اسلام علیکم ! دعا گو ہوں کہ خالق کائنات آپ کو اور آپ کے تمام اہل خانہ کو صحت سلامتی کے ساتھ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپکی تمام شرعی حاجات اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں ۔
ایک طویل عرصہ سے ہم امامیہ جنتری کے ذریعہ آپکی خدمت میں کوشاں ہیں اور امامیہ جنتری پوری دنیا میں واحد جنتری ہے ، جو اپنے قارئین کی زندگی کے تمام شعبہ جات میں رہنمائی کرتی چلی آرہی ہے اور یہ آپ لوگوں کی محبت اور خلوص کا نتیجہ ہے کہ آج امامیہ جنتری پوری دنیا میں پھیلے ہوئے قارئین کی خدمت میں سر گرم عمل ہے آپ لوگوں کی چاہت اور تعاون کی بدولت ہم آج یہاں تک پہنچ سکے ۔
دنیا آج جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کر تی جارہی ہے اس میں بہت سی چیزیں ماضی کا حصہ بن چکا ہے جدت کی نئی نئی ایجادات کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اسی نظریہ کے تحت ہمیں بھی ان کے ساتھ قدم بہ قدم چلنا پڑھ رہا ہے ۔ آج انٹرنیٹ کا دور ہے اور انٹرنیٹ موبائل وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے اور امامیہ جنتری بھی اس کا حصہ بن چکی ہے جسکی اطلاع آپکو بذریعہ امامیہ جنتری دی جا چکی ہے
معزز قارئین نو مولود بچوں کا کالم ایک طویل عرصہ سے امامیہ جنتری کی زینت بن رہا ہے ، ہم پورا سال نہایت خلوص نیت ، محنت ، لگن سے مختلف اسلامی کتب قرآن پاک سے بچوں کے ناموں کا انتخاب کرکے آپ تک پہنچا رہے ہیں اور پہنچاتے رہیں گے ، اور اب امامیہ جنتری کے ساتھ ساتھ امامیہ جنتری انٹر نیٹ پر بھی دستیاب ہے جس میں آپ کے پیارے بچوں کے نام اور ان کا مطلب ، اعداد، عنصر ہر ماہ خوبصورتی کے ساتھ لوڈ ہوتے رہیں گے ، تمام نام پوری ذمہ داری کے ساتھ اسلامی اخلاق اور نہایت جاذب نظر اپ لوڈ ہوں گے ۔
ہم تمام نام ، ان کے مطلب نہایت نیک نیتی اور پوری محنت محنت سے تلاش کرکے آپ تک پہنچانے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ، ناموں کے انتخاب میں اعداد میں کسی بھی غلطی کا احتمال ممکن ہے جس کیلئے ہم آپکی مثبت تنقید اور آپکی بہترین رائے ، مشورہ کے منتظر رہیں گے ، انشاء اللہ ہر ماہ آپ سے ملاقات ہوتی رہے گی
آپ سے گزارش ہے : کہ نومولود/ بچے کا نام رکھنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ بچے کا زائچہ ہم سے بنوائیں تاکہ زائچہ کے مطابق جو حروف نکلیں گے انہی حروف سے اس کا اسلامی نام تجویز کردیا جائے گا ۔ زائچہ بنوانے کیلئے آپ ای میل پر یا جو بھی طریقہ امامیہ جنتری میں تحریر ہے رابطہ کر سکتے ہیں زاچہ بنا کر آپ کو آپ کے نمبر پر وٹس ایپ کردیا جائے گا ۔
نومولد کیلئے والدین کی جانب سے جو سب سے پہلا تحفہ ہوتا ہے وہ ہے بچے کا اسلامی اور خوبصورت نام ، نام کے اثرات انسانی زندگی پر بہت اہمیت رکھتے ہیں ، اسی نام کے تحت بچے نے زندگی گزارنی ہے بہترین نام جو اس کے زائچہ کے مطابق رکھا جائے گا وہ اسکی تعلیم، صحت ، ملازمت، شادی دیگر زندگی کے تمام امور کی بجا آوری میں معاون ثابت ہوگا اور زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کا ضامن ہوگا ۔
قرآن پاک اللہ پاک کی پاک و پاکیزہ کتاب ہے اس میں فرمان خالق ہے کہ کسی کو بھی آپ اس کے غلط نام سے مت پکارو ، مطلب نام بگار کر نہیں لینا چاہیے۔ اسی لئے بچوں کا جو بھی نام آپ رکھیں اسی نام سے پکاریں ۔ مثال کے طور پر بچے کا اصل نام اسلامی حوالے سے رکھا ہے محمد ریان حیدر اور اس کو پیار سے رمی ، ریانی پکارنے سے ایک تو نام بگڑ جائے گا دوسرے اس بگڑے ہوئے نام کے اثرات اسکی شخصیت پعر پڑنا شروع ہو جائیں گے ، جو اسکیلئے نہایت برے ہوں گے بچے کو اس کے اصل نام سے پکاریں نک نیم نیم یا بگڑا ہوا نام نہیں دینا۔
بچوں کے ناموں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے معملات مثلاً روزگار ، شادی میں رکاوٹ ، بیماری ، تعلیم بیرون ملک سفر کا زائچہ بنوانے کیلئے اور مسائل کے حل کیلئے وظائف بنوانے کیلئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔
مزید مضمون کے لئے ہماری ویب سائٹ وزِ ٹ کرئیے۔