKU SABEELAKUM WAYAHTADEE BIHUDAAKUM WAYUH’SHARU FEE ZUMRATIKUM WA YAKIRRU FEE RAJ’ATIKUM WAYUMALLAKU FEE DAWLATIKUM WAYUSHARRAFU FEE ‘AAFIYATIKUM WAYUMAKKANU FEE AYYAAMIKUM WA TAQARRU ‘AYNUHOO GHADAN BIRU`YATIKUM BI-ABEE ANTUM WA UMMEE WANAFSEE WA AHLEE WAMAALEE MAN ARAADAL-LAAHA BADA`A BIKUM WAMAN WAH’H’ADAHOO QABILA ‘ANKUM WAMAN QAS’ADAHOO TAWAJJAHA BIKUM MAWAALIYYA LAA UH’S’EE THANAA`AKUM WALAA ABLUGHU MINAL-MAD-H’I KUNHAKUM WAMINAL-WAS’FI QADRAKUM WA ANTUM MOORUL-AKHYAAR WA HUDAATUL-ABRAAR WA H’UJAJUL-JABBAAR BIKUM FATAH’AL-LAAH WABIKUM YAKHTIMUL-LAAH WABIKUM YUNAZZILUL-GHAYTH WABIKUM YUMSIKUS-SAMAA`A AN TAQA’A ‘ALAL-ARDHI ILLAA BI-ID’NIH WABIKUM YUNAFFISUL-HAMMA WA YAKSHIFUL-DHURR WA ‘INDAKUM MAA NAZALAT BIHEE RUSULUH WAHABAT’AT BIHEE MALAA`IKATUH WA ILAA JADDIKUM WA ILABNI-‘AMMIKA -------- BU’ITHAR-ROOH’UL-AMEEN AATAAKUMUL-LAAHU MAA LAM YU`TI AH’ADAN MINAL-‘AALAMEEN T’A`T’A`A KULLU SHAREEFIN LISHARAFIKUM WABAKHA’A KULLU MUTAKABBIRIN LIT’AA`ATIKUM WAKHADHA’A KULLU JABBAARIN LIFADHLIKUM WAD’ALLA KULLU SHAY`IN LAKUM WA ASHRAQATIL-ARDHU BINOORIKUM WAFAAZAL-FAA`IZOONA BIWILAAYATIKUM BIKUM YUSLAKU ILAR-RIDHWAAN WA ‘ALAA MAN JAH’ADA WILAAYATAKUM GHADHABUR-RAH’MAAN BI-ABEE ANTUM WA UMMEE WA NAFSEE WA AHLEE WA MAALEE D’IKRUKUM FID’-D’AAKIREEN WA ASMAA`UKUM FIL-ASMAA` WA AJSAADUKUM FIL-AJSAAD WA ARWAAH’UKUM FIL-ARWAAH’ WA ANFUSUKUM FIN-NUFOOS WA AATHARUKUM FIL-AATHAAR WA QUBOORUKUM FIL-QUBOOR FA MAA AH’LAA ASMAA`AKUM WA AKRAMA ANFUSAKUM WA A’ZHAMA SHA`NAKUM WA AJALLA KHAT’ARAKUM WA AWFAA ‘AHDAKUM WA AS’DAQA WA’DAKUM KALAAMUKUM NOOR WA AMRUKUM RUSHD WA WAS’IYYATUKUMUT-TAQWAA WA FI’LUKUMUL-KHAYR WA ‘AADATUKUMUL-IH’SAAN WASAJIYYATUKUMUL-KARAM WASHA’NUKUMUL-H’AQQU WAS’-S’IDQU WAR-RIFQ WAQAWLUKUM H’UKMUN WAH’ATM WARA`YUKUM ‘ILMUN WA H’ILMUN WAH’AZM IN D’UKIRAL-KHAYRU KUNTUM AWWALAH WA AS’LAHOO WA FAR’AHOO WA MA’DINAH WAMA`MAAHU WAMUNTAHAAH BI-ABEE ANTUM WA UMMEE WA NAFSEE KAYFA AS’IFU H’USNA THANAA`IKUM WA UH’S’EE JAMEELA BALAA`IKUM WABIKUM AKHRAJANAL-LAAHU MINAD’-D’ULL WAFARRAJA ‘ANNAA GHAMARAATIL-KUROOB WA ANQAD’ANAA MIN SHAFAA JURUFIL-HALAKAATI WAMINAN-NAAR BI-ABEE ANTUM WA UMMEE WA NAFSEE BIMUWAALAATIKUM ‘ALLAMANAL-LLAHU MA’AALIMA DEENINAA WA AS’LAH’A MAA KAANA FASADA MIN DUNYAANAA WABIMUWAALAATIKUM TAMMATIL-KALIMAH WA ‘AZHUMATIN-NI’MAH WA`TALAFATIL-FURQAH WA BIMUWAALAATIKUM TUQBALUT’-T’AA’ATUL-MUFTARADHAH WALAKUMUL-MAWADDATUL-WAAJIBAH WAD-DARAJAATUR-RAFEE’AH WAL-MAQAAMUL-MAH’MOOD WAL-MAKAANUL-MA’LOOMU ‘INDAL-LAAHI ‘AZZA WAJALL WAL-JAAHUL-‘AZHEEM WASH-SHA`NUL-KABEER WASH-SHAFAA’ATUL-MAQBOOLAH RABBANAA AAMANNAA BIMAA ANZALTA WAT-TABA’NAR-RASOOLA FAKTUBNAA MA’ASH-SHAHIDEEN RABBANAA LAA TUZIGH QULOOBABAA BA’DA ID’ HADAYTANAA WAHAB LANAA MIN LADUNKA RAH’MATAN INNAKA ANTAL-WAHHAAB SUBH’AANA RABBINAA IN KAANA WA’DU RABBINAA LAMAF’OOLAA YAA WILIYYAL-LAAH INNA BAYNEE WA BAYNAL-LAAHI ‘AZZA WA JALLA D’UNOOBAN LAA YA`TEE ‘ALAYYAA ILLAA RIDHAAKUM FABIH’AQQI MANI`-TAMANAKUM ‘ALAA SIRRIH WASTAR’AAKUM AMRA KHALQIH WAQARANA T’AA’ATAKUM BIT’AA’ATIH LAMMAS-TAWHABTUM D’UNOOBEE WAKUNTUM SHUFA’AA`EE FA-INNEE LAKUM MUT’EE’ MAN AT’AA’AKUM FAQAD AT’AA’AL-LAAH WAMAN ‘AS’AAKUM FAQAD ‘AS’AL-LAAH WAMAN AH’ABBAKUM FAQAD AH’ABBAL-LAAH WAMAN ABGHADHAKUM FAQAD ABGHADHAL-LAAH ALLAAHUMMA LAW WAJADTU SHUFA’AA`A AQRABU ILAYKA MIN MUH’AMMADIN WA AHLI BAYTIHIL-AKHYAARIL-A`IMMATIL-ABRAARI LAJA’ALTUHUM SHUFA’AA`EE FABIH’AQQIHIMUL-LAD’EE AWJABTA LAHUM ‘ALAYK AS`ALUKA AN TUDKHILANEE FEE JUMLATIL-‘AARIFEENA BIHIM WABIH’AQQIHIM WA FEE ZUMRATIL-MARH’OOMEENA BISHAFAA’ATIHIM INNAKA ARH’AMUR-RAAH’IMEEN WAS’ALLAL-LAAHU ‘ALAA MUH’AMMADIN WA AALIHIT’-T’AAHIREEN WASALLAMA TASLEEMAN KATHEERA WA H’ASBUNAL-LAAHU WA NI’MAL-WAKEEL

ترجمہ:

آپ پر سلام ہو اے خاندان نبوت اے پیغام الہی کے آنے کی جگہ اور ملائکہ کے آنے جانے کے مقام وحی نازل ہونے کی جگہ نزول رحمت کے مرکز علوم کے خزینہ دار حد درجہ کے بردباراور بزرگواری کے حامل ہیں آپ قوموں کے پیشوا ،نعمتوں کے بانٹنے والے سرمایۂ نیکو کاران، پارساؤں کے ستون، بندوں کے لیے تدبیر کار، آبادیوں کے سردار، ایمان و اسلام کے دروازے،اور خدا کے امانتدار ہیں اور آپ نبیوں کی نسل و اولاد رسولوں کے پسندیدہ اور جہانوں کے رب کے پسند شد گان کی اولاد ہیں آپ(ع) پر سلام خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں آپ(ع) پر جو ہدایت دینے والے امام(ع) ہیں تاریکیوں کے چراغ ہیں پرہیز گاری کے نشان صاحبان عقل و خرد اور مالکان دانش ہیں آپ، لوگوں کی پناہ گاہ نبیوں کے وارث بلندترین نمونہ عمل اور بہترین دعوت دینے والے ہیں آپ دنیا والوں پر خدا کی حجتیں ہیں آغاز و انجام میں آپ(ع) پر سلام خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں سلام ہو خد اکی معرفت کے ذریعوں پر جو خدا کی برکت کے مقام اور خدا کی حکمت کی کانیں ہیں خدا کے رازوں کے نگہبان خدا کی کتاب کے حامل خدا کے آخری نبی (ص) کے جانشین اور خدا کے رسول(ص) کی اولاد ہیں خدا ان پر اور ان کی آل(ع) پر درود بھیجے اور خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوںسلام ہو خدا کیطرف بلانے والوں پر اور خدا کی رضاؤں سے آگاہ کرنے والوں پر جو خدا کے معاملے میں ایستادہ خدا کی محبت میں سب سے کامل اور خدا کی توحید کے عقیدے میں کھرے ہیں وہ خدا کے امرونہی کو بیان کرنے والے اور اس کے گرامی قدر بندے ہیں کہ جو اسکے آگے بولنے میں پہل نہیں کرتے اور اسکے حکم پر عمل کرتے ہیں ان پر خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں سلام ہو ان پر جو دعوت دینے والے امام ہیں ہدایت دینے والے راہنما صاحب ولایت سردار حمایت کرنے والے نگہدار ذکر الہی کرنے والے اور والیانِ امر ہیں وہ خدا کا سرمایہ اس کے پسندیدہ اس کی جماعت اور اس کے علوم کا خزانہ ہیں وہ خدا کی حجت اس کا راستہ اس کا نور اور اسکی نشانی ہیں خداکی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اسکا شریک نہیں جیسا کہ خدا نے اپنے لیے گواہی دی اسکے ساتھ اسکے فرشتے اور اسکی مخلوق میں سے صاحبان علم بھی گواہ ہیں کہ کوئی معبود نہیں مگر وہی جو زبردست ہے حکمت والا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ص)اسکے برگزیدہ بندے اور اسکے پسند کردہ رسول(ص) ہیں جن کو اس نے ہدایت اور سچے دین کیساتھ بھیجا تا کہ وہ اسے تمام دینوں پر غالب کر دیں اگر چہ مشرک پسند نہ بھی کریں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امام ہیں ہدایت والے سنورے ہوئے گناہ سے بچائے ہوئے بزرگیوں والے اس سے نزدیک تر پرہیز گار صدق والے چنے ہوئے خدا کے اطاعت گزار اس کے حکم پر کمر بستہ اس کے ارادے پر عمل کرنیوالے اور اس کی مہربانی سے کامیاب ہیں کہ اس نے اپنے علم کیلئے آپ (ع)کو چنا اپنے غیب کیلئے آپکو پسند کیا اپنے راز کیلئے آپکو منتخب کیا اپنی قدرت سے آپکو اپنا بنایا اپنی ہدایت سے عزت دی اور اپنی دلیل کیلئے خاص کیااس نے آپکو اپنے نور کیلئے چنا روح القدس سے آپکو قوت دی اپنی زمین میں آپ کو اپنا نائب قرار دیا اپنی مخلوق پر اپنی حجتیں بنایا اپنے دین کے ناصر اور اپنے راز کے نگہدار اور اپنے علم کے خزینہ دار بنایا اپنی حکمت انکے سپرد کی آپ (ع)کو اپنی وحی کے ترجمان اور اپنی توحید کا مبلغ بنایا اس نے آپکو اپنی مخلوق پر گواہ قرار دیا اپنے بندوں کیلئے نشان منزل اپنے شہروں کی روشنی اور اپنے راستے کے رہبر قرار دیا خدا نے آپکو خطاؤں سے بچایا فتنوں سے محفوظ کیا اور ہر آلودگی سے صاف رکھا آلائش آپ سے دور کر دی اور آپکو پاک رکھا جیسے پاک رکھنے کا حق ہے پس آپ نے اسکے جلال کی بڑائی کی اسکے مقام کو بلند جانااسکی بزرگی کی توصیف کی اس کے ذکر کو جاری رکھا اسکے عہد کوپختہ کیا اسکی فرمانبرداری کے عقیدے کو محکم بنایا آپ نے پوشیدہ و ظاہر اسکا ساتھ دیا اور اس کے سیدھے راستے کی طرف لوگوں کو دانشمندی اور بہترین نصیحت کے ذریعے بلایا آپ نے اس کی رضا کیلئے اپنی جانیں قربان کیں اور اسکی راہ میں آپکو جو دکھ پہنچے انکو صبر سے جھیلا آپ نے نماز قائم کی اور زکوۃ دیتے رہے آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا برے کاموں سے منع فرمایا اور خدا کی راہ میں جہاد کا حق ادا کیا چنانچہ آپ نے اسکاپیغام عام کیا اسکے عائد کردہ فرائض بتائے اور اسکی مقررہ حدیں جاری کیں آپ(ع) نے اسکے احکام بیان کیے اسکے طریقے رائج کیے اور اس میں آپ اسکی رضا کے طالب ہوئے آپ(ع) نے اسکے ہر فیصلے کو تسلیم کیا اور آپ نے اسکے گذشتہ پیغمبروں کی تصدیق کی پس آپ سے ہٹنے والا دین سے نکل گیا آپکا ہمراہی دیندار رہا اور آپکے حق کو کم سمجھنے والا نابود ہواحق آپ(ع) کیساتھ ہے آپ(ع) میں ہے آپ(ع) کیطرف سے ہے آپ(ع) کیطرف آیا ہے آپ حق والے ہیں اور مرکز حق ہیں نبوت کا ترکہ آپ(ع) کے پاس ہے لوگوں کی واپسی آپ(ع) کی طرف اور ان کا حساب آپ کو لینا ہے آپ حق و باطل کا فیصلہ کرنے والے ہیں خدا کی آیتیں اور اسکے ارادے آپکے دلوں میں ہیں اسکا نور اور محکم دلیل آپکے پاس ہے اور اسکا حکم آپکی طرف آیا ہے آپکا دوست خدا کا دوست اور جو آپکا دشمن ہے وہ خدا کا دشمن ہے جس نے آپ سے محبت کی اس نے خدا سے محبت کی اور جس نے آپ(ع) سے نفرت کی اس نے خدا سے نفرت کی اور جو آپ سے وابستہ ہوا وہ خدا سے وابستہ ہوا کیونکہ آپ سیدھا راستہ دنیا میں لوگوں پر شاہد و گواہ اور آخرت میں شفاعت کرنے والے ہیں آپ ختم نہ ہونے والی رحمت محفوظ شدہ آیت سنبھالی ہوئی امانت اور وہ راستہ ہیں جس سے لوگ آزمائے جاتے ہیں جو آپکے پاس آیا نجات پاگیا اور جو ہٹا رہا وہ تباہ ہو گیا آپ خدا کیطرف بلانے والے اور اسکی طرف رہبری کرنے والے ہیں آپ اس پر ایمان رکھتے اور اسکے فرمانبردار ہیں آپ اسکا حکم ماننے والے اسکے راستے کی طرف لے جانے والے اور اسکے حکم سے فیصلہ دینے والے ہیں کامیاب ہوا وہ جو آپکا دوست ہے ہلاک ہوا وہ جو آپکا دشمن ہے اور خوار ہواوہ جس نے آپکا انکار کیا گمراہ ہوا وہ جو آپ(ع) سے جدا ہوا اور بامراد ہوا وہ جو آپکے ہمراہ رہا اور اسے امن ملا جس نے آپکی پناہ لی سلامت رہا وہ جس نے آپکی تصدیق کی اور ہدایت پاگیا وہ جس نے آپکا دامن پکڑاجس نے آپکی اتباع کی اسکا مقام جنت ہے اور جس نے آپکی نافرمانی کی اسکا ٹھکانا جہنم ہے جس نے آپکا انکار کیا وہ کافر ہے جس نے آپ(ع) سے جنگ کی وہ مشرک ہے اور جس نے آپکو غلط قرار دیا وہ جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہوگا میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ مقام آپکو گذشتہ زمانے میں حاصل تھااورآیندہ زمانے میں بھی حاصل رہے گا بے شک آپ(ع) سب کی روحیں آپکے نور اور آپکی اصل ایک ہے جو خوش آیند اور پاکیزہ ہے کہ آپ(ع) میں سے بعض بعض کی اولاد ہیں خدا نے آپکو نور کی شکل میں پیدا کیا پھر آپ(ع) سب کو اپنے عرش کے اردگرد رکھا حتیٰ کہ ہم پر احسان کیا اور آپکو بھیجا پس آپکو ان گھروں میں رکھا جنکو خدا نے بلند کیااور ان میں اسکا نام لیا جاتا ہے اس نے آپ(ع) پر ہمارے درود وسلام قرار دیئے اس سے ہمیں آپکی ولایت میں خصوصیت دی اسے ہماری پاکیزہ پیدائش ہمارے نفسوں کی صفائی ہمارے باطن کی درستی کا ذریعہ اور گناہوں کا کفارہ بنایا پس ہم اسکے حضور آپکی فضیلت کو ماننے والے اور آپکی تصدیق کرنے والے قرار پاگئے ہیں ہاں خدا آپکو صاحبان عظمت کے بلند مقام پر پہنچائے اور اپنے مقربین کی بلند منزلوںتک لے جائے اور اپنے پیغمبروں کے اونچے مراتب عطا کرے اسطرح کہ پیچھے والا وہاں نہ پہنچے کوئی اوپر والا اس مقام سے بلند نہ ہوا اور کوئی آگے والا آگے نہ بڑھے اور کوئی طمع کرنے والا اس مقام کی طمع نہ کرے یہاں تک کہ باقی نہ رہے کوئی مقرب فرشتہ نہ کوئی نبی مرسل نہ کوئی صدیق اور نہ شہید نہ کوئی عالم اور نہ جاہل نہ کوئی پست اور نہ کوئی بلند نہ کوئی نیک مومن اور نہ کوئی فاسق و فاجر اور گناہ گار نہ کوئی ضدی سرکش اور نہ کوئی مغرور شیطان اور نہ ہی کوئی اور مخلوق گواہی دے سوائے اسکے کہ وہ انکو آپکی شان سے آگاہ کرے آپکے مقام کی بلندی آپکی شان کی بڑائی آپکے نور کی کاملیت آپکے درست درجات آپ کے مراتب کی ہمیشگی آپکے خاندان کی بزرگی اسکے ہاں آپکے مقام اس کے سامنے آپ(ع) کی بزرگواری اس کے ساتھ آپ(ع) کی خصوصیت اور اس سے آپکے مقام کے قرب کی گواہی دے میرے ماں باپ میرا گھر میرا مال اور میرا خاندان آپ(ع) پر قربان میں گواہ بناتا ہوں خدا کو اور آپکو کہ اس پر میں ایمان رکھتا ہوں جس پر آپ(ع) ایمان رکھتے ہیں منکر ہوں آپکے دشمن کا اور جس چیز کا آپ انکار کرتے ہیں آپکی شان کو جانتا ہوں اور آپکے مخالف کی گمراہی کو سمجھتا ہوں محبت رکھتا ہوں آپ(ع) سے اور آپکے دوستوں سے نفرت کرتا ہوں آپکے دشمنوں سے اور انکا دشمن ہوں میری صلح ہے اس سے جو آپ(ع) سے صلح رکھے اورجنگ ہے اس سے جو آپ(ع) سے جنگ کرے حق کہتا ہوں اسے جسکو آپ(ع) حق کہیں باطل کہتا ہوں اسے جسکو آپ(ع) باطل کہیں آپکا فرمانبردار ہوں آپکے حق کو پہچانتا ہوں آپکی بڑائی کو مانتا ہوں آپکے علم کا معتقد ہوں آپکی ولایت میں پناہ گزین ہوں آپکی ذات کا اقرار کرتا ہوں آپکے بزرگان کا معتقد ہوں آپکی رجعت کی تصدیق کرتا ہوں آپکے دور کا منتظر ہوں آپکی حکومت کا انتظار کرتا ہوں آپ(ع) کے قول کو قبول کرتا ہوں آپ(ع) کے حکم پر عمل کرتا ہوں آپکی پناہ میں ہوں آپکی زیارت کو آیا ہوں آپکے مقبرے میں پوشیدہ ہو کر پناہ لی ہے خدا کے حضور آپکو اپنا سفارشی بناتا ہوں آپکے ذریعے اسکا قرب چاہتا ہوں آپکو اپنی ضرورتوں حاجتوں اور ارادوں کا وسیلہ بناتا ہوں اپنے ہر حال اور ہر کام میں اور ایمان رکھتا ہوں آپ(ع) میں سے نہاں اور عیاں پر آپ(ع) میں سے ظاہر اور پوشیدہ پر آپ(ع) میں سے اول اور آخر پر ان تمام امور کیساتھ خود کو آپکے سپرد کرتا ہوں اوران میں آپکے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہوں میرا دل آپکا معتقد ہے میرا ارادہ آپکے تابع ہے میری مدد و نصرت آپ کیلئے حاضر ہے یہاں تک کہ خدا آپکے ہاتھوں اپنے دین کو زندہ کرے آپکو اس زمانے میں لے جائے قیام عدل میں آپکی مدد کرے اور آپکو اپنی زمین میں اقتدار دے پس میں صرف آپکے ساتھ ہوں آپکے غیر کیساتھ نہیں آپکا معتقد ہوں اور آپ(ع) میں سے آخری کا محب ہوں جیسے آپ(ع) میں سے اول کا محب ہوں میں خدائے عزو جل کیسامنے آپکے دشمنوں سے بیزاری کرتا ہوں اور بیزار ہوں بتوں سے سرکشوں سے شیطانوں سے اور انکے گروہ سے جو آپ(ع) پر ظلم کرنے والے آپ(ع) کے حق کا انکار کرنے والے آپ(ع) کی ولایت سے نکل جانے والے آپکی وراثت غصب کرنے والے آپ پر شک لانے والے آپ(ع) سے پھر جانے والے ہیں اور بیزار ہوںمیں آپکے سوا ہر جماعت سے آپکے سوا ہر اطاعت کئے والے سے اور ان پیشواؤں سے بیزار ہوں جو جہنم میں لے جانے والے ہیں پس جب تک زندہ ہوں خدا مجھے قائم رکھے آپکی دوستی پر آپکی محبت پر آپکے دین پر اور توفیق دے آپکی پیروی کرنے کی اور آپ(ع) کی شفاعت نصیب کرے خدا مجھ کو آپکے بہترین دوستوں میں رکھے جو اسکی پیروی کرنے والے ہوں جنکی طرف آپ نے دعوت دی اورمجھے ان میں سے قرار دے جو آپکے اقوال نقل کرتے ہیں مجھے آپکی راہ پر چلائے آپکی ہدایت سے بہرہ ور کرے آپکے گروہ میں اٹھائے آپکی رجعت میں مجھے بھی لوٹائے آپکی حکومت میں آپکی ریاعا بنائے آپکے دامن میں عزت دے آپکے عہد میں اعلیٰ مقام دے اور ان میں رکھے جو کل آپکے دیدار سے آنکھیں ٹھنڈی کریں گے میرے ماں باپ میری جان میرا خاندان اور مال آپ(ع) پر قربان جو خدا کو چاہے وہ آپ(ع) سے ملتا ہے جو اسے یکتا سمجھے وہ آپکی بات مانتا ہے جو اسکی طرف بڑھے وہ آپکا رخ کرتا ہے میرے سردارمیں آپکی تعریف کا اندازہ نہیں کر سکتا نہ آپکی مدح کی حقیقت کو سمجھ سکتا ہوں اور نہ آپکی شان کا تصور کرسکتا ہوں آپ شرفا کا نور نیکو ں کے رہبر خدائے قادر کی حجتیں ہیں خدا نے آپ(ع) سے آغاز وانجام کیا ہے وہ آپ(ع) کے ذریعے بارش برساتا ہے آپ کے ذریعے آسمان کو روکے ہوئے ہے تاکہ زمین پرنہ آ گرے مگر اسکے حکم سے وہ آپ(ع) کے ذریعے غم دور کرتا اور سختی ہٹاتا ہے وہ پیغام آپ(ع) کے پاس ہے اگر امير المؤمنينؑ كي زيارت پڑھے تو يه الفاظ كهے اور آپ(ع) کے نانا کی طرف اور آپ(ع) کے بھائی کے پاس روح الامین آیا خدا نے آپ کو وہ نعمت دی جو جہانوں میں کسی کو نہ دی ہر بڑائی والا آپ(ع) کی بڑائی کے آگے جھکتا ہے ہر مغرور آپ(ع) کا حکم مانتا ہے ہر زبردست آپ(ع) کی فضلیت کے سامنے خم ہوتا ہے ہر چیز آپکے آگے پست ہے زمین آپ(ع) کے نور سے چمکتی ہے کامیابی پانے والے آپ(ع) کی ولایت سے کامیابی پاتے ہیں کہ آپ(ع) کے ذریعے رضائے الہی حاصل کرتے ہیں اور جو آپ(ع) کی ولایت کے منکر ہیں ان پر خدا کا غضب آتا ہے میرے ماں باپ میری جان میرا خاندان اور مال آپ(ع) پر قربان آپکا ذکر ہے ذکر کرنے والوں میں ہے آپکے نام ناموں میں خاص ہیں آپکے جسم اعلیٰ ہیں جسموں میں آپکی روحیں بہترین ہیں روحوں میں آپکے دل پاکیزہ ہیں دلوں میں آپ(ع) کے نشان عمدہ ہیں نشانوں میں اور آپ(ع) کی قبریں پاک ہیں قبروں میں پس کتنے پیارے ہیں آپکے نام کتنے گرامی ہیں آپکے نفوس آپکی شان بلند ہے آپکا مقام عظیم ہے آپکا پیمان پورا ہونے والا اور آپ(ع) کا وعدہ سچا ہے آپ(ع) کا کلام روشن آپ(ع) کے حکم میں ہدایت آپ(ع) کی وصیت پرہیز گاری آپ(ع) کا فعل عمدہ آپ(ع) کی عادت پسندیدہ آپ(ع) کے اطوار میں بزرگواری آپ(ع) کی شان سچائی راستی اور ملائمت ہے آپ(ع) کا قول مضبوط و یقینی ہے آپکی رائے میں نرمی اور پختگی ہے اگر نیکی کا ذکر ہو تو آپ(ع) اس میں اول اسکی جڑ اسکی شاخ اس کا مرکز اس کا ٹھکانہ اور اس کی انتہا ہیں قربان آپ(ع) پر میرے ماں باپ اور میری جان کسطرح میں آپکی زیبا تعریف و توصیف کروں اور آپکی بہترین آزمائشوں کا تصور کروں کہ خدا نے آپکے ذریعے ہمیں خواری سے بچایا ہمارے رنج و غم کو دور فرمایا اور ہمیں تباہی کی وادی سے نکالا اور جہنم کی آگ سے آزاد کیا میرے ماں باپ اور میری جان آپ(ع) پر قربان آپ(ع) کی دوستی کے وسیلے سے خدا نے ہمیں دینی تعلیمات عطا کی اور ہماری دنیا کے بگڑے کام سنوار دیے آپ(ع) کی ولایت کی بدولت کلمہ مکمل ہوا نعمتیں بڑھ گئیں اور آپس کی دوریاں مٹ گئیں آپ(ع) کی دوستی کے باعث اطاعت واجبہ قبول ہوتی ہے آپ(ع) سے محبت رکھنا واجب ہے خدائے عزو جل کے ہاں آپ کیلئے بلند درجے پسندیدہ مقام اور اونچا مرتبہ ہے نیز اس کے حضور آپ(ع) کی بڑی عزت ہے بہت اونچی شان ہے اور آپ(ع) کی شفاعت قبول شدہ ہے اے ہمارے رب ہم ایمان لائے اس پر جو تو نے نازل کیا اور ہم نے رسول کی پیروی کی پس ہمیں گواہی دینے والوں میں لکھ لے اے ہمارے رب ہمارے دل ٹیڑھے نہ ہونے دے جب کہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہم کو اپنی طرف سے رحمت عطاکر بے شک تو بہت عطا کرنے والا ہے پاک تر ہے ہمارا رب یقینا ہمارے رب کاوعدہ پورا ہو گا اے ولی خدا بے شک میرے اور خدائے عز و جل کے درمیان گناہ حائل ہیں جو آپ(ع) چاہیں تومعاف ہو سکتے ہیں پس واسطہ اس کا جس نے آپ کو اپنا راز داں بنایا اپنی مخلوق کا معاملہ آپکو سونپا آپکی اطاعت اپنی اطاعت کیساتھ واجب قرار دی آپ میرے گناہ معاف کروائیں اور میرے سفارشی بن جائیں کہ یقیناً میں آپکا پیرو کارہوں جس نے آپکی پیروی کی تو اس نے خدا کی فرمانبرداری کی اور جس نے آپکی نافرمانی کی خدا کی نافرمانی کی جس نے آپ(ع) سے محبت کی تو اس نے خدا سے محبت کی اور جس نے آپ(ع) سے دشمنی کی اس نے خدا سے دشمنی کی اے معبود یقیناً جب میں نے ایسے سفارشی پا لیے ہیں جو تیرے مقرب ہیں یعنی حضرت محمد(ص) اور انکے اہلبیت(ع) جو نیک اور خوش کردار امام(ع) ہیں ضرور میں نے انہیں اپنے سفارشی بنایا ہے پس انکے حق کے واسطے سے جو تو نے خود پر لازم کرر کھا ہے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے ان لوگوں میں داخل فرما جو انکی اور انکے حق کی معرفت رکھتے ہیں اور مجھے اس گروہ میں رکھ جس پر انکی سفارش سے رحم کیا گیا ہے بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے اور خدا محمد(ص) پر اور انکی پاکیزہ آل(ع) پر درود بھیجے اور بہت بہت سلام بھیجے سلام اور کافی ہے ہمارے لیے

حوالہ: مفاتیح الجنان