فرمان خدا وندی ہے فِیْہِ شِفَاَّءٗلِّلنَّاسِ ( قرآن مقدس میں انسانوں کیلئے شفاء ہے )

یہ عمل ان لوگوں کیلئے پیش کر رہا ہوں جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں ۔ یہ عمل میرے والد محترم نے تعلیم فرمایا ہے جو کہ انتہائی مجرب ہے میں یہ عمل قارئین امامیہ جنتری کی نذر کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔ القرآن ، پارہ نمبر 16 ، سورۃ مریم 19 کی آیت نمبر 19

قَالَ اِنَّمَآ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِۖ لِاَهَبَ لَكِ غُلَامًا زَكِيًّا (سورۃ مریم 19) ،

ترجمہ: کہا میں تو بس تیرے رب کا بھیجا ہوا ہوں، تاکہ تجھے پاکیزہ لڑکا دوں۔

یہ آیت مبارک آپ دونوں میاں بیوی عشاء کو سونے سے قبل 14، 14 بار ورد کرکے اپنے اوپر دم کرلیں اور مذکورہ بالا سورۃ مریم کے نقش 41 عدد نو چندی جمعرات کو محلول زعفران سے لکھ کر رکھ لیں ۔ روزانی ایک نقش ایک منرل واٹر میں شب کو بھگوئیں ۔ صبح نہار منہ اس نقش کو نچوڑ کر خاوند بیوی نصف نصف پی لیں ۔ نچوڑے ہوئے نقش شاپر میں جمع کرتے جائیں ۔ انشاء اللہ تین ماہ میں حمل ہوگا اور زندہ سلامت اولاد عطا ہو گی ۔ خود نقش تیار نہ کر سکیں تو مجھ سے منگوالیں ۔ مضمون کی کوئی جزو سمجھ میں نہ آئے تو فون پر مجھ سے دریافت کر لیں.

مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیے۔