سفلی و کالے جادو سے نجات:

معزز قارئین امامیہ جنتری اسلام علیکم ! تحفہ یا علی مدد ۔ ابتداء رب جلیل کے با برکت نام سے جع بیماروں کو شفا دیتا ہے۔ قارئین امامیہ جنتری ! کالا جادو اور سفلی جادو بہت خطرناک ہیں اور ہمارے ملک کا ناسور بن چکے ہیں ۔ کالے علم سے پیدا ہونے والے مسائل درج ذیل ہیں بندش نکاح ، بیماری کا مسلط ہو جانا ، اولاد کا نہ ہونا ، کاروبار کا ٹھپ ہوجانا وغیرہ و دیگر مسائل ان مسائل سے نجات حاصل کرنے کیلئے طویل ترین محنت کے بعد اپنے آزمودہ عملیات پیش کر رہا ہون ان شاء اللہ فائدہ ہوگا ۔

جادو وغیرہ دفع ہو :  اگرکوئی شخص سفلی جادو یا کالے جادو کا شکار ہو گیا ہو تو اسے چاہیے کہ 41 دن تک بلا ناغہ نماز فجر کے بعد 3 مرتبہ سورۃ جن پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیئے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود لازمی پڑھیں ۔ بفضل خدا جادو کا اثر زائل ہو جائے گا ۔

جادو کا کامیاب علاج :  اگر کوئی جادو کی وجہ سے کسی بیماری میں مبتلا ہو گیا ہو تو اسے چاہیے کہ ھفت سلام کا یہ عمل کرے بفضل خدا صحت یاب ہو گا۔

بروز جمعہ :  باوضو ہو کر مندرجہ ذیل آیت کو مشک و زعفران سے لکھ کر عصر اور مغرب کے درمیان پانی میں گھول کر پلائیں۔

بروز جمعہ : سَلَامُ قَوْلاًمّـِنْ رَّبِّ رَّ حِیْمٍ

بروز ہفتہ : سَلَامٌ عَلیٰ نُوْحٍ فیِ الْعَالَمِیْنَ

بروز اتوار : سَلَامٌ عَلیٰ اِ بْرَھِیْمَ

بروز پیر : سَلَامٌ عَلیٰ مُوْسٰی وَ ھَارُوْنَ

بروز منگل : سَلاَمٌ عَلیٰ مُوْسٰی وَ ھَارُوْنَ

بروز بدھ : سَلاَ مٌ عَلیٰ اِ لْ یَا سِیْنَ

بروز جمعرات : سَلَامٌ عَلیٰ عِباَدِ ہِ الَّذِیْنَ ا صْطَفیٰ

اولاد نرینہ پیدا ہو :  غیر معینہ مدت تک فجر کے بعد سورۃ یوسف 3 مرتبہ تلاوت کریں ان شاء اللہ خوبصورت بیٹا پیدا ہوگا ۔

نکاح کی بندش ختم ہو :   اگر کسی لڑکے یا لڑکی کا نکاح سفلی جادو کے ذریعے باندھ دیا گیا ہو تو اسے چاہیے کہ عروج ماہ میں نو چندی جمعرات کو غسل کرے اور نماز حاجت 2 رکعت ادا کرے اور پھر مندرجہ ذیل نقش مشک و زعفران و کستوری کی روشنائی سے کالے ہرن کی جھلی پر یا پھر آہنی باریک قلم سے چاندی کی تختی پر کندہ کرکے خوشبو لگا کر اپنے پاس رکھیں ان شاء اللہ تعالیٰ نجلد شادی، نکاح کا پیغام آئے گا اور بندش وغیرہ کا خاتمہ ہو گا وہ نقش یہ ہے۔

ںوٹ : وہ حضرات جو خود نقش تیار نہ کر سکیں وہ ہم سے رابطہ کرکے تیار شدہ نقش منگوا سکتے ہیں ۔ یاد رہے جو بھی یہ نقش تیار کرے اُسے پانچ وقت کا نمازی اور نیچے لکھی گئی آیات مبارکہ کو 41 دن تک بلا ناغہ مقررہ وقت اور تعداد کے مطابق پڑھیں اور ایک چلہ مکمل کریں ۔ اجازت لینا لازم ہے ۔ نقش اور آیت یہ ہے۔

نقش

" فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَـهُـمْ مُّوْسٰٓى اَلْقُوْا مَآ اَنْتُـمْ مُّلْقُوْنَ فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُـمْ بِهِ السِّحْرُ ۖ اِنَّ اللّـٰهَ سَيُبْطِلُـهٝ ۖ اِنَّ اللّـٰهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ " ( سورۃ یونس 80۔81 )

مزید مضامین کے لئے ہماری ویب سائٹ وزِٹ کرتے رہیے۔