Columbus , US
25-12-2024 |24 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

حضرت ادریس علیہ اسلام

اصل محبت خالق کائنات کی محبت ہے جس کا ثمر بے مثال و لازوال اور دائمی ہے اور دنیا کی تمام محبتیں اور چاہتیں اس محبت کے آگے کچھ نھی نہیں ہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

شعبدہ بازی، فریب نظر ابدی وازلی اور دھوکہ دہی کا دوسرا نام جادو ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو بھی کام کرو نیت ہمیشہ نیک رکھو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

کسی بھی مقام پر صبر واستقامت خا دامن نہ چھوڑنا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

حکمت روح کی زندگی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

بتوں کی پوجا اور اللہ کے ساتھ انہیں شریک کرنا دوزخ اور دائمی عذاب کا راستہ ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

صبر فتح مندی کا باعث ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اپنے نفس کی نگرانی کرنے والا ہی سعادت مند ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

خدا کی بے انتہا نعمتوں کا شکرانہ انسانی طاقت سے باہر ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

دوسروں کی خوشی اور آسودگی پر حسد نہ کرو کیونکہ ان کی یہ مسرور زندگی چند روز کی ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اپنے بڑوں کے رو برو پست رہو۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو شخص ضروریات زندگی سے زائد کا طالب ہو وہ کبھی مطمئن اور قانع نہیں ہو سکتا۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اللہ کی اطاعت اور رسول کی اطاعت  وہ نور ہے جس کا ثمر خدائے واحد کی رضا و خوشنودی اور جنت ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جو شخص علم میں کمال حاصل کرنے اور نیک کردار بننے کا خواہشمند ہو اسے جہالت کی باتوں اور بدکاری سے دور رہنا چاہیے۔