Columbus , US
26-12-2024 |25 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

حرص

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ حرص کیا ہے آپؑ نے فرمایا،کثیر کو ضائع کر کے قلیل کو طلب کرنا،

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ وقد سُئلَ عنِ الحِرصِ : ما هُو ؟ ـ : هُو طَلَبُ القَليلِ بإضاعَةِ الكَثيرِ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۳ ص ۱۶۷ حدیث ۳۱)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، حرص جوانمردی کو غدار کر دیتی ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الحِرصُ يُزْري بالمُرُوَّةِ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۱۱۰۷)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، لالچ تھکاوٹ کی سواری ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الحِرصُ مَطِيَّةُ التَّعَبِ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۲۸۰)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ کون سی ذلت بد ترین ذلت ہوتی ہے؟ آپؑ نے فرمایا دنیا کی حرص۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ وقد سُئلَ : أيُّ ذُلٍّ أذَلُّ ـ : الحِرصُ علي الدُّنيا .

حوالہ: (امالی شیخ صدوق ص ۳۲۲ حدیث ۴)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، حریص ذلت کا ایسا اسیر ہوتا ہے کہ قید سے کبھی آزاد نہیں ہوتا،

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الحَريصُ أسِيرُ مَهانَةٍ لا يُفَكُّ أسْـرُهُ .

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۱۳۷۰)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا رزق تقسیم ہو چکا ہے اور حریص محروم ہو چکا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الرِّزقُ مَقْسومٌ ، الحَريصُ مَحْرومٌ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۹۶)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، حریص کے پاس اگرچہ تمام دنیا کے خزانے ہی کیوں نہ ہوں وہ پھر بھی فقیر ہوتا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الحَريصُ ‏فَقيرٌ ولو مَلَكَ الدُّنيا بحَذافيرِها.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۱۷۵۳)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جس نے حرص کی وہ بد بخت ہوا اور سختیوں میں مبتلا ہوا۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن حَرَصَ شَقِي وتَعَنّي.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۷۷۲۳)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، حریص کسی چیز کو کافی نہیں سمجھتا۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الحَريصُ لا يَكْتَفي.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۳۶۵)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، حرص رزق میں تو اضافہ نہیں کرتی البتہ قدر و منزلت ضرور گرا دیتی ہے،

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الحِرصُ لا يَزيدُ في الرِّزقِ ، ولكنْ يُذِلُّ القَدْرَ .

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۱۸۷۷)

تفصیل: امام حسین علیہ السلام نے فرمایا، عفت و پاکدانمی رزق سے مانع نہیں ہوتی اور حرص مقدر سے زیادہ کو نہیں لا سکتی کیونکہ رزق تقسیم شدہ ہے موت جو حتمی طور پر آنا اور حرص گناہوں کو دعوت دیتی ہے،

الإمامُ الحسينُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : لَيست العِفَّةُ بِمانِعَةٍ رِزْقاً ، ولا الحِرصُ بجالِبٍ فَضْلاً ، وإنَّ الرِّزقَ مَقْسومٌ والأجَلَ مَحتومٌ ، واسْتِعمالُ الحِرصِ طَالبُ المَأْثَمِ .

حوالہ: (اعلام الدین حدیث ۴۲۸)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا۔ دنیا کے حریص کی مثال ریشم کے کپڑے کی سی ہے جوں جوں ہ ریشم کو اپنے اوپر لپیٹتا جاتا ہے اسی قدر وہ اس سے نکلنے سے دور ہوتا جاتا ہے، انجام کار وہ غم کے مارے موت سے ہمکنار ہوجاتا ہے۔

الإمامُ الباقرُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَثَلُ الحَريصِ علي الدُّنيا مَثَلُ دُودَةِ القَزِّ : كُلَّما ازْدادَتْ مِن القَزِّ علي نَفْسِها لَفّاً كانَ أبْعَدَ لَها مِن الخُروجِ ، حتّي تَموتَ غَمّاً.

حوالہ: (الکافی جلد ۲ حدیث ۷)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ حضرت امیرالمؤمنینؑ فرمایا کرتے تھے، ائے فرزندِ آدمؑ اگر تجھے اس دنیا سے بقدر کفایت کی ضرورت ہے تو اس کی تھوڑی سی چیز بھی تیرے لیئے کافی ہے، اور اگر تجھے اتنی ضرورت ہے کہ جو تیرے لیئے ناکافی ہو تو اس دنیا کی تمام چیزیں بھی تیرے لیئے ناکافی ہیں ۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : كانَ أميرُ المؤمنينَ صلواتُ اللّه‏ِ علَيهِ يقولُ : ابنَ آدمَ ، إنْ كُنتَ تُريدُ مِن الدُّنيا ما يَكْفيكَ فإنَّ أيْسَرَ ما فيها يَكْفيكَ ، وإنْ كُنتَ إنَّما تُريدُ ما لا يَكْفيكَ فإنَّ كُلَّ ما فيها لا يَكْفيكَ .

حوالہ: (الکافی ص ۱۳۸ حدیث ۶)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے حضرت علی علیہ السلام سے فرمایا، یاعلیؑ! تمھیں معلوم ہونا چاہیئے کہ بزدلی،بخل اور حرص ایک غزیرہ ہیں، جن کو اللہ تعالٰی سے بدگمانی جنم دیتی ہے،

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : اعْلَمْ يا عليُّ ، أنّ الجُبْنَ والبُخْلَ والحِرْصَ غَريزَةٌ واحِدَةٌ ، يَجْمَعُها سُوءُ الظَّنِّ .

حوالہ: (علل اللشرائع ص ۵۵۹ حدیث ۱)

تفصیل: رسولِ خدا محمد صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، اس میں شک نہیں کہ فرزندِ آدم اس چیز کے بارے میں حریص ہوتا ہے جس سے اسے منع کیا جاتے ہے۔

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : إنّ ابنَ آدمَ لَحَريصٌ علي ما مُنِعَ .

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۴۴۰۹۵)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام ن ے فرمایا، حرص اور بخل کی بنیاد خدا کی ذات پر شک اور اس سے بے یقینی پر رکھی گئی ہے،

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : علي الشَّكِّ وقِلَّةِ الثِّقَةِ باللّه‏ِ ، مَبْني الحِرصِ والشُّحِّ .

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۶۱۹۵)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، حرص کی شدت بداخلاقی میں استقرار اور دین میں کمزوری کی وجہ سے ہوتی ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : شِدَّةُ الحِرصِ مِن قُوَّةِ الشَّرَهِ وضَعْفِ الدِّينِ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۵۷۷۲)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، شدید بزدلی نفس کی عاجزی اور یقین کی کمزوری پر دلالت کرتی ہے،

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): شِدّةُ الجُبنِ مِن عَجْزِ النَّفْسِ وضَعفِ اليقينِ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۵۷۷۳)