امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کے علم کا ادنی سا کرشمہ ہے کہ اثرات و برکات اس لوح میں پنہاں ہیں ۔ خدائے بزرگ و برتر کے حضور گڑگڑا کر دعا مانگیں ۔ اللہ تعالیٰ اس لوح کی برکت سے آپ کو ہر مقصد میں کامیابی عطا فرمائے گا ۔

یہ لوح ایک چلتا جادو ہے جس کے طلسماتی اثرات بہت قلیل مدت میں حامل لوح پر ظاہر ہوتے ہیں ۔ جو مومن بھائی اس لوح کو تیار کرکے اپنے پاس رکھیں گے اس لوح کے فیض و برکات سے بہرہ مند ہوں گے اور اس کی قدر و قیمت ان پر ظاہر ہوگی۔

لوح تیار کرنے کا تفصیلی طریقہ ایک مثال سے سمجھاتا ہوں تاکہ ہر مومن بہن بھائی اسے تیار کرکے فائدہ عظیم حاصل کرسکے ۔ اول بسم اللہ کے اعداد قمری نکالیں ۔ دوم حروف کی تعداد سوم نقاط کی تعداد تحریر کریں ۔ تینوں تعدادوں کو جمع کریں اور مجموعہ کو یاد رکھیں اب اول اس دعائے مقدسہ کے اعداد قمری نکالیں دوم حروف کی تعداد، سوم نقاط کی تعداد تحریر کریں اور جمع کر کے مجموعہ کو یاد رکھیں ۔

786 تعداد حروف  19        تعداد نقاط  4       مجموعہ اول   809 

اعداد سورہ   نصر   6124        تعداد حروف   80        تعداد نقاط    36     مجموعہ دوم    6240

دعائے فتوحات ;

" اَ للّٰھُمَّ یَافَتَّا حُ اِفْتَحُ لِیْ اَبْوَابَ فَتْحِکَ یَافَتَّاحُ "

ترجمہ

اے اللہ اے کھولنے والے ، میرے لیے فتوحات کے دروازے کھول دے ، اے فتح دینے والے

اعداد دعائے فتوحات = 2155 تعداد حروف        32        

تعداد نقاط20 مجموعہ سوم  2207

اب تینوں مجموعوں کو جمع کرکے یاد رکھیں ۔ مجموعہ اول 809 مجموعہ دوم 6240 مجموعہ سوم2207 میزان اول

اب نام طالب معہ والدہ کے اعداد قمری نکال لیں ۔ مثلاً ظہیر احمد بن بلقیس کے لیے لوح فتوحات تیار کرنی ہے ظہیر احمد بن بلقیس کے اعداد 1270تعداد حروف 13 تعداد نقاط 8 مجموعہ 1291 اب اس مجموعہ کو 4 سے ضرب دیں ۔مثلاً 1291*4 = 5164یہ میزان دوم ہوئی ۔ اب میزان اول سے میزان دوم کے اعداد تفریق کریں ۔ میزان اول 9265 تفریق میزان دوم 5164 باقی اعداد 4092 ۔ ان باقی اعداد کو لوح کے خانہ اول میں تحریر کریں اب ہر خانہ میں اعداد طالب 1291 کا اضافہ کرتے ہوئے لوح کے تمام خانےپُر کریں ۔ مثلاً خانہ اول کے اعداد4092 ہوں گے اب خانہ دوم میں 4092+1291 5383 تحریر کریں ۔ اب خانہ سوم میں خانہ دوم کے اعداد میں اعداد طالب جمع کرکے تحریر کریں ۔اسی طرح ہر خانہ میں اعداد طالب کا اضافہ کرتے ہوئے تمام خانےپُر کریں۔ مثالی لوح ظہیر احمد بن بلقیس کے لیے یہ تیار ہوئی ۔

نقش:

اپنے نام کے حروف اول سے اپنا ستارہ معلوم کریں بس اپنے ستارہ کے متعلقہ دن اسی دن اسی ستارہ کی ساعت میں سفید کاغذ پر زعفرانی روشنائی جو ماالورد سے تیار کی گئی ہو لوح تحریر کرکے تہہ کرلیں اور اپنے ستارہ کے منسوبی رنگ کےکاغذ یا ریشمی کپڑا میں لپیٹ کے خوشبو لگا کر اپنے پاس رکھیں ہر دن طلوع آفتاب سے ایک گھنٹہ بعد اسی ستارہ کی ساعت ہوتی ہے ۔ اب روزانہ نماز فجر کے بعد صرف ایک تسبیح دعائے فتوحات پڑھ کر خدائے بزرگ و برتر کے حضور عجزو انکساری سے گڑگڑاتے ہوئے دعا کریں ۔ ان شاءاللہ صدقہ معصومین ؑ بہت جلد اپنے مقصد کو پائیں گے ۔ دعا پڑھتے ہوئے ترجمہ کو ذہن میں رکھیں ۔ اپنے نام سے ستارہ معلوم کرنے کی جدول یہ ہے ۔ میں نے ہر بات وضاحت سے تحریر کردی ہے ۔

 

ایام

کواکب

سرنام حروف

مسنونی رنگ

ہفتہ

زحل

اب ج د

سیاہ

جمعرات

مشتری

ھ و ز ح

سبز

منگل

مریخ

ط ع ک ل

سرخ

اتوار

شمس

م ن س ع

طلائی

جمعہ

زہرہ

ف ص ق ر

نیلا و سبز

بدھ

عطارد

ش ت ث خ

فیروزی

سوموار

قمر

ذ ض ظ غ

سفید