برج حمل: آج چونکہ آپ کی بات چیت کرنے کی صلاحیت مناسب انداز میں متحرک نہ ہوگی اس لئے دوسروں سے کاروباری ملاقات کرنے سے گریز کریں اور اگر بات جذبات کی ہو تو ایسے رشتوں کا آغاز کرنے یا انہیں متحرک کرکے عملی طور پر اطمینان اور سکون حاصل کرنے کی کوششوں کو فی الحال روک دیں ورنہ بلاوجہ کی تلخی پیدا ہونے کے لئے تیار رہیں۔اس کے علاوہ محاذ آرائی یا مقابلہ بازی پر مبنی ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جن میں یکسوئی اور ارتکاز کی ضرورت ہو گی۔آج آپ کو اپنے تعلقات کو بچانے کے لئے نہ صرف اپنے پیاروں کے لئے بھی وقت نکالنا ہوگا بلکہ ان کی خواہشات کو پورا کرنے کی کوششیں بھی کرنی ہوں گی۔
برج ثور : آج آپ کسی کاروباری دورے کی شروعات کرنے کی کوشش کریں جس کے بارے میں آپ کی شریک حیات کے راضی نہ ہونے یا یا حتمی طور پر اس کی معلومات کے حصول میں ناکامی پر آپ کے پیاروں کو بھی تشویش ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے ہی آپ کا گھریلو ماحول بھی شدید متاثر ہو سکتا ہے اور موجودہ ذہنی دباؤ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔حالات میں بہتری لانے کے لئے آپ کو اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا ہوگا جبکہ اپنے سینئر افراد سے مشاورت کرکے بھی حالات کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ شام میں آپ کے ہاں کچھ غیر متوقع مہمانوں کی آمد بھی ہو سکتی ہے۔ایسے میں اپنا بجٹ خراب ہونے سے بچانے کی کوشش کریں۔
برج جوزا : آج آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں نہ صرف یہ کہ ناکامی ہو سکتی ہے بلکہ آپ کے لئے اپنے اہداف پر توجہ مرکوز کرنا ہی خاصا مشکل ثابت ہوگا۔نتیجتاً آپکی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے لیکن اس ماحول میں اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ پائی جانے والی غلط فہمیاں اور ذہنی اختلافات ختم کرنے کا موقع ضرور مل سکے گا۔اپنے گھریلو معاملات کی بہتری کے لئے اپنے آپ کو نہ صرف جذباتیت سے بچائیں بلکہ اپنے اہل خانہ کی باتوں کو توجہ سے سننے کی کوشش بھی لازمی کریں بلکہ معمول سے زیادہ وقت اپنے گھر میں ہی صرف کرنے کی کوشش بھی یقینی بنائیں۔کسی قریبی دوست کی آمد ہونے سے خوب گپ شپ کا موقع میسر آ سکے گا۔
برج سرطان: آج صبح سے ہی آپ بہت زیادہ جوشیلے اور متحرک نظر آئیں گے جس کی بناء پر آپ کسی بھی قسم کی نئی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کر سکتے ہیں۔آج کوئی ایسا معاملہ جسے اپنی دانست میں آپ کافی عرصہ پہلے ہی ختم کر چکے تھے دوبارہ سے سامنے آ سکتا ہے۔ان معاملات کی وجہ سے آپ کو اپنے تمام جذباتی اور جوشیلے اقدامات کو نہ صرف روکنا ہوگا بلکہ اپنی بحث مباحثہ کی عادت پر بھی قابو پانا ہوگا ورنہ حالات میں پیدا ہونے والا ممکنہ بگاڑ آپ کے لئے مزید پیچیدگیاں پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نئی قسم کے مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔اصل میں آج آپ کی قوقت برداشت اور حالات کے دباؤ کا مقابلہ ہے جسے ہر حال میں آپ کو جیتنا ہوگا۔
برج اسد: آج حالات کاموڈ اور رخ دیکھ کر ہی کسی بھی فیصلے کو حتمی شکل دے سکیں گے۔ کسی کے جھگڑے کو نمٹانے میں کسی قسم کا کردار ادا کرنیکی خواہش کو اپنے تک ہی محدود رکھیں کیونکہ ایسے کاموں کے لئے آج کا دن مناسب نہیں ہوگا کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کی ناکامی ہو سکتی ہے جس سے حالات میں مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ اخراجات پر ہونے والے کسی ممکنہ جھگڑے کو پیدا ہونے سے روکنے کے لئے اپنے پیاروں کی خواہشات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش بھی ضرور کریں۔کسی قسم کی نئی کاروباری سرگرمی کا آغاز کرنے سے احتراز کریں ورنہ مالی نقصان یقینی ہو جائے گا۔
برج سنبلہ: آج کسی قسم کی نئی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو اپنے موجودہ اہداف کو مکمل کرنا ممکن نہ ہوگا۔آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنی توانائی کو بحال رکھنے کے لئے بہت سے منصوبے ایک ساتھ شروع نہ کریں اور نہ ہی اپنی بساط سے بڑھ کر خود کو متحرک کرنے کی کوشش کریں۔اگر آپ نے اپنے آپ کو پرسکون اور مطمئن بنانے کی کوشش نہ کی تو یقینی طور پر ذہنی دباؤ اور بے چینی سے پالا پڑے گا جس سے موجودہ حالات میں پیدا ہونے والا الجھاؤ آپ کے لئے بہت سی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔اپنے پیاروں سے مشاورت کا سلسلہ ٹوٹنے نہ دیں اور نہ ہی کسی قسم کی جلد بازی یا عجلت سے کام لیں۔
برج میزان: آج کچھ غیر متوقع حالات و واقعات سامنے آنے سے آپ کا طے شدہ شیڈول درہم برہم ہو جائے گا ۔اس لئے بہت زیادہ مصروفیات والا شیڈول بنانے سے گریز کریں۔آج کسی مقامی کاروباری سفر کا منصوبہ اچانک بننے سے اس پر عمل درآمد بھی فوری طور پر ہی کرنا ہوگا کیونکہ اسی طرح سے ہی اسے منفعت بخش بنایا جا سکے گا۔اس تمام صورتحال سے آپ کی شریک حیات کو پریشانی لاحق ہو سکتی ہے جس میں سب سے اہم مسئلہ آپ کی حفاظت کا ہوگا۔اپنے آپ کو پرسکون رکھیں اور کسی قسم کی جذباتیت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے حالات غیر متوقع رخ اختیار کر سکتے ہیں یا آپ کی سوچوں سے بھی برے نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
برج عقرب: آج مجموعی طور پر آپ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوں گے جس کی وجہ سے آپ کی جذباتیت اور جوش و خروش کی وجہ سے آپ میں توڑ پھوڑ کے جذبے پروان چڑھ سکتے ہیں اور احتجاجی رویے کی وجہ سے آپ کے حالات میں مزید ابتری پیدا ہو سکتی ہے یا آپ کسی پیچیدگی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔کسی بھی کام کو نمٹانے میں آپ کی کوششوں کے بارے میں سردمہری اختیار کی جا سکتی ہے لیکن آپ کو کسی بھی حالت میں ضد یا اناء پرستی سے کام نہیں لینا چاہئے۔آج اپنے سے زیادہ تجربہ کار اور سینئر افراد کے ساتھ کسی طرح کی بحث و مباحثہ تا تکرار نہ کریں۔کیونکہ اس سے بات بگڑ سکتی ہے۔تمام معاملات کے باوجود اپنے آرام پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔
برج قوس: آج اپنے فرائض کی ادائیگی اور بر وقت نتائج مہیا نہ کرنے کی وجہ سے آپ کی اپنے سینئر افراد کی جانب ڈانٹ ڈپٹ بھی ہو سکتی ہے۔آپ کو اس سے برا نہ ماننا چاہئے۔چاہے اس سارے معاملاے میں آپ کا کوئی قصور بھی نہ ہو۔اس کے باوجودآپ کو امید قائم رکھنی چاہئے۔ویسے بھی آپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس قسم کی دوائی آپ کو ملتی رہنی چاہئے تاکہ آپ اپنی غلطیوں کی اصلاح کر سکیں اور مستقبل میں اپنے اہداف کے حصول میں یقینی کامیابی کے حقدار بن جائیں۔اپنے حالات میں پائی جانے والی پیچیدگی کے بارے تمام تفصیلات کی وضاحت کرنی ضروری ہوگی۔اس کے علاوہ اپنی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔
برج جدی: آج اپنے اہداف کے حصول میں آپ کی مصروفیات عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ کو وقت میسر نہ آ سکے گا جس سے آپ کو اپنے پیار محبت کے معاملات اور اپنے پیاروں کو بھی نظر انداز کرنے کا بہانہ میسر آ سکے گا۔ممکنہ طور پر اس سے آپ کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔انہی حالات کی وجہ سے کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت بھی ٹھکرا دیں گے۔ممکنہ طور پر آپ کے دوست احباب آپ کے ہاں ملاقات کے لئے آ سکتے ہیں۔آپ کو حالات کے مطابق فیصلے کرنے کا موقع مل سکتا ہے جس سے مستقبل کے بہت سے اہداف کا حصول بھی منسلک ہو سکتا ہے۔اپنے پیاروں کی خواہشات کا خاص خیال رکھیں اور اپنے آپ کو مزید بے آرام بھی نہ کریں۔
برج دلو: آج بہت سی رکاوٹیں اور مشکلات پیدا ہونے سے آپ کے لئے کامیابی کا سفر جاری رکھنا یا طے کرنا خاصا دشوار ہو جائے گا اور اپنے پیاروں کے ساتھ آپ کی غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں جنہیں کھلے دل سے بات چیت کرکے یا باہمی طور پر ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھ کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔اپنی مالی حالت میں پیدا ہونے والی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے کسی بزرگ یا سینئر فرد کی مشاورت یا عملی مدد حاصل کرکے اپنے موجودہ مسائل پر قابو پا سکیں گے۔بیرون ملکی سفر کی تیاریاں اچانک ہی ختم سی ہو جائیں گی جبکہ آپ کو اپنی صحت کے معاملات بھی درپیش ہو سکتے ہیں۔محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنے آپ کو مزید پیچیدگیوں سے دور رکھ سکیں گے۔
برج حوت: آج اپنے پیاروں کی جانب سے خلاف توقع کوئی افسردہ خبر موصول ہونے سے آپ کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور ذہنی دباؤ میں بھی اضافہ ممکن ہے۔اس صورتحال میں کسی بھی قسم کی تلخی یا جذباتیت پیدا ہونے سے آپ کی گرمی سردی بھی ہو سکتی ہے۔اپنے آپ پر قابو پانے کی کوشش کریں اور کسی قسم کی باہمی تکرار میں شامل ہونے سے گریز کریں۔آپ کو پرسکون رہتے ہوئے دوسروں کی مجبوریوں اور حالات میں پیدا ہونے والی تبدیلی کی لہر کو سمجھنا ہوگا کیونکہ اس کے بعد ہی آپ کی کامیابیوں کا سفر شروع ہو سکے گا۔کسی جگہ سے وعدہ کے باوجود رقم کی وصولی ممکنہ طور پر نہ ہوسکے گی اس لئے اپنے آپ کو ذہنی تناؤ سے بچاؤ کے لئے تیاررکھنے کی کوشش کریں۔