Columbus , US
22-12-2024 |21 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

دن کی ساتویں ساعت کی دعا (سب)

تفصیل:

دن کی یہ ساعت ظہرسے لے کر عصر سے پہلے چار رکعت کی ادائیگی کے وقت تک ہے، یہ امام موسیٰ کاظم ؑ سے منسوب ہے اور اس کی دعا یہ ہے ۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

يَامَنْ تَكَبَّرَ عَنِ الْاَوْھَامِ صُوْرَتُهٗ يَامَنْ تَعَالٰي عَنِ الصِّفَاتِ نُوْرُهٗ يَامَنْ قَرُبَ عِنْدَ دُعَآئِ خَلْقِهٖ يَامَنْ دَعَاهُ الْمُضْطَرُّوُنَ وَلَجَاَ اِلَيْهِ الْخَآئِفُونَ وَسَاَلَهُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَعَبَدُهُ الشَّاكِرُوْنَ وَحَمَدَهُ الْمُخْلِصُوْنَ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ نُوْرِكَ الْمُضِئِ وَبِحَقِّ مُوْسٰي بْنِ جَعْفَرٍ عَلَيْكَ وَاَتَقَرَّبُ بِهٖٓ اِلَيْكَ وَاُقَدِّمُهٗ بَيْنَ يَدَيْ حَوَآئِجِيْ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَاَلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَفْعلَ بِيْ كَذَا وَكَذَا

نقل حرفی:

ya man takabbara `an al-awhami suratuhu ya man ta`ala `an alssifati nuruhu ya man qaruba `inda du`a'i khalqihi ya man da`ahu almudtarruna wa laja'a ilayhi alkha'ifuna wa sa'alahu almu'minuna wa `abadahu alshshakiruna wa hamidahu almukhlisuna as'aluka bihaqqi nurika almudi'i wa bihaqqi musa bni ja`farin `alayka wa ataqarrabu bihi ilayka wa uqaddimuhu bayna yaday hawa'iji an tusalliya `ala muhammadin wa ali muhammadin…

ترجمہ:

اے وہ جس کی صورت وہم و گمان میں آنے سے بلند تر ہے اے وہ جس کا نور صفات سے بالا تر ہے اے وہ جو اپنی مخلوق کی دعائوں کے قریب ہے اے وہ جسے بیچارے پکارتے ہیں ڈرے ہوئے جس کی پناہ لیتے ہیں ایمان والے جس سے مانگتے ہیں شکر کرنے والے جس کی عبادت کرتے ہیں اور مخلص لوگ جس کی حمد کرتے ہیں میں تیرے چمکتے ہوئے نور کے واسطے سے اورتجھ پر موسیٰ بن جعفر(ع) کے حق کے ذریعے سوال کرتا ہوں ان کے وسیلے تیرا تقرب چاہتا ہوں اور ان کواپنی حاجتوں میں وسیلہ بناتا ہوں کہو محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما۔

وضاحت / تفصیلات::

کَذَا وَ کَذَا کی بجاے اپنی حاجات بیان کرے

حوالہ: مفاتیح الجنان