Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

خلق

تفصیل: رسولِ خدا نے فرمایا، اسلام حسنِ خلق کا نام ہے ۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : الإسلامُ حُسنُ الخُلقِ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۵۲۲۵)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، حسنِ اخلاق نصف دین ہے،

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : حُسنُ الخُلقِ نِصْفُ الدِّينِ.

حوالہ: (الخصال ص ۲۰ حدیث ۱۰۶)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام ے فرمایا، مومن کا صحیفہ (نامہ اعمال) کا سرنامہ اس کے اچھے اخلاق ہیں

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : عُنوانُ صَحيفَةِ المؤمنِ حُسنُ خُلقِهِ.

حوالہ: بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۳۹۲ حدیث ۵۹

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، ہر نیکی کی بنیاد حسنِ خلق ہے ۔۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : حُسنُ الخُلقِ رأسُ كُلِّ بِرٍّ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۴۸۵۷)

تفصیل: امام جعفرِ صادق علیہ السلام نے فرمایا، حسنِ خلق سے زیارہ کوئی زندگی خوشگوار نہیں ہے۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : لا عَيشَ أهْنَأُ مِن حُسنِ الخُلقِ .

حوالہ: (علل الشرائع ص ۵۶۰ حدیث ۱)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، بندہ عبادت میں کمزور ہونے کے باوجود اپنے اچھے اخلاق کے ذریعہ آخرت کے عظیم درجات اور منازل کو پا لیتا ہے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : إنّ العَبدَ لَيَبلُغُ بحُسنِ خُلقِهِ عَظيمَ دَرَجاتِ الآخِرَةِ وشَرَفِ المَنازِل ، و إنَّهُ لَضَعيفُ العِبادَةِ.

حوالہ: (المحجۃ البیضاء جلد ۵ ص ۹۳)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، جس کا اخلاق اچھا ہو خداوند تعالٰی اسے (دن کو) روزے دار اور (رات کو) عبادت گزار کے درجہ تک پہنچا دیتا ہے،

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : إنّ صاحِبَ الخُلقِ الحَسنِ لَهُ مِثلُ أجْرِ الصّائمِ القائمِ.

حوالہ: (الکافی جلد ۲ ص ۱۰۰ حدیث ۵)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، میزان عمل میں حسن خلق سے بڑھ کر کوئی اور چیز وزنی نہیں ہوگی۔

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : ما مِن شيءٍ أثقَلُ في الميزانِ مِن حُسنِ الخُلقِ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۳۸۵ حدیث ۲۶)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، تم میں سے میرا سب سے زیادہ محبوب اور بروز قیامت منزل کے لحاظ سے مجھ سے زیادہ نزدیک وہ شخص ہوگا جس کے اخلاق سب سے اچھے اور تواضع زیادہ ہوگی،

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) :إنّ أحَبّكُم إلَيَّ وأقرَبَكُم مِنّي يَومَ القِيامَةِ مَجلِساً أحْسَنُكُم خُلقاً، وأشَدُّكُم تَواضُعاً.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۳۸۵ حدیث ۲۶)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، مومنین میں سے ان لوگوں کے ایمان زیادہ کامل ہیں جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہیں،

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : أكمَلُ المؤمنينَ إيماناً أحْسَنُهُم خُلقاً .

حوالہ: (امالی الطوسی ص ۱۴۴ حدیث ۲۲۷)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، حسنِ اخلاق تین چیزوں میں ہے: حرام سے بچنا، حلال کو تلاش کرنا اور اہل و عیال کو تنگی سے بچائے رکھنا اور ان پر فراخ دلی سے خرچ کرنا۔۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : حُسنُ الخُلقِ في ثَلاثٍ : اجْتِنابُ المَحارِمِ ، وطَلَبُ الحَلالِ ، والتَّوَسُّعُ علي العِيالِ .

حوالہ: (ٰبحارالانوار جلد ۷۱ ص ۳۹۴ حدیث ۶۳)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، یقیناً (سلام و) تحیت کا عام طور پر استعمال کرنا اچھے اخلاق میں سے ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : إنَّ بَذْلَ التّحيَّةِ مِن مَحاسِنِ الأخْلاقِ

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۳۴۰۴)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام سے سوال کیا گیا : حسنِ خلق کی کیا حد ہے؟ آپؑ نے فرمایا ، یہ کہ تم انکساری کرو، اپنا کلام پاکیزہ بناؤ اور اپنے بھائی کے ساتھ خندہ روئی سے ملو،

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ لَمّا سُئلَ عَن حَدّ حُسنِ الخُلقِ ـ : تُلينُ جانِبَكَ ، وتُطيِّبُ كلامَكَ ، وتَلْقي أخاكَ ببِشْرٍ حَسَنٍ

حوالہ: (معانی الاخبار ص ۲۵۳ حدیث۱)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، خداوندِ عالم بلند اخلاق کو پسند اور بد خلقی کو ناپسند فرماتا ہے۔

ـ رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : إنّ اللّه‏َ يُحِبُّ مَعالِيَ الأخْلاقِ ويَكْرَهُ سَفْسافَها.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۵۱۸۰)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، تمھیں مکارم اخلاق اپنانا چاہیئے۔ کیونکہ یہ سربلندی (کا سبب) ہے۔ پست اخلاق سے بچنا چاہیئے کیونکہ یہ شریف انسان کو ذلیل اور بلندی مرتبہ کو مسمار کر دیتی ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : علَيكُم بمَكارِمِ الأخْلاقِ فإنّها رِفْعَةٌ ، و إيّاكُم والأخْلاقَ الدَّنِيَّةَ فإنّها تَضَعُ الشَّريفَ وتَهْدِمُ المَجْدَ.الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : علَيكُم بمَكارِمِ الأخْلاقِ فإنّها رِفْعَةٌ ، و إيّاكُم والأخْلاقَ الدَّنِيَّةَ فإنّها تَضَعُ الشَّريفَ وتَهْدِمُ المَجْدَ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۵۳ حدیث ۸۹)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، بزرگیوں کے حصول کے لئے ہمیشہ کوشاں رہو۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : ثابِروا علي اقْتِناءِ المَكارِمِ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۷۴۱۲)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، میں تو مکارمِ اخلاق کی تکمیل ہی کے لئے بھیجا گیا ہوں۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : إنّما بُعِثْتُ لاُتَمِّمَ مَكارِمَ الأخْلاقِ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۵۲۱۷)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، اللہ تبارک و تعالٰی نے اپنے پیغمبر (صلى الله عليه وآله وسلم) کو مکارمِ اخلاق (بزرگ و کریمانہ اخلاق) سے مخصوص فرمایا ہے، لہٰذا تم اپنی ذات کا امتحان کرو (کہ آیا تم میں بھی یہ صفات پائی جاتی ہیں یا نہیں؟) اگر تمھارے اندر یہ صفات پائی جاتی ہیں تو پھر خداوند تعالٰی کی حمد بجا لاؤ، اور ان میں اضافہ کی سر توڑ کوشش کرو پھر حضرت نے مکارمِ اخلاق کی تعداد بیان کرتے ہوئے دس چیزوں کا ذکر فرمایا کہ وہ یقین، صبر، شکر، حلم، حسن، اخلاق، سخاوت، غیرت، شجاعت اور مُروّت ہیں۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : إنّ اللّه‏َ تباركَ وتعالي خَصَّ رَسولَهُ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) بمَكارِمِ الأخْلاقِ ، فامْتَحِنوا أنفسَكُم ؛ فإن كانتْ فِيكُم فاحْمَدوا اللّه‏َ عزّوجلّ وارغَبوا إلَيهِ في الزّيادَةِ مِنها . فذكَرَها عَشرَةً : اليَقينُ ، والقَناعَةُ ، والصَّبرُ ، والشُّكرُ ، والحِلْمُ ، وحُسنُ الخُلقِ ، والسَّخاءُ ، والغَيرَةُ ، والشَّجاعَةُ ، والمُروءَةُ .

حوالہ: (امالی صدوق ص ۱۸۳ حدیث ۸)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، بہترین بزرگی ایثار ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : خَيرُ المَكارِمِ الإيثارُ .

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۴۹۵۳)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، بہترین بزرگی صاحبِ اقتدار کا معاف کر دینا اور صاحبِ حاجت کا سخاوت کرنا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : أحسَنُ المَكارِمِ عَفْوُ المُقْتَدِرِ وجُودُ المُفْتَقِرِ .

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۳۱۶۵)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، نعمتوں کو مکمل کرنا افضل ترین بزرگی ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : أفضَلُ الكَرَمِ إتْمامُ النِّعَمِ .

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۲۹۸۳)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، حسنِ اخلاق محبت کو مستحکم اور برقرار رکھتا ہے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : حُسنُ الخُلقِ يُثْبِتُ المَودَّةَ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۷ ص ۱۴۸ حدیث ۷۱)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، حسنِ اخلاق رزق میں اضافہ کرتا ہے۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : حُسنُ الخُلقِ يَزيدُ في الرِّزقِ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۳۹۶ حدیث ۷۷)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا بد اخلاقی ناقابلِ معافی گناہ ہے۔۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : سُوءُ الخُلقِ ذَنبٌ لا يُغْفَرُ.

حوالہ: (المحجۃ البیضاء جلد ۵ ص ۹۳)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، بندہ بد اخلاقی کی بدولت جہنم کے نچلے طبقے تک جا پہنچے گا۔

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : إنّ العَبدَ لَيَبلُغُ... بِسُوءِ خُلقِهِ أسْفَلَ دَرَجَةٍ في جَهنَّمَ.

حوالہ: (المحجۃ البیضاء جلد ۵ ص ۹۳)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم کی خدمت میں عرض کیا گیا،: فلاں عورت دن کو روزہ رکھتی ہے اور رات کو نماز پڑھتی ہے، لیکن بد اخلاق ہے اور اپنے ہمسایئوں کو زبان سے ستاتی رہتی ہے۔ حضورؐ نے فرمایا : اس میں کوئی اچھائی نہیں وہ جہنمی ہے۔،،

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) ـ وقد قيلَ لَهُ : إنّ فُلانَةَ تَصومُ النّهارَ وتَقومُ اللّيلَ ، وهِي سَيِّئةُ الخُلقِ تُؤْذي جِيرانَها بلِسانِها ـ : لا خَيرَ فيها ، هِي مِن أهْلِ النّارِ .

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۳۹۴ حدیث ۶۳)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، بد اخلاق شخص سے اس کت متعلقین تنگ آجاتے ہیں۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن ساءَ خُلقُهُ مَلَّهُ أهلُهُ

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۸۵۹۵)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، تنگ دل شخص کا سکون کم ہو جاتا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن ضاقَت ساحَتُهُ قَلّتْ راحَتُهُ .

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۹۱۹۲)