Columbus , US
22-12-2024 |21 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

خون پھوڑوں اور زخموں کے لئے دعا (صحت)

تفصیل: مصباح کفعمی میں ہے، امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں۔ جس شخص پر مذکورہ چیزوں میں سے کسی کا حملہ ہوجائے تو اسے چاہیے کہ سوتے وقت یہ دُعا پڑھے۔

اَعُوْذُ بِوَجْهِ اللّٰهِ الْعَظِيْمِ وَبِكَلِمَاتِهِ التَّآمَّاتِ الَّتِيْ لَا يُـجَاوِزُهُنَّ بَرٌّوَّلَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِيْ شَرٍّ

ترجمہ:
میں اللہ کی عظیم ذات اور اس کے کامل و اکمل کلمات کے ذریعے جن سے نہ تو کوئی نیک شخص آگے بڑھ سکتا ہے اور نہ ہی بدکار ، ہر شریر کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۹