برج حمل: آج آپ کو کسی بھی قسم کی نئی ذمہ داری قبول نہیں کرنی چاہئے۔آپ کے لئے اپنے کاروباری منصوبوں کو فی الوقت روک دینا ہی بہتر ہوگا۔اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ اپنا رویہ بہتر بنائیں۔اپنی بہتر مالی حالت کے باوجود آپ کو اپنی عملی صلاحیتوں سے کام لینا مشکل ہوگا۔اپنے آپ کو متحرک بنانے کی کوشش کریں۔آج آپ کی سماجی مصروفیات آپ کے مزاج کے برعکس بھی ہو سکتی ہیں جبکہ اس کے بارے میں دوسروں کو بتانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔آپ سب کچھ باآسانی نمٹا سکتے ہیں اور شاید اسی وجہ سے ہی آپ کو ملنے والے مواقع دوسروں سے زیادہ ہیں۔اپنے رویے میں بہتری لا کر اپنے آپ کو پر سکون بنا سکیں گے۔
برج ثور: آج آپ اپنے پیشہ وارانہ معاملات کوصحیح کرنے اور اپنی منزل کے حصول میں مصروف ہو سکیں گے۔آج آپکی عوامی ذمہ داریاں بڑھ جائیں گی۔اورآپ کے فرائض زیادہ سنجیدگی کے متقاضی ہوں گے اس لئے کسی قسم کی نئی ذمہ داریوں سے اجتناب برتیں۔اپنے محبت کرنے والے افرادکے لئے آپ کوکچھ وقت نکالنا ہو گا۔اپنے ماضی کی نسبت اپنے کاموں کودوبارہ ترتیب دیں۔آج آپ کی پوری کوشش اورتوجہ صرف اپنے کام پرہی ہونی چاہئے۔آپ کو اپنے جذباتی رشتوں اور کاروباری معاملات کے بارے میں کوئی فکر نہیں کرنی چاہئے۔اپنے آپ کو پرسکون بنانے کے لئے مزید آرام کریں۔
برج جوزا: آج آپ کواپنے بارے میں اہم فیصلے کرنے سے گریز کرنا ہوگا اور اپنی ساری کاروباری مصروفیات کو ملتوی کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ اپنے جذبات پر قابوپانااوران پرغورکرنا بھی ضروری ہوگا ۔کیو نکہ آپ کے جذبات کی گرمی آپ کو بہت زیادہ متحرک کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔اسی جذبہ کو دوبارہ سے زندہ کرکے اپنے آپ کو دوسروں سے ممتاز کر سکتے ہیں۔ اگرآپ چاہیں تواپنے خیالوں میں پائی جانے والی اذیت سے باآسانی نجات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اپنے سنہرے مستقبل کا آغازموجودہ دستیاب وسائل سے باآسانی کرسکتے ہیں لیکن ایسا کرنے کے لئے آپ کوپھرسے اپنے آپ کوتیار کرنا پڑے گا۔
برج سرطان: آج آپ کو اپنی فنی صلاحیتوں سے کام لینے اور اپنی فنکارانہ خوبیوں کو اجاگر کرنے میں ہی تسلی اور سکون مل سکے گا جبکہ سماجی خدمات کی ادائیگی کی وجہ سے آپ میں مزید حوصلہ پیدا ہو سکے گا۔آج آپ کے جذباتی تعلقات بہت بہتر اور پرسکون رہیں گے۔ایسے وقت میں اپنے خاندانی افراد کی نگہداشت کرنے میں کوئی کمی باقی نہ رہنے دیں اور جب بات بزرگوں یا بڑھاپے کا شکار افراد کی ہو تو ان کی خصو صی حفاظت اورنگہداشت کرنے کی کوشش کریں۔آپ اپنے اندر بہت زیادہ توانائی اور بے حد اعتماد محسوس کرنے کی وجہ سے اپنے کئی ایسے معاملات کو حل کرنے کی عملی کوششوں کا آغاز کر سکیں گے جو کافی عرصہ سے التواء کا شکار چلے آ رہے تھے۔
برج اسد: آج اپنی توانائی کی شدت کو محسوس کرنے کے بعد اپنی ان عملی کاوشوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر سکتے ہیں جن میں آپ کی بھرپور توجہ درکار ہوگی لیکن آپ کو اپنے وسائل کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی کسی کی خام خیالی کی وجہ سے اپنے لئے مشکلات پیدا کرنی ہوں گی تاکہ آپ کی صحت میں کوئی مشکلات پیدانہ ہو سکے۔ آج شام میں آپ کوکسی تقریب میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکتا ہے لیکن ایسے موقع کی وجہ سے آپ کو اپنے شریکِ حیات سے کسی طرح کی بحث و تکرار یا تضاد بیانی سے گریز کرنا چاہئے تاکہ کسی بھی قسم کی تلخی سے اپنے آپ کو بچا سکیں۔
برج سنبلہ: آج اپنے لئے مالی مفادات کے حصول میں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کر سکیں گے جبکہ اپنی سماجی حیثیت میں اضافے کی خوشی بھی آپ کوحاصل ہو سکے گی۔ آج اپنے محبوب کے ساتھ بہترین وقت گزارکر سکون کی ان منازل تک پہنچ پائیں گے جن کے بارے میں آپ نے صرف سنا ہی ہوگا لیکن ایسے کسی بھی موقع کے میسر آنے کے باوجود آپ کو ہر حال میں خود کو متوازن رکھنا ہوگا اور کوئی حد عبور نہیں کرنی چاہئے۔آج اپنے امور کی تکمیل کے لئے آپ بہت پرجوش اور متحرک ہو سکتے ہیں خاص کر جو منصوبے اس وقت جاری ہیں یا نامکمل ہیں انہیں ضرور تکمیل کے مراحل تک لیجانے میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
برج میزان: آج اپنے وسائل کے بارے میں کسی قسم کی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی کسی سے ایسے وعدے کریں جن کی تکمیل آپ کے لئے ممکن ہی نہ ہو۔ایسا کرنے سے کئی غیر متوقع حالات و واقعات ظہور پذیر ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کا اعتماد بھی متزلزل ہو سکتا ہے۔آج کسی بھی وقت آپ کے ہاں مہمان آ سکتے ہیں یا آپ بذاتِ خود اپنے رشتہ داروں سے ملنے کا پروگرام بنا سکتے ہیں۔آج جذبات اور جوش میں خود ہی نہ بولتے جائیں بلکہ دوسروں کو بھی بات کرنے کا موقع دیں۔بہت سی مشکلات سے نبردآزما ہونے کے لئے آپ خود کو تیار کر پائیں گے اور اپنے جوش و خروش کی وجہ سے بہت زیادہ متحرک بھی ہو سکیں گے۔
برج عقرب: آج آپ اپنے عملی اقدامات کا آغاز کرنے کی نیت اور جذبے سے بھر پور ہوں گے جبکہ دوسروں سے جاری تعلقات بھی بہتری کی جانب گامزن رہیں گے۔آپ کو اپنے سماجی اور ذاتی تعلقات کے حوالے سے کامیابی کے واضح امکانات سامنے آ سکیں گے۔آپ کی مالی حالت کچھ تسلی بخش نہ ہو گی مگر بہت جلد اپنی اصلی حالت میں آ جائے گی اس لئے زیادہ پریشان نہ ہوں۔آج شام کسی بھی محفل یا پارٹی میں شمولیت کر سکیں گے لیکن وہاں آپ کو سب سے زیادہ اپنی زبان کو قابو میں رکھنا ہوگا تاکہ آپ کوئی ایسا لطیفہ نہ سنادیں یا کوئی ایسا مذاق نہ کر بیٹھیں جس کی وجہ سے آپ کو لینے کے دینے پڑ جائیں اور جان چھڑانا مشکل ہو جائے۔
برج قوس: آج آپ کو اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کی مدد اور حمایت حاصل رہے گی۔ جوآپ کی موجودہ مشکلات میں آپ کے دشمنوں کے خلاف آپ کاساتھ دیں سکیں گے۔ جبکہ آپ کوعمومی طورپردوسروں کے اثرات سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنی حدودسے باہرنکلناہوگاتاکہ آپ خودکواہل ثابت کرسکیں۔آپ کی اہلیت اورصلاحیت کاموازنہ آپ کے منصوبوں کی تکمیل سے کیا جائے گاجوکہ اہم معاملہ ہے۔اب چاہے یہ کتناہی مشکل کیوں نہ لگے آپ کو اسی طرح سے ہی اپنی پہچان بنانی ہے۔خود کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پوری طرح تیارکرلیں۔جبکہ آپ اپنی خداداد صلاحیتوں سمیت ذہنی طور پر مستعد ہوں گے۔
برج جدی : آج اپنے موجودہ گھر کی تزئین و آرائش کرنے یا نیا گھر خریدنے کے لئے کسی حد تک سرمایہ کاری کا فائدہ ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ایسے بزرگ فرد کی عزت کریں جس کو آپ کے خیالات سے اتفاق چاہے نہ ہو لیکن اس کے باوجود بھی کسی طرح کے بحث و مباحثہ کا آغاز نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کی سماجی حیثیت اور مقام میں کمی ہو سکتی ہے یا دوسروں کی نظر میں آپ کا مقام کم ہو سکتا ہے۔اپنے ارد گرد بکھرے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنی ذہانت سے کام لینے میں کوئی کمی نہ چھوڑیں ۔آج آپ اپنے فرائض کی بجا آوری میں خاصے کامیاب ٹھہریں گے جس کی وجہ سے آپ کی عملی تحریک فائدہ مند ثابت ہو سکے گی۔
برج دلو : آپ کو آج اپنا ہر کام وقت کا ضیائع ہی محسوس ہوگا اور اسی وجہ سے آپ کچھ نہیں کرنا چاہیں گے۔آپ کے دوست احباب آپ کی مشکل کو سمجھ پائیں گے جبکہ کسی سینئر رشتہ دار کی جانب سے آپ کو مفید مشورے دیئے جا سکتے ہیں۔آپ کو اپنے تمام تر معاملات میں محتاط رہنا ہوگا۔ کیونکہ آپ بخوبی جانتے ہیں کی کون سی بات کب ٹھیک اور کب غلط ہو سکتی ہے۔ان باتوں کے لئے آپ نے جو دوست بنا رکھے ہیں وہ بہت جلدتھکاوٹ کاشکارہو جائیں گے اورباقی ماندہ افرادآپ کی لاتعلق باتوں کی وجہ سے بورہوسکتے ہیں جبکہ آپ تکمیل ذات کے مراحل طے کرسکیں گے۔آج اہمیت اس بات کی ہو گی کہ آپ انسانیت کے لئے کس حد تک جا سکتے ہیں۔
برج حوت: اگرآپ اپنی ذاتی صلاحیتوں یااستعدادکارکو متحرک کرنے کی کوشش کریں گے تونتیجہ کچھ حاصل نہ ہوگا جبکہ آپ آج کوئی بھی غیرمتوقع کا م سرانجام دینے کے علاوہ اپنے کاروباری معاملات کو بھی سرانجام دینے میں ناکام رہیں گے کیونکہ آج کا دن موافق ثابت نہیں ہوگا۔ آپ کی کچھ قدرتی صلاحیتیں ایسی ہیں کہ جس کا دوسروں کوعلم تک نہیں ہے۔کسی کے بارے میں تجزیہ کرنے کی خوبی دوسروں سے بہت زیادہ ہونے سے آپ وہ کچھ سامنے لاسکتے ہیں جس کے بارے میں وہ شخص خودبھی نہ جان پائے گاجوآپ کے منہ سے سچ نکلوانے کی کوشش کر ے گا لیکن آپ کوبھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرنا۔اپنے پروگراموں میں تبدیلیاں لانا ضروری ہو جائے گا۔