معزز قارئین: کائنات کی ہر شے پر اللہ تعالیٰ کی موجودگی کا ثبوت دے رہی ہے ، اللہ تعالیٰ کائنات میں ہر جگہ موجود ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کیلئے کوئی خاص جگہ یا کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہر جگہ اور ہر وقت اپنے بندوں کی سنتا ہے وہ علیم و خبیر و سمیع و بصیر ہے لیکن اللہ تعالٰ نے بعض لمحات کو دوسروں پر فوقیت دی ہے اور اپنے خاص بندوں کے ذریعے انسان کو مختلف علوم سے آگاہ کیا ہے اور اسی طرح مختلف حسابوں سے وظائف اور عملیات کا وقت تعین کیا ہے کہ کس وقت اور کس ماہ کون سا وظیفہ پڑھا جائے یا کون سا نقش اور لوح تیار کی جائے ہر عمل کیلئے بس ایک ہی بات ذہن میں رکھی جائے ہر مدد اللہ رب العزت کی طرف سے ہوتی ہے جب بھی کوئی کام کریں اللہ رب العزت پر پورا بھروسہ کرکے یقین و اعتقاد کے ساتھ کریں میرا یقین ہے کہ آپ کے تما کام حل ہو جائیں گے ۔ قارئین آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ہر سال ایک نیا مجرب عمل پیش کرتا ہوں آج کی محفل میں جو عمل پیش کر رہا ہوں اس کی ضرورت ہمارے معاشرے میں 60 فیصد گھرانے کو ہے اس عمل سے ہر عورت اپنے شوہر کو مسخر و مہربان کرسکتی ہے اور شوہر اپنی بیوی کو تسخیر کر سکتا ہے بعض گھرانوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوہی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتے ہوئے بھی آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں کہ تعلیم تو حاصل کرلی لیکن مردم شناس کی تربیت نہ ہو سکی اس وجہ سے ایک دوسرے کی عادات کو سمجھنے اور ایک دوسرے کی خواہشوں کا احترام کرنے کا سلیقہ نہ آتا ہو ایسا بھی ہوتا ہے کہ شوہر بڑی اچھی منصوبہ بندی کرتا ہے لیکن بیوقوف قسم کی عورت اس منصوبہ بندی کے خلاف ہو جاتی ہے یہ تباہ کن مرحلے وہاں پیش آتے ہیں جہاں میں بیوی یہ نہیں سوچتے کہ انہوں نے شادی کے بعد جس زندگی کا آغاز کیا تھا وہ زندگی طویل دورانیہ پر مشتمل ہے ۔ قارئین میڑے اس عمل سے اپنی زندگی کو خوشحال بنا سکتے ہیں ۔

مثلاً ارشاد بنت نشاط اپنے شوہر کو تسخیر کرنا چاہتی ہیں پہلے اپنے نام مع والدہ کے اعداد لقمری نکالیں جہ یہ ہوئے 865 اب اس میں سے 41 نفی کریں باقی 824 لہٰذہ 4 کا حرف د ، 20 کا حرف ک،8 کا حرف ض ہوا اب ان تینوں حروفوں کو ترتیب سے لکھ کر جوڑ لیں ور آگے ایل کا اضافہ کریں یہ دکفایل ہوا جو آپ کے نام کا تحریری مؤکل بنا جو آپ نقش بنانے کے بعد نقش کے نیچے اس ظرح تحریر کریں گے

یاد کفایل ارشاد بنت نشاط کے شوہر فلاں بن فلاں کو نرم مزاج بناؤ بحکم اللہ الصمد اب آپ اپنے شوہر کا نام مع والدہ اعداد قمری نکالیں اس میں اعداد آیت شامل کریں.

نام اعداد شوہر :1134

اعداد آیت : 3800

1134+3800=4930

4930-30 = 4904  

4904/4=1226  

نقش


 

 

بعد تقسیم 1 بچے تو خاںہ تیرہ میں ایک کا اضافہ کریں ، ، 2 بچے خانہ 9 میں ، 3 بچے خانہ 5 میں 1 کا اضافہ کریں

اسی طریقے سے ہر عورت اور مرد اپنے مقصد کیلئے نقش یا لوح تیار کر سکتے ہیں یہ تین نقش بنا کر ایک سفید کپڑے میں لپیٹ کر گلے میں ڈالیں ، دوسرے کو فریم کروا کر کمرے میں لٹکائیں ، تیسرے کو تقیے میں رکھ دیں نقش کیلئے وقت اوج زہرہ ، نوچند ہ جمہ بعد از نماز فجر لکھیں ۔ دوران عمل اگر بتی صندل کا بخور روشن کریں ۔ لکھنے سے پہلے 313 بار درود شریف کا ورد کریں ، لباس سفید پہنیں ، زعفران اور عرق گلاب سے سفید کاغز پر لکھیں اب یہ آپکی مرضی پر ہے سفید کاغذ پر لکھیں یا چاندی پر لکھیں

نوٹ : اگر عورت اپنے شوہر کیلئے نقش تیار کرے تو اعداد آیت یہ لے 3800 اگر مرد اپنی بیوی کیلئےنقش تیار کرے تو اعداد آیت یہ لے 2124۔

مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیے۔