Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

روزِ جمعہ

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، جمعہ کا دن سید الایّام ہے اور خدا کے نزدیک ضحٰی اور فطر کے دنوں سے بھی اس کی عظمت زیادہ ہے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): يَومُ الجُمُعةِ سَيّدُ الأيّامِ، وأعظَمُ عِند اللّه‏ِ عزّ وجلّ مِن يَومِ الأضْحي ويَومِ الفِطْرِ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۸۹ ص ۲۶۷ حدیث ۵)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جمعہ کو اپنے گھر والوں کے لئے پھلوں کا تحفہ لے کر جایا کرو تاکہ وہ جمعہ کے دن خوش ہوا کریں،

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): أطْرِفوا أهالِيَكُم في كُلِ‏جُمُعةٍ بشَيءٍ مِن الفاكِهَةِ، كَي يَفْرَحوا بالجُمُعةِ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۱۰۴ ص ۷۳ حدیث ۲۴)

تفصیل: امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا، جمعہ کے دن نیکیاں اور برائیاں دوگنی ہو جاتی ہیں۔

الإمامُ الباقرُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): الخَيرُ والشَرُّ يُضاعَفُ يَومَ الجُمُعةِ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۸۹ ص ۲۸۳ حدیث ۲۸)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، یاعلی! لوگوں پر ہفتے میں (کم از کم ایک بار) غسل کرنا ضروری ہے، لہٰذا ہر جمعے کے دن غسل کیا کرو خواہ اس کے لیئے تمھیں ایک دن کی خوراک کے بدلے پانی لینا پڑے اور بھوکا رہنا پڑے۔ فرمانبرداری میں اس سے بڑھ کر کوئی اور چیز نہیں ہے،

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): يا عليُّ، علي النّاسِ كُلَ‏سَبعةِ أيّامٍ الغُسلُ، فاغْتَسِلْ في كُلِّ جُمُعةٍ ولَو أنّكَ تَشْتري الماءَ بِقُوتِ يَومِكَ وتَطْويهِ، فإنَّهُ ليسَ شَيءٌ مِن التَّطَوُّعِ أعْظَمَ مِنهُ .

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۸۱ ص ۱۲۹ حدیث ۱۸)