آج کے دور میں ہر شخص بے شمار پریشانیوں اور مختلف مسائل میں مبتلا ہے ۔ کہیں بچیوں کی شادی کا مسئلہ ہے عمر گزرتی جارہی ہے رشتہ طے نہیں ہورہا ۔ بچے نے تعلیم مکمل کر لی نوکری نہیں مل رہی کہیں سحر و جادو ٹونہ ، سایہ آسیب اور بد نظری کا شکار وغیرہ ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ( تم اللہ کی مہربانی سے مایوس نہ ہو میں دینے والا ہوں مجھ سے مانگو تو سہی ) جب اللہ ہر چیز پر قادرہے کہتا بھی ہےمیں تم کو عطا کرئوں گا تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کس طریقہ سے مانگا جائے تو ارشاد ہے میں رحمان ہوں میں رحیم ہوں سب میرے اچھے اچھے نام ہیں جس مرضی نام سے پکارو۔ اور ہمارے رسول خاتم النبین ﷺ نے فرمایا ہم اللہ تعالیٰ کے وہ اسماء الحسنیٰ ہیں ( میں اور میری آل ) جن کی معرفت اور وسیلے سے اگر اللہ سے سوال کیا جائے تو وہ پورا فرماتا ہے اور ہمارے اعمال کو قبول فرماتا ہے ۔

عمل:

عمل کسی بھی جمعرات ( شب جمعہ ) سے کیا جا سکتا ہے ۔ پہلے دن نماز مشکل کشاء پڑھنی ہے ۔ یہ نماز صرف پہلے دن ہی پڑھنی ہے ۔ طریقہ نماز 4 رکعت نماز اکٹھی پڑھنی ہے پہلی رکعت میں بعد از سورئہ الحمد ، 50 مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھنی ہے ۔ چاروں رکعتوں میں ایسا ہی ہے ۔ نماز کے بعد ایک تسبیح فاطمہ زہرا پڑھنی ہے

34 مرتبہ اللہ اکبر

33 مرتبہ الحمد اللہ

33 مرتبہ سبحان اللہ 

اسکے بعد ایک تسبیح اربعہ پڑھنی ہے

سُبْـحَانَ اللّٰہِ وَالْـحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَروَلَاَحوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ ِالْعَلیِ الْعَظَیْم

یہ عمل 40 دن کا ہے خواتین ناغہ کے دن بعد میں شمار کر سکتی ہیں ۔ عمل ختم کرنے کے بعد آپ نے یہ دعا پڑھنی ہے اس کے بعد جو حاجت ہے اسکی دعا مانگ لیں ۔ اور اپنے سٹار اور برج کے مطابق صدقہ نکال لیں

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاَنْتَ الْمَحْمُوْدُ وَبِحَقِّ عَلِیٍّ وَّاَنْتَ الْاَعْلٰی وَبِحَقِّ فَاطِمَۃَ وَاَنْتَ فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَبِحَقِّ الْحَسَنِ وَاَنْتَ الْمُحْسِنُ وَبِحَقِّ الْحُسَیْنِ وَاَنْتَ الْقَدِیْمُ الْاَحْسَانِ وَبِحَقِّ تِسْعَۃِ الْمَعْصُوْمِیْنَ مِنْ ذُرِّیَّۃِ الْحُسَیْنِ