Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

جلدبازی

تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، لوگوں کو جلد بازی نے ہلاک کر ڈالا اگر لوگ ثابت قدم رہتے تو ان میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوتا۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): إنَّما أهلَكَ النّاسَ العَجَلَةُ، ولَو أنَّ النّاسَ تَثَبَّتوا لَم يَهلِكْ أحَدٌ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۰۵ ۔۔ بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۳۴۰)

تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، سوجھ بوجھ کر کام لینا اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے جبکہ جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے۔

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): الأناةُ مِنَ اللّه‏ِ، والعَجَلَةُ مِنَ الشَّيطانِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۰۵ ۔۔ بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۳۴۰)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جلد بازی لغزشوں کا موجب ہوتی ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): العَجَلُ يوجِبُ العِثارَ .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۰۴ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، ثابت قدمی سے سلامتی حاصل ہوتی ہے اور جلدبازی سے پشیمانی۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): مَـعَ التَّثَبُّتِ تَكـونُ السَّلامَةُ، ومَعَ العَجَلَةِ تَكونُ النَّدامَةُ .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۰۵ ۔۔ بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۳۳۸)

تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، اللہ تعالٰی کو وہی نیکی پسند ہے جو جلدی سے انجام دے دی جائے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): إنَّ اللّه‏َ يُحِبُّ مِنَ الخَيرِ ما يُعَجَّلُ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۰۷ ۔۔ الکافی جلد ۲ ص ۱۴۲)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، ہرکام میں تاخیر قابلِ ستائش ہے سوائے خیر کی فرصت کے (کہ اس میں جلدی سے کام لیا جائے)۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): التُّؤَدَةُ مَمدوحَةٌ في كُلِّ شَيءٍ إلّا في فُرَصِ الخَيرِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۰۸ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، میرے والدِ محترم فرمایا کرتے تھے: جب تم نے نیکی کا ارادہ کر ہی لیا ہے تو پھر جلدی کرو، کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ بعد میں کیا ہوگا۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): كانَ أبي يَقولُ: إذا هَمَمتَ بِخَيرٍ فبادِرْ؛ فإنَّكَ لا تَدري ما يَحدُثُ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۰۶ ۔۔ الکافی جلد ۲ ص ۱۴۲)