Columbus , US
21-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

بائیسویں تاریخ کی دعا (ہر اسلامی مہینے کی تاریخ وار دعائیں)

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِمَّنْ يَلْقَاكَ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصَّالِحَاتِ وَ مِمَّنْ اَسْكَنْتَهُ الدَرَّجَاتِ الْعُلٰي فِيْ جَنّٰتِ عَدْنٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِمَّنْ يَذْكُرُ وَ يَقُوْلُ رَبَّنَا اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْغَافِرِيْنَ وَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ اَللّٰهُمَّ وَ اجْعَلْنِيْ مِنْ عِبَادِكَ الَّذِيْنَ يَمْشُوْنَ عَلَي الْاَرْضِ هَوْنًا وَ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُوْنَ قَالُوْا سَلَامًا وَ الَّذِيْنَ يَبِيْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا وَ الَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا اِنَّهَا سَآئَ تْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا وَ الَّذِيْن اِذَا اَنْفَقُوْا لَمْ يُسْرِفُوْا وَ لَمْ يَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَيْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا وَ الَّذِيْنَ لَايَدْعُوْنَ مَعَ اللَّهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا يَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِيْ حَرَّمَ اللَّهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا يَزْنُوْنَ وَ مَنْ يَفْعَلْ ذٰلِكَ يَلْقَ اَثَامًا يُضَاعَفْ لَهٗ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ وَ يَخْلُدُ فِيْهِ مُهَانًا وَ الَّذِيْنَ لَايَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا وَ الَّذِيْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوْا عَلَيْها صُمًّا وَ عُمْيَانًا اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّيَاتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَ يُلَقَّوْنَ فِيْهَا تَحِيَّةً وَ سَلَامًا خَالِدِيْنَ فِيْهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ تُحِلُّهُمْ دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِكَ لَايَمَسُّهُمْ فِيْهَا نَصَبٌ وَ لَا يَمَسُّهُمْ فِيْهَا لُغُوْبٌ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ فِيْ جَنَّاتِ النَّعِيْمِ فِيْ جَنَّاتٍ وَ عُيُوْنٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاٰنْهَارُ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ فِيْ جَنَّاتِ النَّعِيْمِ فِيْ جَنَّاتٍ وَ نَهَرٍ فِيْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيْكٍ مُقْتَدِرٍ اَللّٰهُمَّ وَ قِنِيْ شَرَّ نَفْسِيْ وَ اغْفِرْلِيْ وَ لِوَالِدَيَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَ لَا تَزِدِ الظَّالِمِيْنَ اِلَّا تَبَارًا رَبَّنَا اغْفِرْلِيْ وَ لِوَالِدَيَّ وَ لِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَنَا وَ لِاِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِيْمَانِ وَ لَا تَجْعَلْ فِيْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَا اِنَّكَ رَؤُوْفٌ رَحِيْمٌ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَا مِنَ الَّذِيْنَ يُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَ يَخَافُوْنَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيْرًا اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنْ يُطْعِمُ الطَّعَامَ عَلٰي حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَ يَتِيْمًا وَ اَسِيْرًا اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَانُرِيْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَ لَا شُكُوْرًا اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَبِّنَا يَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِيْرًا اَللّٰهُمَّ فَوَقِّنِيْ شَرَّ ذٰلِكَ الْيَوْمِ كَمَا وَقَيْتَهُمْ وَ لَقِّنِيْ نَضْرَةً وَ سُرُوْرًا وَ اَجِرْني جَنَّةً وَ حَرِيْرًا اَللّٰهُمَّ وَ اجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُتَّكِئِيْنَ فِي الْجَنَّةِ عَلَي الْاَرَآئِكِ لَايَرَوْنَ فيْهَا شَمْسًا وَ لَا زَمْهَرِيْرًا وَ دَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَالُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِيْلًا وَ يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِانِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ وَ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيْرًا قَوَارِيْرَ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِيْرًا وَ يُسْقَوْنَ فِيْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيْلًا اَللّٰهُمَّ اسْقِنِيْ كَمَا سَقَيْتَهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا وَ حَلِّنِيْ كَمَا حَلَّيْتَهُمْ اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ وَ ارْزُقْنِيْ كَمَا رَزَقْتَهُمْ سَعْيًا مَشْكُوْرًا رَبَّنَا لَاتُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ وَ اجْعَلْني مِنَ الصَّابِريّنَ وَ الصَّادِقِيْنَ وَ الْقَانِتِيْنَ وَ الْمُنْفِقِيْنَ وَ الْمُسْتَغْفِرِيْنَ بِالْاَسْحَارِ رَبَّنَا لَاتُؤَاخِذْنَا اِنْ نَسِيْنَا اَوْ اَخْطَاْنَا رَبَّنَا وَ لَاتَحْمِلْ عَلَيْنَا اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ وَ اعْفُ عَنَّا وَ اغْفِرْلَنَا وَ ارْحَمْنا اَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكَافِرِيْنَ اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُكَ اَنْ تَخْتِمَ لِيْ بِصَالِحِ الْاَعْمَالِ وَ اَنْ تُعْطِيَنِيْ الَّذِيْ سَئَلْتُكَ يَا كَرِيْمَ الْفِعَالِ سُبْحَانَ رَبِّ الْعِّزَّةِ لَهٗ دَعْوَةُ الْحَقِّ وَ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَايَسْتَجِيْبُوْنَ لَهُمْ بِشَيْ ءٍ اِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ اِلَي الْمَآءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَ مَا هُوَ بِبَالِغِهٖ وَ مَا دُعَآءُ الْكَافِرِيْنَ اِلَّا فِيْ ضَلَالٍ وَ لِلَّهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَ كَرْهًا وَ ظِلَالُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَ الْٰاصَالِ اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُكَ اَنْ تَرْءَفَ بِيْ وَ تَرْحَمَنِيْ يَا رَؤُوْفُ يَا رَحِيْمُ اَوَ لَمْ يَرَوْا اِلٰي مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْ ءٍ يَتَفَيَّؤُا ظِلَالُهٗ عَنِ الْيَمِيْنِ وَ الشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِلَّهِ وَ هُمْ دَاخِرُوْنَ وَ لِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَ الْمَلَآ ئِكَتَةُ وَ هُمْ لَايَسْتَكْبِرُوْنَ يَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ يَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُوْنَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَ يُقيْمُوْنَ الصَّلوٰةِ وَ يُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ يُوْمِنُوْنَ بِمَا اَنْزَلْتَ فَاِنَّكَ اَنْزَلْتَهُ قُرْانًا عَرَبِيًّا بِالْحَقِّ قُلْ اٰمِنُوْا بِهٖ اَوْ لَاتُؤمِنُوْا اِنَّ الَّذِيْنَ اُوْتُوْاالْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهٖ اِذَا يُتْلٰي عَلَيْهِمْ يَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ سُجَّدًا وَ يَقُوْلُوْنَ سُبْحَانَ رَبِّنَا اِنْ كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا وَ يَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ يَبْكُوْنَ وَ يَزِيْدُهُمْ خُشُوْعًا اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ مِنْ ذُرِّيَّةِ اٰدَمَ وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ وَ مِنْ ذُرِّيَّةِ اِبْرَاهِيْمَ وَ اِسْرَائِيْلَ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّيْنَ وَ الصِّدِّيْقِيْنَ وَ الشُّهَدَآءِالصَّالِحِيْنَ وَ حَسُنَ اُولٰٓئِكَ رَفِيْقًا اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِمَّنْ هَدَيْتَ وَ اجْتَبَيْتَ وَ مِنْ الَّذِيْنَ اِذا تُتْلٰي عَلَيْهِمْ اٰيَاتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَ بُكِيًّا اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يُسَبِّحُوْنَ لَكَ بِاللَّيْلِ وَ النَّهَارِ لَايَفْتُرُوْنَ مِنْ ذِكْرِكَ وَ لَا يَسْأَمُوْنَ مِنْ عِبَادَتِكَ يُسَبِّحُوْنَ لَكَ وَ لَكَ يَسْجُدُوْنَ اَللّٰهُمَّ وَ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يَذْكُرُوْنَكَ قِيَامًا وَ قُعُوْدًا وَ عَلٰي جُنُوْبِهِمْ وَ يَتَفَكَّرُوْنَ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰاتِ وَ الْاَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَا اِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَيْتَهٗ وَ مَا لِلظَّالِمِيْنَ مِنْ اَنْصَارٍ رَبَّنا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِيْ لِلْاِيْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَامَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ رَبَّنَا وَ اتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلٰي رُسُلِكَ وَ لَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ اِنَّكَ لَاتُخْلِفُ الْمِيْعَادَ اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِي الْاَرْضِ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ وَ النُّجُوْمُ وَ الْجِبَالُ وَ الشَّجَرُ وَ الدَّوَابُّ وَ كَثِيْرٌ مِنَ النَّاسِ وَ كَثِيْرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ وَ مَنْ يُھِنِ اللَّهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُكْرِمٍ اِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَآءُ اَلَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰي عَلَي الْعَرْشِ الرَّحْمٰنِ فَاسْئَلْ بِهٖ خَبِيْرًا، وَ اِذَا قِيْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُ اَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُكَ يَا وَلِيَّ الصَّالِحِيْنَ اَنْ تَخْتِمَ لِيْ بِصَالِحِ الْاَعْمَالِ وَ اَنْ تَسْتَجِيْبَ دُعَآئي وَ تُعْطِيَنِيْ سُؤْلِيْ وَ مَنْ يَعْنِيْنِيْ اَمْرُهٗ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ

ترجمہ:

خداوندا! مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو تیرے حضور حاضری کا یقین رکھتے ہوں، نیک عمل کئے ہوں جنہیں تو نے جنّاتِ عدن کے بلند درجوں میں سالن کیا ہو جن جنتوں کے نیچے نہریں بہتی ہوں۔ خداوندا مجھےان لوگوں میں قرار دے جو تجھے یاد کرتے ہوں اور کہتے ہوں کہ ائے پروردگار ہم ایمان لا چکے ہیں اب ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما کہ تو مغفرت کرنے والوں میں سب سے بہتر اور رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ خداوندا ہمیں اپنے ان بندوں میں قرار دے کہ جب زمین پر چلتے ہیں تو نرمی سے اور اجب ان سے ناواقف گفتگو کرتے ہیں تو وہ انہیں سلامتی کی دعا دیتے ہیں۔ وہ لوگ جو اپنے پروردگار کے لئے سجدوں اور قیام میں راتیں بسر کرتے ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں ہمارے پروردگار ہم سے عذابِ جہنم کو روک دےکہ اس کا نقصان بہت نقصان رساں ہے۔ وہ بہے بری منزل قیام و قرار ہے ،وہ لوگ کہ جب خرچ کرتے ہیں تو فضول خرچی نہیں کرتے۔ اور نہ کنجوسی کرتے ہیں بلکہ ان دونوں کے درمیان میں رہتے ہیں ۔وہ لوگ جو خدا کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتے، اور نہ کسی ایسے شخص کی جان لیتے ہیں جسے خدا نے حرام کیا ہو۔ مگر حق کے معاملے میں (جنگ کرتے ہیں)نہ وہ زنا کرتے ہیں۔ اور جو یہ عمل کرے گا وہ گناہ کا بدلہ پائے گا۔ قیامت کے دن اسے کئی گناہ عذاب ہوگا۔ اور وہاں ذلت کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔ اور ان لوگوں میں قرار دے جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب کسی لغویت کی طرف سے گزرتے ہیں تو متانت سے گزرتے ہیں۔ اور جب آیاتِ خداوندی یاد دلائی جاتی ہے تو بہروں اندھوں کی طرح نہیں گرتے۔ خداوندا ! ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جو کہتے ہیں۔ ائے ہمارے پروردگار ہمیں ہماری بیبیوں اور اولاد سے خنکیِ چشم عطا فرما۔ اور ہمیں متقی لوگوں کا امام بنا۔ خداوندا ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جن کو صبر کی جزا جنت اور ان میں تعظیم و سلام کے تحفے ملیں گے۔ خداوندا! ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جنہیں تو اپنے کرم کی قیامگاہ میں فروکش کرے گا، کہ جنہیں وہاں نہ کوئی زحمت ہوگی نہ کوئی تکلیف ہوگی۔ خدایا، ہمیں ان نعمتوں کی جنتوں میں ان باغوں میں ان چشموں میں جگہ دے جہاں نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ ائے میرے پروردگار، ہمیں نعمتوں کی جنتوں اور نہروں میں مالکِ بااقتدار کی سچی بارگاہ کے قریب جگہ دے ، خداوندا مجھے نفس کے شر سے بچا۔مجھے اور میرے والدین جو گھر میں با ایمان داخل ہوئے ہیں بخش دے۔ اور مؤمنین و مؤمنات کو معاف فرما۔ اور ظالموں کو تباہی کے سوا کسی چیز میں اضافہ نصیب نہ ہوگا۔ ائے ہمارے پروردگار مجھے اور میرے والدین اور مؤمنین کو روزِ حساب بخش دے۔ بارالٰہا ہمیں اور ہمارے ان بھایئوں کو جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں بخش دے۔ اور ہمارے دلوں میں ان لوگوں کے لئے کینہ نہ رہے۔ ائے میرے پروردگار بلاشبہ تو مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔ خداوندا ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جو نذر پوری کرتے ہیںاور اس دن سے ڈرتے ہیں جس دن سختی ہمہ گیر ہوگی۔خداوندا! ان لوگوں میں قرار دے جو پسند کے باوجود مسکین یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے اور کہتے ہیں بلاشبہ ہم تمہیں کھانا کھلاتے پلاتے ہیں صرف خوشنودی خدا کے لئے، نہ ہمیں تم سے جزا کی خواہش ہے نہ شکر گزاری کی، ہم اپنے پروردگار سے ان دن کے بارے میں ڈرتے ہیں جس کا رنگ بگڑا ہوا اور غضبناک ہوگا۔ خدایا جس طرح ان بزگوں کو اس دن بچائے گا مجھے بھی بچا لینا، اور مجھے چہرے کی رونق اور مسرّت سے شادکام فرمانا، اور جنے اور لباسہاےابریشم عطا کرنا۔ خداوندا مجھے جنت کے ان تخت نشین ان چار پالش پر بیٹھنے والوں میں قرار دے جنہیں نہ سورج نظر آئے گا نا انتہائی سردی، گھنے درخت ان پر سایہ فگن اور پھلوں کے گچھے ان کی دست رس میں ہونگے کہ وہ آسانی سےا نہیں حاصل کر سکیں۔ اور ان کے لئے چاندی اور بلور کے جام جب کی چاندی بھی بلوری ہوگی۔اور صحیح پیمانے بنے ہوں گے گردش کریں گے، جن زنجیل مزاج پیالیوں میں وہ پیتے ہوں گے۔خداوندا مجھے بھی انہی لوگوں کی طرح شرابِ طہور پلانااور اسی طرح چاندی کے کنگن پہنانا جیسے ان لوگوں کو پہنائے گا۔ اور جس طرح ان کی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیا ہے میری کوششوں کو بھی قابلِ قدر قرار دے۔ ائے ہمارے پروردگار ہمارے دلوں کو رہنمائی فرمانے کے بعد ہمارے دلوں کو منحرف نہ ہونے دینا۔ اور ہمیں اپنی بارگاہ سے انعام عطا فرمانا۔ کہ بلا شبہ تو بہت بڑا عطیہ بخش ہے۔ اور مجھے صابر و شاکر و عبادت گزار و سخی اور صبح کے وقت توبہ کرنے والوں میں قرار دینا۔ ائے میرے پروردگار اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر دیں تو گرفت نہ کر نا۔ جس طرح سابقین پر عذاب نازل فرمایا تھا اس طرح ہم پر نہ کرنا، ائے ہمارے پروردگار ان چیزوں کو ہم پر فرض نہ کرنا جس کی ہم میں طاقت نہ ہو۔ اور ہمیں معاف فرمانا ، ہمیں بخش دینا اور ہم پر رحم کرنا کہ تو ہی ہمارا مولا ہےاور کافروں کی قوم پر فتحیاب فرما۔ خداوندا میری دعا ہے کہ نیک اعمال پر میرا خاتمہ کرنا۔ ائے کریم افعال کرنے والے جو دعا کرتا ہوں اسے قبول فرما۔ عزت کا مالک پاک ہے ہر حقیقی دعا اسی سے ہے۔ اور جو لوگ اس کے سوا کسی اور سے دعا کرتے ہیں ان کی دعا رتّی بھر بھی قبول نہیں ہوتی۔ نہ وہ مقصد تک پہنچ سکے گا، اس کی مثال یوں ہے کہ جیسے کوئی چلّو بڑھائے کہ پانی اس کے منھ میں پہنچ جائے حالانکہ یوں تو پانی نہیں پہنچا کرتا اور کافروں کی دعا یوں ہی غلط ہےاور اللہ کے لئے آسمان و زمین کی ہر چیز اور اس کے سائے صبح شام سجدہ کرتے ہیں۔ ائے پروردگار، ائے رؤف و رحیم میرے اوپر مہربانی اور رحم فرما۔ کیا انہوں نے مخلوقاتِ الٰہی میں وہ چیزیں نہیں دیکھیں جنکے سائے دائیں بائیں آ جاتے اور اسی طرح خداتعالٰی کا سجدہ کرکے یہ بتاتے کہ سب اسی کے مطبع ہیں۔ اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی ہر چیز جانور ہوں یا فرشتےسب سجدہ کرتے ہیں۔ وہ تکبّر نہیں کرتے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیںکہ وہ ان کے اوپر نگران ہے،اور جو انہیں حکم دیا گیا ہے اس کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ ائے میرے پروردگار مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو ایمان لائے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں۔ زکوٰۃ دیتے ہیں جو تو نے نازل کیا ہے اس پر ایمان لاتے ہیں۔ اور تو نے قرآن ِ عربی کو حق کے ساتھ اتارا، اور کہ دو( یا محمدﷺ) کہ تم خدا تعالٰی پر ایمان لاؤ یا نا لاؤ یقیناً جنہیں اس سے پہلے علم دیا گیا ہے ان کے سامنے جب (قرآن شریف کی)تلاوت کی جاتی ہے تو منھ کے بل سجدے میں گر جاتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار پاک ہے ہمارے پروردگار کا وعدہ تو بہرحال پورا ہونے والا تھا وہ منھ کے بل گر کے روتے اور فروتنی میں زیادتی ہوتی رہتی ہے۔ خداوندا مجھے ان لوگوں میں قرار دے جن پر تو نے نعمتیں نازل کی ہیں۔جوحضرت آدم علیہ السلام کی اور نوح علیہ السلام کے ساتھ کشتی نشینوں کی اولاد میں سے ہیں۔ اور زریّتِ ابراہیم اور اسرائیل میں سے ہیں خداوندا مجھے ان لوگوں میں قرار دے جن پر تو نے نعمتیں نازل فرمائیںہیں۔ کہ ان میں نبی و صدیق اور صالح لوگ ہیں۔ اور ان لوگوں کا ساتھ بہت اچھا ہے۔ خداوندا ان لوگوں میں قرار دے جن کی تو نے رہنمائی فرمائی جن کو تو نے منتخب فرمایا ہے۔ اور ان لوگوں میں کہ جب ان کے سامنے خدا کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو سجدوں میں گر پڑتے اور روتے ہیں۔ خداوندا مجھے ان لوگوں مین قرار دینا جو رات دن تیری تسبیح کرتے ہیں۔ نہ تیری یاد میں سست ہوتے ہیں نہ تیری عبادت سے تھکتے ہیں۔ وہ تیری تسبیح کرتے ہیں تیرے لئے سجدے کرتے ہیں۔ خداوندا مجھے ان لوگوں میں قرار دینا جو تجھے اٹھتے بیٹھتے کروٹ لیتے یوئے تجھے یاد کرتے ہیں۔ اور آسمان و زمین کی خلقت میں غور کرتے ہیں۔ پروردگارا تو نے یہ سب رائیگاں نہیں بنایا۔ تو پاک ہے ہمیں عذاب سے بچا، ائے ہمارے پیدا کرنے والے بیشک جسے تو جہنم میں داخل کرے گا اسے بالکل ناکام کردے گا۔بھلا ظالموں کا معاون کون ہوگا۔ پروردگار ہم نے ایک منادی کو سنا جو ایمان کی دعوت دیتا تھا، کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ۔ پروردگار ہم ایمان لے آئے اب ہمارے گناہ بخش دے۔ اور ہماری بدکاریوں سے درگزر فرما۔ اور ہمیں نیک عمل لوگوں کے ساتھ اٹھانا۔ پروردگارا، تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے جو وعدے ہم سے فرمائے ہیں انہیں وفا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کرنا کہ تو وعدہ خلاقی نہیں فرماتا۔ کیا تم نے نہ نہیں دیکھا کی زمین و آسمان کی ہر چیز سورج، چاند، ستارے پہاڑ و درخت چوپائے اور بہت سے وہ لوگ جن پر عذاب نازل ہو چکا یہ سب خدا کے لئے سجدہ ریز ہیں اور جسے اللہ ذلیل کردے اسے عزت دینے والا کوئی نہیں۔ یقیناً اللہ جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے۔ اور اللہ جس نے آسمان و زمین اور اس کے درمیان تمام چیزیں چھ دن میں پیدا کیں۔ وہ رحم کرنے والا عرش پر غالب آگیا، کسی واقف کار سے پوچھ کر دیکھو اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ خدائے رحمٰن کے لئے سجدہ کرو تو وہ کہتے ہیں ، رحمٰن کون؟ کیا ہم اسے سجدہ کرلیں جس کا تم ہمیں حکم دیتے ہو پھر ان کی سرکشی اور بڑھ جاتی ہے ۔ پروردگارا ، ائے نیک عمل لوگوںکے ولی میری دعا ہے کہ نیک عملی پر میرا خاتمہ ہو۔ میری دعا قبول کر میری درخواستیں منظور فرما، اور میرے اہم معاملات کا فیصلہ فرما، ائے سب سے بڑے رحم کرنے والے۔

حوالہ: صحیفہ علویہ دعا ۱۴۵