مومنین و مومنات سے گذشتہ 7سالوں سے امامیہ جنتری کے توسل سے جو روحانی رشتہ جڑا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ یہ ایک ایسا سلسلہ ہے کہ جہاں آپ کے قلم سے نکلنے والے الفاظ کسی کیلئے اکثیر بن جاتے ہیں۔ یقین جب اپنے معراج کی منزل تک پہنچتا ہے تو جنتری میں لکھے جانے والے عمل انسان کی زندگی کے ان خوابوں کی تعبیر کا نام بن جاتے ہیں جو کبھی مکمل ہونے کے شرف سے مشرف نہیں ہوئے۔ اس سال بھی میری کوشش یہی ہے کہ میں آسان سے آسان لکھوں اور بڑے سے بڑے مسئلہ کا حل معصومین ؑکے فرامین کے مطابق بیان کروں. لکھنے سے پہلے ایک بات کہنا چاہوں گا، ہمارے ذہنوں میں یہ بات فکس ہو چکی ہے کہ ہماری زندگی میں جو بھی نشیب و فراز آتے ہیں وہ کسی انسان کی وجہ سے ہی ہوتے ہیں جس کو ہم اپنی زبان میں جادو کہتے ہیں ۔ جو بھی فون کرتا ہے اس کی پہلی بات یہی ہوتی ہے کہ ایسے جیسے مجھ پر جادو ہو۔ یا کوئی رزق کی بندش سے پریشان ہو ۔ یہ مسائل اور ان کے سلسلہ انسان کی زندگی کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں ۔ بہرحال متفرقہ طور پر آ ج کے دور میں ان مسائل کے بارے میںجوکچھ لکھ رہا ہوں اس امید کے ساتھ کہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ صمیم قلب سے اس حقیر کیلئے دعا لازمی کریں گے۔
ختم القرآن برائے امام الحسین علیہ السلام
اگر کسی مومن کی کوئی حاجت ہو ، گھر خریدنا ہو، رزق میں اضافہ مقصود ہو، اولاد چاہیے یا جو بھی جائز شرعی مسئلہ ہو وہ امام حسین ؑ کے نام کا قرآن شروع کرئے جو کہ 7دنوں میں ختم کرنا ہے۔ نیت اور ترتیب کچھ اس طرح سے ہونی چاہیے۔ ہفتہ والے دن 2رکعت نماز ہدیہ امام حسین؈ پڑھنی ہے اور قرآن سورئہ فاتحہ سے شرو ع کر کے سورئہ النساء تک پڑھنا ہے ، اتوار والے دن سورئہ مائدہ سے شروع کر کے سورئہ توبہ تک پڑھنا ہے۔ سوموار والے دن سورئہ یونس سے شروع کر کے سورئہ النخل تک پڑھنا ہے ، منگل والے دن سورئہ الاسرا ء سے سورئہ فرقان تک پڑھنا ہے ، بدھ والے دن سورئہ الشعرا ء سے سورئہ الصافات تک پڑھنا ہے ، جمعرات والے دن سورئہ ص سے سورئہ الحجرات تک پڑھنا ہے ، اور جمعہ والے دن سورئہ ق سے لیکر آخر والناس تک پڑھنا ہے ۔ اور ہدیہ امام حسین ؈کو کرنا ہے ۔یہ عمل کر کے آپ نے اس حقیر فقیر بندہ پر تقصیر کو بہت دعا دینی ہے۔ کیوںکہ یہ عمل امام صادق ؈سے منقول ہے
دسترخوان برائے رزق
رزق کی کمی کا سامنا ہر انسان کو ہے اور جس طرح گذشتہ سال نے لوگوں کے روزگار پر تباہ کاریاں کی ہیں ، خواہشات غربت کی وجہ سے سمٹ کر رہ گئی ہیں ۔ تو جو بندہ یہ چاہے کہ میرے رزق میں اضافہ ہو اور ساتھ برکت کا سلسلہ چلتا رہے تو وہ بدھ والے دن دو رکعت نماز جنا ب ام البنین کے نام کی ادا کرئے ، نماز کی ادائیگی کے بعد بی بی ؑ کے نام کے 135روپیہ نکال کر رکھ لے ۔ ظہرین کے بعد اپنے گھر میں حسب توفیق بی بی ام البنین کے نام کا دسترخوان لگائے ، دو چار یا دس مومنین کو بلائے ان کو کھانا کھلائے اور وہ 135روپیہ کسی سید کو بی بی کی نیاز کر کے دے ،یہ عمل گھر میں نہ صرف رزق کی بارش کیلئے ہو گا بلکہ آپ کے گھر کی آفات و بلیات کو ختم کر دے گا بیماروں کو شفا عطا کرئے گا۔ اور گھر میں رونق لگا دے گا۔اور اسی دن دسترخوان کے ساتھ سرکار عباس ؈کے نام کی 7روٹیاں پکائیں اور وہ کسی مستحق مومن کے گھر بھیج دیں ۔ مولا ؑ ان روٹیوں کے صدقہ آپ کی مصیبت کو ٹال دے گا ۔
اگر کسی بندہ کا کوئی کام اٹکا ہو اور وہ پورا نہ ہو رہا ہو وہ قرآن کی کوئی بھی 7سورتیں پڑھ کر سرکار امام علی نقی ؈کے فرزند حضرت سید محمد ؑ کو ہدیہ کرئے ۔ انشا اللہ فورا دعا مستجاب ہو گی ۔
سورئہ انعام کا انعام:
اگر کوئی بندہ چاہے کہ اللہ اس کے بے حساب رزق دے ، کاروبار ہو تو منافع ہی منافع ہو جس کام میں بھی ہاتھ ڈالے کامیابی قدم چومے۔ تو اس بندہ کو چاہیے کہ وہ بدھ کا دن گزار کر جمعرات کی رات کو یا شب جمعہ یا جمعہ والے دن باوضو ہوکر قبلہ رخ سورئہ فاتحہ کی تلاوت کرئے ، اس کے بعد سورئہ انعام کی تلاوت شروع کرئے جب بندہ 124نمبر آیت پر پہنچے اور یہ کہے مثل ما اوتی رسل اللہ توفورا کھڑا ہوجائے قرآن رکھ دے دو رکعت نماز اس طرح ادا کرئے کہ سورئہ فاتحہ 7دفعہ اس کے بعد آیت الکرسی 7دفعہ اس کے بعد سورئہ کوثر 7دفعہ پڑھے ۔ اسی طرح دوسری رکعت بھی مکمل کرئے ۔ نماز سے فارغ ہو کر اسی جگہ آیت نمبر 124کا حصہ اللہ اعلم حیث یجعل رسالتہ سے شروع کرئے اور سورئہ انعام کو مکمل کرئے۔ جیسے ہی سورئہ ختم ہو فورا سجدہ میں گر جائے اور 70دفعہ کہے لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۔ اور اس کے بعد جو بھی حاجت ہو جو بھی دعا ہو جو بھی مشکل ہو بیان کرئے انشااللہ دعا شرف قبولیت کے شرف سے مشرف ہو گی ۔
رزق کی بارش کیلئے :
یا اللہ یا رب یا حی یا قیوم یا ذوالجلال والاکرام اسالک باسمک العظیم الاعظم ان تصلی علی محمد وآل محمد
فرمان معصوم ؑ ہے کہ جو بندہ یہ دعا ہاتھ سے لکھ کر دوکان میں لٹکا دے ، اور 3دفعہ دن میں اس دعا کی تلاوت کرئے اور دعا کی تلاوت کے وقت دوکان یا مکان میں حرمل کا دھواں لازمی دے۔ تو مولا کہتے ہیں کہ اس بندہ کا ہاتھ رزق سے کبھی خالی نہیں ہو گا۔ دوکان گاہکوں سے بھری رہے گی ۔ گھر رحمتوں کے حصار میں ہو گا۔ وہ دعا یہ ہے۔
یا اللہ یا رب یا حی یا قیوم یا ذوالجلال والاکرام اسالک باسمک العظیم الاعظم ان تصلی علی محمد وآل محمد
دعائے اسم اعظم
سید اجل سید علی خان شیرازی نے کتاب کلمہ طیّب میں نقل کیا ہے کہ اسم اعظم لفظ اللہ سے شروع اور لفظ ھو پر ختم ہوتا ہےاور وہ قرآن پاک کی 5 سورتوں کی 5 آیتوں میں موجود ہے ۔ شیخ مغربی کا فرمان ہے کہ جو شخص ان آیات کے روزانہ 11 مرتبہ پڑھنے کو پنا ورد بنا لے تو اسکی ہر کلی و جزئی مشکل بہت جلد آسان ہوجائے گی ہر پریشانی سے نجات کے لیے روزانہ بلاناغہ ورد وہ فوائد دے گا کہ آپ حیران ہوجائیں گے ۔
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلْحَىُّ ٱلْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُۥ سِنَةٌۭ وَلَا نَوْمٌۭ ۚ لَّهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۗ مَن ذَا ٱلَّذِى يَشْفَعُ عِندَهُۥٓ إِلَّا بِإِذْنِهِۦ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَىْءٍۢ مِّنْ عِلْمِهِۦٓ إِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ ۖ وَلَا يَـُٔودُهُۥ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْعَظِيمُ
اَللہُ لَآاِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحیُّ الْقَیُّوْمُ نَزَّلَ عَلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ مُصِدِّقًا لِّمَابَیْنَ یَدَیْہِ وَ انَزَّلَ التَّوْرَاۃَ وَالْاِ نْجِیْلَ مِنْ قَبْلُ ھُدًی لِّلنَّاسِ وَاَنَزَّلَ الْفُرْقَانَ
اَللہُ لَآاِلٰہَ اِلَّا ھُوَ لَیَجْمَعَنَّکُمْ اِلیٰٓ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ لَارَیْبَ فِیْہِ وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللہِ حَدِیْثًا
اَللہُ لَآاِلٰہَ اِلَّا ھُوَلَہُ الْاَ سْمَآ ءُ الْحُسْنٰی
اَللہُ لَآاِلٰہَ اِلَّا ھُوَ وَ عَلَی اللہِ فَلْیَتَوَ کَّلِ الْمُومِنُوْنَ