سورہ یٰس کا مختصر تعارف:

یقنت پارہ نمبر 22 کی سورۃ یٰس مکی نمبر36 کی کل آیات 83 ہیں ان میں 7 مبین ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یٰس  (1 ) والقرآن الحکیم (2) انک لمن المرسلین (3 )

(شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے )  اَے س ، قسم ہے محکم قرآن کی یقیناً آپ بھی رسولوں میں سے ہیں ۔

قرآن مقدس: کلام اللہ جو بذریعہ وحی حضرت محمدؐ رسولِ رحمت خاتم الانبیاء پر نازل ہوا۔ ماہ مقدس رمضان کی بابرکت رات لیلۃ القدر میں نزول کا آغاز ہوا۔  قرآن کے لفظی معنی ہیں بہت زیادہ پڑھی جانے والی کتاب۔ سورۃ یٰسں کو قلب قرآن بھی کہتے ہیں ۔ سورۃ یٰسں کو یاسین یا یٰسین لکھنا پڑھنا غلط ہے ۔ قلب کے معنی ہیں ضمیر ، من ، دل ، وسط ، باب ۔ سورۃ  یٰسں کا قلب سورۃ فاتحہ ہے ، سورۃ فاتحہ کا قلب بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے بسم اللہ کا قلب ب ہے ب کا قلب نیچے والا نقطہ ہے ۔ امیرالمومنین مولائے متقینؑ نے فرمایا " بسم اللہ کی ب کا نیچے والا نقطہ میں علیؑ ہوں" ۔ نقطہ آغاز علم ہے بلا فضل نقطے ملتے ہیں تو حرف بنتا ہے حروف کے اجتماع سے لفظ بنتا ہے الفاظ کے اجتماع سے فقرے اور فقروں کے اجتماع سے قرآن بنا ہے ۔ قرآن پاک کی کئی سورتوں کے آغاز میں حروف مقطعات ہیں ان حروف کو الگ الگ پڑھا جاتا ہے مثلاً کھیعص کاف ھا یا عین صاد۔ یٰسں بھی انہی حروف مقطعات میں سے ہے ان حروف کے معنی صرف محمدؐ و آلِؑ محمدؐ علیھم السلام  کو معلوم ہیں ۔

کرامت کے معنی ہیں بزرگی ، بڑائی ، فضیلت، سخاوت ، خوبی ، عمدگی ۔

ترکیبِ عمل:

سورۃ  یٰس بعد نمازِ فجر یا بعد نماز مغربین عشا کے با وضو مصلّٰی یا جائے نماز پر بیٹھ کر سورۃ یٰسں کی تلاوت شروع کریں مع بسم اللہ آیت نمبر 12 کے اول مبین تک تلاوت کرکے پھر یٰسں سے شروع کرے اور آیت نمبر 17 کے دوسری مبین تک تلاوت کریں ۔  پھر یٰسں سے شروع کرکے آیت نمبر 24 کے تیسرے مبین تک تلاوت کریں ۔  پھر یٰسں سے شروع کرکے آیت نمبر 47 کے چوتھے مبین تک تلاوت کریں ۔  پھر یٰس سے شروع کرکے آیت نمبر 60 کے پانچویں مبین تک تلاوت کریں۔ پھر یٰسں سے شروع کرکے آیت نمبر 69 کے چھٹے مبین تک تلاوت کریں اور پھر یٰسں سے شروع کرکے آیت نمبر 77 کے ساتویں مبین تک تلاوت کریں ۔ پھر سورہ یٰس بارگاہ خداوندی میں بتوسل چہاردہ معصومینؑ اپنے مقصد کی دعا کریں اور منت مانیں کہ مقصد پورا ہونے پر مکمل سورۃ یٰسں کی تلاوت الیہ ترجعون تک کرونگا یا کرونگی ۔ یہ 7 دن کا عمل ہے ہر مومن و مومنہ کو دعوت ہے پڑھنے کا کوئی خوف خطرہ (Reaction ) نہیں ہوگا ۔ یہ عمل مجرب ہے جس کے بجا لانے سے کرامت ہوگی۔ 

 

احادیث میں اس سورۃ کے بہت سے فوائد بیان ہوئے ہیں سورۃ یٰسں کی تلاوت کا ثواب پورے قرآن کی تلاوت کے برابر ہے۔ اس سورۃ کی تلاوت، تلاوت کرنے والے کی مغفرت کا باعث ہے میں نے جو طریقہ لکھا ہے اس طریقہ سے تلاوت جادو ، سحر اور آسیب سے بچاؤ، پریشانیوں سے نجات ، ناحق قید سے رہائی، حصولِ روزگار ، اولاد کی تعلیم ، ناگہانی آفات سے بچاؤ اور خواہشات کی تکمیل جیسے مقاصد میں مجرب ہے ۔

مزید  بلاگز کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیے۔