اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو تمام انسانیت کی ہدایت کے واسطے نازل فرمایا اور یہ تا قیامت تمام انسانوں خواہ وہ مسلمان ہوں یا کسی اور مذہب سے تمام کے لیے باعث ہدایت ہے ۔ آج کل بہت سے جعلی عاملوں نے لوگوں کو بلند و بالا دعوے کر کے دھوکہ دے رکھا ہے جس وجہ سے لوگ عدم اعتماد کا شکار ہیں مگر قرآن پاک پر ہر انسان کو مکمل اعتماد ہے ۔ ہمارے بزرگان نے پُشتوں سے ہمیں جو علم سکھایا ہے وہ قرآن سے استفادہ ہے ۔ حالانکہ بہت سے لوگ قرآن سے عملیات بتاتے ہیں مگر پھر بھی کامیابی نہیں ہوتی۔ ہم پورے سال میں قرآنی آیات کو علم الاعداد سے مخلوط کرکے مختلف کاموں کے واسطے آزماتے ہیں جس میں کامیابی ہو صرف اسکو فلاح انسانیت کے لیے شائع کرواتے ہیں ۔
دشمن پر غلبہ یا بچاوء کے واسطے
سپارہ 16 سورۃ طہٰ آیت نمبر 68 قُلْنَا لَا تَحَفْ سے الْاَعْلیٰ تک
ق + ی 100+10=110 1+1+0=2
مفرد کے حساب سے اس آیت کو صبح صادق کے وقت سیندور اور عرق گلاب سے 2 کاغذ پر لکھیں جس دشمن سے غلبہ چاہے اسکا نام مع والدہ لکھ کر پاس رکھے جہاں جائے گا رعب تقویت رہیگی یا اسکا نام کیل پے لکھ کر درخت میں گاڑھ دے ۔
ناجائز تعلق کے خاتمے کے لیے
سورۃ احزاب آیت نمبر 35 کا آخری حصہ وَالْحٰفِظِیْنَ فُرُوْ جَھُمْ سے اِجْرًا عَظِیمْاً تک
و + الف= 7=1+6 اسکا مفرد عدد 7 نکلا ہے لہٰذا اگر کوئی شخص غلط تعلق میں مبتلا ہو یا اسکے آفس کا ماحول ایسا ہو جس وجہ سے خطرہ ہو یا وہ جان بوجھ کر ایسے تعلقات رکھے تو تعلق چھڑانے کے لیے دونوں کے نام مقناطیس پر لکھیں اور اسکو توڑ کر الگ الگ دفنا دیں جلدی تعلق کا خاتمہ ہوگا نام 7 مرتبہ لکھنا ہے ۔
بحالی تعلق یا مابین صلح کے لیے
سپارہ نمبر 28سورئہ ممتحنہ آیت نمبر 7 عَسیَ اللہُ اَنْ یَّجْعَلَ سے غَفُوْرٌرَّحِیْمٌ تک ع + م2=1+1+0=110=40+70
اسکا مفرد عدد 2 نکلا اگر کوئی رشتہ نہ ہورہا ہو یا پہلے محبت اور تعلق رہا ہو مگر اب ختم ہوچکا ہو یا والدین کی باہمی رضا مندی کے لیے یا حسب توفیق 2000 مرتبہ مٹھائی کے 2 دانوں پر آیت پڑھ کر کھلا دیں یا پھر کامیابی کے لیے آتشی زعفرانی عمل کریں جو کہ مجرب ہے ۔
رکاوٹ یا بندش کے خاتمے کے واسطے
سورئہ نمل آیت نمبر92 وَاَنْ اَتْلُوَا الْقُرْآنَ سے مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ تک
و+ ن 2=1+1=5+6=56=50+6 اسکا مفرد 2 نکلا ہے ۔ یہ بندش کے لیے آزمودہ ہے بندش کئی قسم کی ہوتی ہے کاروباری ، رشتوں کی ، شادی میں رکاوٹ ، اولاد کی بندش ، اسکے لیے یا توڑ کا عمل کریں یا پھر اس آیت کو زحل کی ساعت میں زعفران سے لکھ کر وزن تلے دبادیں ۔ 21 یوم میں بندش کا خاتمہ ہوگا ۔ ان شاءاللہ
ضرور پڑھیے: رزق کی تنگی دور کرنے کے لئے دعا
ترقی و برکت کے لیے مجرب
سورئہ فاطرآیت نمبر 30 لِیُوَ فّیَھُم اُجُورَھُم سے غَفُورٌ شَکْورٌ تک
ل + ر 5=2+3+0=230=200+30 اسکا مفرد عدد 5 نکلا ۔ اگر کسی کو کاروبار میں فائدہ نہ ہو رہا ہو یا اچانک نقصان کی طرف چلا ھیا ہو یا ویسے تنگی رزق ہو تو اس آیت کو 5 الگ الگ کاغذ پر لکھ کر وزن تلے دبا دیں ۔ ان شاء اللہ جلد ٹھیک ہوگا ۔
مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وِزٹ کرتے رہیے۔