Columbus , US
22-12-2024 |21 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

عرق النسا کے لئے دعا (صحت)

تفصیل: ران کے اوپر سے جوڑے ٹخنے تک کے حصے میں ہونے والے درد کو عرق النساء کہتے ہیں۔ مصباح کفعمی میں ہے، امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں۔ جب تمہیں عرق النساء کا احساس ہو تو درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھو اور کہو۔

بِسْمِ اللّٰهِ اَعُوْذُ بِسْمِ اللّٰهِ الْكَبِيْرِ وَاَعُوْذُ بِسْمِ اللّٰهِ الْعَظِيْمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ

ترجمہ:
اللہ کے نام کے ساتھ، پناہ چاہتا ہوں اللہ کے بڑے نام کے ساتھ اور پناہ چاہتا ہوں اللہ کے عظیم نام کے ساتھ، ہر خون بہانے والی رگ سے اور آگ کی گرمی کے شر سے ۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۵