حمدِاِلٰہِی کے جامع ترین الفاظ یعنی ؛

" اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ قَبْلَ کُلِّ اَحَدٍ وَّالْحَمْدُ لِلّٰہِ بَعْدَ کُلِّ اَحَدٍ "

حمد ہے خدا کے لیے ہر ذکر سے پہلے اور حمد ہے خدا کی ہر ذکر کے بعد

اورشکرانۂ خداوندی کی ادائیگی اِن الفاظ کے ساتھ

" بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ نِعْمَۃٍ کَانَتْ اَوْ ھِیَ کَائِنَۃٌ "

اللہ کے نام سے(شروع) جو رحمن و رحیم ہے ۔ حمد ِ کلی ہے اس اللہ کے لیے ہر اس نعمت پر جو ہے یا ہوگی۔

اجرِرسالت کی ادائیگی کے لیے دعائِiامیر المؤمنین؈ حضرت امیر المؤمنین ؈ نے ایک شخص کو دیکھا جو کسی کتاب میں سے کوئی طویل دعا پڑھ رہا تھا ۔ حضرت ؑنے اس سے فرمایا:اے شخص جو خدا طویل دعا کو سنتا ہے وہ قلیل دعا کا بھی جواب دیتاہے۔ آپ ؑ نے فرمایا یوں دعا مانگو ۔

" اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ نِعْمَۃٍ وَّ اَسْئَلُ اللّٰہَ مِنْ کُلِّ خیْرٍوَّ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ کُلِّ شَرٍّ وَّ اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ"

حمد ہے اللہ کے لیے ہر ایک نعمت پر، میں خدا سے ہر بہتری کا سوال کرتا ہوں ہر ایک شر سے خدا کی پناہ لیتا ہوں اور ہر گناہپرمعافی مانگتا ہوں۔

اِس دعا کے ساتھ کہ قارئین اپنے آنکھوں کے شکرانے کے لیے تزکیۂ نفس اور احسن عمل کی تعمیل اور قلب کی نورانیت میں اضافہ کے لیے نہ صرف خود بلکہ اپنی اولادوں کی زبانوں کی زینت بنوائیں گے۔اِسی کے ساتھ مغربی تہذیب کے گرفتار سادات کی راہنمائی کے لیے کہ سادات نام ہے کردار کااحتساب کے لیے باریکی پر غور و فکر پر، یہ بھی بتاتاچلوں کہ اِسی سبب سادات کے گناہوں کی سزا دگنی ہے بشرطیکہ فشارِ قبر اور عذاب ِ قبر پر پختہ یقین ہو۔راہنمائی سادات کے لیے باب ِ علم و حکمت و بابِ رحمت کےدروازے کے2 فرمودات پیشِ خدمت ہیں۔ باربار پڑھ کر غور کریں شاید ہدایت کے دروازے کُھل جائیں اور نجات نصیب ہوسکے۔

"قَالَ عَلِیٌّ عَلَیْہِ السَّلَامُ: فَحَقُّ الْوَلَدِ عَلَی الْوَالِدِ یُعَلِّمُہُ الْقُرْاٰنَ"

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: بیٹے کا حق باپ پر یہ ہے کہ وہ(باپ) اُسے قرآن کی تعلیم دے۔

"وَعَنْ عَلِیٍّ عَلَیْہِ السَّلَامُ اَنَّہُ قَالَ : مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ عُدَّ مِنْھُمْ"

حضرت علی علیہ السلام سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: جو کسی قوم کی شباہت اختیار کرے گا تو اُسے اُس میں شمار کیا جائے گا،

(خصوصاً لڑکیاں و خواتین اپنے لباسوں اور حجاب ِ اسلامی پر توجہ دیںاور مرد حضرات اپنے چہروں کی شباہت پر)

موضوع کی تشریح سے پہلے قرآن کریم کی طرف رغبت و پیروی کرنے والوں کے لیے 2 مقامات پر روشنی ڈالنا فرض سمجھتاہوں۔ پہلا مقام سورۂ بنی اسرائیل کی آیت 110 میں ارشادِ ربُّ العزت ہے کہ اے رسول ؐ آپ فرمادیں کہ میں اللہ کہہ کر پکاروں یا رحمن کہہ کر پکاروں جس نام سے بھی پکاروں پس سب اچھے نام اُسی ذات کے لیے مخصوص ہیں.

اِسی آیت کے فوراً بعد آیت نمبر111 میں ایک دعائیہ کلام پیش کیا جس کو ذوقِ عبادت رکھنے والے تلاوت کی عادت بنا سکتے ہیں ۔ اچھے مؤذن اپنی اذانوں سے پہلے زبانوں کی زینت بنانا سعادت اور توشۂ آخرت سمجھتے ہیں۔ دعا کے ابتدائی الفاظ لَاحَوْلَ وَ لَاقُوَّۃَ سے شروع ہوکر وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْراًیعنی آیت 111 پر ختم ہوتے ہیں۔

دوسری آیت سورہ والنجم کی آیت نمبر 23 جو کہ موضوع سے مطابقت رکھتی ہے۔ارشاد ہوتا ہے کہ نہیں ہیں مگر یہ نام جو تم نے یا تمہارے باپ دادوں نے رکھ لیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں کوئی سند نہیں اُتاری اِسی طرح آیت نمبر 27 میں وہ فرشتوں کے نام عورتوں کے نام پر رکھ لیتے ہیں اور اِنہیں اس کا کچھ علم نہیں مطلب بالکل واضح ہوگیا کہ اللہ تعالیٰ کے نام ، انبیاء؊ کے نام ، خالق ِ کائنات نے اپنے حبیبﷺ، علی ؈ ، فاطمہ حسن ؈ اور حُسین ؈ کے جو نام ظاہر فرمائے اُن کا نور کائنات کو روشن کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ ہمارے تجویز شدہ نام آفات و بلّیات سے سے معمور امتحانات کا باعث بنے رہتے ہیں۔

علمِ اعداد کی روشنی میں آپ کا نام جتنا مختصر ہوگاآپ کی زندگی اُتنی ہی اعلیٰ اور انتشار سے پاک ہوگی اور دنیاوی کامیابیوں کا زینہ ثابت ہوگی۔ مثلاً ایک نام محمد وھاج نقی ہے اس میں لفظ محمدتبرکا ًشامل ہے جبکہ عملی زندگی میں اس کا استعمال نہیں یہ صرف خاموشی سے خیر و برکت کا اظہار کرتا رہے گا۔ جبکہ وھاج نقیپوری قوت و طاقت سے عملی زندگی کو متاثر کرتا رہے گا اس نام سے مستقبل کے لیے 2 قسم کے اعداد حاصل ہوتے ہیں ایک نام کا حاکم عدد جوکہ نام کے حرف اوّل سے حاصل ہوتا ہے۔ مثلاً وھاج نقی میں حرف واو جس کے اعداد مفرد بنتے ہیں ۔ دوسرے نام کے اعداد کا مجموعی مثلاً و[6]+ ھ[5] +ا[1] +ج[3] ۔ن [50] + ق[100] +ی[10] اعداد کا مجموعہ175اور مفرد عدد سے جبکہ حروفِ نام7 حاصل ہوئے۔ نتیجے میں ہمیں وہاج نقی کے مستقبل کے لیے 3 معلومات حاصل ہوئیں۔

کلید ِ ذات واو جس کے عدد6 ہیں۔ ( )ذاتی عدد 4 ہے جو کہ نام کے کلی اعداد175 سے حاصل ہواہے۔یعنی عملی زندگی میں5 ،7 ،1کلیدی ثمرات مہیا کرتے رہیں گے اور ان کے ثمرات کا نتیجہ6اور4 اعداد کی مخفی قوتوںسے متاثر ہوگا۔ ( )حروفِ نام جو کہ بنتے ہیں اِس حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہیں کہ موصوف ہر سات سال کے بعد زندگی کی گہماگہمی میںنئے ولولے سے سرشار ہوکر کوشش کرکے عروج و ترقی حاصل کریں گے۔مزید وضاحت اگلے حصے میں سمجھ آجائے گی۔ ابجد قمری کا چارٹ مع اعداد سہولت کے لیے پیش ِ خدمت ہے۔

 

 

دوسرے مرحلے میں تاریخ پیدائش کی طرف نظر ڈالتے ہیں کیونکہ تاریخ پیدائش مشیت ِ خداوندی کے تابع رہتے ہوئے قضاو قدر سے تعلق رکھتی ہے اس لئے اس کے اثرات نام کے اثرات پر حاوی ہوتے ہیں اور اس میں انسانی عمل و دخل کی کوئی گنجائش نہیں۔ تاریخ پیدائش کے ثمرات کو سمجھنے کے لیے نومولود کی خاندانی تاریخ کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ جب خالق کسی روح کو دنیا میں بھیجنا چاہتا ہے تو ایک مرتبہ جناب ِ آدم علیہ السلام سے لے کر مولود تک جتنی ارواح دنیا میں آچکی ہوتی ہیں اُن پر نظر ڈال کر شکل و صورت اور تقدیر کا فیصلہ صادر فرماتاہے۔ اسی سبب دیکھا گیا ہے کہ نومولود کی شکل و صورت کے علاوہ کردار و اخلاق و روزگار کے شعبوں میں اکثر مماثلث پائی جاتی ہے۔ اتنی بات سمجھانے کے لیے کافی ہے۔تجربات کے لیے اس کی نشانیوں سے کائنات بھری پڑی ہے تدبُّر کرنے والے موجود نہیں ہیں۔

اب وھاج نقی کی پیدائش پر نظر ڈالتے ہیں جو کہ 15/04/2019 بروز پیر ہے ( لکی عدد کے حصول کے لیے دن کے اعداد اور وقت ِپیدائش کے ستارےکے اعداد شامل کرلیے جائیں تو بہت خوب ہے) ورنہ تاریخ----ما ہ ----- سال کے اعداد کے اثرات کا ظہور حتمی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ ( ) نومولود جس دن پیدا ہوتا ہے وہ دن( ) جس تاریخ کو پیدا ہو ( ) جس مہینے میں پیدا ہوا ( ) جس سال میں پیدا ہوا۔ ان کے اعداد اور مجموعہ لکی عدد کے تا حیات خوش قسمت سمجھے جاتے ہیں مثلاً وھاج نقی کے لیے پیر کا دن۔15 تاریخ کا مفرد عدد 6 ۔اپریل کے مہینے کا مفرد عدد4 ۔سال کا مفرد عدد3 ۔ اور ان کے مجموعہ سے حاصل ہونے والا 13 کامفرد عدد4 ۔قسمت کے عدد ہمیشہ اہم ثابت ہوتے رہیںگے اور مستقبل کے عروج و  ترقیاں انہی اوقات میں ظہور پذیر ہوںگے۔ اپنے موقف کی وضاحت کے لیے تاریخ پیدائش 4 = 13 = 2019 -- 04 -- 15 میں ہمیں نام کی طرح 2 چیزیں حاصل ہوئیں۔

( )عددسعد جوکہ 6 بنتا ہے۔ (تاریخ پیدائش1+5 = 6 )۔ ( ) عدد پیدائش یا لکی عدد جو کہ 1+3 = 4 بنتاہے۔

(تاریخ۔مہینہ۔سال کے مفرد عدد کا مجموعہ)

اب وھاج نقی کے نام سے حاصل ہونے والی معلوماتی اعداد اور پیدائش اعداد کو یکجا کیا جائے تو نتیجۃًیہ ترتیب بنتی ہے۔ ( )کلید ذات(واو)کاعدد 6 ۔ ( ) ذاتی عدد 4 ۔( ) حروف نام کاعدد7 ۔( )عدد سعد6 ۔ () پیدائش کا عدد4 ۔ یعنی وھاج نقی سال ِتاریخ پیدائش کے عدد3 کے ساتھ } 7'6'4'3 { کے تحت زندگی کے عروج و زوال سے ہمکنار ہوتے رہیں گے۔ ایک جملہ میں یہ بھی وضاحت کرتا چلوں کہ تاریخ پیدائش کے تینوں اعداد، انسان کی زندگی کے بچپن ، جوانی اور بڑھاپے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اب نام کے حروف کی عددی قوت میں پیدائشی عدد کو جمع کرکے اعداد اعلیٰ حاصل کیے جائیں گے اور یہ اعداد سائل کے عمر بھر کے سالوں کے اثرات ظاہر کریںگے۔

( )نام و ھ اج ن ق ی حروف نام 7 عدد

( ) نام کے حروف کی عدد قوت6 5&1 3& 5 1 1 ( ) جمع پیدائشی عدد 4 4 4 4 4 4 4

اکائی میں حقیقی قوت کا عدد (ii ) (iii )1 9 5 7 9 5 5

اب چونکہ وھاج نقی کے نام کا پہلا حرف واو ہے جس کے اعداد اعلیٰ( 1 ) بنتاہے اس لحاظ سے پہلا سال 1 ۔ دوسرا سال 9 تیسرا سال 3۔ چوتھا سال7 ۔ پانچوان سال9 ۔ چھٹا سال 3 ساتواں سال 3۔پھراسی ترتیب سے نیا دور اپنے کو ہر سات سال کے بعد دہراتا رہے گا۔ اب اگر آپ وھاج نقی کے حیات حکمرانی کو جاننا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ یہ ہے۔

 

 

اِس طرح وھاج نقی کے 70 سال کی عمر تک اعداد کی گردش اسی ترتیب سے رہے گی۔ مزید سال اسی طریقے سے نکالے جاسکتے ہیں۔ ان کی زندگی میں 5 کے اثرات شدت سے ظاہر ہوں کیونکہ 3 دور اس عدد کے تحت موجود ہیں پھر عدد9 غالب رہے گا۔ عدد ایک اور عدد سات نارمل پھل دے گا۔ ان حقیقی اعلیٰ اعداد کے سامنے آنے والے سالوں کے اعداد موافق و دوست ہوں تو ترقیاں نصیب ہوتی ہیں۔ مخالف اعداد ہوں تو امتحانات و آزمائشوں سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔ اوسط اعداد کے دور میں کبھی کامیابی اور کبھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔جزیات کافی ہیں مگر صفحات ناکافی ہیں۔

آج پورا معاشرہ کرونا وباء کا شکار ہے پس توبہ استغفار اور ندامت کے سجدے ہی کرونا سے نجات کا باعث ہوسکتے ہیں ۔ اللہ ہمیں رجوع الی اللہ کی توفیق عنایت فرمائے ۔ آمین

شفاء امراض: انار کے تازہ رس پر سورئہ فاتحہ وصل ﷽ کے ساتھ دم کریں اس رس کو مریض بطور دوا دن میں 4 مرتبہ کھانے کے 4 چمچے مرتبہ استعمال کریں مسلسل 3-4 ماہ تو دائمی بخار ، تب دق ، دماغی و قلبی کمزوری صعف جگر و معدہ اور تمام قسم کے ہیپاٹائٹس سے شفا یقینی نصیب ہوگی ان شاءاللہ ۔ ثابت قدمی اور اعتقاد واثق شرط ہے ۔ نوٹ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محمد ؐو آلؑ محمد ؐ کی سرپرستی اور عنایت کے سبب بچوں کے نام اور اسم اعظم نکالنے کے علاوہ محدود پیمانے پر ہر قسم کی انگشتریاں ، کلمہ طیبہ کے چھلے ، قاضی الحاجات انگشتریاں ، نقوش ، الواح ، ستاروں کے طلسمات جامع، تکسیرات ذاتی شرف مشتری میں تیار طلسم صحت و دولت بھی موجود ہیں ۔ نیز حروف صوامت کی سالہا سال کی ریاضیت کے سبب ان سے متعلقہ امور خصوصی کا تاثیر کا درجہ رکھتے ہیں ۔ یہ تمام کام شرایط کیساتھ اپنے ہاتھوں سے تیار کیے جاتے ہیں ۔ شائقین فیض اٹھا سکتے ہیں ۔

دعا گو و متمنی دعا : سید تنویر نقوی عصری ۔ سرپرست اعلیٰ تنویر عصری ویلفیئر ٹرسٹ تعمیر حیات سوسائٹی جھنگ باہنر ( واہ کینٹ )

مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزِ ٹ کرتے رہیے۔