عقیق :

عقیق پتھر کے بارے میں تفصیلی معلومات، فوائد، رنگ، قیمت اور کن افراد کیلئے مفید ہے۔
تعارف:عقیق پتھر ایک یونانی فلاسفر نے تیسری یا چوتھی صدی قبل از مسیح کے دوران دریائے ایکیٹ کی ساحلی پٹی سے دریافت کیا تھا جس کا حالیہ نام دریائے دیریلوہے اور یہ اٹلی میں سسلی جزیرہ پر واقع ہے۔اسی دریا کی نسبت سے اس پتھر کانام عقیق پڑگیا۔ عقیق سنگ یمانی کی ایک شکل ہے جو کہ رنگ اور بناوٹ کی شاندار قسم کی ہم مرکز تہوں میں بنتا ہے اس لیے ہر عقیق پتھر کا پیٹرن منفرد ہوتا ہے ۔ اس پتھر کا مزاج سرد وخشک ہے ۔ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ اور حضرت علیؑ بھی عقیق پہنا کرتے تھے۔قدیم زمانے میں عقیق بطور تعویز انتہائی قابل قدر سمجھا جاتا تھا۔ یہ پیاس بجھانے اور بخار سے حفاظت کے لیے مددگار سمجھا جاتا تھا۔ یہ پتھر سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں کو نیوٹرل شعاعوں میں تبدیل کر دیتا ہے اور پھر اسے انسانی جسم میں منتقل کیا جاتا ہے جس سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قوت بڑھ جاتی ہے۔عقیق بہت سے رنگوں اور اقسام میں پایا جاتا ہےمگر اس پتھر کے شوقین لوگ زیادہ تر سرخ عقیق یعنی عقیق یمنی، زرد عقیق اور سیاہ عقیق پہننا پسند کرتے ہیں ۔

کون کون سے افراد عقیق پتھر پہن سکتے ہیں:

برج سرطان، عقرب اور سنبلہ کے حامل افراد کےلئے یہ پتھر بہت مبارک ہے۔ برج دلو کے حامل افراد عقیق سیاہ، برج حمل کے حامل افراد عقیق یمنی جبکہ برج جوزاکے حامل افراد زرد عقیق پہن کر اس پتھر کے مثبت اثرات سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس پتھر کو ہمیشہ پاک صاف ہو کر ہی پہننا چاہیے ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔

عقیق پتھر کہاں پایا جاتا ہے:
عقیق کے ذخائر برازیل ، ارجنٹینا، یوراگوئے، میکسیکو، پولینڈ، بوٹسوانا، بھارت، آسٹریلیا اور امریکہ (اوریگون، ایریزونا،مونٹانا، وائیومنگ، جنوبی ڈکوٹا اور مشی گن) میں موجود ہیں۔

اصلی عقیق کی پہچان اور خرید کیسے کی جائے:
اصلی عقیق کی پہچان عام آنکھ سے کی جا سکتی ہے اسے کسی مائیکروسکوپ سے دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ بہ نسبت واضح پن کے اس کا رنگ زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اس پتھر کا اصل رنگ دیکھنے کے لیے اسے باہر دھوپ میں رکھ کر دیکھیں مگر براہ راست سورج کے سامنے نہ لائیں۔
عقیق کے اثرات بلحاظ رنگ:
سیاہ عقیق: خوشحالی لانے ، حوصلہ بڑھانے اور کھلاڑیوں کے لیے فتح لانے میں مدد کرتا ہے۔

سبز عقیق: ذہنی و جذباتی لچک میں اضافہ کرتا ہے، فیصلہ سازی کو بہتر بناتا ہے ، تنازعات کو حل کرنے میں مفید ہے۔
گلابی عقیق: دلوں پر اثر کرتاہے، غم کو خوشی میں بدلتا ہے ،دوسروں کی نظر میں آپکی شخصیت کو معتبر کرتا ہے۔

سفید دھاری دار سیاہ عقیق:کسی بھی انہونی کے بارے میں وقت سے پہلے چوکنا کر دیتا ہے۔
سفید دھاری دار نیلا عقیق: اچھے خوابوں ، نفسیات اور بصیرت کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔
سفید پیٹرن والا نیلا عقیق: تحفظ کا احساس دلاتا ہے ، نئی صورتحال کو ہینڈل کرنے اور ضد کو ختم کرنے میں مفید ہے۔

براﺅن عقیق: تنازعات میں فتح دلاتا ہے ، ذہانت کو بڑھاتا ہے۔
نارنجی براون عقیق : رکاوٹوں کو باآسانی عبور کرنے ، مالیاتی معاملات میں خوش قسمتی حاصل کرنے اور مزاج کو مستحکم کرنے میں مددگار ہے۔

مسٹرڈییلو عقیق: دماغ کی تخلیقی صلاحیت بڑھانے اور اختراعی موڈ کی تعمیر میں مفید ہے۔
سرخ عقیق : امن وسکون فراہم کرتا ہے، مکڑیوں سے دور رکھتاہے۔
سفید پیٹرن والا فیروزی عقیق : میل جو ل بڑھانے اور نئے دوست بنانے میں مدد کرتا ہے۔

سفید دھاگے دار جامنی عقیق : پر مقاصد گفتگو کرنے میں مددگار ہے۔
سفید دھاری دار سرمئی عقیق : دانشوار انہ سرگرمیوں میں موثر ہے۔
کریمی پیلا عقیق : مزاج کو مستحکم کرتا ہے۔

آتشی عقیق : مشکل حالات میں مددگار ہے حفاظتی ڈھال کا کام دیتا ہے۔
پہننے کی ترکیب:
بروز جمعہ پانچ دھات کی انگوٹھی میں داہنے ہاتھ کی انگلی میں پہننا چاہیے، پہلی یا درمیانی بڑی انگلی میں پہننے سے گریز کریں۔خیال رہے کہ وزن پانچ، سات، یا نورتی کا ہونا چاہیے۔
عقیق کے فوائد :
عقیق ایک مذہبی پتھر ہے جس کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں۔
1۔ گناہوں سے نجات دلا کر پاکیزگی کی طرف راغب کرتا ہے۔
2۔یادداشت و ذہنی صلاحیت کر بہتر کرنے میں مددگار ہے۔
3۔کالے جادو، ناگہانی آفات وحادثات سے محفوظ رکھتا ہے۔
4۔عقیق پہننے والا کبھی تنگ دست نہیں ہوتا۔
5۔بے خوابی اور ڈر کو دور کرتا ہے۔

6۔ غصہ ، غم، چڑچڑا پن اور ڈپریشن کو دور کرنے میں موثر ہے۔
7۔سرمے کے ساتھ آنکھ میں لگائیں تو درد سے راحت ملتی ہے۔
8۔بڑے سائز کا عقیق پہننا دشمن کے دل میں رعب و خوف کا باعث بنتا ہے۔

9 ۔خواہشات کی تکمیل ہوتی ہے اور عزت اور کامیابی ملتی ہے۔
10۔ اگر کسی کی نوکری کا مسئلہ ہو تو اس پتھر کو ضرور استعمال کریں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ضرور اچھی نوکری مل جائے گی۔
11۔ازدواجی زندگی خوشحال گزرتی ہے۔
12۔ مستقل مزاجی اور استحکام پیدا ہوتا ہے۔