قرآن حکیم انسانوں کے لئے سر چشمہ ہدایت ، اور رحمت سرمایہ حیات اور رہبر زندگی اور فلاح و بہبود کیلئے عظیم تحفہ خداوندی ہے ۔ بحثیت مسلمان خدا پر ہمارا ایمان ہے کہ وہ سب کی سنتا ہے اور دعا مسلمانوں کیلئے ایک بہت بڑا سہارا ہے ، جب انسان مایوس اور ناامید ہو جائے تو دعا ہی اسکو مایوسی سے نکالتی ہے ۔ میں اپنے قارئین امامیہ جنتری کیلئے قرآن کی آیات سے کچھ بیماریوں اور مسائل کا حل پیش کر رہا ہوں اور اس کے ساتھ ہی رسول پاکؐ اور امام حق کی تعلیم کردہ چند دعائیں بھی آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔

دعائے رد بلا : اس دعا کو 70 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں

یا اللہ یا محمدؐ یا علیؑ یافاطمہؐ یا حسنؑ یا حسینؑ یا صاحب الزمان ادرکنی ولا تھلکنی

حضرت رسول خداؐ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص سورۃ شعراء کو لکھ کر اسکا پانی پئے گا اللہ تعالیٰ اسے ہر قسم کی بیماری سے شفا دے گا ۔ تمام امراض سے شفا یابی کیلئے اگر مریض اس آیت شفا کو پڑھنے کے بعد 7 بار یا کافی یا کاشف المرض پڑھے تو شفا یابی نصیب ہو گی ۔

آیت شفاء: وننزل من القرآن ما ھو شفاء و رحمۃ المومین ولا یزید الطالمین الاخساراً

حضرت امیر المومنینؑ فرماتے ہیں کہ رسول خدا شدت و اضطراب (مصیبت) میں یا حیُّ یا قُیوم پڑھتے تھے اور بلا فاصلہ اس مصیبت سے نجات مل جاتی تھی ۔ حضرت امام علی رضاؑ کے ارشاد کے مطابق جو بھی کسی مریض کی شفا یابی کی نیت سے 131 باد السلام پڑھے تو بیماری سے نجات حاصل کرے گا ۔ امام حسینؑ پیغمبر اسلام سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حاجات کی قبو لیت کیلئے 7 روز اگر یہ اذکار ہزار بار پڑھے تو حاجت پوری ہو جائے گی ۔

بروز ہفتہ :

یا حیُّ یا قیوم

بروز اتوار :

ایاک نعبدُ و ایاکَ نستعین

بروز پیر :

سبحان اللہ والحمد للہ

بروز منگل :

یا اللہ یا رحمٰن

بروز بدھ :

حسبیَ اللہ و نعم الوکیل

بروز جمعرات :

یا غفور یا رحیم

بروز جمعہ :

یا ذالجلال والاکرام

خدا کا اسم مبارک البر 202 بار بچے پر پڑھ دیا جائے تو وہ بلوغ تک تمام آفات و بیماریوں سے امان میں رہے گا ۔تمام دعاؤں اور املیات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، آپ امامیہ جنتری 2022 کی آفیشل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ آپ ہمارے ساتھ آج کی اسلامی تاریخ سے بھی اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں اور اپنی تمام اضافی دعائیں آسانی اور آرام سے ادا کر سکتے ہیں۔

مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہئیے۔