گزشتہ کئی سال سے اسم اعظم کے موضوع پر لکھتا رہا ہوں ۔ اکثر قارئین نے تجویز دی کہ اسم اعظم ظاہری ، باطنی ، اسراری ، قلندری ، باموکل کے چالیس چالیس دن کے چلے کاٹنا مشقت ہے تن آسانی کا دور ہے ۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ اسکی آرزو پوری ہو ۔ سینکڑوں خطوط ملے اور فون آئے کہ ایسااسم اعظم بتائوں جو آسان ہو ، طویل نہ ہو تاحیات کام دے ۔ جتنے کرم فرما اس سے استفادہ کریں وہ بانی امامیہ جنتری آغا نثار احمد مرحوم و آغا افتخار حسین صاحب کی مغفرت کریں ۔
اکثرلوگ عملیات کرتے ہیں مگر شاذ و نادر فائدہ ہوتا ہے اس وجہ سے زیادہ تر لوگ ہیں جو سرے سے عملیات کے قائل نہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ کے نام میں بہت تاثیرہے لیکن ان کے قواعد جاننے والے لوگ دنیا میں بہت کم ہیں ۔ اسم اعظم سے دنیا اور آخرت میں کامیابی اور کامرانی ہے ۔ اسم اعظم ایک دعا ہے عبادت بھی ہے خلوص قلب سے اللہ کو پکاریں تو قبولیت میں شک نہیں ۔
سائل کا نام لکھیں اور والدہ کا نام لکھیں ۔ آغا علی فرزاد والدہ کا نام شہناز
آغا لقب ہے سید ، نقوی ، راجپوت ، آرائیں ، خان ذات ہیں یہ نہ لکھیں ۔ نام اور والدہ کے نام کو بسط حرفی لکھیں ۔ بن یا بنت نہ لگائیں ۔
علی فرزاد شہناز : ع ل ی ف ر ز ا د ش ہ ن ا ز انکو مفلوظی کریں
ع ی ن ل ا م ی ا ف ا ر ا ر ا ا ل ف د ا ل ش ی ن ھ ی ن و ن ا ل ف ز ا ان میں سے ایک حرف قائم رکھیں بار بار آنے والے( مکررات )حرف کو کاٹ دیں ۔ مکرات کاٹنے کے بعد جو حروف حاصل ہوں ان کا ایک لائن میں لکھیں ۔
یعنی مستحصلہ نمبر 1 ع ی ن ل ا م ف ر ز د ش ھ و ز ۔ ان حروف کو پھر مفلوظی کریں ۔ ی ی ن ا ن و ن ل ا م ا ل ف م ی م ف ا ر ا ز ا د ا ل ش ی ن ھ ا و ا ئو ز ا ۔ مکرات کاٹیں ۔
مستحصلہ : ع ی ن ا و ل م ف ر ز د ش ھ ۔ پھر مفلوظی کریں اور مکرات کاٹیں ۔ ع ی ن ی ا ن و ن ا ل ف و ئو ل ا م م ی م ف ا ر ا ز د ا ل ش ی ن ھ ا
مستحصلہنمبر 2 ع ی ن ا و ل ف ر ز د ش ھ ۔
ان مستحصلہ 13 حروف کو تا قیامت ملفوظی کرتے رہیں اور مکرات کو کاٹتے جائیں تو یہی 13 حروف حاصل ہوں گے ۔
اس کو علم جعفر کا کمال کہیں یامعجزہ ! چاہے سیکڑوں حروف ہوں مستحصلہ نمبر 2 فائنل ہوگا ۔ ابجد قمری سے ان حروف کے اعداد جمع کریں ۔
ع ی ن ا و ل ف م ر ز د ش ھ
5+300+4+7+200+40+80+30+6+01+50+10+70 مجموعہ = 803
علی فرزاد ان اسماء الحسنیٰ کو مختصر کرکے 83 مرتبہ روزانہ سونے سے قبل ورد کرے تو یہ اسکے لیے تا حیات ورد اسم اعظم ہے ۔ تن آسانی کا دور ہے ورد نہ کرسکے تو سفید تانبے پر لوح مربع بنوا کر پرس میں رکھے ۔
یہ علی فرزاد بن شہناز کے نام کی مثالی لوح ہے ۔ (ہدیہ فی لوح 1000/- ) ورد شدہ صدقہ ادا شدہ پلاسٹک کوٹڈ ۔
اسم اعظم کی تعریف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ناموں سے بزرگ تر نام جسکے پڑھنے سے ہر مشکل آسان ہوجائے اور جائز مقصد پورا ہوجائے ۔ القرآن المبین پارہ نمبر 30 یعتذِرون کے صفحہ نمبر 268 سورئہ یونس نمبر 10 کی آیت نمبر 1 کے متعلق تفسیر صافی صفحہ نمبر 220 پر بحوالہ تفسیر قمی لکھا ہے کہ آلرٰ تینوں حرف اسم اعظم کے حروف میں سے ہیں جو قرآن مجید میں پھیلے ہوئے ہیںجن کو خاتم النبین ﷺیاامام ؑ ترتیب دے کر دعا مانگتے ہیں تو فوراً قبول ہوجاتی ہے ۔ زندگی رہی تو 2020 کی امامیہ جنتری میں آلرٰپر مضمون قارئین کی نذر کروںگا ۔ مضمون کا کوئی جزو سمجھ نہ آئے تو خط یا بالمشافہ یا فون سے رابطہ کریں ۔
یَاعَزِیْزُیَاسَتَّارُیَامَاجدُ 803=48+661+94
مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزِ ٹ کرتے رہیے۔