محترم قارئین السلام علیکم۔ عصرِ حاضرمیں آلودگی، ناقص غذاؤں اور ادویہ کے بے دریغ استعمال کے ساتھ ساتھ مذہب اوررُوحانیت سے دُوری نے انسانوں کو اَیسے امراض اور مسائل کا شکارکردِیا ہے اور انہیں جینے سے زیادہ مرنا آسان لگنے لگا ہے ۔ شوگر، بلڈپریشر، یرقان، کینسر، ایڈز،کورونا،دیگرتمام لاعلاج بیماریاں اور ان سے بڑھ کررُوحانی امراض یعنی جادو، جنات، نظرِبد(اخلاقی عوارض) نے اِنسانی زندگی سے چین وسکون کی دولت چھین کراسے جہنم بنا دِیاہے۔ تاہم ہم اپنے قارئین کو ان مسائل سے نجات دلانے کیلئے جسمانی ورُوحانی امراض کا آزمودہ اور پُرتاثیرعلاج پیش کر رہے ہیں ۔ اِس علاج کی خاصیت یہ ہے کہ عوام الناس بآسانی اس پرعمل کرسکتے ہیں
روحانی امراض کی عمومی علامات سر، گردن، کندھے، ماتھے اورکنپٹیوں پربوجھ، درد ، دباؤ یا تھکن رہتی ہے۔ دِل میں خوف ، بے یقینی، شک، عدم تحفظ،خواب میں یا جاگتے ہوئے ڈرنا، جنازہ، گوشت، خون ، قبرستان، سانپ،دوسرے جانور نظرآئیں تو آپ روُحانی مریض ہیں۔ راستہ کھو دینا، پہاڑ سے گرنا، جان بچاکربھاگنا وغیرہ جیسے خواب بھی بندش، سحر، جنات اورنظرِبد وغیرہ کی علامات ہیں۔ گھرمیں خون یا پانی کے چھینٹے آنا،کپڑے پھٹ جانا، گھریلواشیاء رقم وغیرہ گُم ہوجانا، کاروبار ، کاشتکاری اورروزگارکے دیگرمعاملات میں بلاوجہ گھاٹا اور نُقصان، علاج کے باوُجود شِفایاب نہ ہونا بھی بندش کی علامات ہیں۔
تشخیصمریض کوسامنے بِٹھا کردرج ذیل طریقے سے تشخیص کیجیے۔ایک گلاس تازہ پانی لیجیے، ذائقہ چکھیے اور باقی پانی سامنے رکھ لیجیے۔ تعویذ، انگوٹھی، آیات ِ قرآنی گلے، بازو یا جیب وغیرہ میں ہوں تو الگ رکھ دیجیے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے رہنمائی چاہتے ہوئے سات مرتبہ درودِ پاک پڑھ کرپانی اور جسم پر دم کیجیے۔ پھر سُورہ فاتحہ ، آیت الکرسی، سُورہ اخلاص، سُورہ ناس ، سُورہ فلق، سُورہ کافرون اور آخرپردرودِپاک سات سات مرتبہ تلاوت کرکے جسم پر اور پانی پرپھونک مارتے جائیے۔ اب اپنی جسمانی کیفیت پر غور کیجیے۔پہلے سے موجود درد تیز ہوجائے یا کم ہوجائے، جسم ٹھنڈا ہویا گرم ہو، جسم ہلکا ہوجائے، سُن ہوجائے، چکرآنے لگیں، نیند آنے لگے، دِل کی دھڑکن تیز ہوجائے، جسم پر سُوئیاں سی چُبھیں تو آپ رُوحانی مرض یعنی سحروجادو،جنات یا نظرِ بد کاشکار ہیں۔جسم پر بوجھ پڑے یا درد زیادہ ہوتوجنات کا مسئلہ ہے باقی سب سحری علامات ہیں۔ نظربد بھی سحرسے ملتی ہوئی کیفیت کا نام ہے۔اب پانی گھونٹ گھونٹ پئیں۔ اگر پانی کا ذائقہ کڑوا ہوتو جادو کیا گیا ہے۔ اگر پانی کاذائقہ نمکین ہویا گلے میں پھنسے یا اسی طرح ذائقہ مختلف ہوتو جنات کا ضرر ہے۔ تشخیص میں پریشانی کی صُورت میں ادارے سے رجوع کرسکتے ہیں۔
بخُور سے روحانی امراض کاعلاج نپسارسٹورسے مشہورپودے ہرمل کے بیج ایک پاؤ یا زیادہ مقدار میں لے لیجیے۔ روزانہ کچھ ہرمل انگاروں پرڈال کرمریض اورگھر کو دُھونی دیں۔ہرمل کو اُبال لیں اور اس میں مزید پانی ملائیں اور گھر میں چھڑکاؤ کریں، مریض کونہلائیں۔ بہترہے گھر میں ہرمل کسی گملے یا کیاری میں اُگائیں۔نیزایک کاغذپر سیاہ مارکرسے فرعون ، شدّاد، نمرود، قارون، ہامان، ابوھم شیطان لکھیں اور پانی میں ڈال کرمریض کونہلائیں اورگھر میں چھڑکاؤ کریں۔بہترہے ہرمل کے ساتھ اس تحریرکی گولی سی بنا کرانگاروں پرڈالیں اورگھرمیں ہرکمرے میں دھونی دیں اورمریض کودھونی دیں۔ دُکان یا کاروباری مرکز میں متواترکچھ دِن صبح وشام دھونی دینے سے نظرِ بداور سحری وآسیبی اثرات ختم ہوں گے۔نیز اگربتی پر چارقُل تین تین مرتبہ دم کرکے گھر یا کاروباری مرکزمیں روزانہ شام کوجلانے سے منفی رُوحانی اثرات ختم ہوتے ہیں۔اس مقصدکے لیے دافع بندش نقش کی دھونی اور چھڑکاؤ سے ہرطرح کی رُوحانی بندش کا چند دِنوں میں خاتمہ ہوتاہے۔
پینے اور پہننے کے لیے جسمانی یا رُوحانی مریض سُورہ فاتحہ، آیت الکرسی، چاروں قُل، آیاتِ شفاء ، آیاتِ سلام اور نادِعلی ؑ زعفران سے لکھ کر مریض کے بازویا گلے میں باندھیں ۔ جیب وغیرہ میں بھی رکھ سکتے ہیں کہ ہروقت پاس رہے۔نیزلکھ کرپانی میں ڈالیںاور اُس پانی کوصبح وشام پئیں اورجسم پرچھڑکیں۔نقشِ شِفاء اورمذکورہ بالاآیات مدینۃ الرّوحانیت میں چاندی پرکندہ کی جاتی ہیں۔مکمل علاج منگواسکتے ہیں۔ سات سلام جنتری میں نوروزکے اعمال میںاور سُورتیں قرآن ِپاک میں مُلاحظہ کیجیے۔
آیاتِ شِفا:
وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ۔(سورہ توبہ14)
وَشِفَائٌ لِّمَا فِیْ الصُّدُوْرِ۔(سورہ یونس57)
یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِھَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ اَلوَانُہٗ فِیْہِ شِفَاٌ لِّلنَّاسِ (سورہ نحل69)
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَاھُوَ شِفَآئٌ وَرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ( سورہ بنی اسرائیل82)
وَاِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنَ۔(سورہ شعراء80)
قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْاھُدًی وِّشِفَآئٌ۔(سورہ فصلت44)
دَم اورجسمانی حصار جسمانی اور روحانی مریض پر صبح وشام ستّرمرتبہ یا مجبورًا سات مرتبہ سُورہ فاتحہ تلاوت کریں۔ نیز مریض سُورہ فاتحہ کی تلاوت صبح وشام سُنے۔ حصارکی نیت سے صبح وشام تین تین مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کریں۔صبح اور مغرب کی نماز کے بعد آگے ، پیچھے، دائیں ، بائیں ، اُوپراور نیچے ایک ایک مرتبہ قُل ھواللہ احد پُوری سُورہ پڑھنے سے جنات، جادو،نظر بد، حسد اور جن وانس کے ہر ضررسے نجات حاصل ہوتی ہے۔
دَم شُدہ تیلروحانی مرض کی صُورت میں سُورہ فاتحہ، آیت الکرسی، چاروں قُل، آیاتِ شفاء ، آیاتِ سلام اور نادِعلی علیہ السلام سات سات مرتبہ سرسوں کے تیل پر دم کریں اور صبح وشام مریض کے ہاتھ پاؤں کے سبھی ناخنوں پر لگائیں۔ نیز جسم پر مالش کرنابھی بہت مُفید ہے۔
صدقہ مریض کا عقیقہ نہ کیاگیاہو تو عقیقہ کروائیں۔ کوئی سا گوشت، باجرہ، ٹوٹاچاول، مونگ یا ماش کی دال تین تین سوگرام اور تین انڈے صدقہ کی نیت سے کسی ویرانے میں پھینک دیں یا کسی مستحق کو دے دیں۔ یہ صدقہ اپنی استطاعت کے مطابق ہفتے میں یا مہینے میں ایک بارکرنا بہت مُفید ہے۔
پرہیز جادواورجنات کےمریضوں کے لیے دوران علاج چند ہفتے یہ پرہیز ضروری ہے ورنہ علاج بے کارہوسکتاہے۔ قبرستان جانا، مزارات پرجانا، گائے بھینس کاگوشت کھانا، زیادہ نمک کھانا، جنازے میں شریک ہونا، موت والے گھر میں جانا، سُوتک والے گھر میں جانا اور قُل خوانی وغیرہ کاکھانا کھانے سے مریض کی حالت خراب ہوسکتی ہے۔ نیزدوران علاج شہد، کلونجی اور میٹھی اشیاء تھوڑی سی مقدار میں کھاتے رہیں۔
حصارمکان/دُکانرُوحانی اثرات کی صُورت میں گھرکے سبھی کونوں کی تعدادکے مطابق سُورہ تکویرزعفران اورعرق گُلاب سے تحریرکریں اور ہرکونے میں لگادیں۔ نیز اسی تعداد میں سٹیل کے تین انچ لمبے کیل لے کر اُن پر سُورہ طارق کی آخری تین آیات اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا۔ وَاَکِیْدُ کَیْدًا۔ فَمَھِّلِ الْکَافِرِیْنَ اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدًا ہر کیل پر 100مرتبہ دَم کرکے اذان دے کرہرکونے میں ایک کیل گاڑدیں۔ نیزآخری کونا خالی چھوڑدیں اور گھر میں اذان دے کربلند آوازسے اِعلان کریں کہ وہاں رہنے والی روحانی مخلوق شام تک وُہ جگہ چھوڑدے اور پھر شام کو پھراذان دے کراعلان کریں کہ ہم گھر کاحصارمکمل کررہے ہیں ہرقسم کی رُوحانی مخلوق اس جگہ کوچھوڑدےاس کے بعد آخری کونے میں اذان دے کرآخری کیل گاڑدیں۔ حسبِ توفیق صدقہ دیں ، ختم قرآن پاک کروائیں اور خیرات کریں۔
نقش دافع بندش یہ نقش پانی میں ملا کرمریض کوغسل دیں، گھر اور کاروباری مرکزمیں متواترچند دِن چھڑکاؤ کریں اور ہرمل کے ساتھ دھونی دیں۔
مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وِزٹ کرتے رہیئے۔