Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

حسنہ (نیکی)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، میں نے حسنہ (نیکی) کو دل کا نور، چہرے کی زینت اور عمل کی قوت، اور گناہ کو دل کی سیاہی، عمل کی سستی اور چہرے کا عیب پایا،

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : وَجَدْتُ الحَسَنةَ نُوراً في القَلبِ ، وزَيْناً في الوَجْهِ ، وقُوّةً في العَملِ، ووَجَدتُ الخَطيئةَ سَواداً في القَلبِ ، ووَهْناً في العَملِ ، وشَيْناً في الوَجْهِ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۴۴۰۸۴)

تفصیل: امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا، ہائے رسوائی اس شخص کی جس کی اکائیاں اس کی دہائیوں پر غالب آجائیں! (اس سے آپؑ کی مراد یہ ہے کہ برائی ایک شمار ہوتی ہے جبکہ نیکی دس گنا ہوتی ہے)

قال الإمامُ زينُ العابدينَ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : يا سَوْأَتاهْ لِمَن غَلَبتْ إحْداتُهُ عَشَراتِهِ ـ يُريدُ أنَّ السَّيّئةَ بواحِدَةٍ والحَسَنةَ بعَشرَةٍ‏ـ.

حوالہ: (تحف العقول حدیث ۲۷۱)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، جب مومن نیک عمل کرتا ہے تو خداوندِ عالم اس کے ایک عمل کو سات سو گنا کر دیتا ہے اور یہ بات خدا کے قول کے مطابق ہے کہ خدا جس کے لیئے چاہتا ہے کئی گنا کر دیتا ہے۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : إذا أحْسَنَ المُؤمنُ عمَلَهُ ، ضاعَفَ اللّه‏ُ عَمَلَهُ لكُلِّ حَسَنةٍ سَبعَمائةٍ ، وذلكَ قولُ اللّه‏ِ تباركَ وتعالي : «واللّه‏ُ يُضاعِفُ لِمَنْ يَشاءُ».

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۲۴۷ حدیث ۷)