برج حمل: آج آپ کو کسی نئی ملازمت کی تلاش میں کامیابی میسر آ سکتی ہے خاص کر جس کی تلاش میں آپ کافی عرصہ سے سرگرداں تھے۔اپنے موجودہ حالات میں پیدا ہونے والی پیچیدگی کو حل کرنے کے لئے آپ کو اپنی صلاحیتوں کے علاوہ اپنی طلسماتی شخصیت کا بھی بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔اگر آپ اپنی یاداشت میں کوئی کمی محسوس کریں تو آپ کو اپنے معاملات کو تحریری شکل دینے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنے وقت کا بہتر اور مناسب استعمال کرنے کے لئے اس کی تقسیم اپنے معاملات کی ترجیحات کے مطابق کرنے کی کوشش کریں۔اپنے مالی معاملات کو فائدہ مند بنانے کے لئے آپ کو مزید وسائل دستیاب ہو سکیں گے۔

برج ثور : آج آپ کو اپنے محبت بھرے معاملات کے علاوہ اپنے مالی امور میں بھی بہت سی مشکلات یا پیچیدگیوں کا سامنا کرنا ہوگا جس کی وجہ سے اپنے خیالات کا واضح اظہار کرنے میں بھی الجھنوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔اپنے حالات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اپنے فرائض کی ادائیگی کی جانب خاص توجہ مبذول کرنے کی کوشش کریں تاکہ اپنے آپ کو پر سکون اور مطمئن محسوس کر سکیں۔اپنے تمام معاملات کو سمجھنے اور حل کرنے کے لئے باہمی بات چیت کو جاری رکھیں۔اپنے آپ کو لچکدار بنانے کی کوشش کرنے کے علاوہ اپنے دوستوں سے کسی قسم کی ضد نہ کریں ورنہ اپنے دوستوں کو کھو دیں گے۔آج آپ کو اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا بہت ضروری ہوگا۔

برج جوزا : آج آپ کے منصوبے عملی حیثیت میں آپ کے سامنے آ سکیں گے۔جن سے مالی فوائد کا حصول ممکن بنانے میں آ پ کی کوششوں کا بہت عمل دخل ہوگا۔اس کے علاوہ کسی نئی کاروباری سرگرمی میں بھی آپ کا اہم حصہ ہو سکتا ہے جس کی بناء پر آپ کی مصروفیت میں تیزی آ سکتی ہے۔آپ کسی ایسے دورے پر جانے یا کسی سفر کی تیاری کر سکیں گے جس کی وجہ سے آپ کی سماجی حیثیت میں تبدیلی اور آپ کی محبت بھری زندگی میں خاص اطمینان حاصل ہو سکے گا۔ایسے ماحول سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنے کے لئے کسی دوسرے کی باتوں پر یقین ہی نہ کریں بلکہ ان پر عمل کرنے کی کوشش بھی ضرور کریں تاکہ پر سکون ہو سکیں۔ 

برج سرطان: آج بہترین موقع ہے کہ آپ اپنے جذباتی تعلقات کے علاوہ اپنے ملازمتی امور کو نمٹانے اور اپنے کاروبار کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں۔اپنے سماجی رشتوں کی اقدار کا پاس رکھنے کیلئے آپ کو اپنے مضبوط ارادوں میں اہم تبدیلی لانی ضروری ہوگی اگر آپ کسی کے پیار کو محسوس کریں توآپکی پیار بھری زندگی میں استحکام آسکتا ہے کیونکہ آپ نے جو تصور اپنے ذہن میں بنا رکھا ہے اس میں کسی پیارے کو بھی داخل ہونے دیں خاص کر اس فرد کو ضرور اپنے دل میں جگہ دیں جو آپ کی خلوت میں بھی آپ کا ساتھی بن سکتا ہے۔کسی نئی سرمایہ کاری کے نتائج ظاہر ہونے تک عملی قدم نہ اٹھائیں۔ستاروں کے اثرات کے تحت ترقی کیلئے آگے قدم بڑھا سکیں گے۔

برج اسد: آج کاروباری طور پر کسی با اثر اور مستحکم شخصیت سے ملاقات ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا کاروباری کامیابی میں مدد مل سکے گی۔آپ کو بہت ہی کامیابی مل سکے گی جس کی بناء پر آپ کو اپنے بے بنیاد خدشات ختم کرنے اور اپنے اندیشوں سے جان چھڑانے میں مدد مل سکے گی۔آ ج دوسروں سے آپ کے باہمی تعلقات بہتر رہیں گے خاص کر اپنے شریک حیات کے ساتھ آپ کے تعلقات میں مزید گہرائی اور استحکام پیدا ہو سکے گا۔اپنے مالی لین دین میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو صرف اپنے رویے میں نرمی لا کر ہی دور کر سکیں گے اور اگرکسی جگہ باہمی طور پر کچھ لو اور کچھ دو کی صورتحال پیدا ہو جائے تو اسے نظر انداز کرنے کی کوشش نہ کریں۔

برج سنبلہ: آج آپ کو اپنے کسی قریبی دوست کی جانب سے کسی کاروباری شراکت داری کی پیشکش ہو سکتی ہے جسے قبول کرنے میں آپ کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہو سکیں گے اس لئے ہچکچاہٹ اور تذبذب سے کام نہ لیں۔اس کام کی وجہ سے آپ کی مالی مشکلات کا ازالہ بھی ہو سکے گا جبکہ کئی ایک معاملات میں آپ کا اثر و رسوخ بھی بڑھ سکے گا۔ آج آپ کو اپنے سماجی فرائض کی ادائیگی میں اپنے خاندان کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری توجہ بھی دینی ہوگی جبکہ اپنے جاری کاموں کو بھی مکمل کرنے کی جانب خاص دھیان دینا ہوگا۔اپنے جذبات پر قابو رکھنا آپ کے فائدے میں رہے گا جبکہ اپنی شریک حیات کی باتوں کوسمجھنا بھی ضروری ہوگا۔

برج میزان: آج کسی غیر متوقع ملاقات کی وجہ سے آپ کا دن بھر کے لئے طے شدہ پروگرام مکمل طور پر تبدیل ہو سکے گا۔آج آپ کا تعارف کسی ایسے فرد سے بھی ہو سکے گا جو کچھ ہی عرصہ بعد آپ کا کاروباری ساتھی بھی ہو سکتا ہے۔اپنے آپ کو فضول قسم کے اندیشوں اور واہموں سے بچانے کی کوشش کریں اور کسی بھی حالت میں منفی سوچوں کا شکار نہ ہوں۔اپنے آپ کو جذباتیت سے بچانے کی کوشش کریں اور کسی بھی حالت میں دوسروں سے ایسے وعدے نہ کریں جنہیں پورا کرنے کی طاقت ہی آپ میں نہ ہو۔ دراصل بہت عرصہ قبل دیکھے گئے خوابوں کو سچ کر دکھانے کے مواقع بھی آپ کومیسر آ سکیں گے جنہیں اپنی صلاحیتوں سے ہی عملی شکل دے سکیں گے

برج عقرب: آج آپ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ بہت مستعداور متحرک ہوں گے خاص کر آپ کی عملیت پسندی تو بہت عروج پر ہوگی جس کی وجہ سے آپ کسی بھی نئے کاروبار کی شروعات باآسانی کر سکیں گے۔آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ کسی بھی اہم فیصلے کو حتمی شکل دینے سے قبل اپنے پیاروں کا نقطہ نظر جاننے کی کوشش ضرور کریں اور اسے اپنے فیصلے کا حصہ بھی بنائیں۔آج بے وقت آنے والے مہمان آپ کے لئے کوئی خاص تحفہ بھی لاسکتے ہیں۔اپنے خوابوں اور طے کردہ منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لئے بیرون ملک مقیم کسی دوست کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے یا اس سے شراکت داری کا معاہدہ طے کرکے اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں گے۔

برج قوس: آج آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں کامیابی کے لئے اپنے دوست احباب کے مشوروں پر عمل کرنا بہتر اور فائدہ مند ثابت ہو گا اور ان کی عملی مدد تو نعمت خداوندی سمجھی جائے گی۔لیکن اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ آپ از خود ہی کامیابی حاصل کر لیں گے تو اس کے امکانات کافی کم ہوں گے۔علاوہ ازیں اپنے خاندانی اختلافات ختم کرنے کے لئے آپ کو اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی تجربہ کار خاتون کی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔اپنے اونچے خیالات کے ساتھ ساتھ اگرآپ حقائق کو بھی مد نظر رکھیں گے تو بہت سی مشکلات پر باآسانی قابو پا سکیں گے۔اپنے مالی حالات کی بہتری کو بھی پیش نظر رکھنے میں ہی فائدہ ہوگا۔

برج جدی: آج ستاروں کے براہ راست مرتب ہونے والے اثرات کی وجہ سے آپ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہو سکتے ہیں اور اگر ایسی کیفیات حاوی محسوس ہوں تو اپنے اہم امور کی انجام دہی کے علاوہ اہم فیصلے کرنے سے بھی گریز کریں۔اگر آپ کی سرگرمیوں میں آپ کی توجہ مبذول رکھنا بہت ہی ضروری ہوتو پھر انہیں موخر کردینا ہی بہتر ہوگا۔آپ کی ذاتی کاوشیں حسب توقع نتائج سامنے لانے میں مددگار ثابت نہ ہو سکیں گی۔اس لئے آپ کو اپنے معمولات کی ادائیگی کے علاوہ باقی معاملات سے اپنے آپ کو دور رکھنا ہوگا جبکہ اپنے آرام کی ضرورت کو بھی نظر انداز کرنے سے گریز کریں۔

برج دلو: آج آپ کسی نئے منصوبے کا آغاز کر سکتے ہیں جسے بنیاد بنا کر آپ اپنے موجودہ مسائل سے عہدہ براہ ہو سکیں گے۔ان معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے آپ کو اپنے وقت کا بہتر استعمال یقینی بنانا ہوگا تاکہ اپنی توانائی کو ضائع کرنے سے محفوظ رہ سکیں۔آج کا دن آپ کے لئے اپنے گھریلو امور کی انجام دہی کے علاوہ گھر میں تبدیلی لانے یا تزئین و آرائش کرنے کے لئے بہترین ثابت ہو سکے گا۔اس کے علاوہ خاندان میں پیدا ہونے والی کسی پیچیدہ صورتحال کو بھی نمٹا سکیں گے۔ہمیشہ سے آپ کی خواہش بنی رہنے والی کوئی قیمتی چیز خریدسکیں گے۔جس حد تک بھی ممکن ہو اپنے پیاروں کے مشوروں کو ضرور پیش نظر رکھیں۔

برج حوت: آج اپنی کاروباری مشکلات سے نجات کے علاوہ اپنی پیشہ وارانہ کامیابیوں کے حصول میں مصروف رہنے کی بناء پر آپ اپنی پیار بھری زندگی سے بیگانہ ہو سکتے ہیں یا اسے جان بوجھ کر نظر انداز بھی کر سکتے ہیں اور یہی عمل آپ کی ذہنی الجھن کا سبب بن سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر اپنے پیاروں کے ساتھ گرمی سردی بھی ہو سکتی ہے اس لئے اپنے آپ کو تمام معاملات میں متوازن رکھنے کی کوشش کریں۔آج آپ کی مالی حالت تسلی بخش نہیں ہو گی لیکن اس کے باوجود آپ کو نہ تو خطرات مول لینے چاہئیں اور نہ ہی کسی قسم کے خدشات کو سر پر سوار کرنا چاہئے کیونکہ اس سے بد دلی پھیل کر آپ کو مایوسی کا شکار بھی بنا سکتی ہے۔