Columbus , US
06-01-2025 |7 Rajab 1446 AH

کمر درد کے لئے دعا (سب)

تفصیل: مصباح کفعمی میں ہے۔ امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: جب تم نماز سے فارغ ہو جائو تو اپنا ہاتھ مقام سجدہ (سجدہ گاہ) پر پھیر کر پڑھو۔

اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنَا كُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَيْنَا لَاتُرْجَعُوْنَ

ترجمہ:
آیا تم نے یہ خیال کیا ہوگا کہ ہم نے تمہیں بیکار پیدا کیا ہے اور تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئو گے۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۱

تفصیل: مکارم الاخلاق میں ہے، رسول خدا ﷺ فرماتے ہیں۔ جب تم میں سے کسی کو کمر کا درد لاحق ہوجائے تو اس پر اپنا ہاتھ پھیرتے ہوئے تین مرتبہ دُعا پڑھے۔

اَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَقُدْرَتِهٖ مَايَشَآءُ مِنْ شَرِّ مَآ اَجِدُ۔

ترجمہ:
میں اللہ کی عزت اور اس کی مشیت کے مطابق اس کی قدرت کے ذریعے اُس شر سے پناہ مانگتا ہوں جو میں محسوس کررہا ہوں۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۱

تفصیل: امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: پیٹھ کے درد کے لیے درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر یہ پڑھو۔

وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّؤَ جَّلاً وَّمَنْ يُّردْ ثَوابَ الدُّنْيَا نُؤْتِهٖ مِنْھَا وَمَنْ يُّرِدْ ثَوَابَ الْاٰ خِرَةِ نُؤْ تِهٖ مِنْھَا وَسَنَجْزِي الشّٰكِرِيْنَ

ترجمہ:
کوئی ذی روح اللہ کے حکم کے بغیر نہیں مر سکتا ۔ موت کا وقت تو لکھا ہوا ہے اور جو شخص اپنے کئے کا بدلہ دنیا میں چاہے تو ہم اس کو اس میں سے دیدیتے ہیں اور جو شخص آخرت کا بدلہ چاہے اسے اس میں سے دیدیں گے اور شکر کرنے والوں کو بہت جلد جزائے خیر دیں گے۔( سورئہ آل عمران : آیت ۱۴۵)
وضاحت / تفصیلات::
پھر سورئہ قدر کو سات مرتبہ پڑھو۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۲