Columbus , US
26-12-2024 |25 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

جہادِ اکبر

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، عورت کا جہاد شوہر کی بہترین خدمت ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : جِهادُ المَرأةِ حُسْنُ‏ التَّبَعُّلِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۲۴ ۔۔ بحارالانوار جلد ۱۰ ص ۹۹)

تفصیل: رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا، مجاہد وہ ہوتا ہے جو راہِ خدا میں اپنے نفس کے خلاف جہاد کرے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : المُجاهِدُ مَن جَاهَدَ نَفْسَهُ في اللّه‏ِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۲۶ ۔۔ کنزالعمال حدیث ۱۱۲۶۲)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، نفس کے خلاف جہاد جنت کا حقِ مہر ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : جِهادُ النَّفْسِ مَهْرُ الجَنّةِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۲۴ ۔۔ غررالحکم )

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، خواہشاتِ نفسانی کے موقع پر اپنے نفس (کی منشا) کے خلاف کرو اور شبہات ( کے پیدا ہونے ) کے موقع پر اسے کتابِ خدا پر قائم کرو۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : رُدَّ عَن نَفْسِكَ عِند الشَّهَواتِ ، وأقِمْها علي كِتابِ اللّه‏ِ عِند الشُّبُهاتِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۲۶ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، تم اپنے نفس کے خلاف جہاد کرو تاکہ اس سے اپنی خواہشات کو باز رکھو کیونکہ نفس کے خلاف جہاد تم پر ایسا ہی واجب ہے جیسے دشمن کے خلاف واجب ہوتا ہے۔

الإمامُ الكاظمُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : جاهِدْ نَفْسَكَ لِتَرُدَّها عَن هَواها ، فإنَّهُ واجِبٌ علَيكَ كجِهادِ عَدُوِّكَ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۲۵ ۔۔ بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۳۱۵)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں، رسولِ خداﷺ نے ایک چھوٹا سا لشکر واپس آیا تو آپؐ نے فرمایا: مرحبا ایسے لوگوں کے لئے جو جہادِ اصغر کو مکمل کر کے آئے ہیں لیکن ابھی ان کا جہادِ اکبر باقی ہے، پوچھا گیا یا رسول اللہﷺ! جہادِ اکبر کیا ہوتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نفس کے خلاف جہاد۔ پھر فرمایا: افضل جہاد اس شخص کا ہے جو اپنے اس نفس کے خلاف جہاد کرتا ہے جو اس کے دونوں پہلوؤں کے درمیان ہے۔

الإمامِ عليٍّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : إنَّ رسولَ اللّه‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) بَعثَ سَرِيّةً ، فلَمّا رَجَعوا قالَ: مَرْحَبا بقَومٍ قَضَوُا الجِهادَ الأصْغَرَ وبَقِيَ علَيهِمُ الجِهادُ الأكْبَرُ . قيلَ: يا رسولَ اللّه‏ِ ، وما الجِهادُ الأكْبَرُ؟ قالَ: جِهادُ النَّفْس . وقالَ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : أفْضَلُ الجِهادِ مَن جَاهَدَ نَفْسَهُ الّتي بينَ جَنْبَيهِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۲۷ ۔۔ بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۶۵ )

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، افضل جہاد خواہشات کے خلاف نفس کا جہاد ہے اور اسے دنیاوی لذات سے چھڑانا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : أفْضَلُ الجِهادِ جِهادُ النَّفْسِ عنِ الهَوي ، وفِطامُها عَن لَذّاتِ الدُّنيا.

حوالہ: (میزان الحمت جلد ۲ ص ۲۲۸ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا، جہاد جیسی کوئی فضیلت نہیں اور خواہشات کے خلاف جہاد جیسا کوئی جہاد نہیں۔

الإمامُ الباقرُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : لا فَضيلةَ كالجِهادِ ، ولاجِهادَ كمُجاهَدةِ الهوي .

حوالہ: ( میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۲۸ ۔۔ بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۱۶۵ )

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، خدا کی اطاعت کے سلسلے میں اپنے نفس کے ساتھ اس طرح جہاد کرو جس طرح کوئی دشمن اپنے دشمن کے خلاف جنگ کرتا ہے اور اس پر ایسا غلبہ حاصل کرو جیسا ایک ضد دوسری ضد پر غالب آنے کی کوشش کرتی ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : جاهِدْ نَفْسَكَ عَلي طاعةِ‏اللّه‏ِ مُجاهَدةَ العَدُوِّ عَدُوَّهُ ، وغالِبْها مُغالبةَ الضِّدِّ ضِدَّهُ ؛ فإنّ أقْوي النّاسِ مَن قَوِيَ علي نَفْسِهِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۳۰ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، اپنے نفسوں پر دائمی جہاد کے ذریعہ قابو پاؤ۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : امْلِكُوا أنفسَكُم بدوامِ جِهادِها .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۳۱ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، جہاد (بالنفس) کے زریعہ ہی بری عادتوں پر غلبہ پایا جاتا ہے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : بالمُجاهَدَةِ يُغلَبُ سُوءُ العادَةِ.

حوالہ: (میزا الحکمت جلد ۲ ص ۲۳۳ ۔۔ تنبیہ الخواطر ص ۳۶۰)

تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، خواہشات کے خلاف اپنے نفسوں سے جہاد کرو کہ اس طرح تمھارے دلوں میں حکمت داخل ہوگی۔

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : جاهِدوا أنفسَكُم علي شَهَواتِكُم‏تَحِلَّ قلوبَكُم الحِكمَةُ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۳۲ ۔۔ تنبیہ الخواطر ص ۳۶۲)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، نفس کو قابو میں رکھنا اسے لغزشوں سے بچانا اور اس کی خواہشات کے خلاف جہاد کرنا درجات کو بلند کرتا ہے اور نیکیوں کو دوگنا کرتا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : رَدْعُ النَّفْسِ وجهادُها عن أهْوِيَتِها يَرفَعُ الدَّرَجاتِ ويُضاعِفُ الحَسَناتِ .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۳۲ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، مجاہدت میں ہی نفس کی بہتری ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : بالمُجاهَدَةِ صَلاحُ النَّفْسِ .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۲ ص ۲۳۳ ۔۔ غررالحکم)