تحفہ امامیہ جمیع حاجات 

یااللہ ہم سب قارئین امامیہ جنتری تیری سب سے بلند تر قوت سے سوال کرتے ہیں التجاء کرتے ہیں فریاد کرتے ہیں تیرے اس عظیم الشان اجلال کے وسیلہ سے جس کے سامنے تیری ہرمخلوق ذلیل اور پست ہے کہ محمد وآل محمد ؐاور امام زمانہ علیہ السلام کے وسیلہ سے پوری دنیا سے مرض کرونا کا خاتمہ فرما اور سب بیماروں کو شفائے کاملہ عطا فرماالہٰی آمین ۔ مرض کرونا ایک عذاب الٰہی ہے جس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے یہ ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے ۔ اللہ تعالٰی سے اپنے گناہوں کی توبہ طلب کریں اور احکام شرعیہ کی پابندی کریں ۔ اس سلسلے میں کرونا وباء سے بچائو کے لئے نقش ، دعائیں، تعویذ اوراسم اعظم لیں تاکہ تمام مریض شفاء یاب ہو سکیں ۔

ہر مرض اور کرونا سے شفاء کے لئے

بعد طلوع آفتاب ایک ساعت گزرنے سے قبل اور مغرب کے بعد ایک ہزار بار یَا سَلامْ پڑھے اول آخر تین بار درود پاک دعا یہ ہے۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرّحمن الرحیم اللّٰھُمَّ بِحُرْمَۃِ خمَسَۃٍ وَّسَادِسُھُمْ جِبْرَائیلُ ؑ وَھُمْ مُحَمَّدٌ ؐعَلیٌ ؑ وَ فَاطِمَۃٌ ؑ وَالْحَسَنْ ؑوَالْحُسَیْنُ ؑ اَنْ تَحْفَطَنِیْ مِنَ الْبَلاَئِ وَاَلْمَرْضِ وَالْبَّلیَّاتِ فَاللّٰہُ خَیْرًا حَافِظًاوَّا ھُوَ اَرْحَمُ الرَّحِمِیْنَ۔ اس کے بعد منقول ہے کہ اس دعا کو خاک شفاہ ( خاک قبر امام حسینؑ )سے چینی یا شیشے کے برتن یا پاک صاف کاغذ پر لکھیں اور اسے گلاب اور خالص زعفران کے پانی سے دھوکر مریض کو پلائے تو انشاء اللہ وہ ہرقسم کی بیماری سے شفایاب ہوگا۔اور تمام صاحب استطاعت دس کلو یا پانچ کلو گندم خیرات کرے یا نقدی غریب ،مسکین ،یتیم کو دے استعمال شدہ کپڑے پر وباء والا تعویذ باندھ لے آئندہ انشاء اللہ کسی کو کوئی آفت مصیبت مثلاً زلزلہ ، طاعون، ڈینگی، کرونا جیسی موذی امراض سے شفاء ہو گی۔ مرض کرونا کے لئے نقش دعا اور تعویذ مل سکتا ہے روزانہ بلند آواز سے سورت تغابن اوردعائے مشلول پڑھیں۔نوٹ دعائے مشلول مفاتیح الجنان یا تحفۃالعوام یا افتخار بک ڈپو لاہور سے مل سکتی ہے۔

نقش

 

مرض وباءکروّنا،طاعون،ڈینگی ومہلک بیماریاں

یَاحَیَّ حَیَن لَا حیُّ فِی دَیْمُوْمَۃِ مُلکِہٖ وَبَقَائِہٖ بِحَقِّ یٰاحَیُّ

امراض مہلک کے لئے یا اس قسم کی وباؤں کے لئے بہت ہی مجرب اورآزمودہ ہے۔روزانہ چالیس دن تک پلائیں اگر شفائے کاملہ نہ ہوتو تین چلہ تک پلائیں یہ دونوں نقش مہلک امراض یا کروّنا جیسی موذی مرض کے لئے آٹھ نقوش، ایک گلے میں ڈالنااور سات نقش روزانہ ایک نقش پلانا ہے۔تعویذ پینے سے پہلے اوپر والی یہ دعا پڑھیں۔اللّٰھُمَّ بِحُرْمَۃِ خمَسَۃٍسے لے کر ھُوَ اَرْحَمُ الرَّحِمِیْنَ۔ تک پڑھ کر دم کرکے پانی پئیں۔

نقش

آبِ نیساں و آب طاہر

وَجَعَلْنَا مِنْ المَائِ کُل شِی ئٍ حَیٍّ ط افَلَا یُوْمِنُوْنَ۔ اور ہم ہی نے ہر چیز کو پانی سے زندہ کیا تو کیا اس پر بھی یہ لوگ ایمان نہ لائینگے ،(سورہ الانبیاء پارہ یہ پانی امراض شفاء ، بے اولاد لوگوں ،جلدی امراض اور مہلک امراض کے لئے شفائے کاملہ ہے اس میں نوروزکا پانی جسے آب نیساں کہتے ہیں دم شدہ ہے اور آب طاہر اس میں آب زم زم تمام ائمہ طاہرین ؑ کے مزارت سے حاصل کیا گیا پانی جسے آب طاہر کہتے ہیں۔بِسْمِ اللّٰہِ الشَّافِیْ بِسْمِ اللّٰہِ الْکَافِیْ بِسْمِ اللّٰہِ الْمُعَافِیْ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلمُؤْمِنِیْنَ۔(نوٹ پانی منگوایاجاسکتا ہے)

بیٹیوں کی بخت کشائی بندش کا توڑ 

جس کسی مرد یا عورت کی بندش لگی ہو بغض و عناد کی وجہ سے بندش لگادی گئی ہو والدین سخت پریشان ہوں یہ عمل سلطان الانبیاء سرورکائنات محسن انسانیت پیغمبر اعظم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے فرمان کے مطابق ہرن کی جھلی پر سورہ الاحزاب کا نقش بمعہ آیات سورہ الذاریات آیت نمبر 49لکھ کر بمعہ دم شدہ لکھ کر دیں الحمد للہ یہ نقش دم شدہ ہے میری دعا ہے چہاردہ معصومین علیہ السلام کے وسیلہ سے ہر مسلمان کے بیٹے ،بیٹیوں کی جلد شادی ہو والدین سرخرو ہوں الٰہی آمین۔نوٹ :۔شادی کے لئے ہرن کی کھال پر سورۃ احزاب۔سورۃ طہ، سورۃ ممتحنہ ،سورۃ الکوثر کا نقش اولاد نرینہ کیلئے سورہ فجر کا نقش دستیاب ہے

نقش لگے گا

 

نشہ وبرُی عادت سے چھٹکارہ

اگرکوئی شخص بُری عادت یا کسی بھی نشے کا عادی ہے مثلاًپان ،سگریٹ، بیڑی، افیون،شراب گٹکا ۔پوڈر،حشیش سے جان چھڑانی ہوتو ستائیس عدد نقش پلانے ہوتے ہیںجب نشئی نشہ کی حالت میں نہ ہو ﷽

سَنّۃَ اللّٰہُ الَّتِی قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِ وَلَنْ تَجِدَ لَسُنَّۃِ اللّٰہِ تَبْدِیْلَا۔ وَھُوَ الَّذْیْ کَفْ اَیْدِیْھِمْ عَنْکُمْ وَ اَیْدِ یکُمْ عَنْھُمْبِطنَ مَکَّۃُ مِنْ بَعْدَ اَظْفَرْ کُمْ عَلَیْھِمْ وَکَانَ اللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْراً

گیارہ بار اور یہ درودشریف

اللّٰھم صَلّ عَلٰی سّیدِنَا مُحَمْدٍّ سّیدُ الصّالِحِین وسّیدِ المُوقِنِیْنَ وسّیدِ الزَاھِدِّینَ۔

گیارہ گیارہ بار اول وآخربعد مغربین اکتالیس دن تک پڑھنے سے برُی سے برُی عادت چھوٹ جاتی ہے۔ستائیس عدد نقوش منگوائے جا سکتے ہیں۔

جسکے ہاں لڑکیاں ہی ہوتی ہیں

اولاد نرینہ کے لئے جب حمل تین ماہ کا ہو جائے تو ان آیات کو ہرن کی جھلی پر گلاب وزعفران سے لکھ کر گلے میں ڈالیں۔

اللّٰہُ یَعْلَمُ مَا تحْمِلُ کُلُّ أُنثَی وَمَا تَغِیضُ الْأَرْحَا مُ وَمَا تَزدَادُ وُکُلُّ شَیْئٍ عِندَہٗ بِمِقْدَارٍ ۔عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ الْکَبِیْرُ الْمُتَعَالِ(سورہ رعد آیت نمبر 8,9)

بیٹا ہی پیدا ہو

یہ عزیمت خالص زعفران سے لکھ کر گلے میں ڈالیں

﷽ ۔

خَالَق النَفْس مِن النَفْسِ المطمنۃ یٰامَن وَھِب لَدٰوُدْ سُلَیمَنَ ولِزَکریا یحییٰ والمَریم عیسٰی اَرزقھَا وَلدً اَصالِحَاسَمّیتہٗ مُحَمَّدًا بِحِق لَا اِلٰہ اِلا اللّٰہ مُحَمّدٌ رَسُولُ اللّٰہِ فَسَیّکْفِیَکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَ الْسَمِیْعُ الْعَلِیْم

بچہ پیدا ہو تو اس کا نام محمد سے رکھیں۔

مزید  مضامین کے لئے  ہماری وِین سائٹ وِ زٹ کرتے رہئیے۔