برج حمل: آج آپ کو کچھ نئی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کیلئے اپنے موجودہ اہداف کا حصول بھی ممکن نہ رہے گا جس کی وجہ سے آپ کی توانائی کا ضیاع ہو سکتا ہے اور نتیجہ تھکاوٹ کی صور ت میں سامنے آئے گا ۔ویسے بھی صبح سے آپ کا موڈ خراب ہوگا جس کی وجہ سے آپکے لئے اپنے اہم مقاصد کی تکمیل کرنا مشکل ہوگا۔آج اپنے پرانے دوستوں سے میل ملاقات کرنے،اپنے پیاروں کے ساتھ اچھا وقت گزارنے اور زندگی سے محظوظ ہونے کے لئے کسی تقریب میں بھی شمولیت کا موقع مل سکتا ہے۔اس لئے اپنے شیڈول میں سے غیر ضروری باتوں کو نکال دیں ۔اس کے بعدنئے خیالات کو مدنظر رکھ کر سوچیں اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں منصوبہ بندی بھی کر لیں۔

برج ثور: آج کسی پرانے جاننے والی کی مناسب راہنمائی کرکے اس کے متعلقہ معاملات کو فائدہ مند بنا سکیں گے۔ایسے میں اپنے آپ کو توہمات کا شکار نہ بنائیں تاکہ دن بھر کی تکالیف اور اذیتوں سے نجات کے لئے اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت میسر آ سکے گا۔اپنے کاروبار میں زیادہ بہتری لانے کے لئے دوسروں سے بات چیت کرنے اور اپنا مدعا بیان کرنے میں دقت ہو سکتی ہے کیونکہ کچھ مالی مسائل آپ کی توجہ کو منتشر کرنے کا باعث بن سکیں گے جبکہ آپ کو گہرائی سے جائزہ لینے پر ہی معلوم ہو گا کہ کون سا دوست ان حالات میں آپ کی مالی مدد کرکے آپ کے عملی کاموں کو نیا آغاز فراہم کر سکتا ہے۔

برج جوزا: آج آپ کی عملی صلاحیتیں اس حد تک کارگر نہ ہوں گی کہ جس قدر آپ کی توقعات ہوں گی لیکن ایسے میں آپ اپنے قریبی افراد اور دوست احباب کی مدد پر بھروسہ کر سکتے ہیں جس سے اپنی مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے کسی قسم کی بحث و تکرار نہ کریں۔آپ کا کوئی قریبی اور قابل احترام فرد آپ کے جذباتی اور کاروباری مسائل میں آپ کی مدد کر سکے گا۔ اپنے بارے میں کسی قسم کا بھی کوئی اہم فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کریں۔اس کے علاوہ اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو پہچانیں اور انہیں نبھانے کی کوشش کریں ورنہ بہت سی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ایک فرد آپ کے مالی مسائل کے حل کے لئے آپ کو اہم تجاویز دے گا ۔

برج سرطان: آج آپ کو اپنے اہم اہداف کی تکمیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے علاوہ آپ کے سینئرز بھی آپ کے مددگار ہوں گے۔اپنے اہل خانہ کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔آج مالی مشکلات کا سامنا ہونے کے باوجود آپ میں ہمت و جرات برقر ارہے گی جس کی وجہ سے تمام مشکلات پر باآسانی قابو پا سکیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے تمام فرائض اور ذمہ داریوں سے بھی سبکدوش ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ افراد کوکئی نئے مواقع بھی مل سکیں گے اور آپ ان کے جوش و خروش سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر اپنے ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کر سکیں گے۔

برج اسد:  آج اپنے معاملات کو طے کرتے وقت بہت زیادہ احتیاط اور تحمل سے کام لینا ضروری ہوگا۔اپنے کسی قریبی ساتھی کی جانب سے مشترکہ کاروبار میں شمولیت کی پیشکش قبول کرنے میں جلد بازی سے کام نہ لیں اور سوچ و بچار ضرور کریں اس کے بعد ہی آپ کی شراکت داری کے معاملات بہتری کی جانب گامزن ہو سکیں گے۔شام میں اپنے پیاروں کی جانب سے منعقد کردہ کسی تقریب میں شمولیت ہو سکتی ہے۔اس دورا ن کسی خاص فردکے مسئلے کو حل کرنے اوراپنے پیاربھرے جذبوں کونمایاں کرنے کے علاوہ اپنے بنیادی مسائل کوحل کرنے کی کوشش ضرورکریں اور یہ یاد رکھیں یہ سب کچھ آپ کیلئے بہت مناسب اوربہتررہے گا۔

برج سنبلہ: آج بہت سے غیر متوقع حالات و واقعات جنم لے سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو اپنی مصروفیات کا شیڈول بناتے وقت بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ممکنہ طور پر بہت سے کام آپ کے اہل خانہ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔آج اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے مالی معاملات سے نبردآزما ہو سکیں گے جس کے بعد ہی  آپ کو کامیابی کی منزل نصیب ہو سکے گی۔بہت سے دیگر معاملات میں دوسروں کی توقعات پرپورااُترنا بھی شامل ہوگا جب کہ کسی بھی صلے کی تمنا رکھنا آپ کی دل آزاری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ کسی اہم فرد کی وجہ سے پرانے مسائل پھر سے سر اٹھاسکتے ہیں اسلئے بہترہوگاکہ اپنے اہداف طے کرکے اپنی ساری صلاحیتیں صرف کردیں۔

برج میزان: آج آپ کو اپنے ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے کسی بھی قسم کے اہم مالی فیصلے کرنے سے اجتناب برتنا چاہئے کیونکہ ان اثرات کی وجہ سے آپ کے فیصلے غلط ہو کر آپ کے لئے بھاری نقصان کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔اپنی کاروباری مصروفیات کو بھی روک دیں اور صرف معمولات کو ہی رواں دواں رکھنے کی کوشش کریں لیکن آپ کے اپنے پیاروں سے تعلقات مزید گرم جوشی کی جانب گامزن رہیں گے۔بہت سے پرانے دوستوں سے آپ کے روابط پھر سے استوارہوسکیں گے اورجب آپ ماضی کو دھرائیں گے تو وہ اپنی کتابِ زندگی کو آپ سے ضرورشیئرکریں گے تب آپ کوعجیب سی خوشی کا احساس ہوگا۔

برج عقرب: آج آپ کی بے چین اور بیزارکیفیات بہت زیادہ دل گرفتہ بنا سکتی ہیں۔اور آپ کو محسوس ہوگا کہ جیسے آپ کبھی کچھ کر ہی نہیں سکتے لیکن آپ کے اہل خانہ اور دوست احباب آپ کی کیفیات کو اچھی طرح سے سمجھ رہے ہوں گے۔اپنے کسی بزرگ رشتہ دار کی جانب سے مالی تعاون کی پیشکش کو قبول کرلیں۔ویسے تو آپ کے مالی مسائل بھی آپ کے ذہن کوبوجھل کردیں گے مگراب مناسب وقت ہے کہ آپ تمام بنیادی مسائل کوحل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔ اور خودکوتمام بندھنوں سے آزادکرالیں۔دوسر ے لوگ آپ کے اعتماداورذاتی شخصیت سے مرعوب ہوسکتے ہیں جبکہ پیارکے معاملے میں ایسانہیں ہوناچاہیئے ۔

برج  قوس: آج نئی سرمایہ کاری کرنے اور اپنے لئے بہتر مقام کے حصول کے لئے جاری اپنی ذاتی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہو سکیں گے۔کسی قریبی فرد کی جانب سے ملنے والی خبروں کی وجہ سے آپ کو شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہو سکتا ہے لیکن آپ کو کسی قسم کی محاذ آرائی سے قطعی طور پر گریز کرنا ہوگا کیونکہ آپ کو کسی ایک نقطے پر اپنی توجہ مبذول رکھنا مشکل ہوگا۔آج ممکنہ طور پربہت سے نئے تجربات کرنے کو دل مچل سکتا ہے لیکن بہتر ہوگا کہ آپ اپنے پرانے منصوبوں کومکمل کرنے کی جانب توجہ دیں۔اس سے آپ کے کچھ مالی معاملات تکمیل کی منزل تک پہنچ پائیں گے۔اس کے بعد ہی اپنےمحبت بھرے رشتے کومزیدمضبوط بناسکیں گے۔

برج جدی : اپنی توجہ کو آج اپنے کاروبار پر مبذول رکھنے میں ہونے والی کمی یا لا پرواہی کی وجہ سے مالی مشکلات سامنے آ سکتی ہیں۔اپنے آپ کو مزید ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبانے سے گریز کریں۔آج جب اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد سے باہمی بات چیت کا موقع ملے تو اپنی سوچوں،جذبات اور الفاظ کی دائیگی پر خاص توجہ دیں۔ اپنی گھریلو زندگی کو معمول کے مطابق رکھنے کے لئے اپنی توجہ موجودہ مسائل پر ہی مرکوز رکھیں اور اہل خانہ کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔شام میں موجودہ مالی حالت کی بہتری کے لئے کسی دوست کی جانب سے مالی تعاون کی پیشکش آسکتی ہے جس سے آپ کا دماغی بوجھ کم ہوجائے گا۔

برج دلو : آج اپنے سماجی مقام میں بہتری لانے اور اپنی دنیاوی حیثیت کو مستحکم کرنے کے لئے کئی مواقع سامنے آسکیں گے ۔ان حالات میں اپنے آپ کو فکر مند کرنا مناسب بات نہیں ہو گی۔حالات کی تلخی کی وجہ غیر متوقع طور پر کسی ایسے کام میں ملوث ہوناہے جو آپ کو ناپسند ہے۔اپنے معمولات کو نمٹائیں اپنی ذاتی شخصیت کے بل بوتے پر نئے دوست بنانے سے مت ڈریں بلکہ اس بہترین وقت سے فائدہ اٹھا کرکسی کو ہمیشہ کے لئے اپنا بنا لیں اور اپنی تشنہ کامی کو پورا کر کے خود کو مطمئن کر لیں مگرخود کو ذیادہ مت تھکائیں بلکہ آرام کرنے کے بعد تازہ دم ہو کر ہی نئے اقدامات کی تیاری کریں۔

برج حوت: آج اپنی وجدانی کیفیت پر زیادہ اعتماد کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دوسروں کی باتوں کو صحیح تناظر میں سمجھنا مشکل ہوگا جس کی وجہ سے ذہنی انتشار سے واسطہ رہ سکتا ہے۔ایسے حالات میں اپنے بڑوں کی باتوں کو عملی شکل میں نافذ کرکے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ کوئی اہم کام انجام دینا اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لئے جاری اپنی موجودہ کوششوں میں تیزی لانے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ اپنے طے شدہ پروگراموں میں بہت سے دیگرمنصوبے شامل ہونے اور ان پر بیک وقت عمل درآمد کی صورت میں دن بھر کسی طور آرام کے لئے وقت نہ مل سکے گا جس کی وجہ سے آپ کو تھکاوٹ ہو سکتی ہے۔