Columbus , US
20-01-2025 |21 Rajab 1446 AH

زیارت بی۔بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا (سب)

اَلسَّلَامُ عَلَي آدَمَ صَفْوَةِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَي نُوحٍ نَبِيِّ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَي إبْراھِيمَ خَلِيلِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَي مُوسَي كَلِيمِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَي عِيسي رُوحِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا خَيْرَ خَلْقِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا صَفِيَّ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِاللّهِ خاتَمَ النَّبِيِّينَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ٲَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيَّ بْنَ ٲَبِي طالِبٍ وَصِيَّ رَسُولِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا فاطِمَةُ سَيِّدَةَ نِسائِ الْعالَمِينَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُما يَا سِبْطَيْ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ وَسَيِّدَيْ شَبابِ ٲَھْلِ الْجَّنَةِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ سِيِّدَ الْعابِدِينَ وَ قُرَّةَ عَيْنِ النَّاظِرِينَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ باقِرَ الْعِلْمِ بَعْدَ النَّبِيِّ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا جَعْفَرَ ابْنَ مُحَمَّدٍ الصَّادِقَ الْبارَّ الْاََمِينَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُوسَي بْنَ جَعْفَرٍ الطَّاھِرَ الطُّھْرِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عَلِيَّ بْنَ مُوسَي الرِّضَا الْمُرْتَضي اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ التَّقِيَّ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عَلِيَّ بْنَ مُحَمَّدٍ النَّقِيَّ النَّاصِحَ الْاََمِينَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ اَلسَّلَامُ عَلَي الْوَصِيِّ مِنْ بَعْدِھِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَي نُورِكَ وَسِراجِكَ وَوَلِيِّ وَلِيِّكَ وَوَصِيِّ وَصِيِّكَ وَحُجَّتِكَ عَلَي خَلْقِكَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ رَسُولِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ فاطِمَةَ وَخَدِيجَةَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ ٲَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ وَلِيِّ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا ٲُخْتَ وَلِيِّ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا عَمَّةَ وَلِيِّ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ مُوسَي بْنِ جَعْفَرٍ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكاتُهُ اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ عَرَّفَ اللّهُ بَيْنَنا وَبَيْنَكُمْ فِي الْجَنَّةِ وَحَشَرَنا فِي زُمْرَتِكُمْ وَٲَوْرَدَنا حَوْضَ نَبِيِّكُمْ وَسَقَانا بِكَٲْسِ جَدِّكُمْ مِنْ يَدِ عَلِيِّ بْنِ ٲَبِي طالِبٍ صَلَواتُ اللّهِ عَلَيْكُمْ ٲَسْٲَلُ اللّهَ ٲَنْ يُرِيَنا فِيكُمُ السُّرُورَ وَالْفَرَجَ وَٲَنْ يَجْمَعَنا وِ إيَّاكُمْ فِي زُمْرَةِ جَدِّكُمْ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ لاَ يَسْلُبَنا مَعْرِفَتَكُمْ إنَّهُ وَلِيٌّ قَدِيرٌ ٲَتَقَرَّبُ إلَي اللّهِ بِحُبِّكُمْ وَالْبَرائَةِ مِنْ ٲَعْدائِكُمْ وَالتَّسْلِيمِ إلَي اللّهِ راضِياً بِهِ غَيْرَ مُنْكِرٍ وَلاَ مُسْتَكْبِرٍ وَعَلَي يَقِينِ مَا ٲَتيٰ بِهِ مُحَمَّدٌ وَبِهِ راضٍ نَطْلُبُ بِذلِكَ وَجْھَكَ يَا سَيِّدِي اَللّٰھُمَّ وَرِضاكَ وَالدَّارَ الْاَخِرَةَ يَا فاطِمَةُ اشْفَعِي لِي فِي الْجَنَّةِ فَ إنَّ لَكِ عِنْدَ اللّهِ شَٲْناً مِنَ الشَّٲْنِ۔ اَللّٰھُمَّ إنِّي ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تَخْتِمَ لِي بِالسَّعادَةِ فَلاَ تَسْلُبْ مِنِّي مَا ٲَنَا فِيهِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِاللّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔ اَللّٰھُمَّ اسْتَجِبْ لَنا وَتَقَبَّلْهُ بِكَرَمِكَ وَعِزَّتِكَ وَبِرَحْمَتِكَ وَعافِيَتِكَ وَصَلَّي اللّهُ عَلَي مُحَمَّدٍ وَآلِهِ ٲَجْمَعِينَ وَسَلَّمَ تَسْلِيماً يَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔

نقل حرفی:
alssalamu `ala adama safwati allahi alssalamu `ala nuhin nabiyyi allahi alssalamu `ala ibrahima khalili allahi alssalamu `ala musa kalimi allahi alssalamu `ala `isa ruhi allahi alssalamu `alayka ya rasula allahi alssalamu `alayka ya khayra khalqi allahi alssalamu `alayka ya safiyya allahi alssalamu `alayka ya muhammada bna `abdillahi khatama alnnabiyyina alssalamu `alayka ya amira almu'minina `aliyya bna abi talibin wasiyya rasuli allahi alssalamu `alayki ya fatimatu sayyidata nisa'i al`alamina alssalamu `alaykuma ya sibtay alrrahmati wa sayyiday shababi ahli aljannati alssalamu `alayka ya `aliyyu bna alhusayni sayyida al`abidina wa qurrata `ayni alnnazirina alssalamu `alayka ya muhammadu bna `aliyyin baqira al`ilmi ba`da alnnabiyyi alssalamu `alayka ya ja`faru bna muhammadin alssadiqu albarru al-aminu alssalamu `alayka ya musa bna ja`farin alttahiru alttuhru alssalamu `alayka ya `aliyyu bna musa alrrida almurtada alssalamu `alayka ya muhammadu bna `aliyyin alttaqiyyu alssalamu `alayka ya `aliyyu bna muhammadin alnnaqiyyu alnnasihu al-aminu alssalamu `alayka ya hasanu bna `aliyyin alssalamu `ala alwasiyyi min ba`dihi allahumma salli `ala nurika wa sirajika wa waliyyi waliyyika wa wasiyyi wasiyyika wa hujjatika `ala khalqika alssalamu `alayki ya binta rasuli allahi alssalamu `alayki ya binta fatimata wa khadijata alssalamu `alayki ya binta amiri almu'minina alssalamu `alayki ya binta alhasani walhusayni alssalamu `alayki ya binta waliyyi allahi alssalamu `alayki ya ukhta waliyyi allahi alssalamu `alayki ya `ammata waliyyi allahi alssalamu `alayki ya binta musa bni ja`farin wa rahmatu allahi wa barakatuhu alssalamu `alayki `arrafa allahu baynana wa baynakum fi aljannati wa hasharana fi zumratikum wa awradana hawda nabiyyikum wa saqana bika'si jaddikum min yadi `aliyyi bni abi talibin salawatu allahi `alaykum as'alu allaha an yuriyana fikumu alssurura walfaraja wa an yajma`ana wa iyyakum fi zumrati jaddikum muhammadin salla allahu `alayhi wa alihi wa an la yaslubana ma`rifatakum innahu waliyyun qadirun ataqarrabu ila allahi bihubbikum walbara'ati min a`da'ikum walttaslimi ila allahi radiyan bihi ghayra munkirin wa la mustakbirin wa `ala yaqini ma ata bihi muhammadun wa bihi radin natlubu bidhalika wajhaka ya sayyidi allahumma wa ridaka walddara al-akhirata ya fatimatu ishfa`i li fi aljannati fa'inna laki `inda allahi sha'nan min alshsha'ni allahumma inni as'aluka an takhtima li bilssa`adati fala taslub minni ma ana fihi wa la hawla wa la quwwata illa billahi al`aliyyi al`azimi allahumma istajib lana wa taqabbalhu bikaramika wa `izzatika wa birahmatika wa `afiyatika wa salla allahu `ala muhammadin wa alihi ajma`inawa sallama tasliman ya arhama alrrahimina
ترجمہ:
سلام ہو آدم(ع) پر جو خدا کے برگزیدہ ہیں سلام ہو نوح(ع) پر جو خدا کے نبی ہیں سلام ہو ابراہیم(ع) پر جو خدا کے دوست خاص ہیں سلام ہو موسیٰ(ع) پر جو خدا کے کلیم ہیں سلام ہو عیسیٰ(ع) پر جو روح خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسول(ص) آپ پر سلام ہو کہ آپ خلق خدا میں بہترین ہیں آپ پر سلام ہو اے خدا کے پسند کردہ آپ پر سلام ہو اے محمد(ص) بن عبداﷲ(ع) کہ آپ نبیوں کے خاتم ہیں سلام ہو آپ پر اے امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب(ع) رسول خدا(ص) کے وصی آپ پر سلام ہو اے فاطمہ(س) کہ آپ زنان عالم کی سردار ہیں سلام ہو آپ دونوں پر کہ آپ نبی (ص) رحمت کے دو نواسے(ع) اور جوانان اہل جنت کے دو سید و سردار ہیں آپ پر سلام ہو اے علی بن الحسین(ع) کہ آپ عبادت گزاروں کے سردار اور اہل بصیرت کیلئے آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں سلام ہو آپ پر اے محمد بن علی(ع) کہ آپ بعد از نبی (ص) علم پھیلانے والے ہیں آپ پر سلام ہو اے جعفر بن محمد(ع) کہ آپ راستگو خوش کردار امانتدار ہیں آپ پر سلام ہو اے موسیٰ بن جعفر(ع) کہ آپ پاک ہیں پاک شدہ ہیں آپ پر سلام ہو اے علی بن موسیٰ(ع) کہ آپ رضا والے پسندیدہ ہیں آپ پر سلام ہو اے محمد بن علی(ع) کہ آپ پرہیز گار ہیں آپ پر سلام ہو اے علی بن محمد(ع) کہ آپ باصفا خیر خواہ امانتدار ہیں آپ پر سلام ہو اے حسن بن علی(ع) اور سلام ہو اس امام پر جو ان کے قائم مقام ہوئے اے معبود اپنے نور پر رحمت فرما جو تیرا چراغ تیرے ولی کے وارث تیرے وصی کے جانشین اور تیری مخلوق پر حجت ہیں آپ پر سلام ہو اے رسول خدا(ص) کی دختر آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہرا(س) خدیجۃ الکبریٰ(س)کی دختر آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امیر(ع)کی دختر(ع) آپ پر سلام ہو اے حسن(ع) و حسین(ع) کی دختر(ع) آپ پر سلام ہو اے ولی خدا(ع) کی دختر(ع) آپ پر سلام ہو اے ولی خدا(ع) کی ہمشیرہ آپ پر سلام ہو اے ولی خدا(ع) کی پھوپھی سلام ہو آپ(ع) پر اے موسیٰ(ع) بن جعفر(ع) کی دختر خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں آپ پر سلام ہوکہ خدا جنت میں ہمارے اور آپ کے درمیان شناسائی کرائے ہمیں آپ کے گروہ میں اٹھائے ہمیں آپکے نبی (ص) کے حوض کوثر پر وارد کرے اور ہمیں آپکے نانا کے جام کیساتھ علی بن ابی طالب(ع) کے ہاتھوں سیراب فرمائے آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں خدا سے سوال کرتا ہوں کہ وہ ہمیں آپ(ع) لوگوں میں مسرت و خوشحالی دکھائے اور یہ کہ ہمیں اور آپ(ع) کو آپکے نانا محمد(ص) کے گروہ میں اکٹھا کرے اور ہم سے آپ(ع) کی معرفت واپس نہ لے کہ وہ حاکم ہے قدرت والامیں قرب الہی چاہتا ہوں آپ(ع) کی محبت اور آپ(ع) کے دشمنوں سے بیزاری کے ذریعے ہم خدا کی رضا پر راضی ہو کر بغیر دل تنگ ہونے اور تکبر کے اور اس چیز پر یقین سے جو محمد(ص) لائے اور اس پر خوش رہ کر اس طرح ہم تیری توجہ چاہتے ہیں اے ہمارے خدا اے معبود میں تیری رضا اور آخرت کی بہتری چاہتا ہوں اے فاطمہ(س) حصول جنت میں میری سفارش کریں کیونکہ آپ خدا کے ہاں بڑی عزت و شان رکھتی ہیں اے معبود میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ میرا انجام خوش بختی پر فرما میں جس گروہ میں ہوں اسی میں رہنے دے نہیں کوئی حرکت و قوت مگر وہ جو خدائے بلند و بزرگ سے ملتی ہے اے معبود ہماری دعائیں منظور و مقبول فرما اپنی بزرگی اپنی عزت اپنی رحمت اور اپنی پناہ کے واسطے سے خدا حضرت محمد(ص) اور انکی ساری آل (ع) پر درود بھیجے اور سلام بھیجے بہت بہت سلام اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
وضاحت / تفصیلات::
یہ معظمہ جو امام موسیٰ کاظم کی دختر اور امام رضا کی خواہر ہیں ایران کے شہر قم میں دفن ہیں جہاں ان کا بہت بہترین سنہری گنبد اور ضریح ہے اور وسیع و عریض صحن بھی بنایا گیا ہے وہاں بہت زیادہ خدام ہیں اور وافر مقدار میں اموال و جائداد اس روضہ مبارک کیلئے وقف کیے گئے ہیں یہ بارگاہ دنیا بھر کے وابستگان اہل بیت(ع) اور خصوصاً اہل قم کیلئے پناہ گاہ ہے چنانچہ دوران سال لوگ دور دور سے اس بی بی کی زیارت سے مستفید ہونے اور ان سے فیض و برکت حاصل کرنے آتے ہیں احادیث و اخبار سے معصومہ قم کی زیارت کی بہت زیادہ فضلیت ظاہر ہوتی ہے چنانچہ شیخ صدوق نے سند حسن کے ساتھ جو صحیح کے برابر ہے سعدبن سعد سے روایت کی ہے کہ امام علی رضا سے جناب فاطمہ(س) بنت امام موسیٰ کاظم(ع) کی زیارت کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ(ع) نے فرمایا جو شخص ان معصومہ(س) کی زیارت کرنے آئے تو جنت اس کیلئے واجب ہو گی معتبر سند کیساتھ امام محمد تقی سے مروی ہے کہ آپ(ع) نے فرمایا جو شخص قم میں میری پھوپھی جناب فاطمہ(س) کی زیارت کرے وہ جنت کا حق دار ہے علامہ مجلسی نے بعض کتب زیارت میں علی بن ابراہیم سے اور انہوں نے اپنے والد گرامی سے اور انہوں نے سعد اشعری قمی سے اور انہوں نے امام رضا سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا اے سعد تمہارے قرب میں ہماری ایک قبر ہے میں نے عرض کی آپ پر قربان ہو جاؤں کیا آپ جناب فاطمہ(س) بنت موسیٰ کاظم(ع) کی قبر کے بارے میں فرما رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں جو شخص انکے حق کو پہچانتے ہوئے انکی زیارت کرے تو جنت اس کیلئے واجب ہو گی جب تم ان کی قبر پر جاؤ تو سرہانے کی طرف قبلہ رخ کھڑے ہو کر 34 مرتبہ اَﷲُاَکْبَرُ ۳۳ مرتبہ سُبْحَانَ اَﷲِ اور ۳۳ مرتبہ اَلْحَمْدُ ﷲِ کہو اور پھر یہ زیارت پڑھو: